Tag: رنگنا ہیراتھ

  • رنگنا ہیراتھ نے وسیم اکرم کو پیچھے چھوڑ دیا

    رنگنا ہیراتھ نے وسیم اکرم کو پیچھے چھوڑ دیا

    ڈھاکہ( سپورٹس لنک رپورٹ)سری لنکن آف اسپنر رنگنا ہیراتھ نے پاکستان کے سابق ٹیسٹ کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کو ٹیسٹ وکٹوں میں پیچھے چھوڑ دیا۔

    رنگنا ہیراتھ نے بنگلا دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں تیج الاسلام کی وکٹ حاصل کی تو یہ نا صرف آئی لینڈرز کی بنگال ٹائیگرز کے خلاف میچ میں 215 رنز کی فتح کا سبب بنی بلکہ یہ لنکن اسپنر کا ٹیسٹ کرکٹ میں 415 واں شکار تھا۔

    اس طرح رنگنا ہیراتھ نے نا صرف وسیم اکرم کا 414 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے کا ہندسہ عبور کیا بلکہ سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بائیں ہاتھ کے بالر بھی بن گئے۔

    اس سے قبل ہیراتھ 400 وکٹوں کا سنگ میل عبور کرنے والے دنیا کے 14 ویں اور ٹیسٹ کرکٹ کے پانچویں اسپنر کا اعزاز بھی حاصل کر چکے ہیں۔

    رنگنا ہیراتھ بائیں ہاتھ سے یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے پہلے اسپنر ہیں۔ ہیراتھ سے قبل سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بائیں ہاتھ کے بولر کا اعزاز نیوزی لینڈ کے ڈینیل ویٹوری کو حاصل تھا جنہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 362 وکٹیں حاصل کیں۔

    سری لنکن کپتان دنیش چندیمل کا کہنا ہے کہ ہیراتھ ایک چالاک بوڑی لومڑی کی طرح ہیں، وہ جو چاہتے ہیں کر لیتے ہیں، وہ ہماری ٹیم کا ایک بڑا اثاثہ ہیں۔

  • رنگنا ہیراتھ کو  وسیم اکرم  کا ریکارڈ توڑنے کیلئے 4 وکٹوں کی ضرورت

    رنگنا ہیراتھ کو وسیم اکرم کا ریکارڈ توڑنے کیلئے 4 وکٹوں کی ضرورت


    ڈھاکہ (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستانی ٹیم کے سابق مایہ ناز فاسٹ باؤلر وسیم اکرم کا ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ سری لنکن سپنر رنگنا ہیراتھ کے نشانے پر آ گیا، ہیراتھ کو وسیم کا ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید 4 وکٹوں کی ضرورت ہے، توقع ہے کہ وہ بنگلہ دیش کے خلاف شروع ہونے والے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں وسیم اکرم کا ریکارڈ توڑ دیں گے، اگر ہیراتھ کامیاب ہوئے تو وہ زیادہ وکٹیں لینے والے دنیا کے 12ویں باؤلر بن جائیں گے، وسیم اکرم نے 414 اور ہیراتھ نے 411 وکٹیں لے رکھی ہیں۔ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ وکٹیں لینے کا عالمی اعزاز متھایا مرلی دھرن کو حاصل ہے جنہوں نے 800 وکٹیں لے رکھی ہیں۔

error: Content is protected !!