Tag: footb ball

  • خاران ; مرحوم اسلم جان فور ڈسٹرکٹ فٹبال ٹورنامنٹ کا آغاز

    خاران ; مرحوم اسلم جان فور ڈسٹرکٹ فٹبال ٹورنامنٹ کا آغاز

     

     

     

    خاران/سابق صوبائی وزیرداخلہ میر شعیب جان نوشیروانی کی تعاون سے مرحوم اسلم جان فور ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید فاروق شاہ نے شہید نواب اکبر خان بگٹی فٹبال اسٹیڈیم میں فٹبال کو کک لگاکر باقاعدہ طور پر فور ڈسٹرکٹ مرحوم اسلم جان فٹبال ٹورنامنٹ 2023 کا افتتاح کیا،

    اسپورٹس جرنلسٹ نثارآحمد

     

    افتتاحی میچ کے مہمان خاص ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خاران سید فاروق شاہ تھے۔ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ نواب خیر بخش مری فٹبال کلب اور مرحوم ڈاکٹر اسلم جان فٹبال کلب کے درمیان کھیلا گیا

    دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرکے شائقین سے داد وصول کی افتتاحی میچ دو دو گول سے برابر رہا میچ کو دیکھنے کے لیے شائقی کی بڑی تعداد شہید نواب اکبر بگٹی فٹبال اسٹیڈیم میں موجود تھی

    اس موقع پر کوچ سیف اللہ بلوچ ، محمد یعقوب ، حسن ولی ، سفرخان راسکوئی،سیکرٹری ٹورنامنٹ عفی اللہ مینگل ، ڈپٹی سیکریٹری علی شیر تگاپی ، حاجی زکریا مینگل ، حیکم ساجن ، ضیاء جان ساسولی و دیگر موجود تھے

    افتتاحی میچ میں ریفری کے فرائض برکت ڈنڈا مار نے انجام دیا میچ کے کمنٹیٹر عبدالرحمان حیدری اور شبیر غنی تھے۔
    ٹورنامنٹ کمیٹی کی جانب سے مہمان ٹیم نواب خیر بخش مری فٹبال کلب کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا گیا

     

     

  • وزیراعلی بلوچستان فٹبال گولڈ کپ، کوئٹہ ڈسٹرکٹ کے کوالیفائنگ راؤنڈ شروع.

    وزیراعلی بلوچستان فٹبال گولڈ کپ، کوئٹہ ڈسٹرکٹ کے کوالیفائنگ راؤنڈ شروع.

     

     

    چوتھا آل پاکستان وزیراعلی بلوچستان فٹبال گولڈ کپ، کوئٹہ ڈسٹرکٹ کے کوالیفائنگ راؤنڈ کا مرحلہ کل (8ستمبر) سے شروع ہوگا

     

    کوٸٹہ کی سو ٹیمیں کوالیفائنگ راؤنڈ میں شامل، پانچ ٹیمیں اگلے راؤنڈ کیلٸے کوالیفاٸی کریں گی

     

    کوالیفائنگ راؤنڈ کے میچز قیوم پاپا، یزدان خان، مالی باغ، شاہوانی اسٹیڈیم اور ریلوے گراؤنڈ میں کھیلے جاٸیں گے

     

    کوٸٹہ(رپورٹ مہک شاہد) ڈائریکٹر جنرل کھیل دُرا بلوچ نے کہا ہے کہ مسلسل تین کامیاب فٹبال گولڈ کپ منعقد کرنے کے بعد ایک بار پھر محکمہ کھیل حکومتِ بلوچستان اسی تسلسل کو برقرار رکھتے ہوۓ چوتھا آل پاکستان وزیراعلی بلوچستان فٹبال گولڈ کپ منعقد کرنے جا رہا ہے

     

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈی جی سپورٹس ویمن فٹسال کپ کے فاٸنل میچ کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ کیا انہوں نے کہا کہ جس حساب سے فٹبال کو محکمہ کھیل حکومتِ بلوچستان نے فروغ کیا ہے اتنا پاکستان کے کسی صوبے کے محکمہ کھیل نے نہیں کیا ہماری کوشش ہے کہ فٹبال کے فروغ کیلٸے اسی طرح ہر سال صوبے میں فٹبال گولڈ کپ منعقد ہو

    انہوں نے مزید کہا کہ 8 ستمبر سے صوبائی دارالحکومت کوٸٹہ کے 100 رجسٹرڈ ٹیموں کے مابین کوالیفائنگ راؤنڈ شروع ہوگا ان ٹیموں کو پانچ گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے

    ہر گروپ میں 20 ٹیمیں شامل ہیں اور کوئٹہ کے کوالیفائنگ راؤنڈ سے پانچ ٹیمیں اگلے راٶنڈ کیلٸے کوالیفاٸی کریں گی، کوئٹہ ڈسٹرکٹ کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے میچز کوئٹہ کے پانچ فٹبال گراؤنڈ جن میں قیوم پاپا فٹبال گراؤنڈ، یزدان خان فٹبال گراؤنڈ ، صادق شہید فٹبال گراؤنڈ مالی باغ، شاہوانی اسٹیڈیم فٹبال گراؤنڈ سریاب روڈ اور یار محمد بڑیچ فٹبال ریلوے گراؤنڈ میں کھیلے جاٸیں گے

    اسی طرح بلوچستان کے دیگر ڈسٹرکٹ کے کوالیفائنگ راؤنڈ کا مرحلہ بھی 8 ستمبر سے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں شروع ہوگا اور وہاں سے 8 ٹیمیں اگلے راؤنڈ کیلٸے کوالیفاٸی کریں گی

    ڈائریکٹر جنرل کھیل نے مزید کہا کہ چوتھا آل پاکستان وزیراعلی بلوچستان فٹبال گولڈ کپ کا فاٸنل راٶنڈ 18 ستمبر سے شروع ہوگا جس میں بلوچستان سمیت ملک بھر سے 48 ٹیمیں شرکت کریں گی۔

     

     

  • کوئٹہ ; چوتھا ال پاکستان وزیراعلی بلوچستان فٹبال گولڈ کپ ‘ 30 سے زائد ٹیمیں شرکت کریں گی.

    کوئٹہ ; چوتھا ال پاکستان وزیراعلی بلوچستان فٹبال گولڈ کپ ‘ 30 سے زائد ٹیمیں شرکت کریں گی.

     

     

     

    کھیلوں کا سلسلہ یوں ہی چلتا رہے گا!

    چوتھا ال پاکستان وزیراعلی بلوچستان فٹبال گولڈ کپ

    کوئٹہ کی 100 ٹیموں کا ڈراز کل بروز جمعہ ڈی جی سپورٹس کی موجودگی میں نکالا جائے گا۔

    کوئٹہ : اسپورٹس جرنلسٹ نثارآحمد

     

     

    محکمہ کھیل بلوچستان جو کہ کھیلوں کے مقابلے منعقد کرانے میں اپنی مثال آپ رکھتا ہے محکمہ کھیل کی جانب سے تین کامیاب فٹبال گولڈ کپ منعقد کرنے کے بعد اب چوتھا آل پاکستان وزیراعلی بلوچستان فٹبال گولڈ کپ 2023 منعقد کرنے جارہا ہے۔ ٹورنامنٹ میں بلوچستان سمیت پاکستان بھر سے فائنل راؤنڈ میں 30 سے زائد ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں تمام صوبے اور ڈیپارٹمنٹس شامل ہوں گے۔

    ٹورنامنٹ کا کوالیفائنگ راؤنڈ بلوچستان بھر میں کھیلا جائے گا۔ اس سلسلے میں کوئٹہ کی 100 رجسٹرڈ ٹیموں کا ڈراز کل کل مورخہ 25 اگست بروز جمعہ سہ پہر چار بجے ڈائریکٹر جنرل کھیل بلوچستان درا بلوچ کی موجودگی میں ایوب سپورٹس کمپلیکس کے فٹبال گراؤنڈ میں نکالا جائے گا۔

    کوئٹہ کی ان سب رجسٹرڈ ٹیموں کے مابین بہترین فٹبال کے میچز کوئٹہ کے پانچ شاندار فٹبال گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے۔ جن میں قیوم پاپا فٹبال گراؤنڈ، یزدان خان فٹبال گراؤنڈ ، مالی باغ فٹبال گراؤنڈ، شاہوانی اسٹیڈیم فٹبال گراؤنڈ سریاب روڈ اور یار محمد بڑیچ فٹبال گراؤنڈ (ریلوے ) شامل ہوں گے۔

     

    کوئٹہ میں ہونے والے کوالیفائنگ راؤنڈ کے ڈراز کے لیے تمام ٹیمز کے مینیجرز کل چار بجے تک ایوب اسپورٹس کمپلیکس فٹبال گراؤنڈ کوئٹہ میں رپورٹ کریں۔

     

     

  •  ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے ایک اور فتح سمیٹ لی.

     ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے ایک اور فتح سمیٹ لی.

     

     ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے ایک اور فتح سمیٹ لی، پاکستان نے گروپ کے دوسرے میچ میں منگولیا کو شکست دے دی۔

    پاکستان نے منگولیا کے خلاف 0-3 سے کامیابی حاصل کی، پاکستان کی جیت کا سکور 9-25،  17-25 اور 13-25 رہا۔

    پاکستان نے اس سے قبل چائنیز تائپے کو بھی شکست دی تھی۔ پاکستان نے گروپ کے دونوں میچز جیت کر سپر 8 کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

  • فیفا ویمنز عالمی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ 20 جولائی سے شروع ہوگا

    فیفا ویمنز عالمی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ 20 جولائی سے شروع ہوگا

     

    فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے زیر اہتمام خواتین کے ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا نواں ایڈیشن 20 جولائی سے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ایک ساتھ شروع ہوگا۔

    یہ پہلا فیفا ویمنز ورلڈ کپ ہے جس میں ایک سے زیادہ میزبان ملک ہیں اور یہ پہلا میگا ورلڈ کپ بھی ہے

    جو متعدد کنفیڈریشنز میں منعقد ہوگا، کیونکہ آسٹریلیا ایشین کنفیڈریشن میں ہے،

    جبکہ نیوزی لینڈ اوشینین کنفیڈریشن میں ہے،اس کے علاوہ میگا ایونٹ میں 32 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں ہوں گی۔

     

    میگا ایونٹ میں شامل 32 ٹیموں کو 8 مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

    گروپ اے; نیوزی لینڈ (میزبان)،ناروے،فلپائن اورسوئٹزرلینڈ شامل ہیں۔گروپ بی میں آسٹریلیا (میزبان)آئرلینڈ ،نائیجیریا اور کینیڈاکو رکھا گیا ہے،

    گروپ سی میں سپین،کوسٹا ریکا،زیمبیا اور جاپان شامل ہیں،گروپ ڈی میں انگلینڈ،ہیٹی،ڈنمارک اور چین کو رکھا گیا ہے،

    گروپ ای میں دفاعی چیمپئن امریکا،ویتنام،نیدرلینڈز اور پرتگال شامل ہیں،گروپ ایف میں فرانس،جمیکا،برازیل اور پانامہ شامل ہیں،

     

    گروپ جی سویڈن،جنوبی افریقا،اٹلی اور ارجنٹائن کو رکھا گیا ہے

    اسی طرح گروپ ایچ میں جرمنی ،مراکش ،کولمبیا اور جنوبی کوریا کو شامل کیا گیا ہے۔

    میگا ایونٹ کے 8 گروپوں میں سے سرفہرست دو ٹاپ ٹیمیں پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں کوالیفائی کریں گی ۔

    ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل 11 اور 12 اگست کو کھیلے جائیں گے ،

    میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ 15 اگست جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ 16 اگست کو کھیلا جائے گا

    جبکہ فائنل میچ 20 اگست کو سڈنی میں کھیلا جائے گا۔

     

     

     

  • جناح ہاؤس حملہ کیس: قومی ویمن فٹبالر شمائلہ ستار گرفتار

    جناح ہاؤس حملہ کیس: قومی ویمن فٹبالر شمائلہ ستار گرفتار

     

    جناح ہاؤس حملہ کیس:

    قومی ویمن فٹبال ٹیم کی گول کیپر شمائلہ ستار لاہور سے گرفتار

     

    شمائلہ ستار کو گرفتار کرنے کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا گیا ہے،

    جیل میں شناخت پریڈ کا عمل مکمل کیا جائے گا۔

     

    ذرائع کاکہنا ہے کہ پولیس نے جناح ہاؤس حملےکا مقدمہ دہشتگردی سمیت سنگین دفعات کےتحت درج کررکھاہے۔

     

    واضح رہے کہ شمائلہ ستار فٹبال کی قومی ٹیم میں بطورگول کیپرنمائندگی کررہی ہیں۔

     

     

     

  • یکجہتی کشمیر فٹبال‘ امتیاز اسپورٹس اور گلشن اسپورٹس کی کوارٹر فائنل میں  رسائی یقینی

    یکجہتی کشمیر فٹبال‘ امتیاز اسپورٹس اور گلشن اسپورٹس کی کوارٹر فائنل میں رسائی یقینی

    کراچی (اسپورٹس رپورٹر) سندھ اسپورٹس بورڈ اور کورنگی جیم خانہ کے اشتراک سے جاری یکجہتی کشمیر و شہدائے افواج پاکستان فٹبال ٹورنامنٹ میں امتیاز اسپورٹس اور گلشن اسپورٹس نے حریف ٹیموں کو شکست دے کرمیزبان کورنگی جیم خانہ، شیریں جناح شاہین، ملیر مجاہد اور گرین مجاہد کے ہمراہ کوارٹر فائنل میں اپنی نشست کو محفوظ بنالیا۔ کورنگی جیم خانہ فٹبال اسٹیڈیم کے سبزہ زار پر کھیلے جانے والے مقابلوں میں امیتایز اسپورٹس نے گلشن ملت کو 0-2گول کی ہزیمت سے دوچار کیا۔ 25ویں منٹ میں فاتح ٹیم کے موسس نے گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو پہلے برتری دلادی۔ وقفہ پر امتیاز اسپورٹس کی برتری برقرار رہی۔

    دوسرے دورانیہ میں گلشن ملت کے محمد حنیف کو اپنی ٹیم کو ہم پلہ بنانے کے 2یقینی مواقع میسر آئے لیکن دونوں بار ان کا نشانہ خطا ہوگیا۔ 48ویں منٹ میں گلشن ملت کو ایک کو دھچکہ لگا جب بالاج نے امتیاز اسپورٹس کا دوسرا گول بنا کر اپنی ٹیم کی فتح کو 0-2سے یقینی بنادیا۔

    دوسرے میچ میں گلشن اسپورٹس کو نیشنل فائٹر کے کیخلاف اعصاب شکن معرکہ کے بعد 0-1سے کامیابی حاصل ہوئی۔ میچ کا واحد گول کارنر کک پر انور نے خوبصورت ہیڈر کے زریعہ داغا۔ جسے مقررہ وقت میں نیشنل فائٹر اتارنے میں ناکام رہی۔ اور ایونٹ سے باہر ہوگئی۔ریفریز کے فرائض عبدالباقی اور سلیم احمد نے محمد کامران ،محمد اسلام اور شکیل کی معاونت سے انجام دیے۔ میچ کمشنر کی ذمہ داری عزیزاحمد اور طلعت حسین نے نبھائی۔

error: Content is protected !!