Tag: کھلاڑی

  • ٹیم فائنل میں پہنچی تو کراچی ۔۔۔۔۔روی بوپارہ کا بڑا اعلان

    ٹیم فائنل میں پہنچی تو کراچی ۔۔۔۔۔روی بوپارہ کا بڑا اعلان

    دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ): پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کراچی کنگز کے غیر ملکی کھلاڑی روی بوپارہ نے ٹیم کی جانب سے فائنل کھیلنے کی صورت میں کراچی آنے پر رضامندی ظاہر کردی۔

    پاکستان سپر لیگ کے تیسرا مرحلہ آج سے دبئی میں شروع ہوگا جب کہ اس سے قبل لیگ میں تمام ٹیموں نے 5، 5 میچز کھیل چکی ہیں۔

    پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز اور کراچی کنگز 5 میچز میں 7، 7 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشن پر موجود ہیں۔

    دفاعی چیمپئن پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ 6،6 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ 4 میں شامل ہیں جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 4 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں اور لاہور قلندرز آخری نمبر پر ہیں۔

    کراچی کنگز نے تیسرے مرحلے کے لیے تیاریوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جب کہ کراچی کا اگلا میچ جمعرات کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ہے۔

    نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں روی بوپارہ کا کہنا ہے کہ لیگ میں سب ہی کھلاڑی بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کررہے ہیں جب کہ ٹیم منیجمنٹ اور ٹیم ایک فیملی کی طرح ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کا معیار بہترین ہے اور شروع میں ہی اندازہ ہوگیا تھا کہ لیگ میں دلچسپ مقابلے ہوں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ لیگ میں دنیا کے بہترین بولر اور کھلاڑی کھیل رہے ہیں جس سے پاکستان کرکٹ میں نکھار آیا ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں روی بوپارہ نے کہا کہ پاکستان کو پی ایس ایل سے نوجوان کھلاڑی ملے ہیں جن میں فخر زمان، شاداب خان اور حسن علی شامل ہیں اور مستقبل میں بھی کئی کرکٹرز لیگ سے نکلیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل کر لطف اندوز ہورہا ہوں اور ان کی مدد کے لیے ہر وقت تیار ہوں۔

    کراچی میں فائنل سے متعلق سوال پر کراچی کنگز کے بیسٹمین کا کہنا تھا کہ پرامید ہوں کہ ہم فائنل کھیلیں گے کیوں کہ ہم اچھی پوزیشن میں ہیں جب کہ ہماری کوشش ہے کہ لیگ اسٹیجز میں پہلی پوزیشن حاصل کریں اور پلے آفز کھیل کر کراچی جائیں، میں وہاں ضرور جاؤں گا۔

    ساتھی کھلاڑیوں کو پاکستان جانے کے لیے قائل کرنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ یہ مناسب نہیں ہوگا کہ میں دوسرے کھلاڑیوں کو کراچی جانے پر قائل کروں، یہ ان کا اپنا فیصلہ ہوگا۔

  • دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ،اعصام الحق کی کہانی کوارٹر فائنل میں ختم

    دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ،اعصام الحق کی کہانی کوارٹر فائنل میں ختم

    دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز کھیلے گئے مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں ہالینڈ کے کھلاڑی جین جولین راجر اوران کے رومانوی جوڑی دار ہوریا ٹیکوا نے پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق اور ان کے پولینڈ کے جوڑی دار میٹکوسکی کو سٹریٹ سیٹس میں دلچسپ مقابلے کے بعد 6-4 اور 6-4 سے شکست دیدی جس کے بعد اعصمام الحق اور ان کے ساتھی ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

     

  • پاکستان سپر لیگ تھری،اگلے 7میچ کہاں ہونگے؟جانیئے اس رپورٹ میں

    پاکستان سپر لیگ تھری،اگلے 7میچ کہاں ہونگے؟جانیئے اس رپورٹ میں

    دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ): پاکستان سپر لیگ میں آج کوئی میچ نہیں کھیلا جائے گا اور تمام کھلاڑی آرام کریں گے۔

    دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ایونٹ کے ابتدائی 8 میچز کے بعد اگلے 7 میچز شارجہ میں کھیلے جائیں گے جس کے لئے تمام ٹیمیں دبئی سے شارجہ روانہ ہوں گی۔

    ایونٹ کا نواں میچ 28 فروری کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔

    پوائنٹس ٹیبل

    پی ایس ایل کے سنسنی سے بھرپور میچز میں کراچی کنگز اپنے تینوں میچز میں کامیابی کے بعد سرفہرست ہے جب کہ لاہور قلندرز کو اپنے تینوں میچز میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور وہ پوائنٹس ٹیبل پر سب سے نیچے ہے۔

    ملتان سلطانز نے تین میں سے 2 میچز میں کامیابی حاصل کی اور 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اب تک دو میچز کھیلے اور دونوں میں کامیابی کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

    پشاور زلمی نے 3 میں سے دو اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنے دونوں میچز میں کامیابی حاصل کی اور دونوں ٹیمیں پوائنٹس ٹیبل پر بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔

  • اصل کپتان شاہد آفریدی ہی ہیں،عماد وسیم

    اصل کپتان شاہد آفریدی ہی ہیں،عماد وسیم

    دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ)سپر اسٹارشاہد خان آفریدی اب کپتانی میں دلچسپی نہیں رکھتے اور کیریئر کے آخری سالوں میں اپنی کرکٹ کو انجوائے کرنا چاہتے ہیں۔ شاہد آفریدی کہتے ہیں کہ قیادت کی ذمے داری نہیں لینا چاہتا لیکن کھلاڑی کی حیثیت سے ٹیم کو جتوانا چاہتا ہوں۔

    پشاورزلمی کو چھوڑ کر کراچی کنگز کو جوائن کرنے کے باوجود شاہد آفریدی کی مقبولیت میں کمی نہیں آئی ہے۔ وہ کراچی کنگز میں نوجوان عماد وسیم کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں۔ اپنی پرانی ٹیم پشاور کے خلاف بھی شاہد ، عماد وسیم کی حوصلہ افزائی کرتے رہے۔

    عماد وسیم کہتے ہیں کہ اصل کپتان شاہد بھائی ہیں، ان کے مشوروں سے ٹیم کو چلارہا ہوں۔ عماد وسیم کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل اب ایک برانڈ بن چکا ہے جس میں جونیئر کھلاڑیوں کو غیرملکی کھلاڑیوں سے سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔ ہماری ٹیم میں شاہد آفریدی ہیں جنہیں سب فالو کرتے ہیں۔

    پی ایس ایل کی وجہ سے حسن علی اور فخر زمان جیسے کھلاڑی سامنے آئے اور اسی کی وجہ سے چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی حاصل کی ۔

    نئے ٹیلنٹ کے حوالے سے کراچی کنگز کے کپتان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل تھری میں ابتسام شیخ سامنے آئے ہیں ۔

    ٹورنامنٹ کے معاملات ایک پلان کے ساتھ آگے بڑھا رہے ہیں۔ شاہد بھائی اور مکی آرتھر سپورٹ کررہے ہیں۔پوری ٹیم اس مشن میں آگے جارہی ہے۔

     

  • ملتان سلطانز کی نمائندگی اعزاز ہے،عمران طاہر

    ملتان سلطانز کی نمائندگی اعزاز ہے،عمران طاہر

    دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ) جنوبی افریقا کے لیگ اسپنر اور ملتان سلطانز کے کھلاڑی عمران طاہر نے ملتان کی نمائندگی کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا ہے۔عمران طاہر نے اپنے بیان میں کہاکہ پی ایس ایل میں ملتان کی نمائندگی اعزاز ہے پیایس ایل کے پہلے میچ میں کامیابی پربہت خوش ہوں۔لیگ اسپنر کا اپنی ٹیم کے پہلے میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کمار سنگاکارا کی بیٹنگ نے میچ کو بہت آسان بنا دیا۔

  • لاہور قلندرز کے کپتان میکلوم کا ویڈیو پیغام آگیا،جانیئے کیا کہا

    لاہور قلندرز کے کپتان میکلوم کا ویڈیو پیغام آگیا،جانیئے کیا کہا

    دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ)لاہور قلندرز کے کپتان برینڈین میک کولم کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے گزشتہ دو سیزن ٹیم کے لیے مایوس کن رہے لیکن یہ سال لاہور قلندرز کے اٹھ کھڑے ہونے کا ہے۔

    اپنے ویڈیو پیغام میں نیوزی لینڈ کے دھواں دار بیٹسمین اور پی ایس ایل فرنچائز لاہور قلندرز کے کپتان برینڈن میک کولم نے کہا کہ دو سال مایوس کن رہے لیکن یہ سال قلندرز کے اٹھ کھڑے ہونے کا ہے، پاکستان سپر لیگ میں اس بار قلندرز کے مداحوں کو مایوسی نہیں ہوگی ۔

    انہوں نے کہا کہ وہ لاہور قلندرز کا حصہ بننے پر نہایت پرجوش ہیں اور ٹیم میں کافی اچھے کھلاڑی موجود ہیں۔

    برینڈن میک کولم نے کہا کہ وہ فخر زمان کے کھیل سے بہت متاثر ہوئے ہیں اور امید ہے کہ اس سال لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان جارحانہ کھیل پیش کریں گے۔

    خیال رہے کہ دبئی میں 22 فروری سے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز ہوگا جبکہ لاہور قلندرز اپنا پہلا میچ نئی ٹیم ملتان سلطانز کے خلاف 23 فروری کو کھیلے گا۔

  • دس ہزار ون ڈے رنز،دھونی قریب پہنچ گئے

    دس ہزار ون ڈے رنز،دھونی قریب پہنچ گئے

    سینچورین(سپورٹس لنک رپورٹ) بھارتی ٹیم کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز مہندرا سنگھ دھونی کو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں کیریئر کے 10 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے مزید 33 رنز درکار ہیں، اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ وہ (آج) جمعہ کو جنوبی افریقہ کے خلاف شیڈول چھٹے اور آخری ایک روزہ میچ میں 10 ہزار رنز کے ہندسے کو عبور کر لیں گے، اگر دھونی کامیاب ہوئے تو وہ یہ اعزاز پانے والے بھارت کے چوتھے اور دنیا کے 12ویں کھلاڑی بن جائیں گے، دھونی نے اب تک 317 میچز میں 10 سنچریوں اور 67 نصف سنچریوں کی مدد سے 9967 رنز بنا رکھے ہیں۔ بھارت کی جانب سے سچن ٹنڈولکر 18426 رنز بنا کر سرفہرست ہیں، سارو گنگولی 11363 رنز بنا کر دوسرے اور راہول ڈریوڈ 10889 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

  • فاسٹ باؤلر محمد عامر اور اہلیہ نے عمرہ ادا کرلیا

    فاسٹ باؤلر محمد عامر اور اہلیہ نے عمرہ ادا کرلیا

    کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر اور کراچی کنگز کے اہم کھلاڑی محمد عامر نے اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ساتھ عمرہ ادا کرلیا، اُن کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی. تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر جن کی صلاحیتوں کا اعتراف دنیائے کرکٹ کے نامور کھلاڑی بھی کرچکے ہیں انہوں نے ہفتے کے روز اپنے اہل خانہ کے ہمراہ عمرہ ادا کیا اس موقع پر فاسٹ باؤلر اور اُن کی اہلیہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تصاویر ٹویٹ کیں. دوسری جانب فاسٹ باؤلر کی اہلیہ نے بھی محمد عامر، بیٹی کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی جس کے منظر میں حرم کعبہ نظر آرہا ہے، انہوں نے بھی عمرہ ادا کرنے پر اللہ کا شکر ادا کیا.

    محمد عامر نے اہلیہ نرجس عامر کے ساتھ حجازِ مقدس کے سامنے تصویر بنائی اور اُسے سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ ’اللہ کا شکر ہے عمرہ ادا کرلیا‘. فاسٹ باؤلر کچھ روز سعودی عرب میں قیام کے بعد پاکستان سپر لیگ کا تیسرا ایڈیشن کھیلنے کے لیے دبئی روانہ ہوں گے جہاں وہ کراچی کنگز کی نمائندگی کرتے نظر آئیں گے. گزشتہ دنوں اے آر وائی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم میں ساری خوبیاں موجود ہیں. انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں بہترین نتائج دیتے ہوئے نہ صرف فائنل کھیلنے بلکہ ٹائٹل اپنے نام کرنے کی مکمل کوشش کریں گے. خیال رہے کہ محمد عامر وہ باؤلر ہیں جنہوں نے پی ایس ایل کے گزشتہ سیزن میں لاہور قلندرز کے خلاف ہیٹ ٹرک کرنے کا اعزاز حاصل کیا تھ

  • خلا میں بیڈمنٹن میچ کی نئی تاریخ رقم

    خلا میں بیڈمنٹن میچ کی نئی تاریخ رقم

    واشنگٹن(سپورٹس لنک رپورٹ)خلا میں بیڈمنٹن میچ کھیل کر خلا بازوں نے نئی تاریخ رقم کر دی۔بین الاقوامی خلائی سٹیشن جہاں کشش ثقل کی عدم موجودگی میں ایک جگہ ٹکنا ممکن نہیں، وہاں خلابازوں نے ریکٹ اور شٹل کے ساتھ بیڈمنٹن کھیلی۔دو ،دو کی ٹیم میں بٹنے والے روسی، امریکی اور جاپانی کھلاڑیوں کو خلائی سٹیشن میں اچھا شغل بھی مل گیا اور ایک تاریخ بھی رقم ہوگئی۔پہلے میچ میں کوئی سکور نہ رکھا گیا، اس طرح چاروں ہی کھلاڑی کامیاب قرار پائے۔

  • فیڈریشن ڈیوس کپ مقابلوں کیلئے نوجوان کھلاڑیوں کو تیار کرے، عقیل خان

    فیڈریشن ڈیوس کپ مقابلوں کیلئے نوجوان کھلاڑیوں کو تیار کرے، عقیل خان

    اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ ) قومی ٹینس سٹار عقیل خان نے پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) سے کہا ہے کہ نوجوان کھلاڑی جو گراس کورٹس پر کھیل سکتے ہوں ان کیلئے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز کریں تاکہ مستقبل میں ہونے والے ڈیوس کپ مقابلوں کیلئے انہیں تیار کیا جا سکے۔ پاکستان نے حال ہی میں منعقدہ ڈیوس کپ ٹائی ایشیا اوشنیا زون گروپ ون پہلے مرحلے میں جنوبی کوریا کو 4-0 سے شکست دے کر اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کیا تھا، عقیل خان اور اعصام الحق قریشی نے غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں اور اعصام کیریئر کے اختتام کی طرف جا رہے ہیں، بلاشبہ فوری طور پر بیک اپ تیار کرنا مشکل ہے لیکن ناممکن نہیں، ملک میں ٹینس کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، اگر ان پر محنت کی جائے تو مجھے پوری امید ہے کہ وہ مستقبل میں ہماری جگہ لے لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے نوجوان کھلاڑیوں پر پورا یقین ہے کہ وہ بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کر سکتے ہیں، پاکستان ٹینس فیڈریشن کو چاہیے کہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے ذریعے انہیں تیار کریں۔ انہوں نے کہا کہ اپریل میں ازبکستان کے خلاف شیڈول ٹائی میں ٹیم کو فتح دلانے کیلئے صلاحیتوں سے بڑھ کر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

error: Content is protected !!