Tag: علیم ڈار

  • علیم ڈار بھی پاکستان سپر لیگ تھری میں پہنچ گئے

    علیم ڈار بھی پاکستان سپر لیگ تھری میں پہنچ گئے

    شارجہ (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ امپائر علیم ڈار بھی پاکستان سپر لیگ تھری کا حصہ بننے شارجہ پہنچ گئے ہیں۔

    لگاتار دو مرتبہ آئی سی سی کے سال کے بہترین امپائر کا ایوارڈ جیتنے والے علیم ڈار آج شارجہ میں ہونے والے پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچ میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔

    علیم ڈار آئی سی سی کی مصروفیات کی وجہ سے تاخیر سے پاکستان سپر لیگ کا حصہ بن رہے ہیں، وہ بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان ہونے والی سیریز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

    پاکستان سپر لیگ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے علیم ڈار کے پی ایس ایل کا حصہ بننے کی تصدیق کرتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 22 فروری سے شروع ہونے والی پاکستان سپر لیگ کے ابتدائی میچز دبئی میں کھیلے گئےجس کے بعد اب شارجہ کے گراؤنڈ میں میچز کھیلے جا رہے ہیں جبکہ ٹورنامنٹ کے دو سیمی فائنل لاہور اور فائنل کراچی میں کھیلا جائے گا۔

  • پاکستان سپر لیگ تھری،ایک اور بڑا فیصلہ ہو گیا،،،نام سامنے آگئے

    پاکستان سپر لیگ تھری،ایک اور بڑا فیصلہ ہو گیا،،،نام سامنے آگئے

    دبئی( سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے لیے امپائرز اور میچ ریفریز کا اعلان کردیا گیا ہے۔

    پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کے لیے امپائرز پینل میں انگلینڈ کے ٹم رابنسن اور سری لنکا کے رینمور مارٹینز شامل ہیں جب کہ میچ ریفریز میں سری لنکا کے روشن ماہنامہ بھی ایونٹ کے میچ سُپر وائز کریں گے۔

    دیگر میچ آفیشلز میں نامور امپائر علیم ڈار، شو زیب رضا، احمد شہاب، آصف یعقوب، راشد ریاض اور خالد محمود شامل ہیں۔

error: Content is protected !!