Category: زمرے کے بغیر

  • سرفراز کی بات تنازع بن گئی،کرکٹرز کیا کچھ کہتے ہیں،رپورٹ دیکھیں

    سرفراز کی بات تنازع بن گئی،کرکٹرز کیا کچھ کہتے ہیں،رپورٹ دیکھیں

    نیویارک ( سہیل چیمہ )کل جب پاکستانی کیپٹن سرفراز احمد نے ساوتھ افریقن کھلاڑی کو ” ابے کالے تیری اماں کہاں بیٹھی ھوئ ھے آج”…..کہا تو کرکٹ کی دنیا میں ایک controversy بن گیئ۔۔۔بہت سے پاکستانی دوست سمجھ رھے ھیں کہ یہ ایک معمولی بات ھے ۔۔۔۔میں اس کی مثالیں دیتا ھوں جس میں کھلاڑی ایک دوسرے کو کیا کہتے ھیں، مگر کوئ بُرا نہی مناتا اور اس پر ICC بھی کوئ ایکشن نہی لیتی۔۔۔ مگر racism جیسی لعنت کسی بھی مہزب معاشرے میں کوئ گنجائش نہی ھے۔

    آسٹریلین وکٹ کیپر راڈنی مارش انگلینڈ کے بوتھم کو کہتا ھے۔۔۔تمہاری بیوی اور "میرے بچے” کیسے ھیں؟…. بوتھم کہتا ھے، بیوی ٹھیک ھے مگر بچے Retarded ھیں۔۔۔۔کھلاڑی آپس میں ھنستے ھیں۔۔کوئ اشیو نہی۔۔

    آسٹریلوی فاسٹ بولر McGrath زمباوے کے کھلاڑی کو بولتا ھے، تم اتنے موٹے کیوں ھو؟ زمباوے کا کھلاڑی کہتا ھے، تمہاری بیوی جب بھی مجھے ** کرتی تو وہ مجھے بہت اچھا کھانا کھلاتی ھے، جس سے میرا وزن بڑھ گیا ھے۔۔۔ کھلاڑی آپس میں ھنستے ھیں ۔۔کوئ اشیو نہی۔

    آسٹریلوی فاسٹ بولر McGrath ویسٹ انڈیز کھلاڑی Sarwan سے پوچھتا ھے، براین لارا کا ** کا taste کیسا ھے۔۔۔Sarwan جواب دیتا ھے، مجھے نہی پتہ اپنی بیوی سے پوچھو۔۔۔کھلاڑی آپس میں ہنستے ھیں۔۔۔۔کوئ اشیو نہی۔۔۔

    یہ مثالیں دینے کا مقصد بتاتا تھا جناب آج کی دنیا میں آپ کسی کی ماں بہن کو گالی بک دو ، اس کا اشیو نہی ھے، مگر racism کو کوئ بھی مہزب معاشرہ برداشت نہی کرتا۔ سب سے اھم بات، اسپورٹس میں sledging کرنے کا مقصد اگلے کھلاڑی کے جزبات ابھارنا ھوتا ھے تاکہ جزبات میں آکر وہ غلطی کرے، میری سمجھ میں نہی آیا کہ اردو زبان میں کسی کو "کالا” کہنے سے سواے اپنی جہالت دکھانے کے آپ کیا حاصل کرلو گے؟

  • ڈپٹی کمشنر پشاورسپورٹس فیسٹو ل ایک رنگارنگ ودلکش تقریب سے اختتام پذیر

    ڈپٹی کمشنر پشاورسپورٹس فیسٹو ل ایک رنگارنگ ودلکش تقریب سے اختتام پذیر

    پشاور(سپورٹس رپورٹر) ڈپٹی کمشنرپشاور،ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوااوبیڈرز کلب پشاورکے باہم اشتراک سے پہلا ڈپٹی کمشنر پشاورسپورٹس فیسٹو ل ایک رنگارنگ ودلکش کلر فل تقریب سے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا چارروزہ تک کامیابی سے ساتھ جاری رہنے والے اپنے نوعیت کے منفردایونٹ کی اختتامی تقریب کے موقع پرپردپٹی کمشنر پشاوررڈاکٹر عمران حامد شیخ مہمان خصوصی تھے جبکہ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہد علی ،سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کے سابق صدر نادرخواجہ ،عظمت اللہ سیکرٹری عاصم شراز ج،نیشنل بک فائونڈیشن کے دائریکٹر مرادعلی مہمند،چیف آرگنائزرمحمدریاض،اسد غفار،محمدابراہیم ،کے پی تائیکوانڈوایسوسی ایشن کے چیئرمین الیاس آفریدی،جمناسٹک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری محمدراجہ۔ایڈمنسٹریٹر حیات آباد سپورٹس کمپلیکس جعفر شاہ بھی موجودتھے آخری وز کھیلے گئے فٹبال فائنل میں شاہی باغ فٹ بال اکیڈیمی پشاورنے ایک آسان ویکطرفہ مقابلے کے بعد میں حیات آبادفٹبال اکیڈیمی کی سنیئر ٹیم کوتین ایک سے شکست دیکرٹائیٹل اپنے نام کیا شاہی باگ کی جانب سے کاکا نے دوجبکہ عزیز خٹک نے ایک گول سکورکیا ،حیا ت آباد کی واحد گول عرفان نے بنایاتھاتائیکوانڈوایونٹ فرنٹیئر ماڈل سکول پشاورکے نام رہا اس ایونٹ میں سٹی گرلز کالج پشاورنے دوسری جبکہ وقاص اکیڈیمی کی ٹیم تیسرے نمبرپررہی۔بیڈمنٹن میں بنوں نے پشاورکوتین صفر سے شکست دیکر ٹیم ایونٹ اپنے نام کی لیڈیز فائنل میں کائنات نے نورین کو دوایک سے جبکہ بوائز ڈ بل مقابلے میں میں اسان اور زید کی جوڑی نے اسد اورتیمور کودوایک سے مات دی۔ٹیبل ٹیبل کے سنگل ایونٹ مین فہد خواجہ نے اپنے بھائی امم خواجہ کوشکست سے دوچارکیا جونیر مقابلے میں ماجد نے پہلی،حامد نے دوسری پوزیشن اپنے نام کی۔لیڈیز فائنل اقراء رحمن کے نام رہاانہوںنے نمرہ کوچارتین سے ہرایا۔ویٹرن ٹائٹل احمد کامران جبکہ کڈز مقابلے میں مہتشیم نے علیشہ رامین کوشکست دی۔سپورٹس فیسٹول میں صوبے کی سطح پر بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس جبکہ ضلع پشاور کی لیول پر تائیکوانڈو اور فٹ بال کے مقابلے کرائے گے ۔ان مقابلوں میں 500سے زائد مرد وخواتین کھلاڑی نے بھرپورانداز سے حصہ لیاتھا فاتح کھلاڑویوںکوپچیس ہزارجبکہ رنزا پ کوپندرہ ہزارروپے کاانعام بھی دیاگیا۔تقسیم انعامات کی تقریب سے اپنے خطاب میں ڈپٹی کمشنر پشاورڈاکٹر عمران حامد شیخ نے عمدہ کھیل پر کھلاڑیوں کومبارک باد پیش کی اورکہاکہ آئندہ بھی بچوں او ربچیوں کے لیے صحت مندانہ سرگرمیوں کاانعقاد کرتے رہیں گے ان کامزید کہناتھاکہ پشاورسمیت پورے ملک میں حالات کافی بہتر ہوچکے ہیںاب ہم سب کسی ذمہ داری ہے کہ اپنے بچوں کوماضی کی تلخ یادوںسے باہرکرکے ان کی خوشیاں دیں مراد علی مہمند کوکہناتھاکہ ڈی سی پشاورسپورٹس فیسٹول کاسلسلہ آئند ہ بھی جاری رکھیںگے اور مزید کھیل بھی فیسٹول کاحصہ بنائیں گے ۔

  • محمد صلاح نے مسلسل دوسری بار افریقہ کے بہترین فٹ بالر کااعزاز حاصل کرلیا

    محمد صلاح نے مسلسل دوسری بار افریقہ کے بہترین فٹ بالر کااعزاز حاصل کرلیا

    قاہرہ(سپورٹس لنک رپورٹ) مصر ی اسٹار اسٹرائیکر محمد صلاح نے مسلسل دوسری بار افریقہ کے بہترین فٹ بالر کااعزاز حاصل کرلیا، سینیگال میں ہونے والی تقریب میں انہیں ایوارڈ سے نوازا گیا۔محمد صلاح نے اپنے کلب لیورپول کو چیمپئنزلیگ کے فائنل میں پہنچنے میں مدد دی، پریمئر لیگ کے اِس سیزن میں وہ اب تک 13 گول کر چکے ہیں۔ٹیکنیکل ڈائریکٹرز اور کنفیڈریشن آف افریقن فٹ بال میں شامل 56 ٹیموں کے ہیڈ کوچز نے ووٹنگ میں حصہ لیا اور محمد صلاح کو افریقا کا بہترین فٹ بالر قرار دیا۔ان کا مقابلہ اس سال بھی لیورپول کے ہی سانڈیو مانی اور آرسینل کے پائیری ایمی رک سے تھا۔

  • سابق سیکریٹری کے سی سی اے زون IIسیدی شاہد علی کی جانب سے عشائیہ

    سابق سیکریٹری کے سی سی اے زون IIسیدی شاہد علی کی جانب سے عشائیہ

    کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ) سابق سیکریٹری کے سی سی اے زونIIسید شاہد علی کی جانب سے کے سی سی اے اورزونل عہدیدران و ممبران کے اعزاز میں ایک عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں پروفیسر اعجاز فاروقی، خالد نفیس، شفیق کاظمی، توصیف صدیقی، جمیل احمد، ایس اے فہیم، اعظم خان، لیاقت علی، محمد احمد نقوی، انتظار احمد، محمد رئیس، ریحان صدیقی، محمد یامین، مظہر علی اعوان، افضل قریشی، زینالعابدین، مسرت رضا، محمد اکرم، ظفر احمد، جاوید احمد خان، شہزاد عالم، ظہیر الدین ، سعید جبار، ندیم خان، سید شاہد علی، فرید الدین ، سعید علی، شاہد نواب، عارف وحید، ڈاکٹر عارف حفیظ، محمد اصغر اور طارق حفیظ نے شرکت کی۔

    سید شاہد علی کے عشائیہ میں پروفیسر اعجاز فاروقی کے ہمراہ کے سی سی اے اورزونز کے سابق اور موجودہ عہدیداران وممبران کا گروپ فوٹو
  • نیوزی لینڈ اور سری لنکا کا تیسرا ون ڈے میچ کل کھیلا جائیگا

    نیوزی لینڈ اور سری لنکا کا تیسرا ون ڈے میچ کل کھیلا جائیگا

    نیلسن(سپورٹس لنک رپورٹ)) نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ کل منگل کو نیلسن پر کھیلا جائے گا، میزبان ٹیم کو سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کے بعد میزبان ٹیم کے کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے اور اب انہوں نے سیریز میں وائٹ واش پر نظریں مرکوز کر لی ہیں جبکہ دوسری جانب شکست خوردہ سری لنکن ٹیم آخری میچ جیت کر شکستوں کے داغ دھونے کی خواہاں ہے اسلئے دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ 11 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

  • ہاشم آملا کی تیسرے ٹیسٹ میچ میں شرکت مشکوک

    ہاشم آملا کی تیسرے ٹیسٹ میچ میں شرکت مشکوک

    کیپ ٹاؤن (سپورٹس لنک رپورٹ) جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سینئر بلے باز ہاشم آملہ کی پاکستان کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہوگئی۔ 35سالہ ہاشم آملا کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے چوتھے دن بیٹنگ کے دوران پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عباس کی گیند بازو پر لگنے سے زخمی ہوئے تاہم ٹیم مینجمنٹ ان کی صحت پرکڑی نگاہ رکھے ہوئے ہے تاکہ وہ مکمل صحت یاب ہو کر اگلے میچ میں حصہ لے سکیں، ان کا طبی سکین کیا جائے گا جس سے صورتحال مزید واضح ہو جائے گی۔یاد رہے کہ جنوبی افریقا نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میں 9 وکٹوں سے شکست دیکر 3 میچوں کی سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی۔کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں پہلے روز سے ہی جنوبی افریقا کا پلڑا بھاری رہا اور پاکستان کو پہلی اننگز میں 177 رنز پر ڈھیر کرنے کے بعد 431 رنز کا پہاڑ کھڑا کیا اور پہلی ہی اننگز میں 254 رنز کی برتری حاصل کرلی جس کے جواب میں قومی ٹیم 294 رنز پر آؤٹ ہوئی، مہمان ٹیم کی جانب سے اسد شفیق 88، بابراعظم 72 اور شان مسعود 61 کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی وکٹ پر زیادہ دیر نہ رک سکا۔کھیل کا چوتھا روز شروع ہوا تو میزبان ٹیم کو جیت کے لیے صرف 41 رنز درکار تھے اور ان کی تمام 10 وکٹیں ابھی باقی تھیں، ہدف کے تعاقب میں پروٹیز نے صرف ایک وکٹ گنوائی جو محمد عباس کے حصے میں آئی۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ 11 سے 15 جنوری تک جوہانسبرگ کھیلا جائے گا، اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا پہلا میچ 19 جنوری، دوسرا میچ 22 جنوری، تیسرا میچ 25 جنوری، چوتھا میچ 27 جنوری جبکہ پانچواں اور آخری میچ 30 جنوری کو کھیلا جائے گا، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ یکم فروری، دوسرا میچ 3 فروری جب کہ تیسرا اور آخری میچ 6 فروری کو کھیلا جائے گا۔

  • انٹر یونیورسٹی بیڈمنٹن چیمپئن شپ جامعہ پنجاب نے جیت لی

    انٹر یونیورسٹی بیڈمنٹن چیمپئن شپ جامعہ پنجاب نے جیت لی

    پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ) پشاور میں جاری انٹر یونیورسٹی بیڈمنٹن چیمپئن شپ جامعہ پنجاب نے جیت لی، یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب رنر اپ رہی۔پشاور کے قیوم سپورٹس کمپلیکس میں انٹر ورسٹی بیڈمنٹن چیمپئن شپ کا ٹائٹل یونیورسٹی آف پنجاب نے اپنے نام کر لیا، فائنل میں یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب سے سخت مقابلے کے بعد پنجاب یونیورسٹی نے 1-3 سے کامیابی سمیٹی۔چیمپئن شپ کا انعقاد بینظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی کے شعبہ کھیل نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے کیا تھا، فائنل کے مہمان خصوصی سکواش کے سابق عالمی چیمپئن قمر زمان تھے۔بینظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی کی ڈائریکٹریس سپورٹس ماریہ ثمین کا کہنا تھا کہ مستقبل میں مزید ایسے مقابلوں کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔

  • پہلی راشد جان شہید بادینی فٹبال چیمپئن شپ یونس کلب نے جیت لی

    پہلی راشد جان شہید بادینی فٹبال چیمپئن شپ یونس کلب نے جیت لی


    نوشکی (سپورٹس لنک رپورٹ) نوشکی میں پہلے راشد جان شہید بادینی فٹبال چیمپیئن شپ کا انعقاد، فائنل مقابلہ میں یونس طیب کلب نے نے ینگ شہزاد کلب کو ہرا دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی بلوچستان نے نوشکی میں پہلے راشد جان شہید بادینی فٹ بال چیمپئن شپ کا انعقاد انعقاد کیا گیا، 4 ہفتے تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ میں 86 ٹیموں نے حصہ لیا۔فائنل مقابلے میں یونس طیب کلب نے ینگ شہزاد کلب کو ہرا کر چیمپئن شپ جیت لی، فائنل مقابلے میں ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

  • چوتھا ٹیسٹ ڈرا،بھارت پہلی بار آسڑیلیا میں سیریز جیتنے میں کامیاب

    چوتھا ٹیسٹ ڈرا،بھارت پہلی بار آسڑیلیا میں سیریز جیتنے میں کامیاب

    سڈنی (سپورٹس لنک رپورٹ)سڈنی میں آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان کھیلا گیا چوتھا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا، اس طرح بھارت نے چار ٹیسٹ میچز کی سیریز دو ایک سے جیت لی۔چوتھے اور آخری ٹیسٹ میں فالو آن ہوجانے کے بعد آخری دن آسٹریلیا کو میچ بچانے کے لئے پورا دن بیٹنگ کرنا تھی، لیکن بارش کے باعث آخری دن کے کھیل کی ایک بھی گیند نہ پھینکی جاسکی اور یوں آسٹریلیا سڈنی ٹیسٹ کی شکست سے بچ گیا، تاہم سیریز ہار گیا۔بھارتی ٹیم پہلی بار آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے، ویرات کوہلی کی قیادت میں نہ صرف بھارت نے آسٹریلوی سر زمین پر پہلی سیریز جیتی بلکہ وہ کینگروز کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز جیتنے والا پہلا ایشیائی ملک بھی بن گیا ہے۔بھارت کی جانب سے چتشیور پجار امیچ اور سیریزکے بہترین کھلاڑی قرار دیئے گئے، انہوں نے سڈنی ٹیسٹ میں 193 رنز کی اننگز کھیلی، پجارا نے سیریز میں 3 سنچریوں کی مدد سے 571 رنز بنائے۔واضح رہے کہ بھارت نے سڈنی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 7 وکٹوں پر 622 رنز بناکر اننگز ڈکلئیر کی تھی، جس کے جواب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 300 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی اور فالو آن کے بعد چوتھے روز کے اختتام پر آسٹریلیا نے بغیر نقصان کے 6 رنز بنائے تھے۔

  • عالمی ریکارڈ بنانے والے معمر سائیکلسٹ سے اعزاز واپس لے لیا گیا

    عالمی ریکارڈ بنانے والے معمر سائیکلسٹ سے اعزاز واپس لے لیا گیا

    سڈنی (سپورٹس لنک رپورٹ)امریکا کے ماسٹرز ٹریک نیشنل چمپیئن شپس میں 90 سال سے 94 سال کی عمر کے گروپ کے مقابلوں میں عالمی ریکارڈ بنانے والے 90 سالہ سائیکلسٹ کارل گروف سے مثبت ڈوپنگ ٹیسٹ کے بعد ریکارڈ واپس لے لیا گیا۔آسٹریلوی ویب سائٹ اے بی سی کی رپورٹ کے مطابق 90 سالہ امریکی سائیکلسٹ ڈوپنگ ٹیسٹ میں ناکام رہے۔کارل گروف نے گزشتہ برس جولائی میں امریکی ماسٹرز ٹریک نیشنل چمپیئن شپس میں عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔امریکی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کا کہنا تھا کہ کارل گروف سے مثبت ڈوپنگ ٹیسٹ کے باعث ٹائٹل واپس لے لیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ معمر سائیکلسٹ کے مثبت ٹیسٹ کی وجہ ریس سےقبل ملاوٹ شدہ گوشت کھانا تھی۔اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نے کہا کہ کارل گروف نے اس کے علاوہ دیگر ملاوٹ شدہ چیزیں بھی کھائیں اور خود اعتراف بھی کیا کہ انہوں نے اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔گارجین کی رپورٹ کے مطابق اسی مقابلے میں کیے گئے یورین ٹیسٹ میں ملاوٹ شدہ گوشت کے علاوہ ممنوعہ اشیا کے استعمال کا بھی انکشاف ہوا ہے۔یاد رہے کہ 2012 میں اسپین کے سابق مشہور سائیکلسٹ البرٹو کونٹاڈور کو 2010 کے ٹوردی فرانس میں ملاوٹ شدہ اشیا کے استعمال پر 2 سالہ پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا اور پہلی مرتبہ ملاوٹ شدہ اشیا کے استعمال کا انکشاف ہوا تھا۔

error: Content is protected !!