اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ) پی اے ایف بلائنڈ کرکٹ کپ میں اسلام آباد بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے انتحاب کیلئے تین روزہ ٹرائلز 11 سے 13 اپریل تک اسلام آباد میں منعقد ہوں گے۔ اسلام آباد بلائنڈ کرکٹ کلب کے سیکرٹری محمد بلال ستی نے بتایا کہ ٹرائلز میں اسلام آباد بھر سے 30 کھلاڑیوں کو مدعو کیا جائے گا جن میں سے ایونٹ کیلئے 15 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔ اسلام آباد بلائنڈ کرکٹ کلب کے زیراہتمام پی اے ایف بلائنڈ کرکٹ کپ 14 سے 18 اپریل تک پی اے ایف کرکٹ گراؤنڈ ای نائن اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں ملک بھر سے 6 ٹیمیں شرکت کریں گی۔ ایونٹ میں اسلام آباد کرکٹ کلب کے انتحاب کیلئے ٹرائلز 11 سے 13 اپریل تک اسلام آباد میں ہوں گے جبکہ باقی تمام ٹیمیں اپنے اپنے شہر میں ایونٹ کے انتخاب کیلئے تربیتی کیمپ لگائیں گی۔
Tag: اپریل
-

ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کا شیڈول منظر عام پر آگیا

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کا شیڈول منظر عام پر آ گیا ہے جس کے مطابق مہمان ٹیم پاکستان میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔
ابتداء میں ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم کو یہ سیریز 29 مارچ سے یکم اپریل تک کھیلنا تھی لیکن اب پاکستان کرکٹ بورڈ نے شیڈول میں تبدیلی کر دی ہے۔
نئے شیڈول کے مطابق ویسٹ انڈین ٹیم پاکستان میں یکم، 2 اور 4 اپریل کو تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔
یاد رہے چئیر مین پی سی بی نجم سیٹھی نے کچھ دن پہلے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں صحافیوں سے گفتگو میں عندیہ دیا تھا کہ ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان میں ایک ٹی 20کراچی میں بھی کھیلا جا سکتا ہے لیکن اب اس حوالے سے طے ہو گیا کہ کراچی ویسٹ انڈیز کے دورے کے دوران کسی میچ کی میزبانی نہیں کرے گا اور تمام میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہی منعقد ہوں گے۔
مارچ 2009 میں سری لنکن ٹیم پر دہشت گروں کے حملے کے بعد ویسٹ انڈیز وہ دوسری ٹیسٹ ٹیم ہے جو بین الاقوامی میچوں کی سیریزکے لئے پاکستان کا دورہ کرے گی۔
ویسٹ انڈیز سے قبل ستمبر 2015 میں زمبابوے کی کرکٹ ٹیم ون ڈے اور ٹی 20سیریز کھیلنے پاکستان آچکی ہے۔
2017 میں تین ٹی20میچوں کے لئے ورلڈ الیون نےبھی پاکستان کا دورہ کیا تھا جبکہ سری لنکا کی ٹیم ایک ٹی 20کھیلنے لاہور آئی تھی۔
-

پی سی بی نے ویسٹ انڈین ٹیم کے دورہ پاکستان کی تصدیق کر دی ،کتنے میچ ہونگے، ٹیم کب پاکستان پہنچے گی؟ تفصیلات جاری

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے ویسٹ انڈین ٹیم کے دورہ پاکستان کی تصدیق کر دی ہے جو آئندہ ماہ اپریل میں تین ٹی20 میچوں کی سیریز کیلئے پاکستان آئے گی۔گزشتہ سال پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے لاہور میں کامیاب انعقاد کے بعد ورلڈ الیون نے پاکستان کا دورہ کر کے ملک میں عالمی کرکٹ کی بحالی میں اہم کردار کیا جس کے بعد سری لنکا کے کامیاب دورے نے پاکستان کو کھیلوں کیلئے محفوظ ملک قرار دیتے ہوئے اس پر مہر ثبت کردی۔سری لنکا کے دورے کے بعد ہی پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیزسے سیریز کے انعقاد کا اعلان کیا تھا تاہم دونوں ملکوں کے درمیان تاریخوں کے تعین پر اختلافات کے ساتھ ساتھ چند دیگر امور طے نہ ہونے کے سبب یہ سیریز کھٹائی میں پڑتی نظر آ رہی تھی تاہم اب اس پر چھائے نامیدی کے بادل چھٹ گئے ہیں۔پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی کے مطابق ویسٹ انڈیز کی ٹیم آئندہ ماہ یکم اپریل سے پاکستان کا دورہ کرے گی جس میں وہ تین میچ کھیلے۔
-

پاکستان ہاکی لیگ کا شیڈول تبدیل کردیا گیا

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان ہاکی لیگ جو شیڈول کے مطابق اپریل میں ہونا تھی اب ممکنہ طور پر اسے جولائی میں منعقد کیا جائے گا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ترجمان کے مطابق قومی ہاکی ٹیم کے سخت شیڈول کی وجہ سے پاکستان ہاکی لیگ کا شیڈول کے مطابق انعقاد ممکن نظر نہیں آرہا ۔ انہوں نے بتایا کہ کامن ویلتھ گیمز رواں برس اپریل میں ہونے ہیں جس کے بعد ماہ رمضان شروع ہو جائے گا۔ اس لئے پی ایچ ایل عیدالاضحی کے بعد جولائی میں ہی ممکن ہو سکے گی۔ پی ایچ ایف ترجمان کے مطابق پاکستان ہاکی لیگ میں چھ ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی ہر فرنچائز میں تین سے چار غیر ملکی کھلاڑی بھی شامل ہوں گے ۔انہوں نے بتایا کہ ارجنٹائن ، آسٹریلیا اور دیگر ملکوں سے بھی کھلاڑی پاکستان ہاکی لیگ میں شرکت کریں گے ۔ پی ایچ ایف ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ہاکی لیگ سے نہ صرف پاکستان ہاکی فیڈریشن کو مالی سپورٹ ملے گی بلکہ قومی کھیل کی عظمت بھی دوبارہ سے زندہ ہوسکے گی جو ماضی میں ہماری میراث تھی۔
-

کامن ویلتھ گیمز،پاکستانی پہلوانوں نے بڑا مطالبہ کردیا
لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستانی پہلوانوں نے کامن ویلتھ گیمزکی تیاری کے لیے بیرون ملک ٹریننگ کا مطالبہ کردیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ جدید ٹریننگ کے بغیر میڈلز کا حصول مشکل ہے جبکہ کوچ سہیل رشید کا کہنا ہے کہ پہلوانوں کو بیرون ملک ٹریننگ دلائی جائے، اگر وہ میڈلز نہ جیتے تو سارے اخراجات وہ اپنی پنشن کی رقم سے ادا کریں گے ۔
اپریل میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز میں 6پہلوان پاکستان کی نمائندگی کریں گے لیکن قومی اپہلوانوں کو نہ تو بیرون ملک کسی ایونٹ میں شرکت کا موقع مل رہا ہے اور نہ انہیں جدید ٹریننگ کی سہولت مہیا کی گئی جبکہ بھارتی پہلوان امریکا میں ٹریننگ کر رہے ہیں ۔
کوچ سہیل رشید پہلوانوں کو بیرون ملک ٹریننگ نہ ملنے کی وجہ پریشان ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ پہلوانوں کو جدید طرز کی ٹریننگ کےلیے بیرون ملک بھیجا جائے، اگر پہلوان میڈلز نہ جیت پائے تو بیرون ملک ٹریننگ کے اخراجات وہ اٹھائیں گے ۔
