Tag: سیزن

  • بھارت پی ایس ایل کی زد میں آگیا

    بھارت پی ایس ایل کی زد میں آگیا

    نئی دہلی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے بھارتی کرکٹ لوورز کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، پہلی بار بھارت میں کرکٹ فینز کو پی ایس ایل کے میچز کے لئے لائیو اسٹریمنگ اور ٹیلی کاسٹ کی سہولت حاصل ہوگئی ہے۔پاکستان سپر لیگ میں بھارتی کھلاڑی تو شامل نہیں تاہم پہلے دو سیزن کی شاندار کامیابی کے بعد اب بھارت کے کرکٹرز اور فینز پی ایس ایل دیکھنے کیلئے کافی بے تاب ہیں ۔پہلے دو ایڈیشنز میں بھارت میں یہ میچز ٹیلی کاسٹ نہیں کئے گئے تھے تاہم اس بارچھ ٹیموں پرمشتمل پاکستان سپر لیگ بھارت میں ڈی ایس اسپورٹس کے تحت ٹیلی کاسٹ اور لائیو اسٹریم ہوسکے گی ۔ڈسکوری کمیونی کشن کے چینل کیذریعے پورا بھارت پی ایس ایل کے میچز براہ راست انجوائے کرسکے گا۔ڈی ایس اسپورٹس کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق پی ایس ایل تھری کے کمنٹری پینل میں رمیز راجہ ڈینی موریسن ، ایلین وائیکنگز، بازید خان، مائیکل سلیٹر اور ڈیمین فلیمنگ جیسے بڑے نام شامل ہیں جبکہ بھارتی کرکٹ فینز کرکٹ گیٹ وے ڈاٹ کام کے ذریعے پی ایس ایل کے میچز لائیو اسٹریم کرسکیں گے۔

     

  • پاکستان سپر لیگ تھری،کل کونسا بڑا ایونٹ ہونے جا رہا ہے،شائقین کیلئے بڑی خبر

    پاکستان سپر لیگ تھری،کل کونسا بڑا ایونٹ ہونے جا رہا ہے،شائقین کیلئے بڑی خبر

    دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ): پاکستان سپر لیگ سیزن تھری میں شامل ٹیمیں دبئی پہنچ گئیں جہاں کل ٹرافی کی رونمائی کی جائے گی۔

    متحدہ عرب امارات میں پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کے لئے غیرملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، برینڈن میکولم اور ڈیرن سیمی کے بعد سنیل نارائن نے بھی اپنی اپنی ٹیموں کو جوائن کرلیا۔

    پی ایس ایل کی دفاعی چیمپئن پشاور زلمی اور ایونٹ میں شامل ہونے والی نئی ٹیم ملتان سلطانز کے درمیان افتتاحی میچ 22 فروری کو کھیلا جائے گا تاہم اس سے قبل کل دبئی اسٹیڈیم میں ٹرافی کی رونمائی کی جائے گی۔

    ذرائع کے مطابق پی ایس ایل تھری کی ٹرافی کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے لایا جائے گا جہاں تمام ٹیموں کے کپتان اس کے ساتھ تصاویر بنوائیں گے۔

    ٹرافی کی تقریب رونمائی میں پی ایس ایل فرنچائز مالکان، مینجمنٹ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام شریک ہوں گے۔

    پی ایس ایل تھری کی افتتاحی تقریب 22 فروری کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہی ہوگی جس کے بعد ایونٹ کا افتتاحی میچ پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے کھیلا جائے گا۔

  • سہیل خان اور محمد عباس کا لیسٹر شائر کائونٹی سے معاہدہ

    سہیل خان اور محمد عباس کا لیسٹر شائر کائونٹی سے معاہدہ

    انگلش کرکٹ کائونٹی لیسٹرشائر نے آئندہ سیزن کیلئے پاکستان کے دو فاسٹ بائولرز محمد عباس اور سہیل خان کے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے، ستائیس سالہ محمد عباس اب تک پاکستان کیلئے پانچ ٹیسٹ میچوں میں ستائیس وکٹیں حاصل کرچکے ہیں محمد عباس اپریل بیس سے شروع ہونے والے پہلے چیمپئن شپ میچ کیلئے لیسٹر شائر کو دستیاب ہونگے اور اس کے بعد جون کے وسط میں وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے دوران قومی ٹیم کے ساتھ ہونگے اس دوران فاسٹ بائولر سہیل جو پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میچوں میں کھیل چکے ہیں لیسٹر شائر کیلئے خدمات سرانجام دینگے سہیل خان چیمپئن شپ میچوں کے ساتھ ساتھ رائل لندن کپ میچوں کا بھی حصہ بنیں گے

error: Content is protected !!