Tag: hashim amla

  • پاکستان سپر لیگ 7 پر کورونا کا وار، پشاور زلمی کے تین کھلاڑی لپیٹ میں آگئے

    پاکستان سپر لیگ 7 پر کورونا کا وار، پشاور زلمی کے تین کھلاڑی لپیٹ میں آگئے

    پاکستان سپر لیگ 7 پلے آف سے قبل کورونا حملے کی زد میں ہے۔ 

    ذرائع کے مطابق مشہور کمنٹیٹر اورنیوزی لینڈ کے سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر ڈینی موریسن اور پشاور زلمی کے تین کھلاڑی سہیل خان، بین کٹنگ، عثمان قادر اور بیٹنگ کنسلٹنٹ ہاشم آملہ کورونا میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

    کورونا سے متاثر ہونے والوں کو فوری طور پر آئسولیٹ کردیا گیا ہے البتہ ان کے ساتھ رابطے میں رہنے والے تمام لوگوں کے کووڈ ٹیسٹ منفی ہیں ۔ 

    پی سی بی کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ کو کوئی خطرہ نہیں ہے، ہر ٹیم کو20کھلاڑیوں کی خدمات حاصل تھیں۔ 

    زلمی کے پاس 16 فٹ کھلاڑی تھے اس لیے انہوں نے پیر کو گروپ میچ کھیلا جب کہ ٹورنامنٹ کے کورونا پروٹو کول کے مطابق 13فٹ کھلاڑیوں کے ساتھ میچ ہوسکتا ہے، زلمی کے دو غیر ملکی پلیئر آئسولیشن میں ہیں جو 22فروری کو منفی ٹیسٹ کے بعد پریکٹس کرسکیں گے ۔

     زلمی کا پلے آف 24 فروری جمعرات کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ ہوگا۔

  • ہاشم آملا نے پشاور زلمی سے معاہدہ کرلیا

    ہاشم آملا نے پشاور زلمی سے معاہدہ کرلیا

    لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور ٹورنامنٹ میں شامل فرنچائزز اپنے اسٹاف اور ٹیموں کو حتمی شکل دے رہی ہیں۔پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی کے چاہنے والوں کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ جنوبی افریقا کے بیٹنگ لیجنڈ ہاشم آملہ نے پی ایس ایل فائیو کے لیے بطور بیٹنگ مینٹور زلمی سے معاہدہ کر لیا ہے۔زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے ہاشم آملہ کی تقرری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ڈگ آؤٹ میں موجودگی سے نئے ٹیلنٹ کو بہت فائدہ ہو گا اور کھلاڑیوں کو بیٹنگ کے گُر سیکھنے کو ملیں گے۔

    جاوید آفریدی نے کہا کہ ہاشم آملہ لیجنڈ بلے باز اور دنیائے کرکٹ کا بڑا نام ہیں، انہیں زلمی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ہاشم آملہ نے 124 ٹیسٹ، 181 ون ڈے اور 44 ٹی ٹوئنٹی میچز میں جنوبی افریقا کی نمائندگی کی۔ہاشم آملہ پاکستان سپر لیگ کے پلیئرز ڈرافٹ میں بطور پلاٹینئم پلیئر بھی رجسٹرڈ ہوئے تھے تاہم ڈرافٹ میں کسی ٹیم نے انہیں منتخب نہیں کیا۔‎پشاور زلمی کے ہیڈکوچ اور ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم نے کہا کہ ہاشم آملہ کا پشاور زلمی سے منسلک ہونا باعث خوشی ہے

    زلمی ہر سال پی ایس ایل میں نوجوان کرکٹرز کو بڑے کرکٹ لیجنڈز کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع فراہم کرتا ہے اور ہاشم آملہ موجودگی سے جہاں بلے بازوں کو فائدہ ہو گا وہیں ہمارے نوجوان کرکٹرز کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔

error: Content is protected !!