Tag: چیمپئن شپ

  • ذاکر بابو کھتری میمریل ٹی20 لیگ کرکٹ چیمپئن شپ الیون اے لاٸنز نے جیت لی

    ذاکر بابو کھتری میمریل ٹی20 لیگ کرکٹ چیمپئن شپ الیون اے لاٸنز نے جیت لی

     فائنل میں جناح اسپورٹس کو دل چسپ اور اعصاب شکن مقابلے کے بعد صرف ایک وکٹ سے شکست ہوگٸ۔
    سابق ٹیسٹ کرکٹر اعظم خان ہی ہی ڈی سی اے کے جنرل سیکریٹری امیرالدین انصاری، PCB کوچ عاصم رضوی، عمران چُوڑی، حنیف ساگر نے انعامات دےئے
    کراچی (اسپورٹس رپورٹر) الیون اے لاٸینز نے دوسرے ذاکر بابو کھتری میموریل ٹی20 لیگ کرکٹ چیمپئن شپ 2021 کا ٹاٸیٹل جیت لیا۔ راشد لطیف کرکٹ اکیڈمی گراٶ نڈ یوپی نیو کراچی پرکھیلے گئے دل چسپ سنسنی خیز اور اعصاب شکن 
     فائنل میں جناح اسپورٹس کو صرف ایک وکٹ سے شکست ہو گئی۔ مسلم کھتری برادری کے زیر انتظام منعقدہ نیشنل چیمپئن شپ کے فائنل میں سابق ٹیںٹ کرکٹر و ہاٸیلی کوآلیفاٸیڈ کوچ پی سی بی اعظم خان۔ سابق فرسٹ کلاس کرکٹر وجنرل سیکریٹری پاکستان فیزیکل ڈس ایبیلٹی امیرالدین انصاری، سابق فرسٹ کرکٹر و پی سی بی کوچ عاصم رضوی، کھترٕی برادریٕ معزز شخصیات عمران چوڑی، حنیف ساگر، عدالکریم جوجی، ارشد منیم بھاٸ نے انعامات تقسیم کئے اس موقع پر ٹونامنٹ کے چیف آگناٸزر محمد صادق کھتری، آرگناٸزر فیصل کھتری، شاہد تاٶ، اکبر ڈون، عزیر واڈا، اوسامہ، محمد علی اور دونوں ٹیموں کے سپوٹر کی بڑی تعداد  بھی موجود تھے۔الیون اے لاٸنز نے فائنل میں ٹاس جیت کر جناح اسپورٹس کو بیٹنگ کی دعوت دی جناح اسپورٹس پہلے کھیلتے ہوئے 17.4 اورز میں 110 رنز پر ڈھیر ہوگٸ ، اس کی جانب سے شاہد ساغر نے 21 گیندوں پر 3 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 30رنز اسکور کئے جبکہ سیف حیدر نے 19اور واڈا نے14رنز بنائے۔ الیون اے لاٸنز  کی جانب سے محمد احسن نے20 اور محمد الیاس نے 18 رنز دے 3-3 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیاجبکہ رضوان واڈا نے 14 رنز کے بدلے2 وکٹیں لیں۔ جواب میں فاتح الیون اے لاٸینز نے انتہاٸ دلچسپ اور اعصاب شکن مقابلے کے بعد 19.2 اوورز میں 9 ویں کٹ پر 113 رنز بناکر ہدف حاصل کر لیا اور فاتح ٹرافی کو اپنے شوکیس میں سجا لیا، فاتح ٹیم کی جانب سے رضوان تارا  42گیندوں پر 8چوکوں کی مدد سے عمدہ ففٹی 57 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے، علیم خان نے 29 رنز 4 چوکوں کی مدد سے اسکور کئے، آل راٶنڈر اور میچ کے ہیرو محمد احسن شاندارچوکا لگا کر میچ وننگ اسٹروک کھیلا اور اپنی ٹیم کو چیمپیٸن بنادیا۔ جناح اسپورٹس کے آل راٶنڈر شاہد ساغر نے صرف 3 رنز کے عوض 3 وکٹیں لیں، محمد ربی اور نعیم ٹھٹھہ نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔ فاتح ٹیم کے علیم خان کو چیمپئن شپ کا بہترین اور بیسٹ آل راٶنڈر قرار دیا گیا، زم زم سی سی کے کامران خان بہترین بلے باز، جناح اسپورٹس کے نعیم جوبت بہترین بالر، جبکہ محم احسن کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ فیصل کھتر اور شاہد تاٶ نے آنے والے تمام مہانوں کو ٹورنامنٹ کی یادگاری شیلڈ پیش کیں۔فاتح ٹرافی اور میڈلز الیون اے لاٸینز کے کپتان رضوان واڈا، رنراپ ٹرافی کےساتھ میڈلز جناح اسپورٹس کے کپتان فیصل کھتری کو دی گیٸ۔  مہمان خصوصی سابق ٹیسٹ کرکٹر اعظم خان، جنرل سیکریٹری پی ڈی سی اے امیرالدین انصاری، PCB کوچ عاصم رضوی نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ آج یہاں آکر شاندار اور سنسنی خیز فاٸنل دیکھ کر بے حد خوشی ہوٸ ہے شاٸقین کا جوش و خروش قابل دید تھا انھوں چیمپئن شپ کو کامیاب ایونٹ قرار دیا ۔

    فاتح ٹرافی کیپشن۔
    کراچی۔سابق ٹیسٹ کرکٹرو ہاٸیلی کوآلیفاٸیڈ کوچ پی سی بی اعظم خان الیون اے لاٸینز کے کپتان رضوان واڈا کو فاتح ٹرافی دے رہے ہیں۔ اس موقع پر اعزازی مہمان پی پی ڈی سی اے کے جنرل سیکریٹری امیرالدین انصاری، PCB کوچ عاصم رضوی، عمران چُوڑی، حنیف ساگر بھی موجود ہیں

    رنراپ ٹرافی کیپشن۔
    کراچی۔ اعزازی مہمان سابق فرسٹ کلاس کرکٹرو پی پی ڈی سی اے کے جنرل سیکریٹری امیرالدین انصاری جناح اسپورٹس کے کپتان فیصل کھتری کو رنراپ ٹرافی دے رہیں۔

  • آل پاکستان انٹر یونیورسٹی باکسنگ چیمپئن شپ،پنجاب کے مکے باز کامیاب

    آل پاکستان انٹر یونیورسٹی باکسنگ چیمپئن شپ،پنجاب کے مکے باز کامیاب

    اسلام آباد  ( نواز گوھر ) ہائر ایجوکیشن کمیشن کے زیراہتمام جاری  آل پاکستان انٹر یونیورسٹی باکسنگ چیمپیئن شپ پنجاب یونیورسٹی نے جیت لی جبکہ سندھ یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرلی ہے ۔چپمیئن شپ کے اختتام پر سری لنکن سفیر جے نت، فاسٹ نیشنل یونیورسٹی اسلام آباد کے وائس چانسلر ڈاکٹر ایوب علوی، ڈاکٹر وسیم اکرم نے چیمپیئن شپ میں  کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں میڈلز اور ٹرافیاں تقسیم کیں ۔اس موقع پرآرکنائزنگ سیکرٹری عون عباس ہاشمی،  چیف ٹیکنیکل  محمد اکرم خان۔ راولپنڈی ڈویژنل باکنگ ایسو سی ایشن کے صدر سید زاہد علی شاہ اور جنرل سیکرٹری عمران علی کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ آرگنائزر نےایکسڈٹ کے سربراہ امانت علی کی طرف سے چیمپیئن شپ کے لئے باکسنگ کا سامان کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔ گذشتہ روز فاسٹ نیشنل یونیورسٹی میں کھیلے گئے 49 کلوگرام مقابلوں میں
    پنجاب کے شیروز نے  پہلی،
    سندھ یونیورسٹی کے صدام نے دوسری جبکہ   سپیئرز یونیورسٹی کے جنید اور
    پشاور یونیورسٹی کے رامیش  تیسری پوزیشن حاصل کی ۔
    52 کلوگرام کے مقابلوں میں
    پنجاب یونیورسٹی کے عبدالولی نے پہلی اور سندھ یونیورسٹی کے عرجون کمار نے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ بہائوالدین زکریا یونیورسٹی  شیروز نعیم کو اور لاہور گورنمنٹ یونیورسٹی سکندر مرزا نے تیسری  پوزیشن حاصل کی،   56 کلوگرام کے مقابلوں میں  یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے محمد شعیب نے پہلی اور
    سندھ یونیورسٹی کے سجاد علی نے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ پنجاب یونیورسٹی محمد ذاہد خان اور  لاہور گورنمنٹ  یونیورسٹی محمد حسن نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔
      60 کلوگرام کے مقابلوں میں یونیورسٹی آف سنٹرل
    پنجاب کے  سیف علی نے پہلی اور سندھ یونیورسٹی کے  عامر خان  نے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ میر پور یونیورسٹی کے شیریا  اور   سپیئرز یونیورسٹی کے سجاد حسین نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ 64 کلوگرام کے مقابلوں میں یونیورسٹی سنٹرل پنجاب کے محب اللہ نے پہلی اور
    بوتم یونیورسٹی کوئٹہ کے امید خان نے دوسری جبکہ سپیئرز یونیورسٹی کے ایاز علی  اور
    گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے عمر فاروق نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔
    69 کلوگرام کے  مقابلوں میں
    پنجاب یونیورسٹی کے اجمل خان نے پہلی اورسندھ یونیورسٹی کے علی حیدر نے دوسری جبکہ عبدالولی خاں   کے محمد بلال اور   یوایم ٹی کے محمد سبحان نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ 75 کلوگرام کے مقابلوں میں  پنجاب یونیورسٹی کے شہر یار نے پہلی اور پشاور یونیورسٹی کے تیمور نے دوسری جبکہ سندھ یونیورسٹی کے زین اللہ اور سپیئرز یونیورسٹی کے حمزہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔
    81 کلوگرام کے مقابلوں میں
    اور یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے حمزہ بٹ نے پہلی اور
    سندھ یونیورسٹی کے جہانزیب نے دوسری جبکہ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے عرفان اللہ اور پنجاب یونیورسٹی کے محمد اجمل تیسرے نمبر پر رہے۔
    91 کلوگرام کے مقابلوں میں سپیئرز یونیورسٹی کے علی مرتضی نے پہلی اور پشاور کے عامر سہیل نے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے عصمت اللہ اور انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے اے ایم ضیاء تیسرے نمبر پر رہے اور اسی طرح پلس 91 کلوگرام کیٹگریز کے مقابلوں میں پنجاب یونیورسٹی کے امیر حسین نے پہلی اور اقراء یونیورسٹی کے دریا جان نے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ سندھ یونیورسٹی کے عمران اللہ اور یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب  کے  عبداللہ بٹ تیسرے نمبر پر رہے ۔ چیمپیئن شپ میں 27 یونیورسٹیوں کے باکسر نے دس مختلف کیٹگریز کے مقابلے میں  حصہ لیا ۔
  • ایشن سکواش ٹیم چیمپئن شپ،8رکنی پاکستانی ٹیم شرکت کریگی

    ایشن سکواش ٹیم چیمپئن شپ،8رکنی پاکستانی ٹیم شرکت کریگی

    اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ)آٹھ رکنی قومی ٹیم ایشن سکواش ٹیم چمپئن شپ میں شرکت کرے گی ٗ پاکستان سکواش فیڈریشن(پی ایس ایف) کے حکام کے مطابق ایشین سکواش ٹیم چمپئن شپ برائے ویمنز اور مینز 21 سے 25 مارچ تک کوریا میں کھیلی جائے گی جس میں 4مرد اور4خواتین کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ مرد کھلاڑیوں میں فرخان زمان، طیب اسلم، عماد فرید اور محمد عاصم خان جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں مدینہ ظفر، سعدیہ گل، فضا ظفر اور رفعت خان شامل ہیں۔حکام نے بتایا کہ ایونٹ کیلئے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتحاب کیا ہے امید ہے کہ ایونٹ میں قومی ٹیم شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے کامیابی حاصل کریگی۔ حکام نے بتایا کہ اس ایونٹ کے بعد قومی ٹیم کامن ویلتھ گیمز جو رواں سال 5 سے 15 اپریل تک آسٹریلیا میں ہو گی میں شرکت کریگی ٗ دونوں ایونٹس کے لئے فیڈریشن نے مصحف علی سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں 5 روزہ ٹرائلز کے بعد مرد اور خواتین کھلاڑیوں کا انتحاب کیا گیا ہے۔ کامن ویلتھ گیمز میں فرخان زمان، طیب اسلم،ماریہ طور اور مدینہ ظفر پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

     

  • دوسری نیشنل سکول و کالج تھرو بال چیمپئن شپ کا آغاز ہو گیا

    دوسری نیشنل سکول و کالج تھرو بال چیمپئن شپ کا آغاز ہو گیا

    لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے زیر اہتمام دوسری نیشنل سکول و کالج تھرو بال چیمپئن شپ  شروع ہو گئی ہے جو 16 فروری تک جاری رہے گی،چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 16ٹیمیں شرکت کرینگی جن میں کراچی،حیدر آباد،بلوچستان،لاہور اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں،چیمپئن شپ کے سلسلے میں انڈر 19 کے کھیلے گئے آج پہلے میچ میں سٹی سکول ڈی کے کراچی نے بیکن ہائوس ڈیفنس کو دو صفر سے شکست دیدی،انڈر14 کے کھیلے گئے میچ میں بیکن ہائوس لبرٹی لاہور نے ہیرا سکول بلوچستان کو دو ایک سے شکست دیدی،آج ہونے والی افتتاحی تقریب کی مہمان خصوصی ارم یوسف تھیں،اس موقع پر شریک ٹیموں کے تمام کوچز اور منیجرز کو شیلڈز دی گئیں،اس موقع پر مقبول آرائیں جنرل سیکرٹری پاکستان تھرو بال فیڈریشن،ایشین تھرو بال فیڈریشن و دیگر عہدیداران موجود تھے۔

     

  • پاکستانی کھلاڑی  عالمی  سو کیو کشن کراٹے چیمپئن شپ میں حصہ لینگے

    پاکستانی کھلاڑی عالمی سو کیو کشن کراٹے چیمپئن شپ میں حصہ لینگے

  • انڈس گالف چیمپئن شپ کا آغاز

    انڈس گالف چیمپئن شپ کا آغاز

    کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ)کراچی میں انڈس گالف چیمپئن شپ کا آغاز ہوگیا، جس میں ایک سو بیس امیچر گالفر شرکت کررہے ہیں، ایونٹ کو دلچسپ بنانے کیلئے میچ شاٹ گن فارمیٹ پر ہوں گے۔

    کارساز گالف کورس پر شروع ہونے والے ٹورنامنٹ میں 120 امیچرز گالفرز شریک ہیں، جنہیں 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، ایونٹ آرگنائزر پرویز احمد کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ کو دلچسپ بنانے کیلئے شاٹ گن فارمیٹ پر میچز کھیلے جارہے ہیں۔

    پرویزاحمد نے کہا کہ گالف ٹورنامنٹ سے حاصل شدہ ڈونیشن ہسپتال کے مریضوں پر خرچ ہوں گے،انہوں نے 18 ہولز پر گالفرز بھر پور انداز میں مقابلہ کررہے ہیں، ہول ان ون کرنے والے کیلئے کار بھی انعام میں رکھی گئی ہے۔

  • رافیل نڈال کا 10 برس بعد کوئنز کلب ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت کا اعلان

    رافیل نڈال کا 10 برس بعد کوئنز کلب ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت کا اعلان


    میڈرڈ ( سپورٹس لنک رپورٹ) شہرہ آفاق ہسپانوی ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک رافیل نڈال نے رواں برس جون میں شیڈول کوئنز کلب چیمپئن شپ میں شرکت کا اعلان کیا ہے، یہ ان کی 10 برس بعد ایونٹ میں پہلی شرکت ہو گئی، انہوں نے آخری مرتبہ 2008ء میں کوئنز کلب ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت کی تھی اور انہوں نے فیصلہ کن معرکے میں نوویک جوکووچ کو شکست فاش سے دوچار کر کے ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ نڈال نے اپنے بیان میں کہا کہ 2008ء ان کے کیریئر کا یادگار سال تھا جسے وہ کبھی فراموش نہیں کریں گے اور میں دوبارہ اس میں شرکت پر خوشی محسوس کر رہا ہوں۔

  • طاہر اسحاق کے زیر  تربیت کمسن  چینی کھلاڑی  نے امریکہ میں چیمپئن شپ جیت  لی

    طاہر اسحاق کے زیر تربیت کمسن چینی کھلاڑی نے امریکہ میں چیمپئن شپ جیت لی

    پاکستانی انٹر نیشنل بیڈ منٹن کوچ طاہر اسحاق کے زیر تربیت کمسن چینی کھلاڑی نے امریکہ میں این جے بی سی NJBC اوپن بیڈمنٹن چیمپئن شپ جیت لی،راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے انٹرنیشنل بیڈمنٹن کوچ، طاہر اسحاق پاکستان کے نمبر ون پلیئر رہ چکے ھیں اور ان دنوں امریکہ میں بیڈمنٹن کھیل کی کوچنگ سے منسلک ھیں ،گزشتہ ماہ نیو لینڈ، نیو جرسی، امریکہ میں این جے بی سی اوپن بیڈمنٹن چیمپئن شپ منعقد ہوئ جس میں بین الاقوامی پاکستانی کوچ طاہر اسحاق ینگ چینی بیڈمنٹن اسٹار کیون نے شاندار کوچنگ کی بدولت کامیابی حاصل کی ینگ چینی بیڈمنٹن اسٹار کیون نے 2017 آئی بی سی جونیئر چیمپئن شپ – ژیو کپ، انڈر الیون بوائز اور انڈر ٹونٹی ون بوائز اورانڈر الیون بوائزمکس ڈبلز میں گولڈمیڈل جیتے .چینی بیڈمنٹن اسٹار کیون نے 2017 میں ایل آئی ایس سرمائی جونیئر اوپن ٹورنامنٹ میں حصہ لیاتھا ، جس میں انہوں نے انڈر الیون بوائزمکس ڈبلزمیں طلائی تمغے انڈر الیون بوائز ، انڈر ٹونٹی ون کانسی تمغے جیتا، اورمکس ڈبلز میں دوسری پوزیشن حاصل کی. اس کے علاوہ، 2017 ڈی سی جونیئر اوپن میں، انہوں نے انڈر تھرٹی بوائز ، انڈر الیون بوائز اور انڈر ٹونٹی ون بوائز اورانڈر الیون بوائزمکس ڈبلز میں سونے کے تمغے جیتے کیون نے 2016 میں بوسٹن جونیئر اوپن سپر ریجنل کے انڈر الیون بوائز اور انڈر ٹونٹی ون بوائز اورانڈر الیون بوائزمکس ڈبلز میں حصہ لیا. انہوں نے 2016 نیو جرسی جونیئر اوپن ٹورنامنٹ کے ڈبلز میں کانسی تمغہ اور اورانڈر الیون بوائز ڈ بلز میں بھی فاتح ہونے کا ا عزا ز حاصل کیا۔

     

  • سہیل خان اور محمد عباس کا لیسٹر شائر کائونٹی سے معاہدہ

    سہیل خان اور محمد عباس کا لیسٹر شائر کائونٹی سے معاہدہ

    انگلش کرکٹ کائونٹی لیسٹرشائر نے آئندہ سیزن کیلئے پاکستان کے دو فاسٹ بائولرز محمد عباس اور سہیل خان کے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے، ستائیس سالہ محمد عباس اب تک پاکستان کیلئے پانچ ٹیسٹ میچوں میں ستائیس وکٹیں حاصل کرچکے ہیں محمد عباس اپریل بیس سے شروع ہونے والے پہلے چیمپئن شپ میچ کیلئے لیسٹر شائر کو دستیاب ہونگے اور اس کے بعد جون کے وسط میں وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے دوران قومی ٹیم کے ساتھ ہونگے اس دوران فاسٹ بائولر سہیل جو پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میچوں میں کھیل چکے ہیں لیسٹر شائر کیلئے خدمات سرانجام دینگے سہیل خان چیمپئن شپ میچوں کے ساتھ ساتھ رائل لندن کپ میچوں کا بھی حصہ بنیں گے

  • سلوپ اسٹائل اسنو بورڈنگ چیمپئن شپ کا انعقاد

    سلوپ اسٹائل اسنو بورڈنگ چیمپئن شپ کا انعقاد

    سوئٹزرلینڈ میں سلوپ اسٹائل اسنو بورڈنگ چیمپئن شپ کا انعقادکیا گیا، مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی مہارت کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

    سوئٹزرلینڈ کے پہاڑی علاقے Graubunden میں سلوپ اسٹائل اسنو بورڈنگ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔

    لاکس اوپن(Laax Open) نامی اس مقابلے میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے درجنوں کھلاڑی شریک ہیں۔

    ایونٹ کے دوران مرد اور خواتین کے درمیان سلوپ اسٹائل اسنو بورڈنگ کے مقابلوں کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں شرکاء اپنی مہارت دکھاتے ہوئے اسنو بورڈنگ کا شاندار مظاہرہ کررہے ہیں۔

    مقامی ریزورٹ میں منعقد ہونے والے یہ مقابلے 21جنوری تک جاری رہیں گے۔

error: Content is protected !!