Tag: قیادت

  • قومی ٹیم کی قیادت،،،سرفراز احمد نے بڑی بات کر ڈالی

    قومی ٹیم کی قیادت،،،سرفراز احمد نے بڑی بات کر ڈالی

    دبئی( سپورٹس لنک رپورٹ) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت سے متعلق پی سی بی کا جو فیصلہ ہوگا وہ منظور ہوگا۔پاکستان سپر لیگ کے 23 ویں میچ میں پشاور زلمی کو شکست دینے کے بعد پریس کانفرنس کے دوران سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ اپنے کیرئیر میں کبھی بھی کپتان بننے کا مطالبہ نہیں کیا، مستقبل میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کی سلیکشن کے حوالے سے جو فیصلہ پی سی بی کا ہوگا وہی انہیں منظور ہے۔سرفراز احمد نے کہا کہ ‘میری ذمہ داری اچھی کرکٹ کھلینا ہے اور بطور کپتان کارکردگی بہتر ہے تو امید ہے کہ میں ہی قومی کرکٹ کا کپتان رہوں گا’۔سرفراز احمد نے فاسٹ بالر راحت علی کی ایونٹ میں پرفارمنس کو سراہا اور کہا کہ ٹورنامنٹ میں اب تک کی کامیابی میں ان کا اہم کردار ہے ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ٹاپ آرڈر بلے باز کیون پیٹرسن پاکستان آکر فائنل کھیلیں گے اور اس حوالے سے وہ اچھا فیصلہ کریں گے۔سرفراز احمد نے کہا کہ گزشتہ برس پی ایس ایل 2  کے فائنل میں 4 انٹرنیشل کھلاڑی پاکستان نہیں آئے جس کی وجہ سے ٹیم متاثر ہوئی تاہم اس مرتبہ متبادل انتظام بھی کیا گیا ہے۔سرفراز احمد کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ لاہور قلندرز ایونٹ میں پہلے حصے کے دوران ہی باہر ہوجائے گی۔

     

  • سہ ملکی ٹورنامنٹ سے قبل بنگلہ دیش کو بڑا دھچکا

    سہ ملکی ٹورنامنٹ سے قبل بنگلہ دیش کو بڑا دھچکا

    ڈھاکہ (سپورٹس لنک رپورٹ)بنگلا دیشی ٹیم کو آئندہ ہفتے سری لنکا میں شیڈول سہ ملکی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز سے قبل بڑا دھچکا لگا ہے ، سٹار آل راؤنڈر شکیب الحسن فٹنس مسائل کے باعث سیریز سے باہر ہو گئے ، ان کی جگہ لٹن داس کو ٹیم میں طلب کر لیا گیا ہے ، شکیب کی عدم دستیابی کی وجہ سے محموداﷲ ٹی ٹونٹی ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے ۔ بی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ شکیب ابھی تک مکمل صحت یاب نہیں ہو سکے ، ڈاکٹرز نے ان کی انجری کا جائزہ لینے کے بعد انہیں مزید آرام کا مشورہ دیا ہے ۔

     

     

  • قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت کا اب کوئی شوق نہیں،شعیب ملک

    قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت کا اب کوئی شوق نہیں،شعیب ملک

    دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ)قومی کر کٹ ٹیم کے آل رانڈر شعیب ملک نے کہا ہے کہ اب قومی ٹیم کی کپتانی کا کوئی شوق نہیں رہا،ورلڈکپ 2019میں ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے میگاٹائٹل جیتنے کا خواب پورا کرنا چاہتا ہوں، وسیم اکرم نے ملتان سلطانز کی قیادت سنبھالنے کا کہا تھااس لئے انکار نہیں کرسکا،پاک بھارت کرکٹ ہونی چاہیے، دونوں ملکوں کے مابین مقابلے کرکٹ کی جان ہیں، جس اس روز پاک بھارت میچ ہو ایسا لگتا ہے کہ عید کا سماں ہے۔اپنے ایک انٹرویو میں سابق قومی کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ وسیم اکرم جیسے عظیم کرکٹر نے پی ایس ایل تھری میں ملتان سلطانز کی قیادت سنبھالنے کا کہا تھااس لئے انکار نہیں کرسکا تاہم قطعی طور پر قومی ٹیم کی کپتانی کی خواہش نہیں رکھتا، اپنی فٹنس اور کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے ورلڈکپ 2019میں ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے میگاٹائٹل جیتنے کا خواب پورا کرنا چاہتا ہوں تاہم شدید خواہش ہے کہ چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے بعد پاکستان عالمی چیمپئن بھی بنے۔نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے آل رانڈر نے کہا کہ کیوی کنڈیشنز میں بیٹسمینوں کو ہمیشہ مشکلات ہوتی ہیں تاہم تسلیم کرنا ہوگا کہ کارکردگی توقعات کے مطابق نہیں تھی، کم بیک کے بعد اعلی معیار کی پرفارمنس دکھانے میں کامیاب رہا لیکن کبھی کبھار کیریئر میں برا دور بھی آتا ہے، اس سے نکلنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ اپنی خامیوں کو دور کرنے کیلئے کام کیا جائے، میں بھی سخت محنت کررہا ہوں، پی ایس ایل میچز میں اس کا مثبت نتیجہ بھی سامنے آرہا ہے۔نوجوان کرکٹرز کی رہنمائی کرنے کے حوالے سے خاص شہرت رکھنے کی وجہ بتاتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ نیا ٹیلنٹ پاکستان کرکٹ کا مستقبل ہے،کسی سینئر کو یہ فکر نہیں ہونا چاہیے کہ کوئی نوجوان آگے نہ نکل جائے، تجربہ کھیل کر آتا ہے، اگر کوئی سینئر اس کو نئے ٹیلنٹ میں منتقل کرے اور یہی پلیئرز ٹیم کو 4کے بجائے 6میچ جتوانے میں اہم کردار ادا کریں تو اس سے اچھی کوئی بات نہیں ہوسکتی۔پاک بھارت کرکٹ کی بحالی کے سوال پر آل رائونڈر کا کہنا تھا کہ نہ صرف کھیل کے میدانوں میں مقابلے بلکہ سیاسی اختلافات بھی دور ہونا چاہئیں، دونوں ملکوں میں زبانیں اور کھانے پینے کی عادات زیادہ مختلف نہیں، مجھے بھارت میں بڑی پذیرائی ملتی ہے، ثانیہ مرزا کو پاکستان میں بڑی عزت دی جاتی ہے، امید ہے پڑوسی ملکوں کے حکام بھی خلیج کو کم کرنے کا سوچ رہے ہوں گے، دونوں ملکوں کے مابین مقابلے کرکٹ کی جان ہیں، اگر باہمی میچز ہورہے ہوں تو بڑا جوش وجذبہ نظر آتا ہے، اس روز ایسا لگتا ہے کہ عید کا سماں ہے۔

  • مصباح الحق کتنے میچوں سے آئوٹ،نئی خبر آگئی

    مصباح الحق کتنے میچوں سے آئوٹ،نئی خبر آگئی

    دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ کے تیسرے دن اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق ان فٹ ہوگئےاور ٹورنامنٹ کے کم از کم دو میچوں میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ان کی جگہ رومان رئیس کو قیادت سونپی گئی ہے۔

    مصباح الحق ہمسٹرنگ انجری کا شکار ہیں۔ٹیم ذرائع کا کہنا ہے کہ ریجن کے قومی ٹی ٹوئنٹی کے دوران مصباح الحق ان فٹ ہوکر آخری دو تین میچوں میں شریک نہیں ہوسکے تھے۔

    دبئی آنے کے بعد بھی ان کا علاج جاری رہا لیکن وہ مکمل صحت یاب نہ ہوسکے۔

  • مصباح الحق سے کونسا دبائو ختم ہو گیا، سابق کپتان کی باتیں

    مصباح الحق سے کونسا دبائو ختم ہو گیا، سابق کپتان کی باتیں

    اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے ویسٹ انڈیز کی سرزمین پر پہلی بار ٹیسٹ سیریز جیتنے کے بعد بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہا تو یہ خیال ظاہر کیا جا رہا تھا کہ ان کی کرکٹ اب زیادہ عرصے نہیں چلے گی۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی کرکٹ سے پہلے کے مقابلے میں زیادہ لطف اٹھا رہے ہیں۔

    مصباح الحق رواں ماہ 22 فروری سے شروع ہونے والی پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائٹڈ کی مسلسل تیسرے سال قیادت کرنے والے ہیں۔

    مصباح الحق نے غیرملکی ویب سائٹ کو ایک انٹرویو میں کہا کہ ان پر بین الاقوامی کرکٹ کا دباؤ ختم ہو چکا ہے جس کی وجہ سے وہ اب زیادہ ُکھل کر کرکٹ کھیل رہے ہیں اور انھیں پہلے سے کہیں زیادہ کھیلنے کا مزا آ رہا ہے۔

    رواں برس ڈومیسٹک کرکٹ میں برائے نام میچ کیوں کھیلے؟ اس کے جواب میں سابق کپتان کا کہنا تھا کہ سوئی سدرن گیس کی ٹیم میں پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے کئی کھلاڑی کھیلتے ہیں اس کے علاوہ دیگر نوجوان کرکٹرز بھی شامل ہیں لہٰذا وہ خود کھیل کر کسی نوجوان کو کھیلنے کے حق سے محروم نہیں کرنا چاہتے تھے۔

    مصباح نے فیصل آباد کی جانب سے ون ڈے ٹورنامنٹ میں چند میچ اس لیے کھیلے کیونکہ ٹیم کو سینیئر کرکٹر کی ضرورت تھی۔ وہ پہلے کی طرح معمول کی ٹریننگ جاری رکھے ہوئے ہیں جس پر وہ کسی طرح کا سمجھوتہ کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

    مصباح الحق نے کہا کہ اس وقت بہت زیادہ کرکٹ لیگز ہو رہی ہیں لہٰذا وہ ان میں کھیل کر اپنا شوق جاری رکھے ہوئے ہیں۔

    مزید کرکٹ جاری رکھنے کے سوال پر سابق کپتان کا کہنا ہے کہ انھیں پاکستان سپر لیگ میں اپنی کارکردگی دیکھ کر یہ اندازہ ہو جائے گا کہ وہ ٹیم کے لیے کتنے کارآمد ہیں کیونکہ وہ کسی بھی طرح ٹیم پر بوجھ بننا پسند نہیں کریں گے۔

    مصباح الحق کی قیادت میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلی پی ایس ایل جیتی تھی تاہم دوسری پی سی ایل میں ان کی ٹیم کراچی کنگز سے دوسرے کوالیفائنگ فائنل میں ہار گئی تھی۔

    مصباح الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ میں ہمیشہ سخت مقابلہ رہتا ہے۔ اس بار چھ ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہے، تمام ٹیموں کے کھلاڑی اچھے ہیں اور ان میں توازن نظر آتا ہے اور انھیں یقین ہے کہ پچھلے دو برسوں کی طرح اس بار بھی اچھا ٹورنامنٹ ہو گا اوران کی کوشش ہو گی کہ ان کی ٹیم آباد یونائٹڈ فائنل تک پہنچ جائے۔

error: Content is protected !!