Tag: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

  • کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مقامی کھلاڑیوں کی لاہور آمد

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مقامی کھلاڑیوں کی لاہور آمد

    لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان سپر لیگ کے پلے آف میچز کھیلنے کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مقامی کھلاڑی کراچی سے لاہور پہنچ گئے جب کہ غیرملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ کل سے  ہوگا۔پی ایس ایل 3 کے دو پلے آف میچز 20 اور 21 مارچ کو لاہور میں کھیلے جائیں گے اور ایونٹ کے اگلے مرحلے میں جگہ بنانے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مقامی کھلاڑی دبئی سے کراچی اور پھر لاہور پہنچ گئے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پاکستان پہنچنے والے کھلاڑیوں میں کپتان سرفراز احمد، اسد شفیق، انور علی، حسان خان، محمد نواز، عمر امین، میر حمزہ، راحت علی اور رمیز راجہ جونئیر شامل ہیں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم منجمنٹ کے اراکین بھی لاہور پہنچ گئے ہیں جب کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ کل سے شروع ہوگا۔یاد رہے کہ لاہور قذافی اسٹیڈیم میں 20 مارچ کو پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان پی ایس ایل کا دوسرا پلے آف میچ کھیلا جائے گا۔

  • کون کونے کرکٹر پاکستان آنے کو تیار،،،رپورٹ آگئی

    کون کونے کرکٹر پاکستان آنے کو تیار،،،رپورٹ آگئی

    دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ایڈیشن 3 دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا ہے اور شائقین کرکٹ کو انتظار ہے کہ کب ٹیمیں پلے آف میچز کھیلنے کے لیے پاکستان آئیں گی۔پی ایس ایل 3 کے دو پلے آف میچز 20 اور 21 مارچ کو لاہور میں کھیلے جائیں گے جب کہ فائنل مقابلہ 25 مارچ کراچی میں ہوگا جس کے لیے سیکیورٹی انتظامات جاری ہیں۔پی ایس ایل 3 کے پلے آف میچز پشاور زلمی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے مابین کھیلے جائیں گے۔پاکستان میں پی ایس ایل کے پلے آف میچز کھلینے کے لیے یوں تو متعدد بین الاقوامی کھلاڑیوں نے رضامندی کا اظہار کیا ہے لیکن کچھ کھلاڑیوں کی جانب سے انکار کا بھی سامنا ہے۔

    پشاور زلمی:

    پشاور زلمی کی ٹیم گذشتہ برس کی طرح اس دفعہ بھی اپنے تمام بین الاقوامی کھلاڑیوں کے ساتھ ٹورنامنٹ کے پلے آف میچز کھیلے گی جس کی یقین دہانی ٹیم کے چیئرمین جاوید آفریدی نے ٹوئٹر پر بھی کردی ہے۔واضح رہے کہ پشاور زلمی پی ایس ایل 2 کی فاتح ٹیم ہے۔

    کراچی کنگز:

    کراچی کنگز کے ترجمان نے جیو نیوز کو آگاہ کیا کہ ٹیم کے 5 غیر ملکی کھلاڑی پاکستان کا دورہ کریں گے جن میں جوئے ڈینلی، ٹائمل ملز، کولن انگرام، لنڈل سیمنز اور ڈیوڈ ویسی شامل ہیں جبکہ روی بھوپارہ پہلے ہی پاکستان آنے کے بارے میں بتا چکے ہیں۔تاہم ٹیم کے صرف ایک غیر ملکی کھلاڑی انگلینڈ کے کپتان اوئن مورگن نے پاکستان آنے سے انکار کیا اور اہلخانہ کو انکار کی وجہ قرار دیا۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ:

    فی الحال اسلام آباد یونائیٹڈ کے غیر ملکی کھلاڑیوں کی جانب سے کوئی یقین دہانی نہیں کرائی گئی تاہم ٹیم ذرائع کے مطابق 5 غیر ملکی کھلاڑیوں کے پاکستان آنے کی توقع کی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے غیر ملکی کھلاڑیوں کی پاکستان آمد کا اعلان ہفتے کو سیکورٹی ماہرین سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے 5 انٹرنیشنل کھلاڑیوں سامت پٹیل، جے پی ڈمنی، لیوک رونکی، چیڈوک والٹن اور سامل بدری نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پاکستان آکر کھیلنا چاہیں گے۔دوسری جانب ٹیم کو امید ہے کہ انگلینڈ کے سام بلنگ اور اسٹیون فن بھی مثبت جواب دیں گے۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز:

    گزشتہ برس کی طرح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ایک دفعہ پھر غیر ملکی کھلاڑیوں کے پاکستان آکر نا کھیلنے کا خدشہ ہے کیونکہ ٹیم کے متعدد غیر ملکی کھلاڑیوں نے پاکستان آنے سے انکار کردیا ہے، جن میں انگلینڈ کے بلے باز جیسن رائے سمیت کیون پیٹرسن، آسٹریلین کھلاڑی شین واٹسن اور بین لافلین شامل ہیں۔دوسری جانب امید کی جارہی ہے کہ بنگلہ دیش کے کھلاڑی محمود اللہ اپنے قومی میچز 18 مارچ کو کھیلنے کے بعد پلے آف کے لیے پاکستان آئیں گے جب کہ کوئٹہ نے پلے آف میچز کے لیے سری لنکا کے کھلاڑی تھیسارا پریرا سے بھی رابطہ کیا ہے۔علاوہ ازیں ممکن ہے کہ اسٹار ریلی روسو اور کرس گرین بھی پاکستان آئیں گے۔

  • پاکستان کرکٹ شائقین کیلئے بری خبر،،کون کونسا غیر ملکی کھلاڑی پاکستان نہیں آرہا

    پاکستان کرکٹ شائقین کیلئے بری خبر،،کون کونسا غیر ملکی کھلاڑی پاکستان نہیں آرہا


    شارجہ(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کی آخری چار ٹیموں میں جگہ بنانیوالی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اہم غیر ملکی کھلاڑیوں نے پاکستان جانے سے معذرت کرلی ہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرزجس نے پہلے دونوں ایونٹ کے فائنل تک پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، تیسرے سال آخری چار ٹیموں کی دوڑ میں شامل ہونے کے بعد مشکل صورتحال کا شکار دکھائی دیتی ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مداحوں کیلئے بری خبر یہ ہے کہ اسکے تمام اہم غیر ملکی کرکٹرز نے پاکستان جانے سے معذرت کر لی ہے۔انگلینڈ کے 37 سالہ سابق ٹیسٹ بیٹسمین کیون پیٹرسن کے ساتھ 27 سال کے جیسن روئے نے انکار کے ساتھ کوئٹہ کی مشکلات بڑھائیں ،36 سالہ سابق آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن کا نام اس فہرست کا حصہ بننا کوئٹہ کیلئے اس لیے بھی بڑا دھچکا ہوگا،کیونکہ واٹسن 9 میچوں میں 311 رنز اور 10 وکٹوں کیساتھ سیزن تھری میں اس ٹیم کے سب سے بڑے پرفارمر ہیں۔جنوبی افریقا کے 28 سالہ رویلی روسو کے بھی پاکستان جاکر کھیلنے کے امکانات کم ہیں۔ کوئٹہ کو آسٹریلوی بالر بین لافن بھی دستیاب نہیں جبکہ ایک اور آسٹریلوی بالر جان ہیسٹنگز پہلے ہی ان فٹ ہو کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکے ہیں۔بنگلہ دیش کے محمود اﷲ سری لنکا میں ٹرائی سیریز سے 18 مارچ کو فارغ ہونے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پاکستان جانیوالے کرکٹرز میں نمایاں کھلاڑی ہوں گے۔اس بار پی سی بی نے پاکستان جانیوالے کھلاڑیوں کیلئے الگ سے 20 ہزار ڈالر رکھے تھے تاہم اسکے باوجود انگلش اور آسٹریلوی کرکٹرز پاکستان جاکر کھیلنے سے گریز کر رہے ہیں۔5 مارچ 2017کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں جب پی ایس ایل ٹو کا فائنل کھیلا گیا تھا تب بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اہم غیر ملکی کھلاڑیوں کی عدم موجودگی کے باعث پشاور زلمی سے 58 رنز سے ہار گئی تھی۔

  • پاکستان سپر لیگ،کوئٹہ اور لاہور کا غیر اہم میچ آج رات نو بجے

    پاکستان سپر لیگ،کوئٹہ اور لاہور کا غیر اہم میچ آج رات نو بجے

    شارجہ(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان سپر لیگ میں آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کے درمیان مقابلہ ہوگا۔شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں ایونٹ کے 26ویں میچ میں پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے مدمقابل ہوں گی تاہم یہ میچ دونوں ٹیموں کے لئے غیر اہم ہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 10 پوائنٹس حاصل کر کے پہلے ہی پلے آف مرحلے کے لئے کوالیفائی کرچکی ہے اور لاہور قلندرز مسلسل 6 شکستوں کے نتیجے میں ایونٹ سے پہلے ہی باہر ہوچکی ہے۔پلے آف مرحلے میں جگہ بنانے کے لئے کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کل کھیلے جانے والے ایونٹ کے 27ویں میچ کا انتظار کریں گی جو کہ پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا۔اگر کراچی یہ میچ جیتنے میں کامیاب ہوجاتا ہے تو اسلام آباد، کوئٹہ، ملتان اور کراچی کے ساتھ پلے آف اور ایلیمنیٹرز کی لائن اپ مکمل ہوجائے گی۔

  • کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جون ہیسٹنگز پی ایس ایل سے آؤٹ

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جون ہیسٹنگز پی ایس ایل سے آؤٹ

    دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈر جون ہیسٹنگز انجری کے باعث پی ایس ایل کے دیگر میچز سے آؤٹ ہوگئے۔آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے جون ہیسٹنگز سائیڈ اسٹرین انجری کا شکار ہوگئے جس کی وجہ سے وہ پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے نمائندگی نہیں کرسکیں گے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جون ہیسٹنگز کا متبادل جلد نامزد کردیں گے۔ایونٹ سے باہر ہونے والے جون ہیسٹنگ کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل بہترین لیگ ہے، انجری کے سبب ایونٹ چھوڑنے پر مایوسی ہو رہی ہے۔

     

  • قومی ٹیم کی قیادت،،،سرفراز احمد نے بڑی بات کر ڈالی

    قومی ٹیم کی قیادت،،،سرفراز احمد نے بڑی بات کر ڈالی

    دبئی( سپورٹس لنک رپورٹ) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت سے متعلق پی سی بی کا جو فیصلہ ہوگا وہ منظور ہوگا۔پاکستان سپر لیگ کے 23 ویں میچ میں پشاور زلمی کو شکست دینے کے بعد پریس کانفرنس کے دوران سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ اپنے کیرئیر میں کبھی بھی کپتان بننے کا مطالبہ نہیں کیا، مستقبل میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کی سلیکشن کے حوالے سے جو فیصلہ پی سی بی کا ہوگا وہی انہیں منظور ہے۔سرفراز احمد نے کہا کہ ‘میری ذمہ داری اچھی کرکٹ کھلینا ہے اور بطور کپتان کارکردگی بہتر ہے تو امید ہے کہ میں ہی قومی کرکٹ کا کپتان رہوں گا’۔سرفراز احمد نے فاسٹ بالر راحت علی کی ایونٹ میں پرفارمنس کو سراہا اور کہا کہ ٹورنامنٹ میں اب تک کی کامیابی میں ان کا اہم کردار ہے ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ٹاپ آرڈر بلے باز کیون پیٹرسن پاکستان آکر فائنل کھیلیں گے اور اس حوالے سے وہ اچھا فیصلہ کریں گے۔سرفراز احمد نے کہا کہ گزشتہ برس پی ایس ایل 2  کے فائنل میں 4 انٹرنیشل کھلاڑی پاکستان نہیں آئے جس کی وجہ سے ٹیم متاثر ہوئی تاہم اس مرتبہ متبادل انتظام بھی کیا گیا ہے۔سرفراز احمد کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ لاہور قلندرز ایونٹ میں پہلے حصے کے دوران ہی باہر ہوجائے گی۔

     

  • لاہور قلندرز دما دم مست قلندر کرنے میں ناکام،ٹورنامنٹ سے آئوٹ

    لاہور قلندرز دما دم مست قلندر کرنے میں ناکام،ٹورنامنٹ سے آئوٹ

    دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں لاہور کی ٹیم مسلسل 6 شکستوں سے دو چار ہوئی اور یہ مقبول ٹیم ایک مرتبہ پھر ٹاپ فور میں جگہ نہ بنا پائی۔قلندرز کے ٹورنامنٹ میں اب تک صرف 2 پوائنٹس ہیں، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں پشاور زلمی کی شکست کے بعد لاہور کی ٹیم پلے آفس کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہے۔قلندرز کے تین میچ باقی ہیں جس سے زیادہ سے زیادہ 6 پوائنٹس ہی مل سکتے ہیں جس کے بعد ٹیم کے 8 پوائنٹس ہوجائیں گے تاہم ایسی صورت میں ٹورنامنٹ کی دیگر چار ٹیمیں 10، 10 پوائںٹس حاصل کرلیں گی۔ٹورنامنٹ کی پانچ دیگر ٹیموں میں سے چار فائنل فور کے لیے کوالیفائی کرسکتی ہیں تاہم 6 پوائنٹس کے ساتھ پشاور کی پوزیشن کمزور دکھائی دیتی ہے۔گزشتہ دو سیزنز کے دوران بھی لاہور کی کارکردگی انتہائی ناقص رہی ہے اور وہ پانچ ٹیموں کے مقابلوں میں دونوں مرتبہ پانچویں پوزیشن ہی حاصل کرسکی اور پلے آفس تک کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی۔قلندرز کی لگاتار تیسرے سیزن میں مایوس کن کارکردگی کے باوجود ٹیم کے سی او او نے جمعے کے روز کپتان برینڈن میکلم کی بطور کپتان حمایت کی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ میکلم کے لیے مثالی کردار ادا کیا ہے اور مینمجنٹ انہیں کپتانی سے ہٹانے کے بارے میں غور نہیں کررہی۔

     

  • کراچی کنگز کا ٹاس جیت پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ،،آفریدی کی واپسی

    کراچی کنگز کا ٹاس جیت پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ،،آفریدی کی واپسی

    دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ کے 19ویں میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔کراچی کی ٹیم میں اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی اور وائس کی واپسی ہوئی ہے جبکہ کوئٹہ کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔کراچی کنگز اب تک ایونٹ میں 5 میچز کھیل چکی ہے جس میں اسے صرف ایک میں ناکامی کا سامنا رہا جب کہ ایک میچ بارش کی وجہ سے متاثر ہوا اور تین میں اسے کامیابی ملی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کارکردگی ایونٹ میں اب تک مناسب رہی، 6 میچز میں سے اسے تین میں کامیابی اور تین میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور 6 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ٹورنامنٹ کی مشکل حریف ملتان سلطانز کو شکست دی تھی۔

     

  • آج کراچی کنگز کا ٹکرائو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہوگا

    آج کراچی کنگز کا ٹکرائو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہوگا

    دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ)پی ایس ایل میں آج کھیلا جانے والا دوسرا میچ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہوگا جو پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔ کراچی کنگز اب تک ایونٹ میں 5 میچز کھیل چکی ہے جس میں اسے صرف ایک میں ناکامی کا سامنا رہا جب کہ ایک میچ بارش کی وجہ سے متاثر ہوا اور تین میں اسے کامیابی ملی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کارکردگی ایونٹ میں اب تک مناسب رہی، 6 میچز میں سے اسے تین میں کامیابی اور تین میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور 6 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

  • اندازہ تھا کہ میچ کو فنش کرسکتا ہوں،حسان خان

    اندازہ تھا کہ میچ کو فنش کرسکتا ہوں،حسان خان


    دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ) ملتان سلطانز کے خلاف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی فتح کے ہیرو حسان خان نے کہا ہے کہ آخری اوور میں پراعتماد تھا کہ مطلوبہ رنز بناکر ٹیم کو جیت دلوادوں گا۔میچ کے بعد نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اندازہ تھا زیادہ رنز نہیں ہیں اور یہ میچ اپنی ٹیم کے لیے فنش کرسکتا ہوں اور ایسا کرنے میں کامیاب رہا۔حسان خان نے کہا کہ پی ایس ایل کسی بھی نوجوان کھلاڑی کے لیے اچھا پلیٹ فارم ہے، وہ یہاں اپنا ٹیلنٹ دکھا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ ٹیم کی اہم میچ میں فتح میں کردار ادا کرنے میں خوش ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ان کے کریئرز کا آغاز ہے، آگے بھی وہ کوشش کریں گے کہ مستقل اچھی کارکردگی دکھاتے ہیں۔خیال رہے کہ کوئٹہ کو آخری اوور میں 9 رنز درکار تھے اور اس کی صرف دو وکٹیں ہی باقی رہ گئی تھیں۔ایسے میں حسان خان نے کیرون پولارڈ کے اوور کی پانچویں گیند پر چھکا لگاکر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔

error: Content is protected !!