Tag: cricket comittee

  •  آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئر کی تازہ رینکنگ جاری کر دی

     آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئر کی تازہ رینکنگ جاری کر دی

     

    کپتان بابر اعظم کی کھیلے بغیر ترقی، تیسری پوزیشن پر پہنچ گئے۔

    انجری کا شکار کیوی کپتان کین ولیمسن بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔

     

    آسٹریلوی بلے باز ٹریوس ہیڈ کی بھی ترقی ہو گئی، دوسرے نمبر پر آ گئے۔

    سٹیو اسمتھ، مارنس لبوشین اور جو رُوٹ کی تنزلی، بتدریج چوتھے، پانچویں اور چھٹے نمبر پر پہنچ گئے۔

     

     

  • میجر کرکٹ لیگ کا امپائر سپانسرز کا اعلان

    میجر کرکٹ لیگ کا امپائر سپانسرز کا اعلان

     

    میجر کرکٹ لیگ کا امپائر سپانسرز کا اعلان

    میجر لیگ کرکٹ کی تیاری آخری مرحلے میں داخل ہوچکی ہیں اور ہر روز اس کی جانب سے کوئی نہ کوئی اعلان سامنے آرہا ہے ۔

    تازہ ترین اعلامیہ کے مطابق ایم ایل سی نے اپنی افتتاحی سیزن کے لئے بیٹ برکس 7 کو امپائر سپانسر کے طور پر چنا ہے۔ بیٹ برکس 7 کے چیف مارکیٹنگ آفیسر نے کہا کہ ہم اس سیزن میں امپائر اسپانسر بننے پر خوش ہیں میجر لیگ کرکٹ کے شریک بانی نے بیٹ برکس 7 کو میجرلیگ کرکٹ فیملی میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ وہ اس تعاون کے لیے شکر گزار ہیں۔

    میجر لیگ کرکٹ کے افتتاحی سیزن میں 6 ٹیمیں لاس اینجلس نائٹ رائیڈرز، ایم آئی نیویارک، سان فرانسسکو یونیکورنز، سیئٹل اورکاس، ٹیکساس سپر کنگز اور واشنگٹن فریڈم شرکت کررہی ہیں۔ ٹورنامنٹ 13 سے 30 جولائی تک کھیلا جائے گا۔

     

     

  • کرکٹ کمیٹی کا اجلاس رواں ماہ،کوچز کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائیگا

    کرکٹ کمیٹی کا اجلاس رواں ماہ،کوچز کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائیگا

    لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پی سی بی کرکٹ کمیٹی کا اجلاس سابق ٹیسٹ کرکٹر اقبال قاسم کی سربراہی میں رواں ماہ ہوگا، اجلاس میں قومی ٹیم اور کوچز کی انگلینڈ میں کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔

    مصباح الحق کو بھی اجلاس میں طلب کیا گیا ہے۔ ذرائع پی سی بی کے مطابق اجلاس معمول کی کارروائی ہے، اجلاس دورہ انگلینڈ کے بعد ہو رہا ہے تو اس میں ٹیم کی پرفارمنس کا معاملہ بھی آئے گا۔ مینجمنٹ میں تبدیلیوں کا معاملہ زیر بحث نہیں ہو گا، یونس خان سے دورہ انگلینڈ کیلئے معاہدہ تھا۔

error: Content is protected !!