نئی دہلی (سپورٹس لنک رپورٹ) سابق بھارتی اوپننگ بیٹسمین گوتم گمبھیر کو ایک بار پھر آئی پی ایل دو ہزار اٹھارہ سیزن کیلئے دہلی ڈیر ڈیولز کا کپتان مقرر کردیا گیا،ان کا کہنا ہے کہ قیادت کا منصب اہم اعزاز سہی مگر یہ ذمہ داری بہت بڑا چیلنج بھی ہے جس کو نبھانے کی وہ بھرپور کوشش کریں گے ۔ فرنچائز نے انہیں جنوری میں ہونے والی نیلامی کے دوران دو کروڑ 80 لاکھ روپے میں خریدا تھا اور گوتم گمبھیر کا خیال ہے کہ انہیں جو کھلاڑی دیئے گئے ہیں ان کے ساتھ وہ ایک متوازن ٹیم تیار کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے ۔
Tag: فرنچائز
-

دہلی ڈیر ڈیولز کی قیادت ایک بار پھر گمبھیرکے پاس
-

مسلسل ناکامیوں پر لاہور قلندرز کے کوچ عاقب کا بڑا اعلان

دبئی (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان سپر لیگ ٹیم لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ ہماری کرکٹ قابل برداشت نہیں ٗکھلاڑیوں نے اچھی کرکٹ نہیں کھیلی، جو کارکردگی نہیں دیگا، اسے دوبارہ کنٹریکٹ نہیں ملے گا۔ایک انٹرویو دیتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ شائقین ہر ٹیم کو لڑتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں ٗہمارے کھلاڑی پہلے میچ سے ایک ہی غلطی کررہے ہیں، ہم اچھے آغاز کے باوجود اچھا اختتام نہیں کرپارہے ہیں ٗفرنچائزز کی خواہش ہوتی ہے کہ کھلاڑی پرفارم کریں، فرنچائز کرکٹ میں پرفیشنل کرکٹرزکو شامل کیا جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کسی ایک بیٹسمین کو لمبی اننگز کھیلنے کی ذمہ داری لینا ہوگی ، بیٹسمین کو اسکور بورڈ دیکھ کر ایڈجسٹ کرنا پڑتا ہے، اگلے پانچ میچوں میں کھلاڑیوں کو صرف جیتنے کا کہوں گا۔ -

ٹیم فائنل میں پہنچی تو کراچی ۔۔۔۔۔روی بوپارہ کا بڑا اعلان

دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ): پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کراچی کنگز کے غیر ملکی کھلاڑی روی بوپارہ نے ٹیم کی جانب سے فائنل کھیلنے کی صورت میں کراچی آنے پر رضامندی ظاہر کردی۔
پاکستان سپر لیگ کے تیسرا مرحلہ آج سے دبئی میں شروع ہوگا جب کہ اس سے قبل لیگ میں تمام ٹیموں نے 5، 5 میچز کھیل چکی ہیں۔
پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز اور کراچی کنگز 5 میچز میں 7، 7 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشن پر موجود ہیں۔
دفاعی چیمپئن پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ 6،6 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ 4 میں شامل ہیں جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 4 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں اور لاہور قلندرز آخری نمبر پر ہیں۔
کراچی کنگز نے تیسرے مرحلے کے لیے تیاریوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جب کہ کراچی کا اگلا میچ جمعرات کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ہے۔
نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں روی بوپارہ کا کہنا ہے کہ لیگ میں سب ہی کھلاڑی بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کررہے ہیں جب کہ ٹیم منیجمنٹ اور ٹیم ایک فیملی کی طرح ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کا معیار بہترین ہے اور شروع میں ہی اندازہ ہوگیا تھا کہ لیگ میں دلچسپ مقابلے ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ لیگ میں دنیا کے بہترین بولر اور کھلاڑی کھیل رہے ہیں جس سے پاکستان کرکٹ میں نکھار آیا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں روی بوپارہ نے کہا کہ پاکستان کو پی ایس ایل سے نوجوان کھلاڑی ملے ہیں جن میں فخر زمان، شاداب خان اور حسن علی شامل ہیں اور مستقبل میں بھی کئی کرکٹرز لیگ سے نکلیں گے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل کر لطف اندوز ہورہا ہوں اور ان کی مدد کے لیے ہر وقت تیار ہوں۔
کراچی میں فائنل سے متعلق سوال پر کراچی کنگز کے بیسٹمین کا کہنا تھا کہ پرامید ہوں کہ ہم فائنل کھیلیں گے کیوں کہ ہم اچھی پوزیشن میں ہیں جب کہ ہماری کوشش ہے کہ لیگ اسٹیجز میں پہلی پوزیشن حاصل کریں اور پلے آفز کھیل کر کراچی جائیں، میں وہاں ضرور جاؤں گا۔
ساتھی کھلاڑیوں کو پاکستان جانے کے لیے قائل کرنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ یہ مناسب نہیں ہوگا کہ میں دوسرے کھلاڑیوں کو کراچی جانے پر قائل کروں، یہ ان کا اپنا فیصلہ ہوگا۔
-

پی ایس ایل تھری فائنل،،،ٹکٹ کب سےملیں گے؟کتنے کے ملیں گے؟تفصیلات آگئیں
لاہور( سپورٹس لنک رپورٹ) پریس کانفرنس میں نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ نیشنل اسٹیڈیم میں کم وقت میں بہت زیادہ کام کیا ہے اور ہم نے 2 سال کا کام 4 ماہ میں مکمل کیا ہے جس کی مثال نہیں ملتی۔
انہوں نے کہا کہ کراچی والوں کے لیے خوشخبری ہے کہ پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں ہی ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل سیکورٹی کمپنی نے رپورٹ آئی سی سی کو بھیجی ہے تاہم اس سال پی ایس ایل کی ساری فرنچائزز پاکستان آنے کو تیار ہیں۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ فائنل میچ کے ٹکٹ 15 مارچ سے فروخت کے لیے پیش کریں گے جبکہ سب سے کم ٹکٹ کی قیمت ایک ہزار روپے اور سب سے زیادہ قیمت 12 ہزار روپے ہوگی۔
ایک سوال کے جواب میں نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ آن لائن ٹکٹ کا نظام دیکھ رہے ہیں اور اس بار کوشش کریں گے کہ سب کو ٹکٹ ملیں۔
-

لاہور قلندرز کے ہیڈکوچ عاقب جاوید مایوس

شارجہ(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ وہ گزشتہ 30 سال سے کرکٹ سے وابستہ رہے ہین تاہم بیٹنگ میں بار بار ایک انداز میں ناکامی انہوں نے آج تک نہیں دیکھی۔خیال رہے کہ لاہور قلندرز کی ٹیم پی ایس ایل تھری میں اب تک پانچ میچ کھیل چکی ہے اور تمام ہی میچز میں اسے شکست کا کڑوا گھونٹ پینا پڑا۔قلندرز کی بولنگ نے ٹورنامنٹ میں کہیں کہیں کچھ جان دکھائی ہے تاہم اس کی بیٹنگ تمام میچز میں ہی ناکام رہی ہے۔پشاور زلمی کے خلاف شکست کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عاقب جاوید ٹیم کی کارکردگی سے مایوس دکھائی دیے اور کہا کہ آپ ایک دو میچز کے بعد توقع رکھتے ہیں کہ ٹیم کی پرفارمنس بہتر ہوگی جیسا کہ کل کے میچ میں ہوا کہ دونوں ٹیموں نے اچھا کھیلا لیکن آج ہماری پرفارمنس پھر مایوس کن رہی۔ان کا کہنا تھا کہ تمام میچز میں ایک ہی طرح کا مسئلہ درپیش آرہا ہے، ہر کوئی جانتا ہے کہ لاہور قلندرز کے ساتھ کیا مسئلہ ہے۔عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ ابھی ٹورنامنٹ میں لاہور قلندرز کے پانچ میچز رہ گئے ہیں، آگے بہتر کارکردگی دینے کی کوشش کریں گے۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میرا نہیں خیال کہ سختی کرنے سے چیزیں ٹھیک ہوجاتی ہیں، قومی ٹیم کے ساتھ کوچز کا رویہ مختلف ہوسکتا ہے کیوں کہ وہ ٹیم کے ساتھ ہی ہوتا ہے لیکن یہاں ایسا نہیں ہوسکتا کیوں کہ جو کھلاڑی یہاں کھیل رہے ہیں وہ سال میں چار، پانچ لیگز کھیلتے ہیں، آپ کو انہیں صرف مینج کرنا ہوتا ہے۔لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ ٹیم کو اچھا آغاز ملتا ہے لیکن ٹاپ آرڈر کا کوئی بھی بلے باز اننگز کو آگے لیکر نہیں چلتا، ان میں کم از کم ایک کھاڑی اچھے آغاز کے بعد اسے 70 رنز میں بدلے۔انہوں نے کہا کہ آج بھی پرانی کہانی دہرائی گئی، آپ اپنے سینئر کھلاڑی جیسے برینڈن میکلم، فخز زمان، عمر اکمل، دنیش رامدین سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ ذمہ داری لیں۔انہوں نے کہا کہ فخر زمان کو پاور پلے ختم ہونے کے بعد اپنا انداز تبدیل کرنا چاہیے، آج کے میچ میں لائم ڈوسن کو ان کے خلاف اس لیے لایا گیا کہ وہ بڑا شاٹ کھیلیں۔ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں نے ایسی پرفارمنسز دینی ہیں جن سے ٹیم جیت سکے، وہ ٹیم کبھی نہیں جیت سکتی جس کا ایک بھی بیٹسمین بڑی اننگز نہ کھیل سکے۔عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ جب مخالف ٹیم صرف 100 رنز کے ہدف کا تعاقب کررہی ہو تو آپ کے بولرز بھی اوسط درجے کے لگتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر ٹیم اسی لیے کھیلتی ہے کہ کم بیک کرے اور ہم جب چھٹا میچ کھیلنے آئیں گے تو یقیناً یہ سوچ کر آئیں گے کہ ہمیں جیتنا ہے۔ -

پی ایس ایل ٹیلنٹ فیکٹری،نئے کرکٹرز سامنے آئینگے،سرفراز
دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کی غیر ملکی لیگ میں شرکت کو کنٹرول کرنا ضروری ہے۔
پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے دوسرے میچ میں کراچی کنگ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 19 رنز سے شکست دے دی ہے۔
اس موقع پر نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل ٹیلنٹ فیکٹری بن چکا ہے جس سے اور بھی نئے کرکٹرز سامنے آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کنگز کیخلاف میچ میں بیٹنگ ٹھیک طرح نہیں ہوسکی اور ابتدائی اوورز میں بلے باز سست رفتاری سے کھیلے جس کے باعث دباؤ میں اضافہ ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کی غیر ملکی لیگ میں شرکت کو کنٹرول کرنا ضروری ہے کیوں کہ آگے ہماری بہت کرکٹ ہے اور اہم سیریز آرہی ہیں جب کہ امید ہے پی سی بی کھلاڑیوں کی لیگ میں شرکت کے بارے میں پراپر پلان بنائے گی۔
-

مایہ علی خان نے اپنے پسندیدہ کرکٹر کا نام بتا دیا،آپ بھی جانیئے

دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی برانڈ ایمبسڈر مایا علی نے ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو اپنا پسندیدہ کھلاڑی قرار دے دیا۔
پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کا دوسرا میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔
دونوں ٹیموں کا ایونٹ میں پہلا میچ ہے اور دونوں فرنچائز کے شائقین اپنی اپنی ٹیموں کو سپورٹ کرنے اسٹیڈیم میں موجود ہیں۔ جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی برانڈ ایمبیسڈر مایا علی بھی اپنی ٹیم کو سپورٹ کررہی ہیں۔
اس موقع پر جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے مایا علی نے کہا کہ ہماری ٹیم کا پہلا میچ ہے جسے دیکھنے کے لیے بے تاب ہوں جب کہ میرے پسندیدہ کھلاڑی سرفراز احمد ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ پوری قوم کا پسندیدہ کھیل ہے اور جب سے پی ایس ایل شروع ہوا ہے تو ہماری سپورٹ بھی ٹیموں کے ساتھ ہے۔
ایک سوال کے جواب میں مایا علی نے کہا کہ دعا ہے کہ ہماری ٹیم فائنل میں پہنچے تو لاہور اور کراچی میں فائنل دیکھنے ضرور جاؤں گی۔
-

ثنا بچہ کو پی ایس ایل میں کیا ذمہ داری ملی؟جانیئے اس رپورٹ میں
دبئی ( سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے لیے فرنچائز پشاور زلمی نے صحافی و اداکارہ ثناء بچہ کو برانڈ ایمبیسڈر منتخب کرلیا۔
پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز کل سے دبئی میں ہورہا ہے جس کے لیے تمام تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں اور تمام ٹیمیں بھی جیت کے لیے پر عزم ہیں۔
پی ایس ایل کی فرنچائز پشاور زلمی نے ماہرہ خان کے بعد صحافی و اداکارہ ثناء بچہ کو بھی برانڈ ایمبیسڈر منتخب کیا ہے۔
فرنچائز کے چیئرمین جاوید آفریدی نے ٹوئٹر پر ثناء بچہ کو برانڈ ایمبیسڈر بنائے جانے کا اعلان کیا۔

— اسکرین شارٹ ثناء بچہ صحافت کے پیشے سے وابستہ رہی ہیں اور انہوں نے فلم ’یلغار‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
یاد رہے کہ تیسرے ایڈیشن میں پشاور زلمی اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔
-

پی ایس ایل تھری کو کرپشن سے پاک رکھنے کیلئے کڑے اقدامات
اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)پی سی بی نے تیسرے ایڈیشن کو کرپشن سے پاک رکھنے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں، ٹیموں کا ہوٹل بدل دیا گیا ہے، ہر ٹیم اور اس کی مینجمنٹ کے لیے ایک فلور مخصوص ہوگا جبکہ فرنچائزز کے مالکان کا دوسرے ہوٹلز میں قیام ہوگا۔
ساتھ ہی انٹیگریٹی آفیسرز 24 گھنٹے کھلاڑیوں کی کڑی نگرانی کریں گے جبکہ کھلاڑیوں تک عوام کی رسائی کم سے کم رکھی جائے گی۔
فلورز کی خفیہ مانیٹرنگ بھی کی جائے گی جبکہ معمول کے اینٹی کرپشن لیکچرز جاری رہیں گے اور کھلاڑیوں کو بکیز کی تصاویر بھی دکھائی جائیں گی۔
-

آفریدی نے پشاور زلمی کیوں چھوڑی؟شعیب ملک نے دلچسپ وجہ بتا دی

دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان سپر لیگ کے نئی فرنچائز ملتان سلطانزکے کپتان شعیب ملک نے مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی کے پشاور زلمی چھوڑنے کی دلچسپ وجہ بتا دی۔ دبئی میں پاکستان سپر لیگ کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کے موقع پر شعیب ملک نے پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو پٹھان کہا گیا ہے لیکن میں آپ کو یہ بتا دینا چاہتا ہوں کہ میں نے آ ج تک ایسا پٹھان نہیں دیکھا۔انہوں نے شرارتی انداز میں کراچی کنگزکے شاہد آفریدی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شاید یہی وجہ تھی کہ ہمارے اس لیجنڈ کو پشاور زلمی چھوڑنی پڑی۔

