Tag: ان فٹ

  • سہ ملکی ٹورنامنٹ سے قبل بنگلہ دیش کو بڑا دھچکا

    سہ ملکی ٹورنامنٹ سے قبل بنگلہ دیش کو بڑا دھچکا

    ڈھاکہ (سپورٹس لنک رپورٹ)بنگلا دیشی ٹیم کو آئندہ ہفتے سری لنکا میں شیڈول سہ ملکی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز سے قبل بڑا دھچکا لگا ہے ، سٹار آل راؤنڈر شکیب الحسن فٹنس مسائل کے باعث سیریز سے باہر ہو گئے ، ان کی جگہ لٹن داس کو ٹیم میں طلب کر لیا گیا ہے ، شکیب کی عدم دستیابی کی وجہ سے محموداﷲ ٹی ٹونٹی ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے ۔ بی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ شکیب ابھی تک مکمل صحت یاب نہیں ہو سکے ، ڈاکٹرز نے ان کی انجری کا جائزہ لینے کے بعد انہیں مزید آرام کا مشورہ دیا ہے ۔

     

     

  • فاسٹ بائولر عثمان شنواری کی ساڑھے 3ماہ بعد واپسی

    فاسٹ بائولر عثمان شنواری کی ساڑھے 3ماہ بعد واپسی

    دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ)لیفٹ آرم فاسٹ بولر عثمان شنواری ساڑھے تین ماہ ان فٹ رہنے کے بعد دوبارہ ایکشن میں دکھائی دیئے ہیں۔

    پاکستان سپر لیگ کے میچ میں کراچی کنگز نے ان فٹ محمد عامر کی جگہ عثمان شنواری کو موقع دیا۔ محمد عامر پشاور زلمی کے خلاف سائیڈ اسٹرین کا شکار ہوئے ہیں ۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ عامر پسلی کی تکلیف میں مبتلا ہیں اور ان کی انجری کو مانیٹر کیا جارہا ہے۔ عثمان شنواری اکتوبر کے آخری میں سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں کمر کے ڈبل اسٹریس فریکچر میں مبتلا ہوئے تھے۔

    سخت ری ہیبلی ٹیشن اور علاج کے بعد ان کی کرکٹ مقابلوں میں واپسی ہوئی ہے۔

  • مصباح الحق کتنے میچوں سے آئوٹ،نئی خبر آگئی

    مصباح الحق کتنے میچوں سے آئوٹ،نئی خبر آگئی

    دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ کے تیسرے دن اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق ان فٹ ہوگئےاور ٹورنامنٹ کے کم از کم دو میچوں میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ان کی جگہ رومان رئیس کو قیادت سونپی گئی ہے۔

    مصباح الحق ہمسٹرنگ انجری کا شکار ہیں۔ٹیم ذرائع کا کہنا ہے کہ ریجن کے قومی ٹی ٹوئنٹی کے دوران مصباح الحق ان فٹ ہوکر آخری دو تین میچوں میں شریک نہیں ہوسکے تھے۔

    دبئی آنے کے بعد بھی ان کا علاج جاری رہا لیکن وہ مکمل صحت یاب نہ ہوسکے۔

  • جھولن گوسوامی ان فٹ، جنوبی افریقہ ویمن کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز سے باہر

    جھولن گوسوامی ان فٹ، جنوبی افریقہ ویمن کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز سے باہر

    جوہانسبرگ(سپورٹس لنک رپورٹ) بھارتی فاسٹ باؤلر جھولن گوسوامی فٹنس مسائل کے باعث جنوبی افریقہ ویمن کے خلاف پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز سے باہر ہو گئیں۔ گوسوامی پاؤں کی انجری میں مبتلا ہیں۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ایم آر آئی سکین کے بعد معلوم ہوا ہے کہ گوسوامی کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے اور میڈیکل ٹیم نے انہیں دو ہفتوں تک مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے باعث وہ جنوبی افریقہ ویمن کے خلاف شیڈول ٹی ٹونٹی سیریز میں ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گی۔ گوسوامی وطن واپسی پر بنگلور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بحالی صحت کا عمل مکمل کریں گی۔ واضح رہے کہ جھولن گوسوامی نے جنوبی افریقہ ویمن کے خلاف ون ڈے سیریز میں 200 وکٹیں مکمل کر کے دنیا کی پہلی خاتون کرکٹر کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

  • پاکستان کیخلاف فیصلہ کن معرکہ،کیوی سکواڈ میں دو تبدیلیاں

    پاکستان کیخلاف فیصلہ کن معرکہ،کیوی سکواڈ میں دو تبدیلیاں

    پاکستان کے خلاف فیصلہ کن معرکے لئے میزبان نیوزی لینڈ نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔ کولن منرو ان فٹ ہو کر تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان فیصلہ کن ٹی ٹونٹی میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔ سیریز ایک ایک سے برابر ہے اور اہم میچ سے قبل میزبان نیوزی لینڈ کو دھچکا لگا ہے۔

    جارحانہ بیٹنگ کرنے والے کولن منرو ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے ہیں۔ ان کی جگہ راس ٹیلر کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے جبکہ ٹیم میں دوسری تبدیلی گلین فلپس کی شکل میں کی گئی ہے، ان کی جگہ ٹام بلنڈل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

  • نڈال، نڈھال ہو کر آسڑیلین اوپن سے دستبردار

    نڈال، نڈھال ہو کر آسڑیلین اوپن سے دستبردار

    میلبورن(سپورٹس لنک رپورٹ)جاری آسڑیلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز میں ٹاپ سیڈ کھلاڑی سپین کے رافیل نڈال ان فٹ ہونے کی وجہ سے کوارٹر فائنل میچ جاری نہ رکھ سکے جس کے باعث ان کے مدمقابل بوسنیا کے مارین سیلک سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر گئے ہیں، جس پر رافیل نڈال نے تکلیف کے باعث ٹائم آئوٹ لیا اس وقت سکور تین چھ، چھ تین، چھ سات تھا،سیمی فائنل میں اب مارین سیلک کا مقابلہ برطانوی کھلاڑی کائل ایڈمونڈ کیساتھ ہوگا۔

error: Content is protected !!