
شارجہ (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان سپر لیگ کے سنسنی سے بھرپور میچز کے حوالے سے سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔ شائقین کرکٹ کو پی ایس ایل میں دلچسپ مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں وہیں لاہور قلندرز کی مسلسل شکست پر اسے شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے۔لاہور قلندرز کے مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل کی مایوس کن کارکردگی پر کئی ٹوئٹر صارفین نے بے شمار مزاحیہ میمز پوسٹ کر کے اپنے غصے کا اظہار کیا۔عائشہ نامی صارف لکھتی ہیں کہ عمر اکمل کو اتنی تنقید کا سامنا ہے لیکن انہیں کوئی فرق نہیں پڑ رہا۔ٹوئٹر پر فرضی نام سے موجود صارف نے پی ایس ایل فرنچائز کے مالک فواد رانا کے میچ کے دوران تاثرات کو ایک ویڈیو میمی میں قید کیا اور کیپشن لکھا ففٹی شیڈز آف رانا۔ پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے آغاز سے قبل لاہور قلندرز کو ایونٹ کی فیورٹ ٹیم قرار دیا جارہا تھا اور شائقین کی ایک بڑی تعداد قلندرز کی حمایت میں تھی تاہم مسلسل 5 شکستوں کے بعد ٹوئٹر پر اس کا مزاق بنایا جارہا ہے۔اس کے علاوہ پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے وہاب ریاض کی مونچھوں کا نرالا اسٹائل بھی کافی مقبول ہوا اور اسے بھی نشانہ بنایا جارہا ہے۔ایک صارف نے لکھا کہ ان کا حساب کچھ ایسا ہے کہ آن لائن دیکھ کر منگا کچھ اور آتا کچھ ہے۔دوسری جانب ڈیرن سیمی نے انجری کے باوجود پشاور زلمی کو ہار کا سامنا کرنے سے بچالیا جس کے بعد وہ کرکٹ شائقین کے ہر دلعزیز بن گئے۔
Tag: شائقین
-

پی ایس ایل ،سوشل میڈیا پر لاہور قلندر پر شدید تنقید کا سلسلہ جاری
-

پی ایس ایل تھری،،نیا ٹیلنٹ اور شائقین کی دلچسپی،،،افریدی نے ایسا سچ بول دیا کہ آپ دنگ رہ جائینگے
شارجہ(سپورٹس لنک رپورٹ): پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے متحدہ عرب امارات میں کرکٹ شائقین سے اپیل کی ہے کہ وہ اسٹیڈیم کا رخ کریں اور کرکٹ سے لطف اندوز ہوں۔
نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے پہلے دو سیزنز اچھے رہے لیکن اس مرتبہ شائقین کی دلچسپی کچھ کم ہے۔
بوم بوم کے نام سے مشہور مایہ ناز آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ کی تھوڑی اور مارکیٹنگ ہونی چاہیے اور اسٹیڈیمز میں شائقین کو مدعو کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے شائقین سے بھی درخواست کی کہ وہ اسٹیڈیمز آئیں اور کرکٹ سے لطف اندوز ہوں۔
انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ شارجہ کے میچز سے شائقین اسٹیڈیم کا رخ کریں گے اور فائنل تک آتے رہیں گے۔
پی ایس ایل کے معیار سے متعلق ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ کے انعقاد کا ایک مقصد نئے ٹیلنٹ کو موقع دینا ہے کیوں کہ جن کھلاڑیوں کو موقع نہیں ملتا وہ فرنچائزز کے ساتھ منسلک ہوجاتے ہیں اور اپنا ٹیلنٹ دکھاتے ہیں لیکن ابھی تک اس مرتبہ جتنے میچز ہوئے ہیں کوئی خاص ٹیلنٹ سامنے نہیں آیا۔
شاہد آفریدی نے امید کا اظہار کیا کہ جو تین، چار نئے لڑکے ٹورنامنٹ میں کھیل رہے ہیں ان میں سے کوئی حسن علی، عماد وسیم، شاداب خان اور فخر زمان کی طرح ٹیم میں جگہ بنائے۔
آل راؤنڈر نے کہا کہ چاہتا ہوں ورلڈ کپ 2019 میں ہماری زبردست ٹیم میدان میں اترے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں، لیگ کرکٹ شائقین اور اپنے فاؤنڈیشن کی وجہ سے کھیل رہا ہوں۔
عماد وسیم کی کپتانی کے حوالے سے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ان کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ جہاں کوئی مسئلہ ہوتا ہے تو عماد دیگر کھلاڑیوں سے مشورہ لیتے ہیں اور سارے فیصلے خود کرنے کی کوشش نہیں کرتے۔
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ میں ایک، دو جگہ عماد پر دباؤ آیا لیکن وہ بالکل پرسکون رہا جو کہ بہت اچھی بات ہے۔
شاہد آفریدی پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں کراچی کنگز کی نمائندگی کررہے ہیں۔
کراچی کنگز اپنا اگلا میچ جمعے کو ملتان سلطانز کے خلاف کھیلیں گے۔
-

جنرل(ر)پرویز مشرف پی ایس ایل تھری کا میچ دیکھنے سٹیڈیم پہنچ گئے،،،وہاں کیا ہوا؟آپ جان کر دنگ رہ جائینگے
دبئی (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان سپر لیگ پاکستانی شائقین کا آج کل محور و مرکز ہے، پاکستانی شائقین دبئی میں ہونے والے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن سے لطف اندوز ہو رہے ہیں، پاکستان کے سابق صدر و آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف ایک میچ دیکھنے کے لیے سٹیڈیم گئے وہ میچ دیکھنے میں مصروف تھے کہ اسی دوران پاکستانی کرکٹ شائقین کی ان پر نظر پڑ گئی، انہیں دیکھتے ہی شائقین کرکٹ نےکچھ ایسا کام کیا کہ کسی نے سوچا بھی نہ ہوگا، کرکٹ شائقین نے سابق صدر پرویز مشرف کو دیکھتے ہی نعرے لگانا شروع کر دیےاور ایک نعرہ جو سب سے زیادہ لگایا گیا وہ تھا جنرل صاحب زندہ باد، جنرل صاحب زندہ باد۔ جب تماشائیوں نے یہ نعرے لگائے تو سابق صدر پرویز مشرف نے مسکراتے ہوئے ان کی طرف ہلا کر نعروں کا جواب دیا، سابق صدر پرویز مشرف کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
-

کرکٹ کے دیوانے،متوالے ہوجائیں تیار۔۔۔۔پی ایس ایل میلہ سج گیا
دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ): پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا رنگا رنگ میلہ آج دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں سجے گا اور دفاعی چیمپئن پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں افتتاحی میچ میں مدمقابل ہوں گی۔
شائقین کرکٹ کو پی ایس ایل تھری میں چھکے، چوکے اور وکٹیں گرتے دیکھنے کا بے تابی سے انتظار ہے جس کے لئے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں آج اکھاڑہ سجے گا۔
پی ایس ایل تھری میں 6 ٹیمیں مدمقابل ہوں گی اور پشاور زلمی اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی، اس ایونٹ میں ملتان سلطانز پہلی مرتبہ حصہ لے رہی ہے اور اپنا افتتاحی میچ پشاور زلمی کے خلاف ہی کھیلے گی۔
ایونٹ میں شامل دیگر ٹیموں میں اسلام آباد یونائیٹیڈ، کراچی کنگز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز شامل ہیں۔
ایونٹ کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہونے والی افتتاحی تقریب سے ہوگا جس میں پاکستانی ثقافت کے رنگوں کو اجاگر کیا جائے گا جب کہ گلوکار علی ظفر، شہزاد رائے، عابدہ پروین اور جیسن ڈیرولو اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔
افتتاحی تقریب کے بعد پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے پہلا میچ پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا۔
کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں 23 فروری کو اپنا پہلا میچ کھیلیں گی جب کہ لاہور قلندرز کا ٹاکرا اسی روز ملتان سلطانز سے ہوگا جب کہ اسلام آباد یونائیٹیڈ اپنا ایونٹ کا پہلا میچ 24 فروری کو پشاور زلمی کے خلاف کھیلے گی۔
ایونٹ میں مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے جس میں سے 31 میچز دبئی اور شارجہ جب کہ تین میچز کا انعقاد پاکستان میں ہوگا، تمام ٹیمیں ایک دوسرے سے دو، دو مرتبہ مدمقابل ہوں گی۔
ایونٹ کا فائنل 25 مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جب کہ 2 پلے آف میچز لاہور میں ہوں گے۔
-

شاہد خان آفریدی کے بارے میں ایسی خبر آگئی کہ مداحوں کی خوشی کا ٹھکانہ نہ رہا
اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ)بوم بوم شاہد آفریدی کی ایک مرتبہ پھر انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی، شائقین کو زبردست خوشخبری سنا دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل رائونڈر شاہد آفریدی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کیلئے رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ انہیں لارڈز کرکٹ گرائونڈ پر ہونے والے ویسٹ انڈیز اور ریسٹ آف دی ورلڈ ٹیموں کے مابین چیئریٹی میچ میںھیلنے کا موقع دیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر اس میچ میں انہیں کھیلنے کی آفر کی گئی تو وہ اسے قابل غور سمجھیں گے۔ واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اس میچ کو بین الاقوامی کرکٹ کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سے حاصل ہونے والی آمدن ویسٹ انڈیز میں طوفان سے متاثرہ کرکٹ گرائونڈز کی بحالی میں استعمال کی جائے گی۔ واضح رہے کہ 2016میں شاہد آفریدی ٹی ٹونٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکے ہیں۔
-

نمائشی میچ :اسلام آبادیونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو شکست دیدی

راولپنڈی(نواز گوہر سے)پاکستان سپرلیگ کے نمائشی میچ میں اسلام آبادیونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو59رنزسے شکست دیدی، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کی دوٹیموں کے درمیان کھیلے گئے نمائشی میچ ’’مقابلہ آل سٹارز‘‘ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی ٹیم نے ٹاس جیت کراسلام آبادیونائیٹڈکوپہلے بیٹنگ کی دعوت دی، اسلام آبادیونائیٹڈنے مقررہ 20اوورزمیں 3وکٹوں کے نقصان پر 290رنز بنائے، اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے افتتاحی بلے باز آصف علی نے 47گیندوں پر 8چوکوں اور12 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 126رنز کی شاندار اننگز کھیلی، افتخاراحمد نے 56، صاحبزادہ فرحان نے 44، کپتان مصباح الحق نے 28اور حسین طلعت نے 23رنز ناٹ آئوٹ کئے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے انورعلی، اداکار سعود اور افضل خان ریمبو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی ٹیم مقررہ 20اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 231رنزبناسکی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی جانب سے عمرامین نے 77، رمیزراجہ جونیئر نے 38، اعظم خان نے 32، معین خان نے 20، عبدالرزاق نے 11، کپتان سرفرازاحمد نے 12رنزناٹ آئوٹ بنائے، اسلام آبادیونائیٹڈ کی جانب سے ظفرگوہرنے3،وقاص اورحسین طلعت نے دو، دو جبکہ فہیم اشرف نے ایک کھلاڑی کوآئوٹ کیا۔ اسلام آبادیونائیٹڈ کے آصف علی ناقابل شکست 126رنز کی شانداراننگز کھیلنے پر مردمیدان قرار پائے۔میچ کے دوران گلوکارفاخر اور عائمہ بیگ نے اپنے فن کامظاہرہ کرتے ہوئے شائقین سے خوب دادوصول کی۔ اس موقع پر تماشائیوں کی بڑی تعداد اسٹیڈیم میں موجودتھی۔
-

آفریدی نے بھارتی جھنڈے کے بارے میں کیا کہا اور کیا کیا؟آپ تصویر دیکھ کر دنگ رہ جائینگے
اسلام آباد( سپورٹس لنک رپورٹ)سوئٹزر لینڈ میں ہونے والی دو میچوں کی کرکٹ آن آئس سیریز کے دوسرے میچ کے اختتام پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی جب شائقین کرکٹ کو آٹو گراف دے رہے تھے تو ان کی نظر بھارت کے خواتین پر پڑی جنہوں نے اپنا قومی پرچم نیچے لٹکا رکھا تھا، اس موقع پر شاہد خان آفریدی نے بھارتی خواتین سے کہا کہ اپنے جھنڈے کو سیدھا رکھا اور اوپر رکھو، آفریدی کی جانب سے ترنگے کے بارے میں ان الفاظ سے بھارت میں ان کے مداحوں کی تعداد بہت بڑھ گئی ہے اور ہر دوسرا بھارتی شاہد خان آفریدی کی تعریف میں زمین آسمان ایک کر رہا ہے، اس کے بعد شاہد خان آفریدی نے ان خواتین اور ان کے ہاتھ میں تھامے ترنگے کے ساتھ تصویر بھی بنائی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔اسی طرح جب وہ شائقین کو آٹوگراف دے رہے تھے تو ایک پاکستانی جس نے تحریک انصاف کی ٹوپی پہن رکھی تھی نے جب اپنی ٹوپی آٹوگراف دینے کیلئے آگے کی تو شاہد آفریدی نے اسے یکسر نظرانداز کرکے دوسرے شائقین کو آٹوگراف دینے شروع کردیئے۔




