Tag: شیڈول

  • جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ٹیسٹ 22 مارچ سے شروع ہو گا

    جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ٹیسٹ 22 مارچ سے شروع ہو گا

    کیپ ٹاؤن(سپورٹس لنک رپورٹ)جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ 22 مارچ سے کیپ ٹاؤن میں شروع ہو گا، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 1-1 سے برابر ہے، کینگروز نے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں پروٹیز کو 118 رنز کے واضح مارجن سے ہرا کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی تھی لیکن دوسرے ٹیسٹ میں میزبان جنوبی افریقہ کا پلڑا بھاری رہا اور اس نے آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے زیر کر کے سیریز 1-1 سے برابر کر دی، سیاہ فارم فاسٹ باؤلر کاگیسوربادا جو کہ دوسرے ٹیسٹ کے ہیرو رہے تھے کینگروز کے خلاف شیڈول آخری دو ٹیسٹ میچ میں پروٹیز کو دستیاب نہیں ہوں گے، انہوں نے پورٹ الزبتھ ٹیسٹ میں 11 وکٹیں لیکر ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا تھا، ربادا کو آئی سی سی کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی پر دو میچز کی معطلی کا سامنا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹیسٹ 22 سے 26 مارچ تک کیپ ٹاؤن جبکہ چوتھا اور آخری ٹیسٹ 30 مارچ سے 3 اپریل تک جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔

  • پاکستان کرکٹ ٹیم کا ایشیا کپ میں شرکت کا امکان

    پاکستان کرکٹ ٹیم کا ایشیا کپ میں شرکت کا امکان

    دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ )بی سی سی آئی کیخلاف قانونی جنگ چھڑنے کے باوجود پاکستان کی بھارت میں شیڈول ایشیا کپ میں شرکت کا امکان ہے۔بی سی سی آئی کیخلاف قانونی جنگ سے پیدا ہونے والے جمود کے باوجود پاکستان کی بھارت میں رواں سال شیڈول ایشیا کپ میں شرکت کا امکان ہے،باہمی کرکٹ سیاسی کشیدگی کی نذر ہونے کا انٹرنیشنل ایونٹس میں مقابلوں پر اثر پڑنے کی توقع نہیں۔یاد رہے کہ بی سی سی آئی نے اپریل میں پاکستان میں ہونے والے ایمرجنگ کپ میں اپنی ٹیم پاکستان بھجوانے سے انکار کردیا تھا،حکام کا کہنا تھا کہ لاہور میں ہونے  والی جس میٹنگ میں فیصلہ کیا گیااس میں ہمارا کوئی نمائندہ ہی موجود نہیں تھا۔ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ہم بھی ایشیاکپ میں اپنی ٹیم نہ بھجوانے کا فیصلہ کرسکتے ہیں، ذرائع کے مطابق اب چیئرمین کا خیال ہے کہ ایشیائی ٹورنامنٹ ثالثی کمیٹی کے فیصلے اور ایف ٹی پی سے الگ معاملہ ہے،اس کو ساتھ جوڑ کر دیکھنا مناسب نہیں ہوگا،یہ موقف سامنے آنے کے بعد اب محسوس ہورہا ہے کہ پاکستان آئی سی سی ایونٹس کے بعد ایشین کرکٹ کونسل کے تحت اس ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے بھی بھارت جانے پر تیار ہوجائے گا۔یاد رہے کہ پاکستان کی ٹیم شامل ہونے کی وجہ سے جونیئر ایشیا کپ کا بھارت میں انعقاد نہیں ہوسکا تھا، میزبانی کا اعزاز ملائیشیا کو حاصل ہوا جس کے بعد اب پاکستان باہمی سیریزاور پی ایس ایل کے میچز بھی اسی ملک میں کرانے کے لیے پر تول رہا ہے جب کہ یو اے ای میں اکتوبر میں شیڈول افغان لیگ پی سی بی کے لیے پریشانی کا باعث ہے،پاکستان کو اسی دوران آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی میزبانی کرنا ہے۔

  • ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کا شیڈول منظر عام پر آگیا

    ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کا شیڈول منظر عام پر آگیا

    لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کا شیڈول منظر عام پر آ گیا ہے جس کے مطابق مہمان ٹیم پاکستان میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

    ابتداء میں ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم کو یہ سیریز 29 مارچ سے یکم اپریل تک کھیلنا تھی لیکن اب پاکستان کرکٹ بورڈ نے شیڈول میں تبدیلی کر دی ہے۔

    نئے شیڈول کے مطابق ویسٹ انڈین ٹیم پاکستان میں یکم، 2 اور 4 اپریل کو تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

    یاد رہے چئیر مین پی سی بی نجم سیٹھی نے کچھ دن پہلے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں صحافیوں سے گفتگو میں عندیہ دیا تھا کہ ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان میں ایک ٹی 20کراچی میں بھی کھیلا جا سکتا ہے لیکن اب اس حوالے سے طے ہو گیا کہ کراچی ویسٹ انڈیز کے دورے کے دوران کسی میچ کی میزبانی نہیں کرے گا اور تمام میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہی منعقد ہوں گے۔

    مارچ 2009 میں سری لنکن ٹیم پر دہشت گروں کے حملے کے بعد ویسٹ انڈیز وہ دوسری ٹیسٹ ٹیم ہے جو بین الاقوامی میچوں کی سیریزکے لئے پاکستان کا دورہ کرے گی۔

    ویسٹ انڈیز سے قبل ستمبر 2015 میں زمبابوے کی کرکٹ ٹیم ون ڈے اور ٹی 20سیریز کھیلنے پاکستان آچکی ہے۔

    2017 میں تین ٹی20میچوں کے لئے ورلڈ الیون نےبھی پاکستان کا دورہ کیا تھا جبکہ سری لنکا کی ٹیم ایک ٹی 20کھیلنے لاہور آئی تھی۔

  • لاہور میں پی ایس ایل کے 2پلے آف میچز کیلئے قذافی سٹیڈیم میں تیاریاں مکمل

    لاہور میں پی ایس ایل کے 2پلے آف میچز کیلئے قذافی سٹیڈیم میں تیاریاں مکمل


    لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ کے دو میچز قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جس کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ شائقین کرکٹ نئی کرسیوں پر براجمان ہوکر میچز سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔ پی ایس ایل کے 2 میچز بیس اور 21 مارچ کو شیڈول ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹرز اور ہزاروں شائقین کرکٹ کی میزبانی اب قذافی سٹیڈیم کے لیے کوئی نئی بات نہیں رہی۔ اسی لیے اب تیاری کیلئے بھی زیادہ وقت درکار نہیں ہوتا۔اس بار پی ایس ایل تھری کے لیے تو 2 ماہ سے زور و شور سے تیاریاں سے جاری تھیں۔ سب سے خاص بات یہ ہے کہ سب سے سستے انکلوژر سرفراز نواز اور سب سے مہنگے انکلوژر عمران خان اور فضل محمود میں نئی کرسیاں لگائی گئی ہیں۔ سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور مشکوک افراد پر نظر رکھنے کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کا معائنہ بھی کرلیا گیا۔سٹیڈیم کے اطراف میں رنگ و روغن اور تزئین و آرائش کا کام بھی مکمل ہوچکا ہے۔ ہر سو پھیلے سبزے نے سٹیڈیم کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیئے ہیں۔ پی ایس ایل کے 2 میچز بیس اور 21 مارچ کو شیڈول ہیں، حیران کن بات تو یہ ہے کہ مجموعی طور پراب تک صرف 20 فیصد ٹکٹیں ہی فروخت ہو سکی ہیں۔

  • آسڑیلیا کیخلاف تیسرا ٹیسٹ،سٹین ٹیم میں واپسی کیلئے پرعزم

    آسڑیلیا کیخلاف تیسرا ٹیسٹ،سٹین ٹیم میں واپسی کیلئے پرعزم


    کیپ ٹاؤن (سپورٹس لنک رپورٹ)سٹار جنوبی افریقی فاسٹ باؤلر ڈیل اسٹین نے آسٹریلیا کے خلاف شیڈول تیسرے ٹیسٹ میچ کے ذریعے انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کو ہدف بنا لیا۔419 ٹیسٹ وکٹیں لینے والے 34 سالہ فاسٹ باؤلر کو جنوبی افریقہ کا لیڈنگ وکٹ ٹیکر باؤلر بننے کیلئے مزید تین وکٹیں درکار ہیں جہاں سب سے زیادہ 421 وکٹیں لینے کا اعزاز شان پولاک کے پاس ہے۔انجری مسائل نے گزشتہ دو برس سے ان کے کیریئر کو بری طرح متاثر کیا ہے اور دو مرتبہ کم بیک کے باوجود انجری کی وجہ سے انہیں پھر میدان سے دور ہونا پڑے۔اسٹین نے رواں سال جنوری میں بھارت کے خلاف ٹیسٹ میچ میں 13 ماہ بعد دوبارہ ٹیم میں واپسی کی تھی تاہم اسی میچ کے دوران وہ پاؤں کی انجری کا شکار ہو گئے جس کے باعث انہیں پوری سیریز سے باہر ہونا پڑا تھا۔اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ فٹنس مسائل کے باعث ٹیم سے دوری میرے لیے بہت تکلیف دہ ہے تاہم میرے حوصلے پست نہیں ہوئے، کینگروز کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں ٹیم میں کم بیک کرنا ہدف ہے اور مقصد کے حصول کیلئے سرتوڑ کوشش کروں گا۔جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ٹیسٹ 22 سے 26 مارچ تک شیڈول ہے۔

  • سری لنکا میں سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کل سے

    سری لنکا میں سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کل سے


    کولمبو (سپورٹس لنک رپورٹ)سری لنکا، بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان سہ ملکی ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کا آغاز 6 مارچ سے سری لنکا میں ہو گا۔ شیڈول کے مطابق افتتاحی میچ میں میزبان ٹیم کو بھارت کا چیلنج درپیش ہو گا، سیریز میں شریک تینوں ٹیمیں دو، دومرتبہ آپس میں مدمقابل ہوں گی جبکہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 18 مارچ کو کھیلا جائے گا۔سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے ابتدائی میچ میں سری لنکا کا مقابلہ بھارت سے ہو گا، 8 مارچ کو بنگلہ دیش کا مقابلہ بھارت، 10 مارچ کو سری لنکا کا مقابلہ بنگلہ دیش، 12 مارچ کو سری لنکا کا مقابلہ بھارت، 14 مارچ کو سیریز کے پانچویں میچ میں بنگلہ دیش کا مقابلہ بھارت سے ہو گا، سیریز کا چھٹا اور آخری میچ 16 مارچ کو سری لنکا اور بنگلہ دیش کے مابین ہو گا۔

  • کامن ویلتھ گیمز،پاکستان کی چار رکنی ٹیبل ٹینس ٹیم کا اعلان

    کامن ویلتھ گیمز،پاکستان کی چار رکنی ٹیبل ٹینس ٹیم کا اعلان

    اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن نے آئندہ ماہ شیڈول کامن ویلتھ گیمز کیلئے 4 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا، 4 سے 15 اپریل تک گولڈ کوسٹ، آسٹریلیا میں شیڈول میگا ایونٹ میں دو مرد اور دو خواتین کھلاڑی ملک کی نمائندگی کریں گی۔ٹیم میں رمیض اور خواجہ فہد جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں فاطمہ خان اور حریم انور شامل ہیں ۔

     

  • سہ ملکی ٹورنامنٹ سے قبل بنگلہ دیش کو بڑا دھچکا

    سہ ملکی ٹورنامنٹ سے قبل بنگلہ دیش کو بڑا دھچکا

    ڈھاکہ (سپورٹس لنک رپورٹ)بنگلا دیشی ٹیم کو آئندہ ہفتے سری لنکا میں شیڈول سہ ملکی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز سے قبل بڑا دھچکا لگا ہے ، سٹار آل راؤنڈر شکیب الحسن فٹنس مسائل کے باعث سیریز سے باہر ہو گئے ، ان کی جگہ لٹن داس کو ٹیم میں طلب کر لیا گیا ہے ، شکیب کی عدم دستیابی کی وجہ سے محموداﷲ ٹی ٹونٹی ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے ۔ بی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ شکیب ابھی تک مکمل صحت یاب نہیں ہو سکے ، ڈاکٹرز نے ان کی انجری کا جائزہ لینے کے بعد انہیں مزید آرام کا مشورہ دیا ہے ۔

     

     

  • کرس گیل اب کن کیساتھ کرکٹ کھیلیں گے،جانیئے اس رپورٹ میں

    کرس گیل اب کن کیساتھ کرکٹ کھیلیں گے،جانیئے اس رپورٹ میں

    ہرارے(سپورٹس لنک رپورٹ) ویسٹ انڈین جارحانہ بلے بازکرس گیل اب بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیلیں گے۔ورلڈ کپ کوالیفائرز اتوار سے زمبابوے میں شروع ہوگا جس میں شریک 10 ٹیموں میں سے صرف دو ہی آئندہ برس انگلینڈ میں شیڈول ورلڈ کپ کی ٹکٹ حاصل کریں گی، اس بار کوالیفائرز ویسٹ انڈیز کی موجودگی کی وجہ سے کافی اہمیت اختیار کرچکے ہیں جوکہ براہ راست میگا ایونٹ میں جگہ نہیں بنا پایا تھا۔1975 اور 1979 میں ورلڈ چیمپئن کا اعزاز حاصل کرنے والی کیریبیئن ٹیم کو اب اپنی ساکھ کو مزید گرنے کا دشوار ترین چیلنج درپیش ہے۔اس کی امیدوں کا محور کرس گیل ہیں جوکہ حالیہ کچھ عرصے میں اچھی کارکردگی پیش کرنے میں ناکام رہے ہیں تاہم وہ دنیا کے امیر ترین کرکٹرز میں سے ایک ہیں اور خود کو وہ یونیورس باس بھی کہتے ہیں۔کرس گیل کو اس ایونٹ کی وجہ سے نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ مقابلہ کرنا پڑے گا جس میں سب سے اہم افغانستان کے 19 سالہ راشد خان اور 16 برس کے مجیب زدران شامل ہیں، دونوں ہی اسپنرز اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواچکے ہیں جب کہ افغانستان پہلے ہی وارم اپ میچ میں ویسٹ انڈین ٹیم کو زیر کرکے خطرے کی گھنٹی بجاچکا ہے۔ویسٹ انڈیز کو اتوار سے شروع ہونے والے ایونٹ میں افغانستان اور آئرلینڈ کے ہمراہ میزبان زمبابوے، اسکاٹ لینڈ، ہانگ کانگ، پاپوا نیوگنی، نیدرلینڈز، یونائیٹڈ عرب امارات اور نیپال جیسی ٹیموں کے ساتھ تین ہفتوں تک جاری رہنے والے ایونٹ میں لازمی طور پر ٹاپ دو سائیڈز میں جگہ بنانا ہوگی تبھی وہ انگلینڈ میں ورلڈ کپ کھیلنے کا پروانہ حاصل کرپائے گا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اس ایونٹ میں اسکاٹ لینڈ کی قیادت کائیل کوئیٹزر کے پاس ہے جوکہ ایک سابق انگلش کانٹی پلیئر ہیں اور اپنی آمدنی میں اضافے کیلیے پارٹ ٹائم کرکٹ بیٹ ڈیزائن کرتے ہیں۔ انھوں نے پریسٹن مومسین کی جگہ لی ہے جوکہ ایک کارپوریٹ ادارے میں نوکری ملنے کی وجہ سے صرف 29 برس کی عمر میں کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے ہیں۔

     

  • یوراج سنگھ نے کیریئر بارے بڑا اعلان کردیا

    یوراج سنگھ نے کیریئر بارے بڑا اعلان کردیا

    نئی دہلی (سپورٹس لنک رپورٹ)بھارتی ٹیم کے آل رائونڈر یووراج سنگھ نے کہا ہے کہ آئندہ برس شیڈول آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے بعد اپنے مستقبل کے بارے فیصلہ کروں گا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق یووراج کا کہنا ہے کہ ٹیم میں کم بیک کرنے کیلئے پر امید ہوں اور مقصد کے حصول کیلئے سرتوڑ کوشش کروں گا۔

    یووراج سنگھ نے آخری مرتبہ جون 2017ء میں ون ڈے میچ میں بھارتی ٹیم کی نمائندگی کی تھی، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ابھی کرکٹ سے لطف اندوز ہو رہاہوں اسلئے کھیل کو جاری رکھوں گا۔

    انہوں نے کہا کہ رواں برس شیڈول آئی پی ایل میرے کیریئر کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، کوشش ہو گی کہ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے نہ صرف ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کروں بلکہ بھارتی ٹیم میں کم بیک کروں۔

    کینسر کی وجہ سے میرا کیریئر بری طرح متاثر ہوا لیکن اس کے باوجود میرے حوصلے پست نہیں ہوئے، کینسر سے صحت یاب ہونے کے بعد بھی مجھے ملک کی نمائندگی کا موقع ملا اسلئے پوری امید ہے کہ دوبارہ بھارت کی نمائندگی کا موقع ملے گا اور ہدف کے حصول کیلئے سخت محنت کر رہا ہوں۔

    واضح رہے کہ یووراج سنگھ 2011ء میں منعقدہ ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کے ہیرو تھے، انہوں نے میگا ایونٹ میں عمدہ آل رائونڈ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ٹیم کو 28 برس بعد عالمی چیمپئن بنوانے میں کلیدی کردار ادا کیا تھا تاہم ان دنوں انہیں ٹیم سے دوری کا سامنا ہے جس کے باعث ان کے مستقبل پر سوالیہ نشان ہے۔

error: Content is protected !!