Tag: میدان

  • فائنل میں پہنچے تو۔۔۔۔ڈیرن سیمی کا بڑااعلان سامنے آگیا

    فائنل میں پہنچے تو۔۔۔۔ڈیرن سیمی کا بڑااعلان سامنے آگیا

    دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ)پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ فائنل میں پہنچے تو پشاور زلمی کی پوری ٹیم کراچی آئے گی،ٹائٹل کے دفاع کیلئے پر امید ہیں، مایوس کن نتائج پر انجریز کے پیچھے چھپنے کی کوشش نہیں کروں گا۔میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ اگرچہ ایونٹ کے آغاز اور دوران ٹورنامنٹ ہمارے کھلاڑیوں کو فٹنس مسائل کا سامنا کرنا پڑا مگر میں ان کے پیچھے چھپ نہیں رہا اور نہ ہی ہارنے پر کوئی بہانے تراش رہا ہوں۔انھوں نے واضح کیا کہ پشاور زلمی کے کھلاڑیوں میں نہ صرف ایلیمنیٹرز کھیلنے کی صلاحیت موجود ہے بلکہ ہم فائنل میں بھی رسائی حاصل کرنے اور ٹائٹل پر اپنا قبضہ برقرار رکھنے کے لیے بھی پراعتماد ہیں۔سیمی نے واضح کیا کہ اس مقصد کے لیے ان کی ٹیم کو ترتیب دی جانے والی حکمت عملی کو میدان میں عملی جامہ بھی پہنانا ہوگا۔ سیمی پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی میں اپنا حصہ ڈالنے پر بھی کافی خوش اور اس بار پشاور زلمی کے فائنل میں جگہ بنانے پر کراچی میں کھیلنے کے لیے بھی تیار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اگر ہم فیصلہ کن معرکے تک پہنچے تو پھر تمام کھلاڑی کراچی میں بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

     

  • یوسین بولٹ ڈانس میں بھی نمبر ون

    یوسین بولٹ ڈانس میں بھی نمبر ون

    جمیکا(سپورٹس لنک رپورٹ)دنیا کے تیز ترین انسان یو سین بو لٹ نے کھیل کے میدان کے علا وہ ڈانسنگ میں بھی اپنا لو ہا منوا لیا ہے ۔یو سین بو لٹ نے جمیکا کے ایک سکول میں ننھی بچی کے ساتھ ملکر ایسے شاندار ڈانسنگ سٹیپس دکھائے کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے ۔ سکول میں سینکڑوں بچوں کے بیچ و بیچ ننھی ڈانسر کے ساتھ ملکر یوسین نے ایسی دھوم مچائی کہ تمام سٹوڈنٹس جھوم اٹھے ۔ڈانسنگ کا شاندار مظاہرہ پیش کرتے ہوئے یوسین کے اس انوکھے سٹائل پر لوگوں نے خوب داد دی جبکہ اس دوران بچے بولٹ کے ساتھ جھومتے ہوئے ڈانس انجوائے کرتے رہے ۔

     

     

  • غیر ملکی کھلاڑیوں پر مشتمل ورلڈ الیون کی کراچی آمد

    غیر ملکی کھلاڑیوں پر مشتمل ورلڈ الیون کی کراچی آمد

    ہاکی کے میدان آباد کرنے غیر ملکی کھلاڑیوں پر مشتمل ورلڈ الیون کی ٹیم کراچی پہنچ گئی۔

    ٹیم میں ہالینڈ کے پانچ، اسپین کے چار، ارجنٹائن کے تین، جرمنی کے دو، آسٹریلیا اور بیلجیم کے ایک، ایک کھلاڑی شامل ہیں۔

    اس کے علاوہ ہال آف فیم میں شامل ماضی کے عظیم کھلاڑی فولرس جان بوولینڈر، جان اسکارے، پال لیجنز، امپائر ڈان پرائیر اور روب لاتحیور بھی پاکستان آئے ہیں۔

    فلورس جان بوولینڈرکا کہنا ہے کہ پاکستان سے ان کی بہت اچھی یادیں وابستہ ہیں لیکن انہیں افسوس ہے کہ پاکستان کا شمار اب ٹاپ ٹیموں میں نہیں ہوتا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت نے جدید ہاکی کو اپنانے میں تاخیر کی، پاکستان ہاکی میں دوبارہ نمبر ون ہونے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔

    ہسپانوی کھلاڑی جان اسکارے پالینجز اور دیگر غیر ملکی کھلاڑیوں نے بھی اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی آمد سے پاکستان میں انٹرنینشل ہاکی کی واپسی ہوگی۔

    ورلڈ الیون ٹیم کی قیادت ہالینڈ کے روڈیک واستوف کریں گے جنہیں سہیل عباس کے انکار کے بعد کپتانی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے جبکہ پاکستان ٹیم کی قیادت جونئیر ٹیم کے کپتان جنید منظور کریں گے۔

    ورلڈ الیون کے خلاف پاکستان نے سینئر ٹیم کے بجائے جونئیر ٹیم میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے سیریز میں اچھے نتائج کی امیدیں روشن کی ہیں، پہلے روز کھلاڑیوں نےآٹھ گھنٹے عبدالستار ہاکی اسٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس کی۔

    پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان پہلا میچ جمعہ کو کراچی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ 21جنوری کو لاہور میں ہوگا۔

error: Content is protected !!