Tag: ڈیرن سیمی

  • ڈیرن سمی نے فتح یونس خان کے نام کردی

    ڈیرن سمی نے فتح یونس خان کے نام کردی


    شارجہ(سپورٹس لنک رپورٹ)پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے اپنی ٹیم کی کراچی کنگز کے خلاف فتح قومی ٹیم کے سابق کپتان اور زلمی کے مینٹور یونس خان کے نام کردی۔جمعرات کو شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں کامران اکمل کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 44 رنز سے شکست دے کر ایونٹ کے پلے آف مرحلے تک رسائی کی امیدیں روشن کر لی ہیں۔اگر پشاور زلمی کی ٹیم آج لاہور قلندرز کے خلاف میچ جیتنے میں کامیاب رہتی ہے تو وہ ایونٹ کے اگلے مرحلے میں پہنچ جائے گی۔پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن نے فتح پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹیم کی کامیابی قوم ٹیم کے سابق یونس خان کے نام کر دی جو ٹیم کے مینٹور ہیں۔یونس خان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کی وجہ سے وہ متحدہ عرب امارات سے کراچی آ گئے ہیں، یونس کا ایک بیٹا اویس اور بیٹی عمارہ بھی ہے۔ڈیرن سیمی نے کہا کہ ہم کل واپس آئیں گے اور دوبارہ جیتیں گے، شائقین زلمی کی حمایت جاری رکھیں۔

  • فائنل میں پہنچے تو۔۔۔۔ڈیرن سیمی کا بڑااعلان سامنے آگیا

    فائنل میں پہنچے تو۔۔۔۔ڈیرن سیمی کا بڑااعلان سامنے آگیا

    دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ)پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ فائنل میں پہنچے تو پشاور زلمی کی پوری ٹیم کراچی آئے گی،ٹائٹل کے دفاع کیلئے پر امید ہیں، مایوس کن نتائج پر انجریز کے پیچھے چھپنے کی کوشش نہیں کروں گا۔میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ اگرچہ ایونٹ کے آغاز اور دوران ٹورنامنٹ ہمارے کھلاڑیوں کو فٹنس مسائل کا سامنا کرنا پڑا مگر میں ان کے پیچھے چھپ نہیں رہا اور نہ ہی ہارنے پر کوئی بہانے تراش رہا ہوں۔انھوں نے واضح کیا کہ پشاور زلمی کے کھلاڑیوں میں نہ صرف ایلیمنیٹرز کھیلنے کی صلاحیت موجود ہے بلکہ ہم فائنل میں بھی رسائی حاصل کرنے اور ٹائٹل پر اپنا قبضہ برقرار رکھنے کے لیے بھی پراعتماد ہیں۔سیمی نے واضح کیا کہ اس مقصد کے لیے ان کی ٹیم کو ترتیب دی جانے والی حکمت عملی کو میدان میں عملی جامہ بھی پہنانا ہوگا۔ سیمی پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی میں اپنا حصہ ڈالنے پر بھی کافی خوش اور اس بار پشاور زلمی کے فائنل میں جگہ بنانے پر کراچی میں کھیلنے کے لیے بھی تیار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اگر ہم فیصلہ کن معرکے تک پہنچے تو پھر تمام کھلاڑی کراچی میں بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

     

  • ڈیرن سیمی کے مداحوں کیلئے اچھی خبر۔۔

    ڈیرن سیمی کے مداحوں کیلئے اچھی خبر۔۔


    شارجہ (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ کی فرنچائر پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ محمد اکرم کا کہنا ہے کہ کپتان ڈیرن سیمی کی ریکوری توقع سے زیادہ بہتر ہورہی ہے، جلد وہ ٹیم کا حصہ ہوں گے۔شارجہ میں نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے دفاعی چیمپئن زلمی کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ ڈیرن سیمی کے اسکین کلیئر آئے ہیں اور وہ ہماری توقع سے زیادہ تیز بہتری کی جانب گامزن ہیں۔سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ ڈیرن سیمی کی انجری زیادہ سنگین نہیں اور وہ زیادہ دیر تک ٹیم سے باہر نہیں رہیں گے، امید ہے آنے والے میچز میں وہ ٹیم کا حصہ ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر سیمی کی عدم موجودگی میں محمد حفیظ ٹیم کو آگے لے جانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، وہ قومی کرکٹ ٹیم کے بھی کپتان رہ چکے ہیں اور انہیں کرکٹ کی بہت زیادہ سمجھ ہے۔محمد اکرم نے فاسٹ بولر حسن علی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیسے جیسے وہ میچز کھیلتا جائے گا اس کی پرفارمنس میں نکھار آتا جائے گا، انجری سے واپس آنے والے کھلاڑی کو ردھم پکڑنے میں تھوڑا وقت لگتا ہے۔پی ایس ایل تھری کے ابتدائی میچز میں شاندار کارکردگی کی بدولت توجہ حاصل کرنے والے نوجوان اسپنر ابتسام شیخ کو آرام دینے کے حوالے سے کوچ محمد اکرم نے کہا کہ ’’ہم اسے لے کر آئے ہیں اور گروم کررہے ہیں، وہ پاکستان کے لیے اثاثہ ہے، فرنچائز کرکٹ میں مجبوری ہوتی ہے کہ آپ صرف ایک ایمرجنگ کھلاڑی کھلاسکتے ہیں جس کی وجہ سے اکثر نوجوان کھلاڑی باہر ہوجاتے ہیں‘‘۔محمد اکرم نے یقین دہانی کرائی کہ ابتسام شیخ اچھے ہاتھوں میں ہے، ثقلین مشتاق کے ساتھ مسلسل سیکھنے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں، ان کا مستقبل کافی روشن ہے۔انہوں نے کہا کہ تمیم اقبال اور شبیر رحمان قومی ٹیم میں شرکت کے لیے بنگلہ دیش واپس چلے گئے ہیں اور یہ سلسلہ پوری لیگ کے دوران چلتا رہتا ہے۔

  • ڈیرن سیمی بھی ان فٹ ہو گئے

    ڈیرن سیمی بھی ان فٹ ہو گئے

    شارجہ (سپورٹس لنک رپورٹ)پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی زخمی ہونے کے باعث اگلے کئی روز کے لیے پاکستان سپر لیگ سے باہر ہو گئے۔

    ڈیرن سیمی دو روز قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں بولنگ کے دوران زخمی ہو گئے تھے اور وہ آج لاہور قلندرز کے خلاف ہونے والے میچ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

    پاکستان سپرلیگ نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر اس خبر سے آگاہ کیا ہے کہ ڈیرن سیمی آخری میچ میں زخمی ہو گئے تھے جس کی وجہ سے وہ اگلے کئی روز تک ایکشن میں نظر نہیں آ سکیں گے، وہ پشاور زلمی کے اسکواڈ کے ساتھ رہ کراپنی فٹنس پر توجہ دیں گے۔

    خیال رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں ڈیرن سیمی زخمی ہونے کے باوجود بیٹنگ کرنے کے لیے آئے اور 4 گیندوں پر 16 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو فتح دلا دی۔

  • ڈیرن سیمی کا پشتو میں ٹویٹ،کیا کہا آپ بھی جانیئے

    ڈیرن سیمی کا پشتو میں ٹویٹ،کیا کہا آپ بھی جانیئے

    شارجہ(سپورٹس لنک رپورٹ) پشاور زلمی کی جان سمجھے جانے والے ڈیرن سیمی پشتو زبان کے بھی فین نکلے۔ پی ایس ایل تھری کے تیسرے ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف شاندار فتح پر پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے پشتو میں سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا آج میں دل سے کھیلا اس لیے کہ میرا دل پشاور زلمی کیساتھ ہے۔ ٹویٹ میں مزید کہنا تھا کہ زندگی اور موت بھی ایک ہے اور مرتے دم تک پشاور زلمی کیساتھ میدان میں کھڑا رہوں گا۔اس سے قبل بھی پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی پشتو زبان میں ٹویٹ کرتے رہتے ہیں اور شائقین کرکٹ کی جانب سے ان کے ٹویٹس کو بھی کافی پسند کیا جاتا ہے۔ پاکستان میں ڈیرن سیمی نے پشتو زبان سیکھی اور بقول ان کے اب وہ اچھی خاصی پشتو سیکھ چکے ہیں، جس کا اظہار وہ ٹوئٹر پر بھی اکثر اوقات کرتے رہتے ہیں۔یاد رہے کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016 میں ہندوستان کو شکست دے کر فائنل میں پہنچنے پر جب ویسٹ انڈیز ٹیم کے کپتان ڈیرن سیمی کو پشاور زلمی کے سربراہ جاوید آفریدی نے پشتو میں مبارک باد دی تو سیمی کی جانب سے بھی اس کا جواب پشتو میں آیا تھا۔جاوید آفریدی نے ٹوئٹر پر سیمی کو اپنے پیغام میں کہا کہ پورے پاکستان کی جانب سے آپ کو بہت بہت مبارک ہو۔

     

     

  • دلچسپ میچز کی انہیں عادت ہوچکی:ڈیرن سیمی

    دلچسپ میچز کی انہیں عادت ہوچکی:ڈیرن سیمی

    شارجہ(سپورٹس لنک رپور): انجری کے باوجود اپنی ٹیم کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف فتح سے ہمکنار کروانے والے ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ انہیں اندازہ تھا کہ وہ صرف تین شاٹس میں میچ کو ختم کرسکتے ہیں۔

    کوئٹہ کے خلاف میچ کے بعد ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ان کے کوچ کا بھی یہی کہنا تھا کہ انہیں صرف تین گیندوں پر تین چھکے مارنے ہیں۔

    ’میں اس طرح کی صورت حال میں پہلے بھی رہا ہوں، خود سے کہہ رہا تھا مجھے صرف تین ہٹیں مارنی ہیں۔‘

    سیمی نے کہا کہ کوئٹہ کے خلاف دلچسپ میچز کی انہیں عادت ہوچکی ہے اور ان کے خلاف اس طرح کے میچز میں وہ پہلے بھی کھیلتے رہے ہیں۔

    انجری کے حوالے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اس بارے میں وہ کچھ نہیں کہہ سکتے لیکن ٹیم کے لیے میچ جیتنے پر خوش ہیں۔

    خیال رہے کہ سیمی کی 16 رنز کی اننگز کے باعث پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دی۔

    سیمی بولنگ کرتے ہوئے انجری کا شکار ہوگئے تھے لیکن اس کے باوجود بیٹنگ کرنے آئے اور اپنی ٹیم کی فتح میں اہم ترین کردار ادا کیا۔

  • ڈیرن سیمی کی سنسنی خیز بیٹنگ،پشاور زلمی فاتح

    ڈیرن سیمی کی سنسنی خیز بیٹنگ،پشاور زلمی فاتح

    شارجہ: (سپورٹس لنک رپورٹ)شارجہ میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ   تھری کے ایک اہم میچ میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے سنسنی خیز بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کر دیا۔ ایک موقع پر ایسا لگ رہا تھا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز یہ میچ باآسانی جیت جائے گی لیکن زلمی کے زخمی کپتان نے آخری اوورز میں جارحانہ انداز اپنایا اور اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا، انہوں نے صرف 4 گیندیں کھیلتے ہوئے دو چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 16 رنز بنائے۔

     

    یاد رہے کہ میچ کے دوران پشاور زلمی کو ڈیرن سیمی کی انجری کی صورت میں بڑا دھچکا لگا۔ گیند کرتے ہوئے ان کی ٹانگوں کے پٹھے کھچ گئے تھے لیکن اس کے باوجود انہوں نے قائدانہ اننگز کھیلی۔ دیگر بلے بازوں میں اوپنر تمیم اقبال 36، کامران اکمل 10، ڈیوائن سمتھ 23 اور محمد حفیظ 29 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے شین واٹس، راحت علی، جون ہیسٹنگ اور محمد حفیظ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    اس سے قبل پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنائے۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اسد شفیق اور شین واٹسن نے اننگز کا آغاز کیا۔ اسد شفیق متاثر کن کھیل پیش نہ کر سکے اور جلد ہی پولین واپس لوٹ گئے، تاہم شین واٹسن نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور تیز رفتار اننگز کھیلتے ہوئے 32 گیندوں پر 47 رنز جوڑے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف لمبی اننگز کھیلنے والے کیون پیٹرسن بھی پشاور زلمی کے خلاف اپنی عمدہ کارکردگی کا تسلسل برقرار نہ رکھ سکے۔ دیگر بلے بازوں میں ریلی روسو نے 37 جبکہ کپتان سرفراز احمد نے 17 رنز کی اننگز کھیلی۔

    پشاور زلمی کی جانب سے عمید آصف، وہاب ریاض اور ڈیرن سیمی نے دو، دو جبکہ سمین گل اور خالد عثمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

  • ڈیرین سیمی نے ثناءبچہ کیساتھ ایسی تصویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی کہ ہنگامہ برپا ہو گیا

    ڈیرین سیمی نے ثناءبچہ کیساتھ ایسی تصویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی کہ ہنگامہ برپا ہو گیا

    اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی پاکستان میں نہ صرف ہر دلعزیز شخصیت ہیں بلکہ پاکستانی انہیں پاکستان کا محسن بھی تصور کرتے ہیں کیونکہ پی ایس ایل کے سیکنڈ ایڈیشن کے دوران جب غیر ملکی کھلاڑیوں نے پاکستان آکر فائنل کھیلنے سے انکار کر دیا تھا تو یہ ڈیرن سیمی ہی تھے جنہوں نے نہ صرف غیر ملکی کھلاڑیوں کوپاکستان آنے کیلئے منایا بلکہ وہ خود بھی پوری آب و تاب کے ساتھ پاکستان آئے اور سیکنڈ ایڈیشن کے فائنل میں پشاور زلمی کو جتوا کر پاکستان کی کرکٹ تاریخ میں امر ہو گئے۔ پشاور زلمی نے اپنی گڈ ول برینڈ ایمبیسڈر کے طور پر جیو نیوز کی سابقہ معروف خاتون اینکر ثنا بچہ کو مقرر کیا ہوا ہے ، ثنا بچہ شوبز سے وابستہ ہو چکی ہیں اور اب خبر یہ ہے کہ ڈیرن سیمی اور ثنا بچہ کے درمیان ملاقات کی ایک تصویر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ثنا بچہ نہایت بولڈ لباس میں ڈیرن سیمی کے ساتھ تقریباََ چپکی ہوئی کھڑی ہیں جسے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین شدید برہم ہو گئے ہیں اور انہوں نے ثنا بچہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تصویر پر تبصروں کا سلسلہ جاری ہے ۔ سوشل میڈیا صارف فہد قریشی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں ڈیرن سیمی اور ثنا بچہ کی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خاتون بھول گئی ہے کہ یہ مسلمان ہے۔ دیکھو یہ کیسے ایک غیر مسلم کیساتھ کھڑی ہے، تمہیں شرم آنی چاہئے ثناءبچہ“۔ ندا امتنان کا کہنا تھا کہ ”یہ حالات رہے تو انشاءاللہ بہت جلد عذاب ہمارا منتظر ہو گا“۔ فیضان احمد عباسی نے لکھا ”معاف کرنا پاکستان۔۔۔!! میں یہ تصویر دیکھ کر بہت شرمسار ہوں۔۔۔ یہ ہے اسلامی جمہوریہ پاکستان۔۔۔ معاف کرنا میرے پاس کوئی الفاظ نہیں ہیں۔محمد جنید نے لکھا ”ثناءبچہ درمیانمیں فاصلہ رکھو کیونکہ تم ایک پاکستانی اور مسلمان ہو، اپنی ثقافت مت بھولو“۔ 

  • پی ایس ایل تھری،اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ پشاور زلمی،کس نے ٹاس جیتا،کیا کریگا؟

    پی ایس ایل تھری،اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ پشاور زلمی،کس نے ٹاس جیتا،کیا کریگا؟

    دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے سیزن کے چوتھے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان رومان رئیس نے ٹاس جیت کر حریف ٹیم کے کپتان ڈیرن سیمی کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی ہے۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کا پی ایس ایل تھری میں پہلا میچ  ہے، جو مصباح الحق کی قیادت میں پی ایس ایل کا پہلا ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہے۔

     

  • آفریدی نے پشاور زلمی کیوں چھوڑی؟شعیب ملک نے دلچسپ وجہ بتا دی

    آفریدی نے پشاور زلمی کیوں چھوڑی؟شعیب ملک نے دلچسپ وجہ بتا دی

    دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان سپر لیگ کے نئی فرنچائز ملتان سلطانزکے کپتان شعیب ملک نے مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی کے پشاور زلمی چھوڑنے کی دلچسپ وجہ بتا دی۔ دبئی میں پاکستان سپر لیگ کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کے موقع پر شعیب ملک نے پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو پٹھان کہا گیا ہے لیکن میں آپ کو یہ بتا دینا چاہتا ہوں کہ میں نے آ ج تک ایسا پٹھان نہیں دیکھا۔انہوں نے شرارتی انداز میں کراچی کنگزکے شاہد آفریدی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شاید یہی وجہ تھی کہ ہمارے اس لیجنڈ کو پشاور زلمی چھوڑنی پڑی۔

     

error: Content is protected !!