Tag: زمبابوے

  • غصہ دکھانا افغان کرکٹر شہزاد کو مہنگا پڑ گیا

    غصہ دکھانا افغان کرکٹر شہزاد کو مہنگا پڑ گیا


    دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر افغان وکٹ کیپر محمد شہزاد پر 2 میچز کی پابندی اور میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کر دیا۔زمبابوے میں جاری آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر میں میزبان ٹیم کے خلاف کھیلے گئے میچ میں افغان بیٹسمین محمد شہزاد کیچ آئوٹ ہونے کے بعد جارحانہ موڈ میں آ گئے، انہوں نے زور سے اپنا بیٹ پچ پر مارا جس سے وکٹ خراب ہوئی۔آئی سی سی نے واقعے کا نوٹس لیا اور شہزاد کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب ٹھہراتے ہوئے ان پر دو میچز کی پابندی اور میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کر دیا۔یاد رہے کہ شہزاد نے اس سے قبل متحدہ عرب امارات کے خلاف کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی آئی سی سی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی تھی جس کی وجہ سے انہیں پوری میچ فیس سے محروم ہونا پڑا تھا اور انہیں تین ڈی میرٹ پوائنٹس بھی ملے تھے۔

  • افغانستان کے نوجوان بائولر کا ایسا کارنامہ جس نے شائقین کرکٹ کو حیران کردیا

    افغانستان کے نوجوان بائولر کا ایسا کارنامہ جس نے شائقین کرکٹ کو حیران کردیا

    دبئی( سپورٹس  لنک رپورٹ) افغانستان کے راشد خان اور بھارتی فاسٹ بالر جسپریت بمرا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کی تازہ ترین ون ڈے پلیئرز رینکنگ میں مشترکہ طور پر دنیا کے نمبر ایک بائولر بن گئے ہیں جس کے ساتھ ہی افغان اسپنر دنیا کے سب سے کم عمر عالمی نمبر ایک بالر بن گئے۔آئی سی سی نے افغانستان اور زمبابوے کے درمیان آخری ٹیسٹ ختم ہونے کے بعد تازہ ترین ون ڈے پلیئرز رینکنگ جاری کر دی جس کے تحت بلے بازوں میں ویرات کوہلی بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔کوہلی 909 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن مزید مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ کے بعد ون ڈے میں میں بھی 900 پوائنٹس عبور کرنے والے اے بی ڈی ویلیئرز کے بعد دنیا کے دوسرے کھلاڑی ہیں۔ون ڈے کی عالمی درجہ بندی میں ڈی ویلیئرز دوسرے، ڈیوڈ وارنر تیسرے جبکہ پاکستان کے بابر اعظم بغیر کھیلے ایک سیڑھی چڑھ کر دوبارہ چوتھے نمبر پر آ گئے۔بابر اعظم نے روہت شرما کو چوتھے سے چھٹے نمبر پر دھکیل دیا، جوروٹ پانچویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ ہاشم آملا تنزلی کے بعد ٹاپ ٹین سے باہر ہو کر 12ویں نمبر پر پہنچ گئے۔جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں عمدہ کارکردگی کی بدولت شیکھر دھون 4 درجے ترقی پا کر ٹاپ ٹین میں داخل ہو گئے۔دوسری جانب بالرز میں افغانستان کے راشد خان اور جسپریت بمرا مشترکہ طور پر دنیا کے نمبر ایک بالر بن گئے، انہوں نے عمران طاہر کو ٹاپ پوزیشن سے محروم کیا، بمرا نے 2 اور راشد نے 8 درجے ترقی پا کر یہ اعزاز حاصل کیا۔اس سے قبل دنیا کے سب سے کم عمر عالمی نمبر ایک کا اعزاز پاکستان کے ثقلین مشتاق کے پاس تھا۔رینکنگ میں حسن علی کا پانچواں نمبر برقرار ہے جبکہ بھارتی اسپنر یزویندر چاہل 21 درجے لمبی چھلانگ لگا کر ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے اور 29ویں سے 8واں نمبر سنبھال لیا۔کلدیپ یادیو نے بھی 47 درجے لمبی چھلانگ لگاتے ہوئے 62ویں سے 15ویں پوزیشن سنبھال لی۔آل رانڈرز میں شکیب الحسن بدستور سرفہرست ہیں، محمد حفیظ دوسرے نمبر پر برقرار ہیں، افغانستان کے راشد خان ٹاپ فائیو آل رانڈرز میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے اور ان کا چوتھا نمبر ہے۔

     

  • افغانستان نے زمبابوے کو 5ون ڈے میچوں سیریز میں شکست دیدی

    افغانستان نے زمبابوے کو 5ون ڈے میچوں سیریز میں شکست دیدی

    شارجہ(سپورٹس لنک رپورٹ)افغانستان نے زمبابوے کو پانچ میچز کی سیریز کے آخری میچ میں146رنز سے شکست دیتے ہوئے سیریز 4-1 سے اپنے نا م کرلی،افغانستان کی جانب سے 242کے ہدف میں زمبابوے 95رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی. شارجہ میں کھیلے جانے والے اس میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اورمقررہ اوورز میں9وکٹو ں کے نقصان پر241رنز بنالئے ،ان کی اننگ میں جاوید احمدی کے 76،رحمت شاہ 59اور راشد خان کے 43رنز نمایاں ہیں.زمبابوے کی جانب سے تھیندی چٹارا ،بلیسنگ مزربانی اور سکندر رضانے 2,2جبکہ گریم کریمر اور تھیندی چیسارو نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی.

    جواب میں زمبابوے کی ٹیم 32.1اوورز میں95رنز کے مجموعے پر ہی ڈھیر ہوگئی ،ان کی اننگ میں کریگ اروائن 34اور برینڈن ٹیلر کے 27رنزنمایاں رہے . زمبابوے کی اننگ میں 5 بلے باز اپنا اکاﺅنٹ بھی نہ کھول پائے. زمبابوے کی اننگ پر لاٹھی چارج میں راشد خان نے ت3وکٹیں لے کر اپنا حصہ ڈالا،جبکہ محمد نبی اور شراف الدین اشرف نے 2,2وکٹیں حاصل کی . میچ میں بہترین کارکردگی دکھانے پر راشد خان کو مین آف دا میچ کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ شراف الدین اشرف پلئیر آف دا سیریز قرار پائے. اس سے قبل افغانستان نے زمبابوے کو دو میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 2-0سے شکست دی تھی.

  • مجیب الرحمان کی تباہ کن باؤلنگ، افغانستان نے زمبابوے کو ڈھیر کردیا

    مجیب الرحمان کی تباہ کن باؤلنگ، افغانستان نے زمبابوے کو ڈھیر کردیا


    شارجہ ۔ (سپورٹس لنک رپورٹ) مجیب الرحمان کی تباہ کن باؤلنگ کے بعد محمد شہزاد کی شاندار بلے بازی کی بدولت افغانستان نے زمبابوے کو چوتھے ایک روزہ میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے ہرا کر پانچ میچوں کی سیریز میں 3-1 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی، فاتح ٹیم نے 135 رنز کا آسان ہدف 21.1 اوورز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان پورا کیا، محمد شہزاد اور احسان اﷲ نے اوپننگ شراکت میں ناقابل شکست 135 رنز جوڑ کر ٹیم کو فتح دلائی، شہزاد 75 اور احسان اﷲ 51 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، مجیب الرحمان نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، مجیب الرحمان میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ جمعہ کو شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے چوتھے ایک روزہ میچ میں زمبابوین ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 38 اوورز میں 134 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، کریگ ایرون کے سوا زمبابوے کا کوئی بھی کھلاڑی افغانستانی باؤلرز کے سامنے زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکا، ایرون نے 54 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے جبکہ 8 کھلاڑی دوہرا ہندسہ عبور کرنے میں ناکام رہے، سولومون میر 9، مسکڈزا 4، موساکنڈا 9، برینڈن ٹیلر 30، سکندر رضا 4، رائن برل 10، کائل جروس اور موزرابانی صفر اور چتارا 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، مجیب الرحمان نے 5 محمد نبی اور راشد خان نے 2، 2 شراف الدین نے ایک وکٹ لی۔ جواب میں افغانستان نے مطلوبہ ہدف 22ویں اوور میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا، شہزاد اور احسان اﷲ نے ڈٹ کر زمبابوین باؤلرز کا مقابلہ کیا اور 135 رنز کی ناقابل شکست شراکت جوڑ کر ٹیم کو فتح دلائی، شہزاد 75 اور احسان اﷲ 51 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

  • دو میچوں میں اعداد وشمارکی ایسی مماثلت ،یہ خبر آپ کو حیران و پریشان کردیگی

    دو میچوں میں اعداد وشمارکی ایسی مماثلت ،یہ خبر آپ کو حیران و پریشان کردیگی

    شارجہ(سپورٹس لنک رپورٹ)کرکٹ کے کھیل میں جہاں آئے روز نت نئے ریکارڈز بنتے اور ٹوٹتے رہے ہیں وہیں منفرد اور دلچسپ اعداد و شمار بھی کرکٹ کے چاہنے والوں کو حیرت زدہ کردیتے ہیں۔

    ایسے ہی کچھ دلچسپ اعداد و شمار افغانستان اور زمبابوے کے درمیان ایک روزہ بین الاقوامی سیریز کے دوران بھی سامنے آئے۔

    شارجہ کرکٹ گراؤنڈ پر دوسرے ایک روزہ میچ میں زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 333 رنز بنائے۔ ٹیلر نے 125 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

    ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی ٹیم 179 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور زمبابوے نے یہ میچ 154 رنز سے جیت لیا۔

    اسی گراؤنڈ پر کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر اُتنے ہی رنز بنائے تھے جتنے زمبابوے نے دوسرے ایک روزہ میچ میں بنائے، یعنی 333 رنز۔ جس میں رحمت شاہ کے شاندار 114 رنز بھی شامل تھے۔

    آپ سوچ رہے ہوں گے کہ اس میں دلچسپ اعداد و شمار کا کیا عمل دخل ہے؟ تو دیکھیے۔

    اس بار ہدف کا تعاقب کرنا تھا زمبابوے کو۔ لیکن حیران کن طور پر وہ بھی اتنے ہی رنز پر ڈھیر ہوگئی جتنے دوسرے میچ میں افغانستان نے بنائے، یعنی 179 رنز۔

    اس طرح زمبابوے اور افغانستان نے ایک دوسرے کو یکساں یعنی 154 رنز سے شکست دی۔

     

  • ٹی ٹونٹی کی عالمی درجہ بندی،پاکستان بدستور نمبر ون

    ٹی ٹونٹی کی عالمی درجہ بندی،پاکستان بدستور نمبر ون

    دبئی (سپورٹس ڈیسک)پاکستانی ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹیم رینکنگ میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں، نیوزی لینڈ نے بھارت سے دوسری پوزیشن چھین لی، انگلش ٹیم 3 درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر چلی گئی، افغانستان نے بنگلا دیش کے بعد سری لنکا کو بھی پیچھے چھوڑتے ہوئے آٹھویں پوزیشن سنبھال لی۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین ٹی ٹونٹی ٹیم رینکنگ میں پاکستانی ٹیم بدستور سرفہرست ہے، نیوزی لینڈ نے ایک درجے ترقی کے ساتھ بھارت کو دوسری پوزیشن سے محروم کر دیا، بھارت تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر آ گیا، آسٹریلوی ٹیم 2 درجے ترقی پا کر چھٹے سے چوتھے نمبر پر آ گئی، ویسٹ انڈیز پانچویں نمبر پر برقرار ہے، جنوبی افریقہ بھی ایک سیڑھی چڑھ کر چھٹے نمبر پر آ گیا، انگلش ٹیم سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز میں متواتر تین شکستوں کے بعد تین درجے گرنے کے بعد چوتھے سے ساتویں نمبر پر چلی گئی، افغانستان نے بنگلا دیش کے بعد سری لنکا کو بھی پیچھے چھوڑتے ہوئے آٹھویں پوزیشن سنبھال لی۔ سری لنکا نویں اور بنگلا دیش دسویں نمبر پر ہے۔

  • پاکستان کرکٹ شائقین کیلئے بری خبر آگئی،تفصیلات اس رپورٹ میں

    پاکستان کرکٹ شائقین کیلئے بری خبر آگئی،تفصیلات اس رپورٹ میں

    لاہور( سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ زمبابوے خدشات سے دوچار ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ سیریز کا میزبان زمبابوے ہے وہی اس کا فیصلہ بھی کرے گا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ قومی ٹیم کے دورہ زمبابوے پر چھائے سیاہ بادل کے باعث پریشانی سے دوچار ہے۔ کرکٹ زمبابوے مالی بحران ، اسپانسرز کی عدم دلچسپی اور ٹی وی رائٹس نہ ہونے کی وجہ سے مشکل میں ہے۔

    زمبابوے کو جولائی اگست میں 2 ٹیسٹ 3 ون ڈے اور 2 ٹی ٹونٹی میچز کے لیے پاکستان ٹیم کی میزبانی کرنی ہے جبکہ جون میں آسٹریلیا نے بھی دورہ کرنا ہے لیکن دونوں سیریز خدشات سے دوچار ہیں۔

    کرکٹ زمبابوے سیریز کے انعقاد کے لیے راہیں تلاش کر رہا ہے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ سیریز کا میزبان زمبابوے ہے اسی لیے فیصلہ بھی اسی کو کرنا ہے ۔

    پی سی بی کے لیے پریشانی کی بات یہ ہے کہ اگر یہ سیریز نہ ہو ئی تو پاکستان کو اگلی سیریز کے لیے طویل انتظار کرنا پڑے گا۔ پاکستان کی اگلی سیریز اکتوبر میں آسٹریلیا سے طے ہے۔

  • راشد خان کی تباہ کن بائولنگ،زمبابوے ڈھیر ہو گیا

    راشد خان کی تباہ کن بائولنگ،زمبابوے ڈھیر ہو گیا

    شارجہ (سپورٹس لنک رپورٹ)راشد خان کی تباہ کن باؤلنگ ،رحمت شاہ اور ناصر جمال کی شاندار بلے بازی کی بدولت افغانستان نے زمبابوے کو تیسرے ون ڈے میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کر لی۔گزشتہ روز شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں زمبابوین ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 34.3 اوورز میں 154 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، کریگ ایروائن 39 اور سکندر رضا 38 رنز بنا کر نمایاں رہے ، ہملٹن مسکڈزا 9، سولومن مائر 22، برینڈن ٹیلر 9، ریان برل صفر، میلکم والر ایک، کپتان گریم کریمر 2، ٹنڈائی چتارا 11 اور برائن ویٹوری 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ،افغانستان کی جانب سے راشد خان نے 5، مجیب الرحمان نے 3 جبکہ دولت زدران اور گلبدین نائب نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی ۔ جواب میں افغانستان نے ہدف 28ویں اوور کی تیسری گیند پر 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا ، رحمت شاہ نے 56 اور ناصر جمال نے 51 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی ، محمد نبی 18 اور نجیب اﷲ زدران 8 رنز کیساتھ ناقابل شکست رہے ۔زمبابوے کی جانب سے ٹنڈائی چتارا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔یاد رہے کہ سیریز کے پہلے میچ میں افغانستان جبکہ دوسرے میچ میں زمبابوے نے فتح حاصل کی تھی ۔سیریز کی خاص بات 154رنز کاذکر بار بار آنا ہے کیونکہ پہلے دونوں میچوں میں ٹیموں نے 154رنز سے کامیابی حاصل کی جبکہ گزشتہ روز زمبابوین ٹیم 154رنز پر ڈھیر ہوئی ۔

     

  • افغانستان اور زمبابوے کے درمیان تیسرا ایک روزہ بین کل کھیلا جائے گا

    افغانستان اور زمبابوے کے درمیان تیسرا ایک روزہ بین کل کھیلا جائے گا


    شارجہ (سپورٹس لنک رپورٹ) افغانستان اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا تیسرا ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ کل شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ افغانستان کی ٹیم نے زمبابوے کو پہلے میچ میں 154 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں زمبابوے می ٹیم نے افغانستان کو 154 رنز سے ہرا کر سیریز میں شاندار کم بیک کیا تھا۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا چوتھا میچ 16 فروری کو شارجہ میں کھیلا جائیگا جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے میچ 19 فروری کو اسی مقام پر کھیلا جائیگا۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی دو ٹی ٹونٹی کرکٹ میچوں کی سیریز افغانستان کی ٹیم نے 2-0 سے اپنے نام کی تھی۔

  • آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ،پاکستان بدستور 7ویں پوزیشن پر

    آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ،پاکستان بدستور 7ویں پوزیشن پر

    دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ) آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ۔جس کے مطابق بھارت بدستور پہلی پوزیشن پر موجود ہے جبکہ پاکستان کی ساتویں پوزیشن برقرار ہے ۔تفصیلات کیمطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے تازہ ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق بھارت نے اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے ۔رینکنگ کے مطابق بھارت اب بھی پہلی پوزیشن پرجنوبی افریقہ دوسری اور آسٹریلیا تیسرے نمبر پر موجود ہے۔نیوزی لینڈ چوتھے ، انگلینڈ پانچویں نمبر پر جبکہ سری لنکا کی 95 ریٹنگ پوزیشن کے ساتھ چھٹی پوزیشن مزید مستحکم ہو گئی ہے ۔ویسٹ انڈیز 8 ویں نمبر پر آگیا جبکہ پاکستان کی 7 ویں پوزیشن برقرار ہے۔سری لنکا کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد بنگلہ دیش کی ٹیم عالمی رینکنگ میں نویں نمبر پر چلی گئی۔

     

     

error: Content is protected !!