Tag: eid

  • سپورٹس لنک قارئین کو "عیدالاضحیٰ” کی مبارکباد

    سپورٹس لنک قارئین کو "عیدالاضحیٰ” کی مبارکباد

    سپورٹس لنک قارئین کو دلی عیدالاضحیٰ مبارک 

    اللَّهُمَّ صَلِِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَّ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَّ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيد

    السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ۔
    عیدالاضحیٰ پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک خواہشات۔ اللہ آپ کو، آپ کے اہل خانہ اور آپ کے چاہنے والوں کو ہمیشہ صحت اور خوشیوں سے نوازے۔

    سپورٹس لنک اور اس کی ٹیم کی طرف سے آپکو اور آپکی فیملی کو عیدالاضحیٰ کی خوشیاں اور عبادات بہت بہت مبارک ہو ۔  اللہ تعالی پاکستان کو درپیش مسائل سے نجات فرمائے ،آمین ۔ پاکستان زندہ باد

    دوسروں کا احساس کرنا ہی اسلام کی بنیاد ہے۔ اپنی خوشیوں میں نادار لوگوں کو بھی یاد رکھیں۔

    وطن عزیزمیں قیام امن کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے دینے والے شہداء کے اہل خانہ کو بھی اس موقع پر یاد رکھنا ہے 

  • عید کی خوشی میں غریب و مستحق افراد کو ہر گز نہ بھولیں۔اکرام الدین

    عید کی خوشی میں غریب و مستحق افراد کو ہر گز نہ بھولیں۔اکرام الدین

    عید کی خوشی میں غریب و مستحق افراد کو ہر گز نہ بھولیں۔اکرام الدین

    غربا و مساکین ، اور مستحقین کو عید الضحیٰ کی خوشیوں میں شریک کرنا ہم سب کا فرض ہے۔

    فوکل پرسن وزارت اوورسیز برائے اٹلی

    اٹلی(انٹرنیشنل ڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت اوورسیز کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین نے کہا کہ عید الضحیٰ ہمیں قربانی کا درس دیتی ہے۔

    انتہائی اہم فریضہ کی ادائیگی کے پیش نظر ضروری ہے کہ ملکی ترقی اور استحکام کیلئے ہر سطح پر اتحاد و ہم آہنگی برقرار رکھی جائے اور اس عزم کا اعادہ کیا جائے کہ وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائیگی۔

    وزارت اوورسیز کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین نے عید الضحیٰ کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ اس عید الضحیٰ کے موقع پر خاص طور پر اپنے ان ہم وطنوں کو عید الضحیٰ کی مبارکباد دیتے ہیں جن کے پیاروں نے ہم سب کا بہتر مستقبل یقینی بنانے کیلئے شہادت کا درجہ حاصل کیا۔

    انہوں نے کہا کہ عید الضحیٰ کے موقع پر عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ عید الضحیٰ کی خوشی میں غریب و مستحق افراد کو ہر گز نہ بھولیں مصائب و مشکلات میں گھرے متاثرہ بھائیوں ، غربا و مساکین ،

    اور مستحقین کو عید الضحیٰ کی خوشیوں میں شریک کرنا ہم سب کا فرض ہے انہوں نے مزید کہا کہ عالم اسلام، اہل وطن اور اٹلی میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کو عید الضحیٰ بہت بہت مبارک ہو۔

  • سپورٹس لنک قارئین کو دلی عیدالاضحی مبارک

    سپورٹس لنک قارئین کو دلی عیدالاضحی مبارک

     

    سپورٹس لنک قارئین کو دلی عید مبارک

    اللَّهُمَّ صَلِِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَّ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَّ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيد

     

    السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ۔
    سپورٹس لنک اور اس کی ٹیم کی طرف سے آپکو اور آپکی فیملی کوعیدالاضحی کی خوشیاں قربانی اور عبادات بہت بہت مبارک ہو ۔  اللہ تعالی پاکستان کو درپیش مسائل سے نجات فرمائے پاکستان زندہ باد

     

     

  • شعیب اختر کا عوام کو عیدالاضحی پر محتاط رہنے کا مشورہ

    شعیب اختر کا عوام کو عیدالاضحی پر محتاط رہنے کا مشورہ

    راولپنڈی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے عوام کو عیدالاضحی پر محتاط رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو ایک بار پھر ’پھینٹا‘ لگ سکتا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شعیب اختر نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ عیدالاضحٰی اور محرم کے دوران کی گئی احتیاط ہمارے آنے والے چند مہینوں کی صورتحال کو صحیح سمت میں رکھے گی۔

    شعیب اختر نے لوگوں کو احتیاط کرنے پر زور دیتے ہوئے لکھا کہ ’احتیاط ہم سب کے لیے بہت اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ خیال کریں ورنہ صحت اور کاروبار کو پھر سے ’پھینٹا‘ لگ سکتا ہے۔

  • عید کے بعد خیبرپختونخوا میں میدان کھلاڑیوں کیلئے کھولنے کا فیصلہ

    عید کے بعد خیبرپختونخوا میں میدان کھلاڑیوں کیلئے کھولنے کا فیصلہ

    پشاور (سپورٹس لنک رپورٹ)خیبر پختونخوا حکومت نے کورونا کے باعث کھیلوں کی معطل تربیتی سرگرمیاں بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ڈائریکٹرجنرل محکمہ کھیل اسفندیارخٹک کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی تربیت کیلئےگراؤنڈ عید کے بعد کھولے جائیں گے، کھیلوں کی تربیتی سرگرمیوں کیلئے ضوابط تیارکر لئے ہیں۔

    اسفندیارخٹک کا کہنا ہے کہ کھیلوں کی تربیت کےدوران سماجی فاصلے دیگر ضوابط کا خیال رکھاجائےگا، کھلاڑیوں کیلیےماسک پہننا اورسیناٹائزر کا استعمال لازمی ہوگا۔ڈی جی محکمہ کھیل خیبر پختونخوا نے کہا کہ کھیلوں کے مقابلوں پر پابندی رہےگی۔

error: Content is protected !!