Tag: محمود اللہ

  • سہ ملکی ٹورنامنٹ سے قبل بنگلہ دیش کو بڑا دھچکا

    سہ ملکی ٹورنامنٹ سے قبل بنگلہ دیش کو بڑا دھچکا

    ڈھاکہ (سپورٹس لنک رپورٹ)بنگلا دیشی ٹیم کو آئندہ ہفتے سری لنکا میں شیڈول سہ ملکی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز سے قبل بڑا دھچکا لگا ہے ، سٹار آل راؤنڈر شکیب الحسن فٹنس مسائل کے باعث سیریز سے باہر ہو گئے ، ان کی جگہ لٹن داس کو ٹیم میں طلب کر لیا گیا ہے ، شکیب کی عدم دستیابی کی وجہ سے محموداﷲ ٹی ٹونٹی ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے ۔ بی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ شکیب ابھی تک مکمل صحت یاب نہیں ہو سکے ، ڈاکٹرز نے ان کی انجری کا جائزہ لینے کے بعد انہیں مزید آرام کا مشورہ دیا ہے ۔

     

     

  • ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9وکٹوں سے شکست دیدی

    ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9وکٹوں سے شکست دیدی

    شارجہ (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) تھری کے 13 میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو9 وکٹوں سے شکست دیدی۔

    شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کپتان سرفراز احمد30،شین واٹسن 19اور محمود اللہ 15رنز کی بدولت 15اعشاریہ 4اوورز میں 102رنز تک محدود رہی ۔

    میچ کی خاص بات ملتان سلطانز کی تینوں شعبوں میں شاندار پرفارمنس رہی ، پہلے عمران طاہر ، سہیل تنویر نے 3،3 اور جنید وکٹوں کے ذریعے حریف ٹیم کو 102رنز پر روک دیا ۔

  • سری لنکا نے پہلے ٹی ٹونٹی میں بنگلہ دیش کو ڈھیر کردیا

    سری لنکا نے پہلے ٹی ٹونٹی میں بنگلہ دیش کو ڈھیر کردیا


    ڈھاکہ (سپورٹس ڈیسک)سری لنکا نے بنگلا دیش کو پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں با آسانی 6 وکٹوں سے ہرا کر دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی، فاتح ٹیم نے 194 رنز کا ہدف 17ویں اوور کی چوتھی گیند پر 4 وکٹوں پر پورا کیا ۔ گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں بنگلا دیش کے قائم مقام کپتان محموداﷲ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو میزبان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا جو کہ ٹی ٹونٹی میں اس کا بڑا ٹوٹل ہے، مشفق الرحیم 66 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ سومیا سرکار 51 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے، محموداﷲ 43، ذاکر حسن 10، عافیف حسین صفر اور صابر رحمان ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے، جیون مینڈس نے 2 جبکہ گونا تھلیکا، اودانا اور پریرا نے ایک، ایک وکٹ لی۔

    جواب میں سری لنکا نے مطلوبہ ہدف 16.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، کوشل مینڈس اور تھلیکا نے ٹیم کو 53 رنز کا جاندار آغاز فراہم کیا، تھلیکا 30 رنز بنا کر نظم الاسلام کی گیند کا نشانہ بنے، مینڈس 53 رنز بنا کر عافیف حسین کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، اپل تھرنگا صرف 4 رنز بنا کر چلتے بنے، 129 کے سکور پر آئی لینڈرز کی چوتھی وکٹ گری جب نیروشن ڈکویلا 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اس موقع پر شناکا اور تھیسارا پریرا حریف باؤلرز کے سامنے ڈٹ گئے، دونوں نے بنگال ٹائیگرز کی جیت کی امیدوں پر پانی پھیر دیا، شناکا 3 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 42 جبکہ پریرا 3 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 39 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، نظم الاسلام نے 2 جبکہ روبیل حسین اور عافیف حسین نے ایک، ایک وکٹ لی۔

error: Content is protected !!