Tag: سکواڈ

  • معین خان کے بیٹے اعظم خان نے پہلے ہی میچ میں نقادوں کو خاموش کروادیا

    معین خان کے بیٹے اعظم خان نے پہلے ہی میچ میں نقادوں کو خاموش کروادیا

    لاہور  (سپورٹس لنک رپورٹ) قومی ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز معین خان کے بیٹے اعظم خان کی پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سکواڈ میں شمولیت کو سوشل میڈیا پر کڑ ی تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور بعض لوگوں نے اسے اقربا پروری سے تعبیر کیا۔شائقین کرکٹ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اعظم خان نے ابھی تک ایک بھی ڈومیسٹک میچ نہیں کھیلا اور انہیں پاکستان کے سب سے بڑےٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کھیلنے کا موقع دیا گیا ہے۔معین خان کاکہنا ہے کہ ان کا بیٹا ایک اچھا کھلاڑی ہے جس کی ایک جھلک15فروری کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین میچ میں دیکھنے کو ملی ،اعظم خان نے میچ میں 20گیندوں پر 32رنز بنا ئے جس میں 2چھکے اور ایک چوکا شامل تھا ، وکٹوں کے درمیان برق رفتار رننگ، زور دار پل شاٹس اور سپنرز کیخلاف ان کا کریز سے نکل کر کھیلنا ان کی کرکٹ پر مہارت کا منہ بولتا ثبوت تھا۔

  • کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے آل سٹارز میچ کیلئے سکواڈ کااعلان کردیا

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے آل سٹارز میچ کیلئے سکواڈ کااعلان کردیا

    لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف آل سٹارز میچ کے لئے سکواڈ کا اعلان کر دیا۔نمائشی میچ 15 فروری کوپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ، گلیڈی ایٹرز کی قیادت سرفراز احمد کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں سابق قومی کپتان معین خان، ٹیم کے مالک ندیم عمر، سابق قومی آل راؤنڈر عبدالرزاق، فلم سٹار سعود، اداکار فیروز خان، شہروز سبزواری، گلوکار فاخر اور گلوکارہ عائمہ بیگ شامل ہیں ۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت مصباح الحق کرینگے جبکہ وقار یونس، رومان رئیس، شاداب خان، فلم سٹار فواد خان اور دیگر بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے ۔

     

     

error: Content is protected !!