Tag: hall of fame

  • آئی سی سی نے ثناء میر کو ہال آف فیم میں شامل کرلیا

    آئی سی سی نے ثناء میر کو ہال آف فیم میں شامل کرلیا

    آئی سی سی نے ثناء میر کو ہال آف فیم میں شامل کرلیا

    ویب ڈیسک ; انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان ویمنز ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر کو ہال آف فیم میں شامل کر لیا، یوں وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی پاکستان کی پہلی خاتون کرکٹر بن گئی ہیں۔

    آئی سی سی کی جانب سے پیر کے روز جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سات نئے کرکٹرز کو ہال آف فیم کا حصہ بنایا گیا۔ اس سلسلے میں لندن کے ایبے روڈ اسٹوڈیوز میں ایک تقریب منعقد ہوئی، جہاں چیئرمین جے شاہ نے نئے ممبران کو خوش آمدید کہا۔

    اس موقع پر اپنے تاثرات میں ثنا میر کا کہنا تھا کہ ہال آف فیم میں ان عظیم کھلاڑیوں کے ساتھ کھڑے ہونا، جنہیں وہ بچپن میں اپنا آئیڈل سمجھتی تھیں، ایک ایسا لمحہ ہے جس کا انہوں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا۔

    انہوں نے اس اعزاز پر شکرگزاری کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ امید رکھتی ہیں کہ اس کھیل کو کسی نہ کسی صورت میں کچھ واپس دے سکیں۔

    ثنا میر نے اپنے محدود اوورز کے کیریئر میں مجموعی طور پر 240 وکٹیں حاصل کیں اور 2432 رنز بنائے۔

    ان کے ساتھ ہال آف فیم میں شامل ہونے والے دیگر کھلاڑیوں میں آسٹریلیا کے میتھیو ہیڈن، جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ اور گریم اسمتھ، بھارت کے ایم ایس دھونی، نیوزی لینڈ کے ڈینیئل ویٹوری اور انگلینڈ کی سارہ ٹیلر شامل ہیں۔

  • مشتاق احمد، انضمام الحق، سعید انور اور مصباح الحق ہال آف فیم میں شامل

    مشتاق احمد، انضمام الحق، سعید انور اور مصباح الحق ہال آف فیم میں شامل

    مشتاق احمد، انضمام الحق، سعید انور اور مصباح الحق ہال آف فیم میں شامل

    لاہور ; پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے ہال آف فیم میں شامل سابق کپتان انضمام الحق اور مصباح الحق کو سوینئرز پیش کر دیئے۔

    تفصیلات کے مطابق سہ فریقی سیریز کے پہلے پاک نیوزی لینڈ میچ کے دوران چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے انضمام الحق اور مصباح الحق کو ہال آف فیم کیپ پہنائی اور دونوں کھلاڑیوں کو پلاک بھی پیش کئے۔

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے چاروں کرکٹ لیجنڈز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی ہال آف فیم میں ان کی شمولیت ان کی گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

    انضمام الحق اور مصباح الحق نے ہال آف فیم کیپ پہن کر گراونڈ کا چکر لگایا تو شائقین کرکٹ نے دونوں سابق کپتانوں کا تالیاں بجاکرخیر مقدم کیا۔

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے چاروں کرکٹ لیجنڈز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی ہال آف فیم میں ان کی شمولیت ان کی گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مشتاق محمد کو پاکستان کے بہترین کپتانوں میں شمار کیا جاتا ہے جو اپنی ہوشیار قیادت اور متاثر کن انداز کے لیے شہرت رکھتے ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ سابق کپتان انضمام الحق کے بے پناہ ٹیلنٹ اور میچ جیتنے کی صلاحیت نے انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔

    محسن نقوی نے کہا کہ مصباح الحق نے مشکل وقت میں پاکستانی ٹیم کی قیادت سنبھالی ، ٹیسٹ رینکنگ کا عروج اور کیریبین میں تاریخی ٹیسٹ سیریز جیتنا ان کے کریئر کا اہم حصہ ہے

    جبکہ سعید انور نے اپنے فطری وقار اور کلاسیکل تکنیک کے ساتھ اوپنر کے کردار کی نئی تعریف پیش کی اور تمام حالات میں دنیا کے بہترین بالرز کے خلاف کامیابی حاصل کی۔

    انہوں نے کہا کہ کھیل کے یہ چار بڑے کھلاڑی پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں ایک خاص مقام رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ اس نے ایسے غیر معمولی کھلاڑی پیدا کیے

    جنہوں نے عالمی سطح پر اپنی مہارت اور کھیل کا لوہا منوایا، امید ہے کہ ہمارے کرکٹرز ان آئیکونز کو دیکھیں گے اور ان کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سینیئر کھلاڑیوں کی میراث کو آگے بڑھاتے ہوئے اور کرکٹ کے پاور ہاس کے طور پر پاکستان کی پوزیشن کو مزید مستحکم کرنے کی کوشش کریں گے۔

  • آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت پر پی سی بی کی ظہیر عباس کو مبارکباد

    آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت پر پی سی بی کی ظہیر عباس کو مبارکباد

    • یقین ہے جنہوں نے بھی ظہیر عباس کو بیٹنگ کرتے دیکھا ہوگا، وہ ان کے سحر میں ضرور مبتلا رہے ہوں گے، احسان مانی

    لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ بورڈ، ظہیر عباس کو آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت پر مبارکباد پیش کرتا ہے۔ مجموعی طور پر دنیا بھر کے 93 کرکٹرز میں سے ظہیر عباس وہ چھٹے پاکستانی ہیں جنہوں نے یہ اعزاز حاصل کیاہے۔

    آئی سی سی ہال آف فیم کے موجودہ اراکین اور نمایاں صحافیوں پر مشتمل ووٹنگ کمیٹی نے اس اعزاز کے لیے ظہیر عباس کا انتخاب کیا۔ اس سے قبل حنیف محمد، عمران خان، جاوید میانداد اور وسیم اکرم کو سال 2009 جبکہ وقار یونس کو سال 2013 میں اس اعزاز کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔ آئی سی سی ہال آف فیم میں انگلینڈ کے 28، آسٹریلیا کے 27، ویسٹ انڈیز کے 18، بھارت کے 6، جنوبی افریقہ کے 4، نیوزی لینڈ کے 3 اور سری لنکا کےبھی ایک کرکٹر شامل ہیں۔

    احسان مانی، چیئرمین پی سی بی:

    چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ یہ پاکستان کے لیے اعزاز اور فخر کی بات ہے کہ کرکٹ کی عالمی تنظیم کی جانب سے ظہیر عباس کے شاندار کیرئیر کا اعتراف اور اسے سراہا جارہا ہے، انہیں خوشی ہے کہ وہ دنیا بھر میں بسنے والے پاکستان کرکٹ کے کروڑوں مداحوں کی جانب سے ظہیر عباس کو مبارکباد پیش کررہے ہیں۔

    احسان مانی نے کہا کہ اتفاق سےظہیر عباس کو اپنے 15ویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف 240 رنز کی شاندار اننگز کے عین 46 سال بعد اس اعزاز سے نوازا جارہا ہے۔ اوول کے میدان میں اسکور کی گئی یہ ڈبل سنچری ظہیر عباس کے کیرئیر کی دوسری ڈبل سنچری تھی۔ اس سے قبل انہوں نے 1971 ایجبسٹن میں 274 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ انہوں نے بھارت کے خلاف بھی 1978 اور 1982 میں بالترتیب 235 ناٹ آؤٹ اور 215 رنز کی اننگز کھیلیں تھیں۔

    چیئرمین پی سی بی نے کہا انہیں یقین ہے کہ جنہوں نے بھی ظہیر عباس کو بیٹنگ کرتے دیکھاہوگا، وہ ان کے سحر میں مبتلا ضرور رہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ کریز پر کھڑے ظہیر عباس کے شاندار فٹ ورک اور کلائیوں کےعمدہ استعمال نے انہیں دنیا کا ایک عظیم بلے باز بننے میں مدد کی۔

    احسان مانی نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ میں ظہیر عباس کی ایک خاص اہمیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ظہیر عباس کا نام کرکٹ کھیلنے والےممالک کے ہر گھر کی زینت بنا، جس نے نوجوان نسل کو اس کھیل کی طرف راغب کیا اور نتیجتاً پاکستان میں جاوید میانداد، مدثر نذر، محسن خان، سلیم ملک، رمیز راجہ، اعجاز احمد، انضمام الحق، عامر سہیل، سعید انور، محمد یوسف، یونس خان، مصباح الحق، اظہر علی، اسد شفیق اور بابراعظم جیسے باصلاحیت اور شاندار بلے باز پیدا ہوئے۔

    چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ظہیر عباس کی کرکٹ سے وابستگی صرف میدان تک ہی محدود نہیں تھی بلکہ انہوں نے بطور ایڈمنسٹریٹر آئی سی سی اور پی سی بی میں بہت ہی باوقار انداز میں خدمات انجام دیں، بلاشبہ وہ آئی سی سی کی جانب سے اس اعزاز کے مستحق تھے۔ انہوں نے کہا وہ پرامید ہیں کہ یہ اعزاز نئی نسل کے کرکٹرز کی حوصلہ افزائی کا سبب بنے گا۔

error: Content is protected !!