Tag: چیئرمین

  • چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ٹینس چیمپئن شپ مزمل مرتضیٰ نے جیت لی

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ٹینس چیمپئن شپ مزمل مرتضیٰ نے جیت لی


    اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)مزمل مرتضی ٰنے پاکستان ٹینس فیڈریشن کمپلیکس اسلام آباد میں منعقد ہونے والی پہلی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ٹینس چیمپئین شپ جیت لی۔مینز سنگلز فائنل مزمل مرتضی اور محمد عابد کے درمیان کھیلا گیا۔ جنرل زبیر محمود حیات، چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اس فائنل میچ کے مہمان خصوصی تھے۔ ائیر مارشل فاروق حبیب ، وائس چیف آف ائیر سٹاف ، پاکستان ائیر فورس بھی اس موقع پر موجود تھے۔مزمل مرتضی نے پہلے سیٹ میں اپنے حریف محمد عابد کو پانچ سٹریٹ گیمز میں شکست دی مگر عابد نے اگلی پانچ گیمز جیت کر مقابلہ برابر کر دیا۔ مرتضی نے اگلی دونوں گیمز جیت کر پہلا سیٹ 7/5 سے اپنے نام کیا۔ دوسرے سیٹ میں مزمل مرتضی نے آغاز میں ہی تین گیمز جیت کر 4/1 کی لیڈ سے اپنی برتری کو ثابت کیا ۔ عابد نے اگلی دو گیمز جیت کر مقابلے کو اوردلچسپ بنا دیا مگر مزمل مرتضی نے اگلی دو گیمز جیت کر 6/3 سے نہ صرف میچ اپنے نام کیا بلکہ پہلی چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ٹینس چیمپئین شپ کی ٹرافی بھی اپنے نام کر لی۔ مہمان خصوصی نے مختلف کیٹیگریز میں جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کیے ۔ اس چیمپئین شپ میں 150 کھلاڑیوں نے عمر کے لحاظ سے مختلف کیٹیگریز میں شرکت کی جن میں جونئیر بوائز انڈر10- ، انڈر 14- اور انڈر 18- کے علاوہ مینز ڈبلز ، ویٹرنز ڈبلز ، لیڈیز سنگلز اور مینز ڈبلز کے مقابلے بھی شامل تھے۔ جونئیر بوائز انڈر10- کے مقابلے میں حمزہ رومان نے اپنے حریف جمال شاہ کو 4/2 ، 4/5 اور 4/1 سے شکست دی جبکہ انڈر 14 میں حمزہ رومان نے حسن علی کو 4/2 ، 4/5 اور 4/1 سے شکست دی۔ انڈر 18 میں محمد شعیب نے حذیفہ عبدالرحمان کو 4/6 ، 6/2 اور 2/1 (ریٹائرڈ)سے شکست دی۔

    لیڈیز سنگلز میں ماہین آفتاب نے سارہ منصور کو ایک یکطرفہ مقابلے میں 6/3 اور 6/4 سے شکست دی۔ویٹرنز ڈبلز مقابلے میں حمید الحق اور مصحف ضیاء نے ایک یکطرفہ مقابلے میں اپنے حریفوں عرفان اللہ اور محمود خان کو 7/5 اور 6/4 سے شکست دی۔ مینز ڈبلز میں محمد عابد اور شہزاد خان نے اپنے مخالف مزمل مرتضی اور مدثر مرتضی کو 6/1 ، 1/6 اور 10/4 سے شکست دی۔چھ لاکھ انعامی مالیت کی حامل یہ چیمپئین شپ پی اے ایف سپورٹس کنٹرول کمیٹی کے زیر اہتمام منعقد ہوئی جو کہ قومی سطح پر سب سے زیادہ انعامی رقم کی حامل ہے۔

  • ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کا شیڈول منظر عام پر آگیا

    ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کا شیڈول منظر عام پر آگیا

    لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کا شیڈول منظر عام پر آ گیا ہے جس کے مطابق مہمان ٹیم پاکستان میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

    ابتداء میں ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم کو یہ سیریز 29 مارچ سے یکم اپریل تک کھیلنا تھی لیکن اب پاکستان کرکٹ بورڈ نے شیڈول میں تبدیلی کر دی ہے۔

    نئے شیڈول کے مطابق ویسٹ انڈین ٹیم پاکستان میں یکم، 2 اور 4 اپریل کو تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

    یاد رہے چئیر مین پی سی بی نجم سیٹھی نے کچھ دن پہلے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں صحافیوں سے گفتگو میں عندیہ دیا تھا کہ ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان میں ایک ٹی 20کراچی میں بھی کھیلا جا سکتا ہے لیکن اب اس حوالے سے طے ہو گیا کہ کراچی ویسٹ انڈیز کے دورے کے دوران کسی میچ کی میزبانی نہیں کرے گا اور تمام میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہی منعقد ہوں گے۔

    مارچ 2009 میں سری لنکن ٹیم پر دہشت گروں کے حملے کے بعد ویسٹ انڈیز وہ دوسری ٹیسٹ ٹیم ہے جو بین الاقوامی میچوں کی سیریزکے لئے پاکستان کا دورہ کرے گی۔

    ویسٹ انڈیز سے قبل ستمبر 2015 میں زمبابوے کی کرکٹ ٹیم ون ڈے اور ٹی 20سیریز کھیلنے پاکستان آچکی ہے۔

    2017 میں تین ٹی20میچوں کے لئے ورلڈ الیون نےبھی پاکستان کا دورہ کیا تھا جبکہ سری لنکا کی ٹیم ایک ٹی 20کھیلنے لاہور آئی تھی۔

  • پی سی بی نے ویسٹ انڈین ٹیم کے دورہ پاکستان کی تصدیق کر دی ،کتنے میچ ہونگے، ٹیم کب پاکستان پہنچے گی؟ تفصیلات جاری

    پی سی بی نے ویسٹ انڈین ٹیم کے دورہ پاکستان کی تصدیق کر دی ،کتنے میچ ہونگے، ٹیم کب پاکستان پہنچے گی؟ تفصیلات جاری

    لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے ویسٹ انڈین ٹیم کے دورہ پاکستان کی تصدیق کر دی ہے جو آئندہ ماہ اپریل میں تین ٹی20 میچوں کی سیریز کیلئے پاکستان آئے گی۔گزشتہ سال پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے لاہور میں کامیاب انعقاد کے بعد ورلڈ الیون نے پاکستان کا دورہ کر کے ملک میں عالمی کرکٹ کی بحالی میں اہم کردار کیا جس کے بعد سری لنکا کے کامیاب دورے نے پاکستان کو کھیلوں کیلئے محفوظ ملک قرار دیتے ہوئے اس پر مہر ثبت کردی۔سری لنکا کے دورے کے بعد ہی پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیزسے سیریز کے انعقاد کا اعلان کیا تھا تاہم دونوں ملکوں کے درمیان تاریخوں کے تعین پر اختلافات کے ساتھ ساتھ چند دیگر امور طے نہ ہونے کے سبب یہ سیریز کھٹائی میں پڑتی نظر آ رہی تھی تاہم اب اس پر چھائے نامیدی کے بادل چھٹ گئے ہیں۔پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی کے مطابق ویسٹ انڈیز کی ٹیم آئندہ ماہ یکم اپریل سے پاکستان کا دورہ کرے گی جس میں وہ تین میچ کھیلے۔

  • پی ایس ایل تھری فائنل،،،ٹکٹ کب سےملیں گے؟کتنے کے ملیں گے؟تفصیلات آگئیں

    پی ایس ایل تھری فائنل،،،ٹکٹ کب سےملیں گے؟کتنے کے ملیں گے؟تفصیلات آگئیں

    لاہور( سپورٹس لنک رپورٹ) پریس کانفرنس میں نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ نیشنل اسٹیڈیم میں کم وقت میں بہت زیادہ کام کیا ہے اور ہم نے 2 سال کا کام 4 ماہ میں مکمل کیا ہے جس کی مثال نہیں ملتی۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی والوں کے لیے خوشخبری ہے کہ پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں ہی ہو گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل سیکورٹی کمپنی نے رپورٹ آئی سی سی کو بھیجی ہے تاہم اس سال پی ایس ایل کی ساری فرنچائزز پاکستان آنے کو تیار ہیں۔

    چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ فائنل میچ کے ٹکٹ 15 مارچ سے فروخت کے لیے پیش کریں گے جبکہ سب سے کم ٹکٹ کی قیمت ایک ہزار روپے اور سب سے زیادہ قیمت 12 ہزار روپے ہوگی۔

    ایک سوال کے جواب میں نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ آن لائن ٹکٹ کا نظام دیکھ رہے ہیں اور اس بار کوشش کریں گے کہ سب کو ٹکٹ ملیں۔

  • پاکستان سپر لیگ تھری فائنل،،،نجم سیٹھی نے ایسا اعلان کردیا کہ۔۔۔۔

    پاکستان سپر لیگ تھری فائنل،،،نجم سیٹھی نے ایسا اعلان کردیا کہ۔۔۔۔

    لاہور( سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل کراچی میں نہیں ہوا تو کہیں نہیں ہوگا۔

    پاکستان سپر لیگ کا تیسرا ایڈیشن متحدہ عرب امارات میں جاری ہے جس کے 2 پلے آف میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور اور فائنل کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جانا ہے۔

    گزشتہ دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کراچی والوں کو فائنل میچ کی خوشخبری سناتے ہوئے نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور فائنل میچ کے حوالے سے گراؤنڈ کی تزئین و آرائش کا جائزہ لیا۔

    اس موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ کراچی میں فائنل کے حوالے سے بار بار سوال نہ کریں۔

    انہوں نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں نہیں ہوگا توکہیں نہیں ہوگا۔

  • پی ایس ایل تھری تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی ،نجم سیٹھی

    پی ایس ایل تھری تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی ،نجم سیٹھی

    اسلام آباد ۔ (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل تھری) کے تیسرے ایڈیشن کو کامیاب بنانے کے لیے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی پی ایس ایل کے دو کامیاب ایڈیشن منظم کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام فرنچائزز نے پی ایس ایل کے لیے رقم ادا کی ہے اور اس امید کا بھی اظہار کیا کہ لوگ ان میچوں سے لطف اندوز ہوں گے۔ انہوں نے مذید کہا کہ پی ایس ایل 2019ء کے میچز کا انعقاد پاکستان میں کرانے کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں۔ چیرمین کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل نے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کی راہ ہموار کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل 2018ء کے بعد ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم پاکستان میں ایک سیریز کھیلے گی جبکہ ملایشیا میں پاکستان آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے ساتھ سیریز بھی کھیلے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں میچ فکسنگ کو روکنے کے لیے بھی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اقدامات کرے گا۔

  • پنجاب میں سپورٹس کے ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت تک مکمل کرنے کی ہدایت

    پنجاب میں سپورٹس کے ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت تک مکمل کرنے کی ہدایت


    لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) چیئرمین سٹیئرنگ کمیٹی سپورٹس پنجاب محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پنجاب میںسپورٹس کے ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت تک مکمل کر لئے جائیں گے، تمام منصوبوں پرکا م تیزی سے جاری ہے گوجرہ ، راولپنڈی ، قصور ، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب میں ہاکی سٹیڈیم کی تعمیر اور ٹرف بچھائے جاچکے ہیں ، سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامرجان نے کہا ہے کہ سپورٹس کی ترقی کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں ان خیالات کا اظہار پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے تحت پنجاب میں سپورٹس سیکٹر میں ڈویلپمنٹ کے حوالے سے اجلاس سے کیا ہے، اجلاس میں پنجاب بھر سے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے اسسٹنٹ پراجیکٹ ڈائریکٹرز شریک تھے ، چیئرمین سٹیئرنگ کمیٹی سپورٹس پنجاب محمد حنیف عباسی نے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ تمام منصوبے مقررہ مدت تک مکمل کئے جائیں ، جنوبی پنجاب بھی سپورٹس کے درجنوں منصوبوں پرکام جاری ہے پنجاب میں سپورٹس کے میگا پراجیکٹس مکمل کیے جارہے ہیں ، سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمدعامرجان نے کہا ہے کہ پنجاب کے تمام شہروں میں سپورٹس کے ترقیاتی کام جاری ہیں اور سپورٹس کے میگا پراجیکٹس خاص طور پر سٹیٹ آف دی آرٹ ٹینس کورٹ اورکئی ہاکی سٹیڈیمز بھی تیار ہوچکے ہیں باکسنگ اور سکواش ایرینا کو بھی تعمیر کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے ویژن کے مطابق سپورٹس کے ترقیاتی کام مکمل کیے جارہے ہیں ، اجلاس میں پنجاب بھر سے آئے ہوئے اسسٹنٹ پراجیکٹس ڈائریکٹرز نے اپنی کارکردگی کی رپورٹس بھی پیش کیں۔

  • شعیب اختر چیئرمین پی سی بی کے مشیر تعینات

    شعیب اختر چیئرمین پی سی بی کے مشیر تعینات

    اسلام آباد ( سپورٹس لنک رپورٹ ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز فاسٹ بائولر شعیب اختر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کے مشیر تعینات ہوگئے ہیں ،چیئیرمین پی سی بی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ شعیب اختر مشیر برائے چیئرمین پی سی بی مقرر ہوگئے ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ شعیب اختر کی پی سی بی کا گرینڈ ایمبیسڈر بھی مقرر کیا گیا ہے۔

     

  • صوبہ بھر میں سپورٹس کے میگا منصوبوں پر کام جاری ہیں، حنیف عباسی

    صوبہ بھر میں سپورٹس کے میگا منصوبوں پر کام جاری ہیں، حنیف عباسی

    لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)چیئرمین سٹیئرنگ کمیٹی سپورٹس پنجاب محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ سپورٹس کی ترقی پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے ویژن کے مطابق صوبہ بھر میں سپورٹس کے میگا منصوبوں پر کام جاری ہیںجن میں سے درجنوں تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں ، ان منصوبوں کی تکمیل سے نوجوانوں کو سپورٹس کی بہترین سہولتیں میسر ہوں گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں سپورٹس گرائونڈز، جمنیزیم ہالز اور ای لائبریری کے منصوبوں پر پیشرفت کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان ، ڈپٹی سیکرٹری پلاننگ تہمینہ حبیب، ڈائریکٹر ایڈمن جاوید رشید چوہان، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر رئوف باجوہ اور دیگر افسران شریک تھے، اجلاس میں متعلقہ حکام نے منصوبوں پر جاری کام پر پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ دی، چیئرمین سٹیئرنگ کمیٹی سپورٹس پنجاب محمد حنیف عباسی نے لاہور اور اس کے مضافاتی علاقوں میں سپورٹس گرائونڈز کے ٹھیکیدار کو وارننگ دی کہ کام جلد ازجلد مکمل کیا جائے تاکہ عوام اس سے استعفادہ حاصل کر سکیں۔سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے چند سالوں میں جتنے سپورٹس کے منصوبے تیار کئے ہیں اور مزید بنائے جارہے ہیں ان کی ماضی میں مثال نہیں ملتی، ان منصوبوں کی تکمیل سے نوجوان زیادہ سے زیادہ سپورٹس کی جانب راغب ہوں گے، پنجاب حکومت نے پہلی بار کھلاڑیوں کی سہولت کیلئے ای لائبریریز کا بھی منصوبہ شروع کیا ہے جن میں سے 21 ای لائبریریز تیار ہوچکی ہیں ان لائبریریز میں جدید سہولتیں فراہم کی گئی ہیں، اس کے علاوہ صوبہ بھر میں انڈور گیمز کیلئے جمنیزیم بھی بنا رہے ہیں، ان سب منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہیں اور جلد مکمل کرلئے جائیں گے۔

  • لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں، ٹیم منجمنٹ کی داتا دربار حاضری

    لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں، ٹیم منجمنٹ کی داتا دربار حاضری

    لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ): پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں نے ٹیم منجمنٹ کے ہمراہ داتا دربار پر حاضری دی۔

    حاضری دینے والے کھلاڑیوں میں مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل، لیگ اسپنر یاسر شاہ، اوپننگ بلے باز فخر زمان، آل راؤنڈر بلاول بھٹی اور دیگر کھلاڑی شامل تھے۔

    اس کے علاوہ لاہور قلندرز کے چیئرمین فواد رانا، سی ای او عاطف رانا اور ہیڈ کوچ عاقب جاوید بھی ٹیم کے ہمراہ داتا دربار گئے۔کھلاڑیوں اور منجمنٹ نے داتا دربار پر خصوصی دعائیں کی۔

error: Content is protected !!