دبئی (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان سپر لیگ کا دوسرا مرحلہ بھی ختم ہو گیا، تمام ٹیمیں آج آرام کریں گی۔ کل سے دبئی کے میدان میں کرکٹ کا میلہ سجے گا، ملتان سلطانز سات پوائنٹس کیساتھ پہلی پوزیشن پر قبضہ جمائے ہوئے ہیں۔

پی ایس ایل تھری میں سنسنی سے بھرپور دوسرا مرحلہ بھی مکمل ہوگیا۔ آج کھلاڑی کرکٹ کی جنگ کے بجائےآرام کریں گے، کل سے دبئی کے میدان میں میلہ سجے گا، پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں ان ایکشن ہوں گی۔
پھر سے چوکے چھکوں کی برسات ہو گی۔ ابھی تک کے مقابلوں میں ملتان کی ٹیم 5 میں سے تین میچ جیت کر پہلی پوزیشن پر قبضہ جمائے ہوئے ہے۔ کراچی کا دوسرا اور پشاور کا تیسرا نمبر ہے۔ لاہور قلندرز کی ٹیم آخری پوزیشن پر موجود ہے۔






لاہو(سپورٹس لنک رپورٹ )قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی نے کہا ہے کہ وہ ابھی تک مکمل طور پر فٹ نہیں ہوئے تیزی سے فٹنس پر کام جاری ہے، پی ایس ایل کے پہلے دو میچ ہو سکتا ہے نہ کھیل سکوں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تینوں فارمیٹس کھیلنے کی وجہ سے باؤلرز کو فٹنس مسائل آتے رہتے ہیں‘ پی سی بی اگر باؤلرز کے لئے آرام دینے کی پالیسی بناتا ہے تو یقینی طور پر ہمارے لئے بہتر ہو گی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کپتان سرفراز احمد سے کوئی اختلاف نہیں‘ وہ میرے بڑے بھائی کی طرح ہیں‘ کھیل کے دوران گرما گرمی ہوئی لیکن آف دی فیلڈ سب سہی ہے۔دبئی اور شارجہ کی خشک وکٹوں پر باؤلنگ کا تجربہ ہے ان وکٹوں پر وکٹیں حاصل کرنے کے لئے باؤلرز کو زور لگانا پڑتا ہے‘ نیوزی لینڈ میں اچھی پرفارمنس نہ دینے کا افسوس ہے۔ ان وکٹوں پر ایڈجسٹ نہ ہو پائے۔