Tag: bad light

  • پنڈی ٹیسٹ، آسڑیلیا کے دو وکٹوں پر 271 رنز، کم روشنی نے کھیل روک دیا

    پنڈی ٹیسٹ، آسڑیلیا کے دو وکٹوں پر 271 رنز، کم روشنی نے کھیل روک دیا

    راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے 4 وکٹوں پر 476 رنز بنا کر اننگز ڈیکلیئر کردی جس کے جواب میں آسٹریلیا نے تیسرے روز 2 وکٹوں کے نقصان پر 271 رنز بنا لیے ہیں ۔ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز عثمان خواجہ اور ڈیوڈ وارنر نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کے لیے 156 رنز جوڑے جس کے بعد ڈیوڈ وارنر ساجد خان کے ہاتھوں 68 رنز بنانے کے بعد آئوٹ ہوگئے جب کہ عثمان خواجہ بھی 97 رنز بنانے کے بعد نعمان علی کی گیند پر امام الحق کا شکار بنے۔

    .مارنس لبسشین اور سٹیو سمتھ نے سکور کو آگے بڑھایا اور جب سکور 271 رنز پہنچا تو خراب روشنی کے باعث میچ روک دیا گیا جو بعد میں بارش کے باعث شروع نہ ہوسکا، یاد رہے کہ میچ کے دوسرے روز بھی آخری سیشن میں خراب روشنی کے باعث کھیل ختم کردیا گیا تھا ۔

     

  • سائوتھمٹن ٹیسٹ بچانے کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی جدوجہد جاری،بارش نے بھی کچھ بھرم رکھا

    سائوتھمٹن ٹیسٹ بچانے کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی جدوجہد جاری،بارش نے بھی کچھ بھرم رکھا

    سائوتھمٹن (سپورٹس لنک رپورٹ)ساؤتھمپٹن ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف شکست سے بچنے کے لیے قومی ٹیم کی جدو جہد جاری ہے۔بارش کے باعث کھیل ایک بار پھر متاثر رہا اور چوتھے روز 56 اوورز ہی کرائے جاسکے۔تیسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز کھیل کے اختتام پر فالو آن کے شکار پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر100 رنزبنائے ہیں اور اسے اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے مزید 210 رنز بنانے ہیں۔قومی ٹیم کے کپتان اظہرعلی 29 اوربابر اعظم 4 رنز کے ساتھ کریزپر موجود ہیں۔

    پہلی اننگز میں میزبان انگلینڈ نے 583 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں قومی ٹیم 273 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔انگلینڈ کی جانب سے فالو آن کرانے کے بعد پاکستان نے 310 رنز کا خسارہ پورا کرنے کے لیے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو انگلینڈ کو پہلی کامیابی 49 رنز پر ملی جب شان مسعود 18 رنزبناکر کرس براڈ کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

    عابد علی بھی 88 کے مجموعی اسکور پر 42 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، انہیں جیمز اینڈرسن نے آؤٹ کیا۔خیال رہے کہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو 0-1 کی برتری حاصل ہے اور قومی ٹیم کو 0-2 کی شکست سے بچنے کے لیے کل کا دن انگلش بولروں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

error: Content is protected !!