Tag: میلبورن

  • سٹیون سمتھ نے آسٹریلوی کرکٹ ایوارڈز کا میلہ لوٹ لیا

    سٹیون سمتھ نے آسٹریلوی کرکٹ ایوارڈز کا میلہ لوٹ لیا

    میلبورن(سپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا کی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم کے کپتان سٹیون سمتھ نے ملکی ایوارڈ ز کا میلہ لوٹ لیا ،انہوں نے دوسری مرتبہ آسٹریلوی ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئرایوارڈ جیتنے کیساتھ ساتھ ایلن بارڈ رمیڈل بھی جیت لیا ۔کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے 2017 میں شاندار کارکردگی دکھانے والے آسٹریلوی کرکٹرز میں ایوارڈز تقسیم کرنے کی تقریب گزشتہ روز میلبورن میں سجائی گئی جہاں تیسری بار آئی سی سی ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ اپنے نام کرنے والے کینگرو قائد سٹیون سمتھ آسٹریلوی ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ بھی لے اڑے ،بات صرف یہیں ختم نہیں ہوئی بلکہ وہ ایلن بارڈر میڈل کے بھی مستحق ٹھہرے۔ بائیں ہاتھ کے جارح مزاج اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر ون ڈے پلیئر آف دی ایئر اور ایرون فنچ ٹی ٹونٹی پلیئر آف دی ایئر قرار پائے۔

    بیتھ مونی ویمنز ڈومیسٹک پلیئر آف دی ایئر، جارج بیلی ڈومیسٹک پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ بیٹی ولسن ینگ کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ جارجیا ریڈمین جبکہ بریڈ مین ینگ کرکٹر کا ایوارڈ جے رچرڈسن نے حاصل کیا ،بلنڈا کلارک ایوارڈ آل راؤنڈر الیزے پیری کے حصے میں آیا ۔تقریب کے دوران کیرون رالٹن، نارم اونیل اور رکی پونٹنگ کو باقاعدہ طور پر آسٹریلین کرکٹ ہال آف فیم میں شامل کیا گیا ۔

    ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد سٹیون سمتھ کا کہنا تھا کہ ایوارڈ ز حاصل کرنے کا مطلب ہے کہ میں مسلسل پرفارم کررہا ہوں اور کسی کھلاڑی کیلئے یہی سب سے بڑی بات ہوتی ہے کہ وہ مسلسل فارم میں رہے اور ٹیم کے کام آتا رہے ۔

  • ٹینس کھلاڑی سیمونا ہیلپ ہسپتال داخل

    ٹینس کھلاڑی سیمونا ہیلپ ہسپتال داخل

    میلبورن(سپورٹس لنک رپورٹ)رومانیہ سے تعلق رکھنے والے ٹینس کی کھلاڑی سیمونا ہیلپ جنہیں آسڑیلین اوپن ویمنز سنگلز کے فائنل میں ڈنمارک کی کھلاڑی کیرولین وززنائیکی کے ہاتھوں شکست کھانا پڑی تھی، فائنل کے بعد جسم میں پانی کی کمی کے باعث ہسپتال جا پہنچیں، سیمونا ہیلپ کو فائنل میچ کے بعد طبعیت خراب ہونے پر ہسپتال لیجایا گیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق ان کے جسم میں پانی کی مقدار بہت کم ہو گئی ہے، ڈاکٹروں نے فوری طور پر انہیں ہسپتال میں داخل کرلیا اور رات بھر ان کا علاج جاری رہا صبح کے بعد ان کی طبعیت بحال ہونے پر انہیں ہسپتال سے جانے کی اجازت دی گئی تاہم ڈاکٹروں نے انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ کم از کم ایک ہفتے تک مکمل آرام کریں۔

  • آسڑیلین اوپن مینز سنگلز کا فائنل اتوار کو کھیلا جائے گا

    آسڑیلین اوپن مینز سنگلز کا فائنل اتوار کو کھیلا جائے گا

    میلبورن(سپورٹس لنک رپورٹ)آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز ایونٹ کا فائنل اتوار کو کھیلا جائے گا جس میں راجر فیڈرر اور مرین کلچ مدمقابل ہوں گے۔ دفاعی چیمپئن فیڈرر نے ریکارڈ 20ویں گرینڈ سلام ٹائٹل پر نظریں مرکوز کر رکھی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا میں جاری سال کا پہلا گرینڈ سلام ٹورنامنٹ اختتامی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے، مینز سنگلز ایونٹ میں شہرہ آفاق سوئس سٹار راجر فیڈرر اور مرین کلچ نے فیصلہ کن معرکے میں جگہ بنا رکھی ہے، سیمی فائنلز میں فیڈرر کورین کھلاڑی چنگ ہیون جبکہ مرین کلچ برطانیہ کے کائل ایڈمنڈ کے خلاف فتح یاب رہے تھے۔فیڈرر کو اس سے قبل پانچ مرتبہ آسٹریلین اوپن اور مجموعی طور پر ریکارڈ 19 گرینڈ سلام ٹائٹلز جیتنے کا عالمی اعزاز حاصل ہے جبکہ ان کے فائنل کے حریف کلچ نے صرف ایک مرتبہ گرینڈ سلام ٹائٹل جیتا۔ فیڈرر کی حالیہ فارم اور ان کے تجربے کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں آسٹریلین اوپن ٹائٹل کیلئے فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے تاہم دوسری جانب کلچ بھی بھرپور فارم میں نظر آ رہے ہیں اسلئے فائنل میں دلچسپ مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔

  • آسڑیلین اوپن ویمنز سنگلز فائنل،سیمونا ہلپ اور وزنائیکی مدمقابل

    آسڑیلین اوپن ویمنز سنگلز فائنل،سیمونا ہلپ اور وزنائیکی مدمقابل

    میلبورن (سپورٹس لنک رپورٹ) آسٹریلیا میں جاری سال کے پہلے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن میں ویمنز سنگلز ایونٹ کا فائنل  ہفتے کو کھیلا جائے گا، عالمی نمبر ایک سیمونا ہالپ اور کیرولین وزنائیکی فیصلہ کن معرکے میں آمنے سامنے ہوں گی۔ آسٹریلین اوپن ٹینس اختتامی مراحل میں داخل ہو گیا ہے، ویمنز سنگلز ایونٹ میں سٹار رومانوی کھلاڑی، عالمی نمبر ایک سیمونا ہالپ اور ڈنمارک کی کھلاڑی، سابق عالمی نمبر ایک کیرولین وزنائیکی نے فائنل میں جگہ بنا رکھی ہے، دونوں کھلاڑی آسٹریلین اوپن ٹائٹل کیلئے  ہفتے کو مدمقابل ہوں گی۔

  • آسٹریلین اوپن ٹینس:ٹیمیا ببوس اور ملاڈینووچ نے ویمنز ڈبلز ٹائٹل اپنے نام کر لیا

    آسٹریلین اوپن ٹینس:ٹیمیا ببوس اور ملاڈینووچ نے ویمنز ڈبلز ٹائٹل اپنے نام کر لیا

    میلبورن۔ (سپورٹس لنک رپورٹ) اٹالین کھلاڑی ٹیمیا ببوس اور ان کی فرانسیسی جوڑی دار ملاڈینووچ نے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز ٹائٹل اپنے نام کر لیا، انہوں نے فیصلہ کن معرکے میں ایلینا ویسنینا اور ایکا مکارووا پر مشتمل روسی جوڑی کو شکست دی۔ جمعہ کو آسٹریلیا میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز ایونٹ کے فائنل میں اٹلی کی ٹیمیا ببوس اور ان کی فرانسیسی جوڑی دار کرسٹینا ملاڈینووچ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایلینا ویسنینا اور ایکا مکارووا پر مشتمل روسی جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-3 سے ہرا کر ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

  • نڈال، نڈھال ہو کر آسڑیلین اوپن سے دستبردار

    نڈال، نڈھال ہو کر آسڑیلین اوپن سے دستبردار

    میلبورن(سپورٹس لنک رپورٹ)جاری آسڑیلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز میں ٹاپ سیڈ کھلاڑی سپین کے رافیل نڈال ان فٹ ہونے کی وجہ سے کوارٹر فائنل میچ جاری نہ رکھ سکے جس کے باعث ان کے مدمقابل بوسنیا کے مارین سیلک سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر گئے ہیں، جس پر رافیل نڈال نے تکلیف کے باعث ٹائم آئوٹ لیا اس وقت سکور تین چھ، چھ تین، چھ سات تھا،سیمی فائنل میں اب مارین سیلک کا مقابلہ برطانوی کھلاڑی کائل ایڈمونڈ کیساتھ ہوگا۔

  • ویمنز بگ بیش،سڈنی سکسرز کی شاندار کامیابی

    ویمنز بگ بیش،سڈنی سکسرز کی شاندار کامیابی

    ویمنز بگ بیش لیگ میں سڈنی سکسرز نے میلبورن سٹارز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی ۔ میلبورن نے سات وکٹوں پر 106رنز بنائے۔ایرن اوسبورن 39رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ جواب میں سڈنی نے ہدف اٹھارہ اوورز میں حاصل کرلیا۔ کپتان الیزے پیری نے ناقابل شکست 39رنز بٹورے ۔ دوسرے میچ میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز نے سپر اوور میں سڈنی تھنڈر کو قابو کر لیا۔

error: Content is protected !!