Tag: ریکارڈ

  • ویرات کوہلی نے کامیابیوں کی ایک اور داستان لکھ دی

    ویرات کوہلی نے کامیابیوں کی ایک اور داستان لکھ دی


    سینچورین(سپورٹس لنک رپورٹ)بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے جنوبی افریقا کے خلاف 6 میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں سنچری اسکور کر کے نا صرف اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا بلکہ دو طرفہ سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔جنوبی افریقا کے شہر سنچورین میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 204 رنز اسکور کیے۔بھارت نے مقررہ ہدف صرف 2 وکٹون کے نقصان پر حاصل کر کے سیریز پانچ ایک سے اپنے نام کر لی۔میچ کی خاص بات ویرات کوہلی کی سیریز میں تیسری اور کیرئیر کی 35 ویں سنچری تھی۔ ویرات کوہلی میچ میں 129 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ویرات کوہلی نے سیریز میں تین سنچریوں اور ایک ففٹی کی مدد سے مجموعی طور پر 558 رنز بنا کر ہم وطن روہت شرما کا 491 رنز کا ریکارڈ توڑ دیا۔

  • سٹیووا کا زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ خطرے میں پڑ گیا

    سٹیووا کا زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ خطرے میں پڑ گیا

    سینچورین (سپورٹس لنک رپورٹ) جنوبی افریقن ٹیم کے سٹار اوپننگ بیٹسمین ہاشم آملہ کو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں سابق آسٹریلوی کرکٹر سٹیووا کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید 45 رنز کی ضرورت ہے، توقع ہے کہ وہ (آج) جمعہ کو بھارت کے خلاف شیڈول چھٹے اور آخری ایک روزہ میچ میں سٹیووا کا ریکارڈ توڑ دیں گے، اگر آملہ کامیاب ہو گئے تو وہ زیادہ رنز بنانے والے دنیا کے 31ویں بلے باز بن جائیں گے، سٹیووا نے 7569 جبکہ آملہ نے 7525 رنز بنا رکھے ہیں جس میں ان کی 26 شاندار سنچریاں بھی شامل ہیں۔

  • ٹم ساؤتھی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے والے کیوی باؤلر بن گئے

    ٹم ساؤتھی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے والے کیوی باؤلر بن گئے


    ویلنگٹن (سپورٹس لنک رپورٹ) ٹم ساؤتھی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے والے کیوی باؤلر بن گئے، انہوں نے گزشتہ روز سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز کے سلسلے میں انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں ایک وکٹ لیکر ہم وطن باؤلر نیتھن میک کولم کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ کر یہ کارنامہ انجام دیا، نیتھن میک کولم نے 58 وکٹیں لے رکھی تھیں جبکہ ساؤتھی کی وکٹوں کی تعداد 59 ہو گئی ہے، اس کے علاوہ ساؤتھی زیادہ وکٹیں لینے والے دنیا کے دسویں باؤلر بن گئے ہیں، ٹی ٹونٹی کی تاریخ میں زیادہ وکٹیں لینے کا عالمی اعزاز سابق پاکستانی باؤلر شاہد آفریدی کو حاصل ہے جنہوں نے 97 وکٹیں حاصل کی ہوئی ہیں۔

  • جنوبی افریقہ کا پنک جرسی میں جیت کا ریکارڈ برقرار،بھارت کیخلاف سیریز میں واپسی

    جنوبی افریقہ کا پنک جرسی میں جیت کا ریکارڈ برقرار،بھارت کیخلاف سیریز میں واپسی

    کرکٹ

    جوہانسبرگ(سپورٹس لنک رپورٹ)جنوبی افریقہ نے انڈیا کے خلاف جوہانسبرگ میں کھیلے جانے والے اپنے ‘پنک ڈے میچ’ میں جیت حاصل کرکے گلابی جرسی میں نہ صرف ناقابل شکست ہونے کا ریکارڈ برقرار رکھا بلکہ اس سیریز کو نئی زندگی عطا کی۔

    اس سے قبل جنوبی افریقہ نے سات میچز گلابی جرسی میں کھیلے اور ساتوں میں کامیابی حاصل کی۔

    خیال رہے کہ ’پنک ون ڈے‘ انٹرنیشنل جنوبی افریقہ کے کرکٹ کیلنڈر میں مخصوص اہمیت کا حامل ہے کیونکہ کھلاڑی، سٹیک ہولڈرز اور مداح بریسٹ کینسر کے لیے فنڈ اکٹھا کرتے ہیں۔

    اس میچ میں اکٹھا ہونے والے فنڈ سے جوہانسبرگ کے شارلٹ میکزیکے ہسپتال کے بریسٹ کيئر سینٹر کی امداد کی جائے گی۔

    سنیچر کو وانڈررز میں کھیلے جانے والے سیریز کے چوتھے میچ میں جنوبی افریقہ نے ڈک ورتھ لوئس طریقے کے تحت پانچ وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

    انڈیا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 289 رنز بنائے جس میں اپنا 100 واں میچ کھیلنے والے انڈین اوپنر شیکھر دھون نے سنچری سکور کی جبکہ کپتان وراٹ کوہلی نے 75 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔

    کرکٹ

    میچ بارش اور آسمانی بجلی کے سبب کئی بار رکا اور آخری بار جنوبی افریقہ کو 28 اوورز میں 202 رنز بنانے کا ہدف ملا۔

    اس سے قبل انڈیا چھ میچوں کی اس سیریز میں تین میچ جیت کر اپنی پوزیشن مستحکم کر چکا ہے اور جنوبی افریقہ کے لیے سیریز بچانے کا یہ آخری موقع تھا۔

    ہاشم آملہ، کپتان مارکرم اور اے بی ڈی ویلیئرز کے آؤٹ ہونے کے بعد جنوبی افریقہ کی ٹیم اور شائقین نے امید چھوڑ دی تھی لیکن بارش سے متاثرہ میچ میں ابھی بہت سا ڈراما باقی تھا۔

    پہلے سریش اییر نے ڈیوڈ ملر کا کیچ چھوڑا اور پھر وہ ایک نو بال پر بولڈ ہو گئے۔ ان دو مواقعوں کے بعد انھوں نے فری ہٹ پر چھکا لگا کر اپنے اعتماد کو مزید بحال کیا اور 28 گیندوں پر دو چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 39 رنز بنائے۔

    کرکٹ

    دوسری جانب ہنرک کلاسین نے پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی بدولت 27 گیندوں پر 43 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ پھیلکوایو نے تین چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے پانچ گیندوں میں 23 رنز بنا کر میچ جنوبی افریقہ کی جھولی میں ڈال دیا۔

    انڈیا کی جانب سے اب تک جنوبی افریقہ کو پریشان کرنے والے سپنرز اس میچ میں ملر، کلاسین اور پھیلکوایو کے نشانے پر تھے۔ انھوں نے ساڑھے گیارہ اوورز میں 119 رنز دیے اور تین وکٹیں حاصل کیں۔

  • ویرات کوہلی کامیابیوں کی نئی منزل کی جانب رواں دواں

    ویرات کوہلی کامیابیوں کی نئی منزل کی جانب رواں دواں

    نئی دہلی(سپورٹس لنک رپورٹ)انڈین کرکٹ ٹیم کے سٹار بلے باز وراٹ کوہلی نے جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں بطور کپتان کئی نئے ریکارڈز قائم کر دیے ہیں۔

    انھوں نے اس میچ میں بطور انڈین کپتان اپنی 12ویں سنچری سکور کی۔ ان کے 160 رنز سچن تندولکر کے بعد کسی بھی انڈین بیٹسمین کی جانب سے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرا بہترین سکور ہے۔ تندولکر نے 2010 میں جنوبی افریقہ کے خلاف 200 رنز سکور کیے تھے جو کہ ایک روزہ میچوں کی پہلی ڈبل سنچری تھی۔

    بدھ کو کیپ ٹاؤن میں کھیلے جانے والے میچ میں وراٹ کوہلی 159 گیندوں پر 12 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 160 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔

    واضح رہے کہ اس میچ میں انڈیا کی ٹیم نے اپنی اننگز میں 303 رنز بنائے اور جواب میں جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 179 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔ اس شکست کے بعد انڈیا نے چھ میچوں کی سیریز میں تین صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔

    کوہلی نے ایک روزہ کیرئیر میں سب سے زیادہ سکور کرنے کے علاوہ ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے کسی بھی انڈین کپتان کی جانب سے سب سے زیادہ سنچریاں سکور کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔

    اس سے پہلے ساروو گنگولی 11 سنچریوں کے ساتھ سرفہرست تھے لیکن اب 12 سنچریوں کے ساتھ کوہلی نے ان کی جگہ لے لی ہے۔

    اگر مجموعی طور پر دیکھا جائے تو کوہلی کو ابھی کرکٹ کی دنیا میں کسی بھی کپتان کی جانب سے سب سے زیادہ سنچریاں سکور کرنے کے لیے ابھی بہت محنت کرنے کی ضرورت ہو گئی کیونکہ آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے بطور کپتان 22 سنچریاں سکور کر رکھی ہیں۔

    لیکن کوہلی کو اس کے بارے میں ابھی سوچنے کی زیادہ ضرورت نہیں کیونکہ وہ اپنی کارکردگی سے نئے ریکارڈ قائم کرتے جا رہے ہیں جس میں سنچریوں کے علاوہ انڈیا کی جانب سے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں سب سے زیادہ سکور کرنے والے بلے باز بن گئے ہیں۔

    وہ اس وقت جاری سیریز کے پہلے تین میچوں میں 318 رنز بنا چکے ہیں اور ساتھ ساتھ جنوبی افریقہ کے خلاف کسی بھی سیریز میں ایک سے زیادہ سنچریاں سکور کرنے کا اعزاز بھی اپنے نام کر چکے ہیں۔

    کوہلی

    سیریز کے آغاز سے قبل وراٹ کوہلی نے جنوبی افریقہ میں ایک روزہ میچوں میں کوئی سنچری سکور نہیں کی تھی مگر تین میچوں کے بعد اب وہ دنیا کے ان پانچ بلے بازوں میں شامل ہو گئے ہیں جنھوں نے جنوبی افریقہ میں ایک سے زیادہ سنچریاں سکور کی ہیں۔

    اب تک جنوبی افریقہ میں ایک روزہ میچوں کی سیریز میں سب سے زیادہ تین سنچریاں سکور کرنے کا اعزاز انگلینڈ کے بلے باز کیون پیٹرسن کے پاس ہے۔

    گذشتہ برس انڈین کپتان وراٹ کوہلی نے نیوزی لینڈ کے خلاف ایک روزہ میچوں کی سیریز میں سنچری سکور کر کے کم سے کم میچوں میں نو ہزار رنز مکمل کرنے کا عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا تھا۔

    گذشتہ برس ہی وراٹ کوہلی نے دہلی ٹیسٹ میں سری لنکا کے خلاف اپنی چٹھی ڈبل سنچری بنا کر بطور کپتان سب سے زیادہ ڈبل سنچریاں بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا تھا۔

    سیریز کا چوتھا میچ جوہانسبرگ میں 10 فروری کو کھیلا جائے گا۔ ایک روزہ میچوں کی سیریز 16 فروری کو ختم ہو گی جس کے بعد تین ٹی20 انٹرنیشنل بھی کھیلے جائیں گے۔

     

     

  • رنگنا ہیراتھ کو  وسیم اکرم  کا ریکارڈ توڑنے کیلئے 4 وکٹوں کی ضرورت

    رنگنا ہیراتھ کو وسیم اکرم کا ریکارڈ توڑنے کیلئے 4 وکٹوں کی ضرورت


    ڈھاکہ (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستانی ٹیم کے سابق مایہ ناز فاسٹ باؤلر وسیم اکرم کا ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ سری لنکن سپنر رنگنا ہیراتھ کے نشانے پر آ گیا، ہیراتھ کو وسیم کا ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید 4 وکٹوں کی ضرورت ہے، توقع ہے کہ وہ بنگلہ دیش کے خلاف شروع ہونے والے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں وسیم اکرم کا ریکارڈ توڑ دیں گے، اگر ہیراتھ کامیاب ہوئے تو وہ زیادہ وکٹیں لینے والے دنیا کے 12ویں باؤلر بن جائیں گے، وسیم اکرم نے 414 اور ہیراتھ نے 411 وکٹیں لے رکھی ہیں۔ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ وکٹیں لینے کا عالمی اعزاز متھایا مرلی دھرن کو حاصل ہے جنہوں نے 800 وکٹیں لے رکھی ہیں۔

  • کیاآپ ویرات کوہلی کےاس اعزاز سےواقف ہیں؟

    کیاآپ ویرات کوہلی کےاس اعزاز سےواقف ہیں؟

    نئی دہلی(سپورٹس لنک رپورٹ ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی ہر ملک میں سنچری اسکور کرنے والے بلے باز بن گئے۔تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ ادکارہ سے ویرات کی شادی خوش نصیبی ثابت ہوئی کیونکہ انہوں نے دنیائے کرکٹ کا وہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا جو اب تک کسی بھارتی کھلاڑی کے پاس نہیں تھا۔چھے(6) ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے مقررہ 50 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 269رنز بنائے تھے، جواب میں انڈیا نے 270رنز کا ہدف 46ویں اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

     

  • ہاشم آملا نے جاوید میاںداد کو پیچھے چھوڑ دیا

    ہاشم آملا نے جاوید میاںداد کو پیچھے چھوڑ دیا

    ڈربن: (سپورٹس لنک رپورٹ) جنوبی افریقی بیٹسمین ہاشم آملا نے ون ڈے کرکٹ میں پاکستان کے جاوید میانداد کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا۔ انہوں نے بھارت کیخلاف پہلے ایک روزہ میچ میں 16 رنز بنا کر یہ کارنامہ انجام دیا۔ جاوید میانداد نے 233 میچوں میں 8 سنچریوں کی مدد سے 7381 رنز بنا رکھے تھے جبکہ آملا نے 159ویں میچ میں 26 سنچریوں کی مدد سے 7397 رنز بنائے۔

     

  • ویرات کوہلی نے ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ ڈالا

    ویرات کوہلی نے ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ ڈالا

    بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا21سالہ پرانا ریکارڈ برابر کردیا۔ 29سالہ ویرات کوہلی نے جنوبی افریقہ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز اپنے ٹیسٹ کیریئرکی 21ویں اور جنوبی افریقہ کیخلاف ان کے ہوم گراؤنڈز پر دوسری سنچری بنائی ۔کوہلی بطور کپتان جنوبی افریقہ میں سنچری سکور کرنے والے دوسرے بھارتی بلے باز ہیں ، اس سے قبل سچن ٹنڈولکر نے 1997 میں پروٹیز کے دیس میں بطور قائد سنچری سکور کی تھی۔

     

     

     

error: Content is protected !!