Tag: captian

  • ایمرجنگ ایشیا کپ ; انڈیا اے نے پاکستان شاہینز کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا

    ایمرجنگ ایشیا کپ ; انڈیا اے نے پاکستان شاہینز کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا

     

     

    انڈیا اے نے پاکستان شاہینز کو ایمرجنگ ایشیا کپ کے میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔

    پاکستان شاہینز 48 اوورز میں 205 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

    انڈیا اے نے مطلوبہ اسکور 37 ویں اوور میں صرف دو وکٹوں پر پورا کرلیا جس میں سائی سودھرسن کی سنچری نمایاں ہے۔

    یہ انڈیا کی مسلسل تیسری کامیابی ہے جبکہ پاکستان شاہینز کی یہ پہلی شکست ہے اس سے قبل اس نے نیپال اور متحدہ عرب امارات اے کو ہرایا تھا۔

     

    پاکستان شاہینز اور انڈیا اے پہلے ہی سیمی فائنل میں جگہ بناچکی ہیں۔

    21 جولائی کو ہونے والے سیمی فائنلز میں پاکستان شاہینز کا مقابلہ سری لنکا اے سے ہوگا جبکہ انڈیا اے کی ٹیم بنگلہ دیش اے کے مدمقابل ہوگی۔

    بدھ کے روز کولمبو کے پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان شاہینز کے کپتان محمد حارث نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن چار اوورز کے اختتام پر اس کے 2 کھلاڑی 9 رنز پر آؤٹ ہوچکے تھے۔

    صائم ایوب گیارہ گیندوں کا سامنا کرنے کے بعد بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ عمیربن یوسف بھی چار گیندیں کھیل کر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔

    صاحبزادہ فرحان اور حسیب اللہ نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 36 رنز کا اضافہ کیا۔ صاحبزادہ فرحان آٹھ چوکوں کی مدد سے 35رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

     

    حسیب اللہ اور کامران غلام اسکور میں 32 رنز کا اضافہ کرپائے۔

    کامران غلام 15 اور حسیب اللہ 27 رنز بنانے میں کامیاب ہوپائے۔

    کپتان محمد حارث 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تو پاکستان شاہینز کا اسکور 6 وکٹوں کے نقصان پر صرف95 رنز تھا۔اس موقع پر قاسم اکرم ۔ مبصرخان اور مہران ممتاز کی ذمہ دارانہ بیٹنگ نے ٹیم کی پوزیشن بہتر کردی۔

    قاسم اکرم نے پانچ چوکوں کی مدد سے48 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔انہوں نے مبصرخان کے ساتھ ساتویں وکٹ کی شراکت میں 53 رنز کا اضافہ کیا۔ مبصرخان نے28 رنز اسکور کیے جن میں چار چوکے شامل تھے۔

    مہران ممتاز نے ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے ناقابل شکست25 رنز بنائے اور قاسم اکرم کے ساتھ آٹھویں وکٹ کی شراکت میں قیمتی 43 رنز کا اضافہ کیا۔

     

    انڈیا اے کی طرف سے بیس سالہ تیز بولر راج وردھن ہنگرگیکر نے42 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔

    لیفٹ آرم اسپنر مانو ُسوتھار نے 36 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    انڈیا کے اوپنرز ابھیشیک شرما اور سائی سودھرسن نے58 رنز کا اسٹارٹ دیا۔ شرما کو 20 رنز پر مبصر خان نے بولڈ کردیا لیکن سائی سودھرسن اور نکن جوز کے درمیان99 رنز کی شراکت نے اپنی ٹیم کی جیت کو آسان بنادیا۔نکن جوز 53 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جس میں سات چوکے شامل تھے۔

     

    سائی سودھرسن نے 110گیندوں پر 104 رنز ناٹ آؤٹ کی شاندار اننگز کھیلی جس میں10 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔

    کپتان یاش ُدھل 21 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جس میں دو چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

     

    مختصر اسکور۔

    پاکستان شاہینز۔205 رنز ( 48 اوورز ) قاسم اکرم 48 ۔ راج وردھن ہنگر گیکر42/5 وکٹ۔ مانو سوتھار 36/3 وکٹ۔

    انڈیا اے 210 رنز2 کھلاڑی آؤٹ ( 36 اعشاریہ 4اوورز) سائی سودھرسن 104 ناٹ آؤٹ نکن جوز53 ۔

     

     

  • بابراعظم ایک بار پھر نمبر ون

    بابراعظم ایک بار پھر نمبر ون

    دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹی ٹونٹی رینکنگ جاری کردی جس میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم بدستور بیٹنگ کی کیٹیگری میں سرفہرست ہیں۔ آئی سی سی رینکنگ کے مطابق بیٹنگ کی فہرست میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم پہلے، آسٹریلیا کے ایرون فینچ دوسرے، انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان تیسرے اور نیوزی لینڈ کے کولن منرو چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔جب کہ آسٹریلیا کے گلین میکس ویل پانچویں، بھارت کے کےایل راہول چھٹے اور ویسٹ انڈیز کے ایون لیوس ساتویں نمبر پر ہیں۔

    ان کے علاوہ افغانستان کے حضرت اللہ زازئی آٹھویں، بھارت کے روہت شرما نویں اور ویرات کوہلی دسویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔آئی سی سی بالرز کی فہرست میں افغانستان کے راشد خان پہلے نمبر پر موجود جب کہ پاکستانی اسپنر عماد وسیم چوتھے اور شاداب خان آٹھویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

  • راولپنڈی ٹیسٹ ،سری لنکا کے 5وکٹوں پر 202 رنز

    راولپنڈی ٹیسٹ ،سری لنکا کے 5وکٹوں پر 202 رنز

    راولپنڈی(سپورٹس لنک رپورٹ)دو ٹیسٹ میچزکی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں سری لنکا نے پہلے دن کے اختتام پر پاکستان کیخلاف 5 وکٹوں پر 202 رنز بنالیے۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکن کپتان ڈیموتھ کرونا رتنے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔سری لنکا کی جانب سے کرونا رتنے اور اوشادا فرنینڈو نے اننگز کا آغاز کیا اور ٹیم کو اچھی شروعات فراہم کی۔ سری لنکا کی پہلی وکٹ 96 کے مجموعی اسکور پر گری جب کرونارتنے 59 رنز بناکر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

    109 کے مجموعی اسکور پر اوشادا فرنینڈو بھی 40 رنز بناکر نسیم شاہ کا شکار ہوگئے۔ اس کے بعد کوشل مینڈس اور اینجلو میتھیوس بالترتیب 10 اور 31 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ ان کی وکٹیں عثمان شنواری اور نسیم شاہ نے حاصل کیں۔سری لنکا کے پانچویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی دنیش چندی مل تھے جو صرف دو رنز بناسکے۔68.1 اوورز میں سری لنکا نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنائے تھے کہ خراب روشنی کی وجہ سے کھیل روک دیا گیا جو دوبارہ شروع نہ ہوسکا اور پہلے دن کا کھیل اختتام کو پہنچا۔

    کھیل ختم ہوا تو دھنن جایا ڈی سلوا 38 اور نیروشن ڈک ویلا 11 رنز بناکر کریز پر موجود تھے۔پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے 2 جبکہ عثمان شنواری، شاہین شاہ آفریدی اور محمد عباس نے ایک ایک کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔قبل ازیں ٹاس جیت کر کہنا تھا وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار ہے اس لیے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔کرونا رتنے کا کہنا تھا ہمارے پلیئرز ایسی کنڈیشنز میں کھیلنے کے عادی ہیں اور اسکور بورڈ پر بڑا ٹوٹل سجانے کی کوشش کریں گے۔

  • پہلے ٹیسٹ کی غلطیوں پرقابو پانے کی کوشش کرینگے، اظہرعلی

    پہلے ٹیسٹ کی غلطیوں پرقابو پانے کی کوشش کرینگے، اظہرعلی

    ایڈیلیڈ (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ جو خامیاں پہلے ٹیسٹ میں رہیں ان پر قابو پانے کی کوشش کریں گے۔آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا کہ ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کی صلاحیتوں پر کوئی شک نہیں ہے، جوخامیاں پہلے ٹیسٹ میں رہیں ان پر قابو پانے کی کوشش کریں گے۔

    اظہر علی نے کہا کہ بابراعظم کی ہرفارمیٹ میں اچھی کارکردگی ہے، اُنہیں اوپر کے نمبر پر بیٹنگ کروانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محمد رضوان نے دلیرانہ اننگز کھیلی جبکہ نسیم شاہ کو بہت احتیاط سے لے کر چلنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ اور شاہین آفریدی میں صلاحیتیں ہیں۔دوسری جانب بابر اعظم کا کہنا ہےکہ ٹیسٹ کرکٹ میں ایک سیشن برا کھیلیں تو دباؤ آجاتا ہے، پہلا سیشن اچھا کھیلنے کے باوجود میچ میں ہمیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔بابراعظم نے کہا کہ شان مسعود اور محمد رضوان کو یہی کہا تھا کہ لمبی پارٹنر شپ کریں تو اچھا ہوگا۔

error: Content is protected !!