Tag: kamran ghulam

  • اللہ کا شکر ہے ، انگلینڈ کے خلاف اپنے ڈیبیو میچ میں سنچری بنائی ؛ کامران غلام

    اللہ کا شکر ہے ، انگلینڈ کے خلاف اپنے ڈیبیو میچ میں سنچری بنائی ؛ کامران غلام

    انگلینڈ کیخلاف ڈیبیو ٹیسٹ سنچری بنانے پر بے حد خوشی ہوئی: کامران غلام 

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز کامران غلام نے کہا ہے کہ ٹیم میں شامل ہونا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، انگلینڈ جیسی بڑی ٹیم کے خلاف ڈیبیو میچ میں سنچری بنانے پر بے حد خوشی ہوئی۔

    کامران غلام نے ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ہے میں نے انگلینڈ کے خلاف اپنے ڈیبیو میچ میں سنچری بنائی، بہت وقت سے قومی ٹیم میں چانس کا انتظار کر رہا تھا، میں ہمت نہیں ہارا، محنت کرتا رہا اور آج چانس ملا تو اس سے فائدہ اٹھایا۔

    کامران غلام نے کہا کہ میں پازیٹیو مائنڈ کے ساتھ کرکٹ کھیلتا ہوں، فرسٹ کلاس میں بہت رنز بنائے، بابر اعظم کی جگہ ٹیم میں کھلائے جانے سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بابر اعظم ایک لیجنڈ پلیئر ہیں،

    پریشر تو تھا کہ بابراعظم کی جگہ کھیل رہا ہوں لیکن ذہن میں یہی تھا کہ پچ جیسی بھی ہو ٹیم کے لئے اچھے سے اچھا کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں جب وکٹ پر آیا تو سوچ رکھا تھا کہ اپنا نیچرل گیم کھیلوں گا۔

  • کامران غلام کو تھپڑ مارنے پر حارث رئوف کو میچ ریفری کی جانب سے وارننگ

    کامران غلام کو تھپڑ مارنے پر حارث رئوف کو میچ ریفری کی جانب سے وارننگ

    لاہور قلندرز کے حارث رؤف کی جانب سے ساتھی کھلاڑی کامران غلام کو گراؤنڈ میں تھپڑ مارنے کے بعد ریفری علی نقوی نے حارث کو میچ کے بعد طلب کیا۔

    ذرائع کے مطابق میچ ریفری نے حارث رؤف کو مستقبل میں محتاط رہنے کا کہا، اس کے علاوہ انہوں نے سمجھایا کہ گراؤنڈ میں ہنسی مذاق سے کھیل کی شہرت کو نقصان پہنچانا درست نہیں ہے۔

    تاہم حارث رؤف نے معاملے کو دوستانہ انداز  قرار دیا لیکن ریفری نے حارث کو خبردار کرکے معاملہ ختم کردیا۔

    ذرائع کے مطابق میچ ریفری نے کرکٹر حارث رؤف کو کھیل کی اسپرٹ کے حوالے سے بھی سمجھایا۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ آن فیلڈ امپائرز نے بھی اس حوالے سے کوئی شکایت میچ ریفری کو نہیں کی چونکہ معاملہ ایک ٹیم کے دو کھلاڑیوں کا تھا اس لیے سنگین قرار نہیں پایا، کھلاڑیوں کو واقعہ کے بعد گراؤنڈ میں  ہنستے کھیلتےکرتے بھی دیکھا گیا۔

    واضح رہے کہ لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے میچ کے دوران حارث کی گیند پر کامران غلام سے کیچ چھوٹ گیا، اسی اوور میں حارث کی گیند پر فواد احمد نے کیچ پکڑا تو کامران غلام حارث سے خوشی سے ملنے آئے لیکن حارث نے انہیں تھپڑ دے مارا۔

  • پاکستان سپر لیگ،لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی

    پاکستان سپر لیگ،لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی

    قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں لاہورقلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر کوئٹہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ 20 اوورز میں7 وکٹوں پر 141 رنز بنائے، افتخار احمد 52 رنز بناکر نمایاں رہے۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ٹاپ آرڈر قلندرز کی شاندار بولنگ کا سامنا نہ کرسکا، آدھی ٹیم صرف 54 رنز پر پویلین لوٹ گئی، تاہم عمر اکمل اور افتخار احمد کے درمیان 52 رنز کی شراکت داری  نے ٹیم کو سہرا دیا۔

    افتخار احمد 39 گیندوں پر 52 جبکہ عمر اکمل 25 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ، اس کے علاوہ حسان خان نے 17 رنز بنائے، یوں کوئٹہ نے مقرر ہ 20 اوورز میں7وکٹوں پر 141 رنز بنائے۔

    قلندرز کی جانب سے شاہین آفریدی اور ڈیوڈ ویزے نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ راشد خان اور حارث رؤف نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    142 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کا آغاز اچھا رہا ، اوپنر عبداللہ شفیق اور فخر زمان کے درمیان 41 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی تاہم عبداللہ 19 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ ایک وکٹ گرنے کے بعد فخر نے ایک بار پھر شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور نصف سنچری اسکور کی لیکن وہ 53 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

error: Content is protected !!