Tag: ورلڈ کپ

  • کرس گیل اب کن کیساتھ کرکٹ کھیلیں گے،جانیئے اس رپورٹ میں

    کرس گیل اب کن کیساتھ کرکٹ کھیلیں گے،جانیئے اس رپورٹ میں

    ہرارے(سپورٹس لنک رپورٹ) ویسٹ انڈین جارحانہ بلے بازکرس گیل اب بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیلیں گے۔ورلڈ کپ کوالیفائرز اتوار سے زمبابوے میں شروع ہوگا جس میں شریک 10 ٹیموں میں سے صرف دو ہی آئندہ برس انگلینڈ میں شیڈول ورلڈ کپ کی ٹکٹ حاصل کریں گی، اس بار کوالیفائرز ویسٹ انڈیز کی موجودگی کی وجہ سے کافی اہمیت اختیار کرچکے ہیں جوکہ براہ راست میگا ایونٹ میں جگہ نہیں بنا پایا تھا۔1975 اور 1979 میں ورلڈ چیمپئن کا اعزاز حاصل کرنے والی کیریبیئن ٹیم کو اب اپنی ساکھ کو مزید گرنے کا دشوار ترین چیلنج درپیش ہے۔اس کی امیدوں کا محور کرس گیل ہیں جوکہ حالیہ کچھ عرصے میں اچھی کارکردگی پیش کرنے میں ناکام رہے ہیں تاہم وہ دنیا کے امیر ترین کرکٹرز میں سے ایک ہیں اور خود کو وہ یونیورس باس بھی کہتے ہیں۔کرس گیل کو اس ایونٹ کی وجہ سے نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ مقابلہ کرنا پڑے گا جس میں سب سے اہم افغانستان کے 19 سالہ راشد خان اور 16 برس کے مجیب زدران شامل ہیں، دونوں ہی اسپنرز اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواچکے ہیں جب کہ افغانستان پہلے ہی وارم اپ میچ میں ویسٹ انڈین ٹیم کو زیر کرکے خطرے کی گھنٹی بجاچکا ہے۔ویسٹ انڈیز کو اتوار سے شروع ہونے والے ایونٹ میں افغانستان اور آئرلینڈ کے ہمراہ میزبان زمبابوے، اسکاٹ لینڈ، ہانگ کانگ، پاپوا نیوگنی، نیدرلینڈز، یونائیٹڈ عرب امارات اور نیپال جیسی ٹیموں کے ساتھ تین ہفتوں تک جاری رہنے والے ایونٹ میں لازمی طور پر ٹاپ دو سائیڈز میں جگہ بنانا ہوگی تبھی وہ انگلینڈ میں ورلڈ کپ کھیلنے کا پروانہ حاصل کرپائے گا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اس ایونٹ میں اسکاٹ لینڈ کی قیادت کائیل کوئیٹزر کے پاس ہے جوکہ ایک سابق انگلش کانٹی پلیئر ہیں اور اپنی آمدنی میں اضافے کیلیے پارٹ ٹائم کرکٹ بیٹ ڈیزائن کرتے ہیں۔ انھوں نے پریسٹن مومسین کی جگہ لی ہے جوکہ ایک کارپوریٹ ادارے میں نوکری ملنے کی وجہ سے صرف 29 برس کی عمر میں کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے ہیں۔

     

  • ہاکی کے متوالوں کیلئے بڑی خبر۔۔۔ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کب کس سے ٹکرائے گی تفصیلات آگئیں

    ہاکی کے متوالوں کیلئے بڑی خبر۔۔۔ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کب کس سے ٹکرائے گی تفصیلات آگئیں

    لاہور( سپورٹس لنک رپورٹ) ایف آئی ایچ نے ہاکی ورلڈ کپ 2018 کے شیڈول کا اعلان کردیا جب کہ پاکستان کا پہلا مقابلہ یکم دسمبر کو جرمنی سے ہوگا۔ایف آئی ایچ نے ہاکی ورلڈ کپ 2018 کے شیڈول کا اعلان کردیا، ایونٹ میں 16 ٹیمیں شرکت کریں گی جنھیں 4 پولز میں تقسیم کیا گیا ہے، پول اے میں ریو اولمپکس 2016 کی چیمپئن اور ورلڈ نمبر 2 ارجنٹائن، نمبر 9 نیوزی لینڈ، نمبر 8 اسپین اور نمبر 18فرانس کی ٹیمیں شامل ہیں۔پول بی میں عالمی نمبر ون آسٹریلیا، نمبر 7 انگلینڈ، نمبر 10آئرلینڈ اور نمبر 17چین، پول سی میں ورلڈ نمبر 3 بیلجیم کے ساتھ نمبر 6 بھارت، نمبر 11 کینیڈا اور نمبر 15جنوبی افریقہ کو رکھا گیا ہے جبکہ پول ڈی میں عالمی نمبر 4 نیدرلینڈ کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود دو مرتبہ کی ورلڈ چیمپئن جرمنی، نمبر 12ملائیشیا اور ایف آئی ایچ رینکنگ میں 13 ویں نمبر پر موجود ریکارڈ 4 عالمی ٹائٹلز کی فاتح پاکستان کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔ ورلڈ کپ میں پول مرحلے میں 28 سے 9 نومبر تک ہر روز دو میچز کھیلے جائیں گے۔ایونٹ کے افتتاحی روز پول سی میں شین میکلوڈ کی قیادت میں بیلجیم اور کینیڈا کے مابین ہوگا، دوسرے میچ میں میزبان بھارت کا مقابلہ جنوبی افریقہ سے شیڈول ہے۔ گرین شرٹس کا پہلا مقابلہ یکم دسمبر کو جرمنی سے ہوگا، 5 دسمبر کو ملائیشیا سے جوڑ پڑے گا جبکہ 9 دسمبر کو قومی ٹیم نیدر لینڈز کے خلاف میدان میں اترے گی۔ 2 دسمبر کو بھارت اور بیلجیم کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، انگلینڈ اور آسٹریلیا 4 دسمبر کو آمنے سامنے ہوں گی۔ہر پول میں ٹاپ پوزیشن پر آنے والی ٹیمیں کوارٹر فائنل میں یقینی رسائی حاصل کرلیں گی جبکہ دوسرے اور تیسرے نمبر پر موجود ٹیموں کو 10 اور 11 دسمبر کو ایک ایک میچ مزید کھیلنا ہوگا۔کوارٹر فائنلز 12 اور 13 دسمبر کو کھیلے جائیں گے، 14 دسمبر کو آرام کا دن ہوگا جبکہ 15 دسمبر کو سیمی فائنلز شیڈول ہیں، فیصلہ کن معرکہ 16 دسمبر کو ہوگا۔جبکہ اسی روز سیمی فائنلز میں ہارنے والی ٹیموں کے مابین برانز میڈل کیلیے میچ بھی ہوگا۔میگا ایونٹ رواں سال 28 نومبر سے 16 دسمبر تک کالنگا اسٹیڈیم بھونیشور میں ہوگا، میزبان وینیو میں تزئین و آرائش کا کام جاری ہے، ورلڈ کپ میں میزبان بھارت کے علاوہ گزشتہ سال لندن اور جوہانسبرگ میں کھیلے گئے ہاکی ورلڈ لیگ سیمی فائنلز کے ذریعے کوالیفائی کرنے والی اور براعظمی چیمپئنز ٹیمیں شامل ہیں۔

     

  • پاکستان کرکٹ ٹیم کی مصروفیات،بورڈ نے کرکٹرز کیلئے سخت پالیسی مرتب کرلی

    پاکستان کرکٹ ٹیم کی مصروفیات،بورڈ نے کرکٹرز کیلئے سخت پالیسی مرتب کرلی

    کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے غیر ملکی لیگز میں شرکت والے کرکٹرز کے لئے سخت پالیسی تیار کر لی ہے۔ ورلڈ کپ تک غیر ملکی لیگز میں پاکستانی کھلاڑیوں کے لئے دروازے بند کئے جارہے ہیں۔ نئی پالیسی کے تحت ایک سال میں کوئی کھلاڑی پاکستان سپر لیگ کے علاوہ ایک سے زیادہ ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کرسکے گا۔2019کے ورلڈ کپ تک بظاہر مشکل دکھائی دے رہا ہے کہ بورڈ کسی کھلاڑی کو غیر ملکی لیگ کے لئے این او سی جاری کرے۔ کیوں کہ پاکستان ٹیم کی مصروفیت کی وجہ کھلاڑی مسلسل مصروف رہیں گے۔ گذشتہ سال شارجہ میں نیا ٹورنامنٹ ٹی ٹین لیگ کے نام میں ہوا جس میں زیادہ تر پاکستانی کھلاڑی تھے۔ اس سال تین نئی لیگز سری لنکا لیگ، افغان لیگ اور امارات لیگ کرانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ ان لیگز کے اعلان سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے کھلاڑیوں کے لئے نئی پالیسی تیار کرکے انہیں پابند کیا ہے کہ وہ پاکستان ٹیم کے علاوہ پاکستان میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں شرکت کریں۔ یہ شکایت بھی ملی ہے کہ حال ہی میں ریجن کے ون ڈے ٹورنامنٹ میں کئی صف اول کے کھلاڑیوں نے جان بوجھ کر شرکت نہیں کی ۔ پاکستان میں ہونے کے باوجود صف اول کے کھلاڑی قومی ٹورنامنٹ سے فرار اختیار کرتے ہیں۔ پاکستان سپر لیگ کے دوران بورڈ کے حکام ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد سے مشاورت کرکے پالیسی کے ڈرافٹ کو حتمی شکل دیں گے۔ چوںکہ اگلے ڈیڑھ سال کے دوران پاکستانی ٹیم کو تینوں فارمیٹ میں نان اسٹاپ کرکٹ کھیلنا ہے اس لئے غیرملکی لیگز میں پاکستان کے کسی صف اول کے شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی تاکہ کھلاڑی تازہ دم رہیں اور ورلڈ کپ تک کوئی بڑا کھلاڑی فٹنس مسائل سے دوچار نہ ہو۔ اس دوران کھلاڑیوں کو ہونے والے نقصان کے ازالے کے لئے کئی تجاویز پر کام ہورہا ہے۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے ماڈل کو سامنے رکھتے ہوئے پی سی بی ایک سال میں سینٹرل کنٹریکٹ والے ہر کھلاڑی کو ایک ٹورنامنٹ میں شرکت کی اجازت دے گا۔ اس حوالے سے ڈرافٹ تیاری کے آخری مرحلے میں ہے۔ پی سی بی کے ذمے دار ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین نجم سیٹھی نے بورڈ کے حکام کو ہدایت کی تھی کہ ایسی پالیسی بنائی جائے جس میں کھلاڑیوں کو ورک لوڈ سے بچایا جائے کیوں کہ اکثر یہ شکایات سامنے آتی تھیں کہ غیر ملکی لیگز میں تمام پاکستانی کھلاڑیوں کو اہم رول دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے وہ تھک جاتے ہیں اور جب انہیں پاکستان ٹیم کی نمائندگی کرنا ہوتی ہے تو کئی کھلاڑی فٹنس مسائل کا شکار ہوجاتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں پورے سال لیگز ہوتی ہیں۔ جن میں پاکستان کے تمام مشہور کھلاڑیوں سے معاہدہ کیا جاتا ہے اور انہیں فرنچائز اہم ذمے داریاں سونپتی ہیں۔ ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی توجہ اس جانب مبذول کرائی تھی کہ نیوزی لینڈ میں جب فاسٹ بولروں کی بولنگ دیکھی گئی تو اکثرفاسٹ بولر مکمل فٹ نہ تھے، انہوں نے تجویز دی تھی کہ کھلاڑیوں کی لیگز میں شرکت کے حوالے سے پالیسی بنائی جائے۔ لیگز میں شرکت کی وجہ حسن علی آخری ٹی ٹوئنٹی میں ٹخنے کی انجری کا شکار ہوگئے۔ حسن علی پاکستان سپر لیگ کے ابتدائی میچوں میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔ مکی آرتھر کی رپورٹ کی بنیاد پر چیف سلیکٹر انضمام الحق کی مشاورت سے پالیسی ترتیب دی جارہی ہے۔ اس پر انگلینڈ کے دورے سے قبل عمل کیا جائے گا۔ ورلڈ کپ ٹرافی ملک میں لانے کے لئے پی سی بی کے تشکیل دیے گئے پروگرام کے تحت پاکستانی کرکٹ ٹیم کو 15 ماہ کے دوران نان اسٹاپ کرکٹ کھیلنا ہوگی اور اس دوران کھلاڑی کم از کم 23 ون ڈے انٹر نیشنل میچز کھیلیں گے اور ان میچز میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے، اسی عرصے کے دوران پاکستانی ٹیم کو ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی میچ بھی کھیلنا ہوں گے۔ مصروف سیزن کی وجہ سے کھلاڑیوں کو فٹ رکھنا بھی ٹیم انتظامیہ کے لئے چیلنج ہوگا، اسی عرصے میں پاکستان سپر لیگ کا چوتھا ایڈیشن بھی ہوگا جس میں کھلاڑی ایک ماہ سے زائد مصروف ہوں گے۔

  • نمایاں کارکردگی والے بلائنڈ کرکٹرز کو ایوارڈز سے نواز دیا گیا

    نمایاں کارکردگی والے بلائنڈ کرکٹرز کو ایوارڈز سے نواز دیا گیا


    لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)لاہور میں بلائنڈ کرکٹ کونسل کی ایوارڈز تقریب ہوئی جس میں ورلڈکپ میں نمایاں کار کردگی اور بلائنڈ کرکٹ کے لیے خدمات دینے والوں میں ایوارڈ اور تحائف تقسیم کئے گئے نجی ہوٹل میں اس تقریب کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے سابق منیجر اظہر زیدی، بلائنڈ کونسل کے صدر سیدسلطان شاہ ، ایم پی اے شعیب صدیقی نے ایوارڈز تقسیم کئے ۔ ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے ذیشان عباسی، عامر اشفاق اور محمد جمیل کو نمایاں خدمات پر ایوارڈ اور دو ،دولاکھ کیش دیا گیا ،سابق کوچ نفیس احمد کو بھی ایوارڈ اور دو لاکھ کیش دیا گیا۔ بلائنڈ کرکٹ کے بانی رانا تاب عرفانی کے لئے بھی ایوارڈ کا اعلان کیا گیا۔

    تقریب کی مزید تصاویر پیکچر گیلری میں دیکھی جاسکتی ہیں

  • ورلڈ کپ میں کامیابی کیلئے پروگرام تشکیل،کھلاڑیوں کو کتنا عرصہ نان سٹاپ کرکٹ کھیلنا ہوگی،آپ حیران رہ جائینگے

    ورلڈ کپ میں کامیابی کیلئے پروگرام تشکیل،کھلاڑیوں کو کتنا عرصہ نان سٹاپ کرکٹ کھیلنا ہوگی،آپ حیران رہ جائینگے

    کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ): چیمپنز ٹرافی میں حیران کن کامیابی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئندہ سال ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں جیت کی امیدیں لگالیں اور ‘مشن ورلڈ کپ’ کے لئے ایک مربوط پروگرام تشکیل دیا ہے۔

    ورلڈ کپ ٹرافی ملک میں لانے کے لئے پی سی بی کے تشکیل دیے گئے پروگرام کے تحت پاکستانی کرکٹ ٹیم کو 15 ماہ کے دوران نان اسٹاپ کرکٹ کھیلنا ہوگی اور اس دوران کھلاڑی کم از کم 23 ون ڈے انٹر نیشنل میچز کھیلیں گے اور ان میچز میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے، اسی عرصے کے دوران پاکستانی ٹیم کو ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی میچ بھی کھیلنا ہوں گے۔

    مصروف سیزن کی وجہ سے کھلاڑیوں کو فٹ رکھنا بھی ٹیم انتظامیہ کے لئے چیلنج ہوگا، اسی عرصے میں پاکستان سپر لیگ کا چوتھا ایڈیشن بھی ہوگا جس میں کھلاڑی ایک ماہ سے زائد مصروف ہوں گے۔

    پی سی بی کا کہنا ہے کہ اس قدر مصروف سیزن کی وجہ سے پاکستانی کھلاڑیوں کے پاس سر کھجانے کی بھی فرصت نہیں ہوگی، اس لئے ورلڈ کپ میں سپر فٹ کھلاڑی ہی شریک ہوسکیں گے۔

    زمبابوے کی اگست میں ہونے والے سیریز منسوخ بھی ہوجاتی ہے تو اس کے باوجود پاکستان کو ورلڈ کپ تک مسلسل میچ کھیلنا ہوں گے۔

    ورلڈ کپ انگلینڈ میں 30 مئی سے 14جولائی تک ہوگا، ٹورنامنٹ کے  لئے میزبان انگلینڈ اور پاکستان کے علاوہ آسٹریلیا، بھارت، نیوزی لینڈ، سری لنکا، بنگلہ دیش، جنوبی افریقا نے براہ راست کوالیفائی کر لیا ہے۔

    آئندہ ماہ زمبابوے میں ہونے والے کوالیفائی راؤنڈ میں زمبابوے، ویسٹ انڈیز، آئر لینڈ اور افغانستا ن سمیت دس ٹیمیں حصہ لیں گی، ان میں سے دو ٹیموں نے ورلڈ کپ میں جگہ بنانی ہے، اس طرح دس ٹیمیں ورلڈ کپ میں شرکت کریں گی۔

    ورلڈ کپ سے قبل پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ون ڈے انٹر نیشنل میچوں کی سیریز ہوگی جبکہ پاکستانی ٹیم مشن ورلڈ کپ سے قبل انگلینڈ کے ساتھ انگلینڈ میں بھی پانچ ون ڈے انٹر نیشنل میچ کھیلے گی۔

    انگلینڈ میں پاکستانی ٹیم کے لئے تین ہفتے کا کیمپ لگانے کی بھی تجویز ہے، 2015کے ورلڈ کپ میں پاکستان نے مصباح الحق کی قیادت میں کوارٹر فائنل میں کوالیفائی کیا تھا۔کوارٹر فائنل میں پاکستان کو آسٹریلیا نے شکست دی تھی۔

    ذرائع کے مطابق زمبابوے کرکٹ کے ایم ڈی فیصل حسین نے گذشتہ ہفتے لاہور کا دورہ کیا تھا اور پاکستان کرکٹ بورڈ کو اپنے مالی مسائل سے آگاہ کیا تھا۔پاکستان سے تعلق رکھنے والے فیصل حسین نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو اگست کی سیریز کے بارے میں کوئی تحریری یقین دہانی نہیں کرائی ہے۔

    توقع ہے کہ زمبابوے کرکٹ کی جانب سے پاکستان کو حتمی جواب تین ہفتے میں مل جائے گا اور امکان ہے کہ زمبابوے کرکٹ، زمبابوے، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین قومی ٹورنامنٹ کرائے گا۔ اگر یہ ٹورنامنٹ ہوگیا تو ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کے میچوں کی تعداد 26 ہوجائے گی۔

    اگست میں پاکستانی ٹیم امریکا میں ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے ساتھ تین قومی ٹورنامنٹ کھیلے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نومبر میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان متحدہ عرب امارات میں تین ون ڈے انٹر نیشنل میچوں کی سیریز ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کوشش کررہا ہے کہ تین کے بجائے پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز ہے، ستمبر میں ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ ہوگا۔ اس ٹورنامنٹ میں بھی پاکستانی ٹیم کم از کم پانچ میچ کھیلے گی۔

    پاکستانی ٹیم اس سال کے آخر میں جنوبی افریقا جائے گی، پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پانچ ون ڈے انٹر نیشنل میچوں کی سیریز ہوگی، 2019 میں پاکستان، انگلینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف 5،5 میچز پر مشتمل ایک روزہ سیریز کھیلے گا جب کہ آسٹریلیا کے ساتھ اکتوبر میں ٹیسٹ سیریز بھی ہوگی، ون ڈے میچوں کو پلان ورلڈ کپ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ زمبابوے میں ورلڈ کپ کا کوالی فائنگ ٹورنامنٹ ختم ہونے کے بعد دس ٹیموں کو پانچ پانچ کے دو گروپس میں تقسیم کیا جائے گا۔اسی دوران ورلڈ کپ سینٹرز کا بھی اعلان ہوگا اور توقع ہے کہ لارڈز ہی فائنل کی میزبانی کرے گا۔

  • ورلڈ کپ تک ٹیم کو مضبوط کرینگے،کوہلی

    ورلڈ کپ تک ٹیم کو مضبوط کرینگے،کوہلی

    پورٹ الزبتھ (سپورٹس لنک رپورٹ)جنوبی افریقہ کو اس کی سرزمین پر پہلی مرتبہ ون ڈے سیریز میں شکست دینے کے بعد ویرات کوہلی کے دل میں ورلڈ کپ جیتنے کے خواب مچلنے لگے۔ اپنے ایک بیان میں بھارتی قائد نے کہا کہ آخری میچ میں میزبان ٹیم کو ہرا کر سیریز 5-1 سے جیتنا ہدف ہے، دورے کے بعد ہم آئندہ برس شیڈول ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی کارکردگی کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے سخت محنت کریں گے تاکہ میگا ایونٹ میں ہماری ٹیم سب سے مضبوط ہو۔

  • آسڑیلوی کرکٹر جارج بیلی کےعالمی کپ ٹرافی 2015سے متعلق حیران کن انکشافات

    آسڑیلوی کرکٹر جارج بیلی کےعالمی کپ ٹرافی 2015سے متعلق حیران کن انکشافات

    سڈنی(سپورٹس لنک رپورٹ) آسٹریلوی کرکٹر جارج بیلی نے ورلڈ کپ 2015 کی ٹرافی کو2 ٹکڑوں میں توڑنے کا انکشاف کیا ہے. جارج بیلی نے کہاکہ اپنے ملک میں ہونے والے میگا ایونٹ کے حوالے سے ان کے پاس 2 یادگار چیزیں موجود ہیں ایک تو اورنج ویسٹ کوٹ جو وہ بطور 12واں کھلاڑی زیادہ تر ٹورنامنٹ میں پہنے رہے اور دوسرا ورلڈ کپ ٹرافی کے پیچ ہیں جو ان سے ٹوٹ گئی تھی. آسٹریلوی کرکٹر نے بتایا کہ کامیابی کے بعد میں ٹرافی پر بیٹھا ہوا تھا کہ کسی نے کہا کہ یہ ٹوٹ جائے گی، میں نے کہا نہیں یہ بہت مضبوط ہے اور پھر گدھے کے انداز میں اس کو کک ماری اور وہ 2ٹکڑے ہوگئی، باقی ٹیم سوئی ہوئی تھی اور میں ٹرافی کو ویلڈ کرانے کیلیے گھوم رہا تھا. جارج بیلی نے بتایا کہ چار گھنٹے بعد ہمیں اس کے ہمراہ فیڈریشن اسکوائر پر شائقین کے درمیان جشن منانا تھا، میں ٹرافی کو ٹھیک کرا لایا مگر وہ اچھی حالت میں نہیں تھی، پھر جب میں خود ہی اس کو باقی کھلاڑیوں کو دکھا رہا تھا تو وہ ٹوٹ گئی، ہمارے منیجر نے آئی سی سی سے اس کی نقل کا بندوبست کرایا جس سے میری جان میں جان آئی.

  • فٹبال ورلڈ کپ،عالمی نمبرون ٹیم سپین کیلئے خطرے کی گھنٹیاں،تفصیلات رپورٹ میں

    فٹبال ورلڈ کپ،عالمی نمبرون ٹیم سپین کیلئے خطرے کی گھنٹیاں،تفصیلات رپورٹ میں

    بارسلونا(سپورٹس لنک رپورٹ)سابق عالمی چیمپئن، عالمی نمبر ایک اور دنیائے فٹ بال کے پاور ہائوس اسپین پر پابندی کی تلوار لٹکنے لگی ہے۔

    فیفا نے فٹبال فیڈریشن معاملات میں حکومتی مداخلت پر اسپین کی رواں برس روس میں شیڈول ورلڈکپ میں شرکت پر پابندی تک کا انتباہ کردیا ہے۔

    عالمی گورننگ باڈی نے دسمبر میں ہسپانوی فیڈریشن سے واضح طور پر کہا تھا کہ وہ حکومتی مداخلت کے معاملے پر وضاحت دے۔

    فریقین میں گذشتہ روز اس ضمن میں مذاکرات ہوئے جس میں فیفا کی جنرل سیکریٹری فاطمہ سمورا اور اسپینش وزیر کھیل و دیگر حکام شریک ہوئےاور اس دوران مسئلے کے جلد از جلد حل پر اتفاق کیا گیا۔

    خیال رہے کہ گذشتہ برس جولائی میں اسپین فٹبال فیڈریشن کے 1988 سے چلے آرہے صدر اینجل ماریا ولار کو مستعفی ہونے پر مجبور کیا گیا تھا۔

    بعدازاں انہیں بدعنوانی اور غبن کے الزامات کے تحت گرفتار بھی کیا گیا، تاہم دو ہفتے قید میں گذارنے کے بعد ان کی ضمانت منظور ہوئی۔

    ملکی اسپورٹس اتھارٹی کی جانب سے ولار کے جانشین کے لیے انتخاب کے اعلان پر فیفا نے اپنا ردعمل دیتے ہوئے اسے سیاسی مداخلت قرار دیا تھا۔

  • فیفا ورلڈ کپ،روس کا ایسا اعلان،پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند

    فیفا ورلڈ کپ،روس کا ایسا اعلان،پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند

    روس میں اس سال ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ میں پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں تیار کی جانے والی فٹبال استعمال کی جائیں گی۔ ورلڈ کپ فٹبال رواں سال روس میں کھیلا جائے گا۔

    پاکستان میں روس کے سفیر ایلکسے ڈو ڈوو نے اس بات کی تصدیق کردی۔ جبکہ 1990 سے 2010 تک ہونے والے تمام ورلڈ کپ میں پاکستانی فٹبال ہی استعمال کی گئیں۔

    برازیل میں ہونے والے 2014 کے میگا ایونٹ میں پاکستان کے علاوہ بھارتی فٹبال بھی استعمال کی گئیں تھیں۔

    سیالکوٹ میں بننے والی فٹبال کمپنی کے چیئر مین خواجہ مسعود کا کہنا ہے کہ میگا ایونٹ کے لئے پاکستانی فٹبال کے استعمال نہ صرف ملک کے لئے باعث فخر ہے بلکہ اس سے میگا ایونٹ میں کھیلنے والے 32 ممالک کے ساتھ پاکستان کا نام بھی شامل ہو جائے گا۔

  • انڈر19ورلڈ کپ ٹیم کا اعلان،کس ٹیم کا کوئی کھلاڑی جگہ بنا سکا،آپ جان کر حیران رہ جائینگے

    انڈر19ورلڈ کپ ٹیم کا اعلان،کس ٹیم کا کوئی کھلاڑی جگہ بنا سکا،آپ جان کر حیران رہ جائینگے

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے انڈر 19 ورلڈ کپ ٹیم کا اعلان کردیا جس میں ایک پاکستانی کھلاڑی بھی شامل ہے۔

    بھارت نے آسٹریلیا کو انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں شکست دے کر ایونٹ اپنے نام کیا تو آئی سی سی نے انڈر 19 ورلڈ کپ ٹیم کا اعلان کردیا۔

    آئی سی سی انڈر 19 ٹیم میں بھارت کے 5، جنوبی افریقا کے 3، ایک پاکستانی اور ایک افغانستان کا کھلاڑی شامل ہے تاہم حیران کن طور پر انڈر 19 ورلڈکپ کا فائنل کھیلنے والی آسٹریلوی ٹیم کا کوئی کھلاڑی بھی ٹیم میں جگہ نہ بناسکا۔

    پاکستان کی جانب سے انڈر 19 ورلڈکپ ٹیم میں بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے جنہوں نے ٹورنامنٹ کے دوران 12 وکٹیں حاصل کیں۔

    جنوبی افریقا کے کپتان رے نارڈوین ٹونڈر کو آئی سی سی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے جب کہ افغانستان کے بولر قیس احمد بھی آئی سی سی انڈر 19 ٹیم میں شامل ہیں۔

error: Content is protected !!