Tag: Karate news

  • یوم پاکستان کے موقعے پر کراٹے کے مقابلے اسپورٹس کمپلیکس لانڈھی میں اختتام پزیر

    یوم پاکستان کے موقعے پر کراٹے کے مقابلے اسپورٹس کمپلیکس لانڈھی میں اختتام پزیر

    شن بوکو شوتوکان کراٹے اکیڈمی پاکستان کے زیر اہتمام

    یوم پاکستان کے موقعے پر کراٹے کے مقابلے اسپورٹس کمپلیکس لانڈھی میں اختتام پزیر

    ماسٹر راجہ غضنفر اور اعجاز احمد قریشی نے انعامات تقسیم کئے

    کراچی : یوم پاکستان کے موقعے پر شن بوکو شوتوکان کراٹے اکیڈمی کے زیر اہتمام اور شن بوکو ایسوسی ایشن آف کراٹے ڈو پاکستان کے زیر نگرانی ” پاکستان ڈے کراٹے کمپیٹیشن 2025″ کے مقابلے اسپورٹس کمپلیکس لانڈھی نمبر 6 میں شاندار انداز سے منعقد ہوئے جس میں گرلز و بوائز کھلاڑیوں نے کراٹے کے مختلف ایونٹس میں حصہ لیا

    اور اپنی بھرپور صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔ این ایم جی سی پاکستان کے جنرل سیکریٹری اور سینئر کک باکسنگ کوچ ماسٹر راجہ غضنفر اور کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اعجاز احمد قریشی فائنل تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

    مقابلوں کے اختتام پر فائنل نتائج کے مطابق کراٹے کے بیسک کیہون مقابلوں میں حماد حسین نے پہلی جبکہ مونا اقبال نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔

    انفرادی کاتا کے گروپ اے کیٹیگری ون میں منام فاطمہ نے پہلی اور سعد کاشان نے دوسری جبکہ کیٹیگری ٹو میں انشال کاشان نے پہلی اور نور فاطمہ نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

    انفرادی کاتا کے گروپ بی کی سینئر کیٹیگری میں فواز احمد خان نے پہلی اور اینجل نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

    بورڈ بریکنگ کے مقابلوں میں بریرہ فاطمہ نے پہلی اور عمیزہ فاطمہ نے دوسری پوزیشن جبکہ ٹائل بریکنگ میں فواز نے پہلی، اینجل نے دوسری، سعد کاشان نے تیسری جبکہ نور فاطمہ نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ نن چکو کے مقابلوں میں فواز احمد نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

    مقابلوں کے تمام ایونٹس میں ججز کے فرائض شن بوکو اکیڈمی کے سینئر بلیک بیلٹ انسٹرکٹرز سینسی ناصر احمد اور سیمپائی استشنا ڈینئیل نے انجام دیے۔

    کراٹے مقابلوں کے چیف آرگنائزر اور شن بوکو ایسوسی ایشن آف کراٹے ڈو پاکستان کے صدر و چیف انسٹرکٹر شی ہان شہزاد احمد نے مہمان خصوصی ماسٹر راجہ غضنفر، اعجاز احمد قریشی اور اعزازی مہمان محسن کو سندھ کی ثقافت "اجرک” پہنائی اور انسٹرکٹرز کو خصوصی سرٹیفکیٹ ایوارڈ کئے

    جبکہ مہمانان خصوصی نے کراٹے کے مختلف ایونٹس میں پوزیشنز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو میڈل، ٹرافیاں اور سرٹیفکیٹ ایوارڈ کئے۔

  • شاہ زیب رند دوسری بار عالمی چیمپئن بن گئے

    شاہ زیب رند دوسری بار عالمی چیمپئن بن گئے

    شاہ زیب رند دوسری بار عالمی چیمپئن بن گئے

    میامی: بلوچستان سے تعلق رکھنے والے شاہ زیب رند نے کراٹے کی عالمی چیمپئن شپ KC52جیت لی۔

    شاہ زیب رند نے میامی میں تین بار کے عالمی چیمپئن ایڈگرس سکریوینرز کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر چیمپئن شپ کا ٹائٹل دوسری باراپنے نام کرلیا۔

    شاہ زیب کی کامیابی بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہے جبکہ شاہ زیب رند تین بار قومی ووشو چیمپئن بھی رہ چکے ہیں۔

    شاہ زیب رند نے ورلڈ چیمپئن شپ جیتنے کے بعد خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں نے دوسری بار ورلڈ چیمپئن شپ جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔

  • انٹر ڈیپارٹمنٹل کراٹے چیمپئن شپ ؛ ہائر ایجوکیشن کمیشن ٹیم کی شاندار کارکردگی

    انٹر ڈیپارٹمنٹل کراٹے چیمپئن شپ ؛ ہائر ایجوکیشن کمیشن ٹیم کی شاندار کارکردگی

    انٹر ڈیپارٹمنٹل کراٹے چیمپئن شپ ؛ ہائر ایجوکیشن کمیشن ٹیم کی شاندار کارکردگی

    اسلام آباد، 13 اکتوبر 2024: نوازگوھر

    ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) پاکستان کی ٹیم نے نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس لاہور میں ہونے والی انٹر ڈیپارٹمنٹل کراٹے چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔

    ایچ ای سی کی ٹیم نے انتہائی مہارت اور لگن کا مظاہرہ کرتے ہوئے کل 18 تمغے جیتے جن میں 1 گولڈ، 6 سلور اور 11 برانز میڈل شامل ہیں۔

    خواتین کی کیٹیگری میں نمرہ علی نے انفرادی کاتا میں چاندی کا تمغہ جیتا جبکہ ٹیم کاتا میں حافظہ اقراء انور، سمایا رفاقت اور عائرہ فیصل پر مشتمل ٹیم نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

    ٹیم نے ٹیم کمائٹ میں ایک کانسی کا تمغہ بھی جیتا تھا۔ دیگر مقابلوں میں فی میلز پلیئرز نے چار چاندی کے تمغے اور مختلف مقابلوں میں تین کانسی کے تمغے حاصل کیے

    مردوں کے مقابلوں میں بھی بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حارث ندیم نے انفرادی کاتا میں کانسی کا تمغہ جیتا۔ حارث ندیم، دلاور، نعمان ارشد اور عالیان پر مشتمل ٹیم نے ٹیم کاتا میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا

    ٹیم نے ٹیم کمائٹ میں چاندی کا تمغہ جیتا جبکہ سید وصی حیدر نے 75 کلوگرام سے کم وزن کے زمرے میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔

    دیگر مرد کھلاڑیوں نے وزن کے مختلف زمروں میں پانچ کانسی کے تمغے جیتے ماہرین سپورٹس کی رہنمائی، اپ ٹو دی مارک ٹریننگ، ٹیم ورک، کھلاڑیوں کی لگن اور محنت اس شاندار کارکردگی کا باعث بنی۔

    چیمپیئن شپ میں ایچ ای سی کا کھیلوں کے فروغ کے لیے متحرک کردار کھیلوں کے مستقبل کے لیے ایچ ای سی کے عزم کا اعادہ کرتا ہے تعلیمی اداروں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے اور انسانی وسائل کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے ایچ ای سی اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی

  • آل خیبر پختونخوا فل کنٹکٹ کراٹے ٹورنامنٹ 9 اکتوبر کو چارسدہ میں منعقد ہوگا

    آل خیبر پختونخوا فل کنٹکٹ کراٹے ٹورنامنٹ 9 اکتوبر کو چارسدہ میں منعقد ہوگا

     

    آل خیبر پختونخوا فل کنٹکٹ کراٹے ٹورنامنٹ 9 اکتوبر کو چارسدہ میں منعقد ہوگا

    ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس چارسدہ کے زیر اہتمام خیبر پختونخوا فل کنٹکٹ کراٹے ایسوسی ایشن کے اشتراک سے عبد الولی خان سپورٹس کمپلیکس چارسدہ میں آل خیبر پختونخوا فل کنٹکٹ کراٹے ٹورنامنٹ کا انعقاد 9 اکتوبر کوہورہا ہے جس میں صوبے کے مختلف اضلاع سے کھلاڑی شرکت کریں گے۔

    انٹرنیشنل ریفری وپریزیڈنٹ خیبر پختونخوا (شیہان)صاحبزادہ الہادی نے میڈیا کو بتایا کہ مقابلے تمام فل کنٹکٹ کراٹے سٹائلز کے کھلاڑیوں کیلئے اوپن ہے جوکہ ورلڈ کراٹے آرگنائزیشن (WKO) جاپان کے رولز کے تحت ان مقابلوں حصہ لے سکتے ہیں۔

    ڈسٹرکٹ سپورٹس افیسر مشال ملک نے بتایا کہ مقابلوں کے انعقاد کا مقصد بچوں اور نوجوانوں کے صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہے اور انکو تمام تر سہولیات فراہم کرناھے۔

    انٹری کی آخری تاریخ پیر 7 اکتوبر مقرر ہے جس کے کوئی انٹری قبول نہیں

  • جاپان کراٹے ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام لاہور میں کراٹے مقابلوں کا انعقاد

    جاپان کراٹے ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام لاہور میں کراٹے مقابلوں کا انعقاد

    مارشل آرٹ کھیلوں کے فروغ اور نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے جاپان کراٹے ایسوسی ایشن لاہور کے زیر اہتمام لاہور میں کراٹے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں بچے اور بچیوں نے خوب جوہر دکھائے۔

    منتظمین کا کہنا تھا کہ ایسے مقابلوں کے انعقاد کا مقصد بچوں کو سلیف ڈیفنس کے ساتھ ساتھ بچیوں کو امپاور کرنا ہے،

    تفصیلات کےمطابق نشتر سپورٹس کمپلیکس میں ایک روزہ مقابلوں میں لاہور سے تعلق رکھنے والی کراٹے کلبوں کے بچے اور بچیوں نے بڑی تعداد میں حصہ لیا اور جیت کے لیے خوب جوہر بھی دکھائے۔

    جاپان کراٹے ایسوسی ایشن کے چیئرمین رانا مزمل کا کہنا تھا کہ ورلڈ کراٹے چیمپیئن شپ کا انعقاد جاپان میں ہونے جا رہا ہے، ان مقابلوں کا مقصد بھی اپنے کھلاڑیوں کو اسے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کو سلیف ڈیفنس اور

    بچیوں کو امپاور کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ بچے اور بچیوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے مقابلوں میں حصہ لے کر بہت کچھ سیکھا ہے جس کا مستقبل میں انہیں فائدہ ہوگا۔

  • شن بوکو ایسوسی ایشن کے زیر نگرانی یوم دفاع کراٹے چیمپئین شپ کامیابی سے اختتام پزیر

    شن بوکو ایسوسی ایشن کے زیر نگرانی یوم دفاع کراٹے چیمپئین شپ کامیابی سے اختتام پزیر

    شن بوکو ایسوسی ایشن کے زیر نگرانی یوم دفاع کراٹے چیمپئین شپ کامیابی سے اختتام پزیر

    استاد قمر الاسلام پیارے کو انکی پچاس سالہ خدمات پر”اولڈ از گولڈ شائنگ اسٹارایوارڈ” دیا گیا

    کراچی : یوم دفاع کراٹے چیمپئین شپ شن بوکو ایسوسی ایشن آف کراٹے ڈو پاکستان کے زیرنگرانی اسپورٹس کمپلیکس لانڈھی کراچی میں اختتام پزیر ہوگئی۔

    کراٹے کے مقابلوں میں شن بوکو شوتوکان کراٹے اکیڈمی کے گرلز و بوائز کھلاڑیوں نے جونیئر و سینیئر کیٹیگری میں انفرادی کاتا اور کومیتے کے مقابلوں میں حصہ لیتے ہوئے شاندار کرکردگی کا مظاہرہ پیش کیا،

    چیمپئین شپ کے آرگنائزنگ سیکریٹری محمد نعمان تھے جبکہ شوٹنگ بال کے لیجنڈ معمر کھلاڑی و کوچ استاد قمر الاسلام پیارے چیمپئین شپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

    چیمپئین شپ کے فائنل نتائج کے مطابق گرلز کے انفرادی کاتا ایونٹ میں نور فاطمہ نے گولڈ، انشال کاشان نے سلور جبکہ اینجل نے برونز میڈل حاصل کیا

    اسی طرح بوائز کے انفرادی کاتا ایونٹ میں فواز احمد خان نے گولڈ، ارسلان بن مسعود نے سلور اور محمد وثیق نے برونز میڈل حاصل کیا۔ کومیتے کے مقابلوں میں بوائز کے گروپ A میں محتشم خان نے گولڈ جبکہ سعد کاشان نے سلور میڈل حاصل کرلیا۔

    گروپ B میں ابشام خان نے گولڈ، محمد رضا نے سلور جبکہ آبان خان نے برونز میڈل حاصل کیا۔ گرلز کے کومیتے مقابلوں میں بریرہ فاطمہ نے گولڈ، عمیزہ فاطمہ نے سلور جبکہ منام فاطمہ نے برونز میڈل حاصل کیا۔

    مقابلوں کے اختتام پر مہمان خصوصی قمر الاسلام پیارے نے کامیاب کھلاڑیوں کو میڈل پہنائے اور اسناد تقسیم کیں۔ جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز کو شیلڈز ایوارڈ کیں۔

    اس موقعے پر دیگر مہمانان گرامی کراچی شوٹنگ بال کے سیکریٹری اعجاز احمد قریشی، محسن شاہ اور محمد خالد کو بھی یادگاری شیلڈز دی گئیں۔

    آخر میں شن بوکو ایسوسی ایشن آف کراٹے ڈو پاکستان کے صدر و چیف انسٹرکٹر شی ہان شہزاد احمد نے شوٹنگ بال کے معروف اور معمر کھلاڑی استاد قمر الاسلام پیارے کی شوٹنگ بال کے کھیل میں گزشتہ پچاس سالہ کارکردگی اور

    خدمات پر انہیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور انہیں شن بوکو ایسوسی ایشن کی جانب سے ” اولڈ از گولڈ شائنگ اسٹارایوارڈ” سرٹیفکیٹ پیش کیا۔

  • شن بوکو ایسوسی ایشن کے تحت شوتوکان کراٹے اکیڈمی کراچی میں کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب

    شن بوکو ایسوسی ایشن کے تحت شوتوکان کراٹے اکیڈمی کراچی میں کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب

    نوجوانوں اور بچوں کو کراٹے جیسے بہترین فن کی طرف

    راغب کرنا ہی شن بوکو ایسوسی ایشن کا مقصد ہے، شی ہان شہزاد احمد

    شن بوکو ایسوسی ایشن کے تحت شوتوکان کراٹے اکیڈمی کراچی میں کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب

    کراچی ( سپورٹس لنک)  عملی طور پر کام کرتے ہوئے گراس روٹ لیول سے نوجوانوں اور بچوں کی چھپی ہوئی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اور کراٹے کے میدان میں انہیں بہتر مواقعے مہیا کرنا ہی شن بوکو ایسوسی ایشن آف کراٹے ڈو پاکستان کی ترجیح اور مقصد ہے

    کیونکہ کراچی کے نوجوان اور بچے دیگر اسپورٹس کی طرح کراٹے میں بھی بے پناہ صلاحیتیں رکھتے ہیں بس ضرورت اس امر کی ہے کہ اس چھپے ہوئے ٹیلنٹ کو زیادہ سے زیادہ اجاگر کیا جائے

    اور یقیناً اس کے لئے بہترین طریقہ یہی ہے کہ اس حوالے سے زیادہ سے زیادہ چیمپئین شپس آرگنائز کی جائیں اور ان میں دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ نئے کھلاڑیوں کو کھیلنے کے مواقعے فراہم کئے جائیں  تاکہ باصلاحیت کھلاڑیوں کو آگے آنے میں بہترین مواقعے میسر آئیں،

    ان خیالات کا اظہار شن بوکو ایسوسی ایشن آف کراٹے ڈو پاکستان کے زیر اہتمام شوتوکان کراٹے اکیڈمی ہیڈکوارٹر کراچی میں کھلاڑیوں کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کے موقعے پر ایسوسی ایشن کے صدر شیہان شہزاد احمد نے کیا۔

    انکا کہنا تھا کہ اس تقریب کا مقصد کراٹے کے ان کھلاڑیوں کی مسلسل کامیابیوں پر انکی حوصلہ افزائی کرنا ہے کہ جنہوں نے 11 اگست سے 14 اگست کے دوران لگاتار چار مختلف وینیوز پر مختلف مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا کرنہ صرف گولڈ، سلور اور برونز میڈل حاصل کئے

    بلکہ اپنے ادارے شن بوکو شوتوکان کراٹے اکیڈمی کا نام بھی روشن کیا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ شن بوکو ایسوسی ایشن آف کراٹے ڈو پاکستان کے تحت نہ صرف کراچی میں بلکہ لاہور میں قائم برانچز شن بوکو شوتوکان کراٹے انسٹیٹیوٹ کے

    کھلاڑیوں نے بھی جشن آزادی ویک کے دوران تین مختلف چیمپئین شپس میں شرکت کرکے میڈلز حاصل کئے جو کھلاڑیوں کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے

    جسکے لئے شن بوکو ایسوسی ایشن کے زیر سایہ چلنے والے کراچی و لاہور کے ڈوجو انسٹرکٹرزعبدالرحمن، محمد نعمان، وائز صدیقی اور استشناء ڈینیئل بھی مبارکباد کے مستحق ہیں۔

    تقریب میں شن بوکو شوتوکان کراٹے اکیڈمی کے کھلاڑیوں کے والدین سمیت مختلف اسپورٹس کی شخصیات موجود تھیں جن میں کراٹے کے معروف ماسٹر سینسی نور الامین،

    کک باکسنگ کے کوچ راجہ غضنفر، شوٹنگ بال کے کوچ اعجاز احمد قریشی، کرکٹ اور شوٹنگ بال کے کھلاڑی محسن، سماجی شخصیت محمد ارشد اور دیگر شامل تھے۔

    اس موقعے پر تمام کامیاب کھلاڑیوں کو تعریفی سرٹیفکیٹ بھی ایوارڈ کئے گئے جبکہ مہمان ماسٹرز و اسپورٹس کی شخصیات نے اس موقعے پر کراٹے کے کھلاڑیوں کی مسلسل کامیابیوں پر انہیں مبارکباد پیش کی

    اور شن بوکوایسوسی ایشن آف کراٹے ڈو کی گراس روٹ لیول سے نوجوانوں اور بچوں کی تربیت کے ساتھ ساتھ انکی کارکردگی کو نکھارنے کیلئے مختلف پروگرامز کے انعقاد پر انکی مثبت کاوشوں کو بھی سراہا۔

  • پشاور: جشن آزادی انٹر کلب کراٹے چمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی

    پشاور: جشن آزادی انٹر کلب کراٹے چمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی

    جشن آزادی انٹر کلب کراٹے چمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی

    پشاور: صوبائی دارلحکومت پشاور میں منعقدہ جشن آزادی انٹر کلب کراٹے چمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی ، اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس شاہ فیصل تھے ،

    انکے ہمراہ صوبائی کراٹے ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر خالد نور، صوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر کفایت اللہ ، کراٹے کوچ عمل گل آفریدی بھی موجود تھے ،جنہوںنے کامیاب کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔
    چمپئن شپ میں بڑی تعداد میں مرد وخواتین کھلاڑیوں نے بھر پور حصہ لیا ، جنہوںنے ہاتھوں میں قومی پرچم لیے اور پاکستان زندہ باد کے پرجوش نعرے لگائے ۔

    پشاور سپورٹس کمپلیکس کے کراٹے اکیڈمی میں منعقدہ اس چمپئن شپ کے 25 کلوگرام ویٹ کٹیگری میں فیاض نے پہلی اور جنید نے دوسری پوزیشن حاصل کی ،

    30کے جی میں شاہ زین نے پہلی اور محمد نے دوسری پوزیشن لی ، 35 کے جی میں بلال نے گولڈ اور طلحہ نے سلور میڈل اپنے نام کیا ، 40کے جی میں سدیس پہلے نمبر اور ابراہیم دوسرے نمبر پر رہے ،

    45کے جی میں ذوالقرنین اور محمد حزیفہ بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر رہے ، 50 کے جی میں فیضان نے گولڈ اور دانیال نے سلور میڈل جیتا ، 55 کے جی میں عبدالمہیمن نے گولڈ اور فہد نے سلور میڈل لیا ۔

    جبکہ خواتین کٹیگری میں کھیلے جانیوالے 25کلوگرام ویٹ کٹیگری میں مشائم نے پہلی اور میمونہ نے دوسری حاصل کی ، 30کے جی میں کے مقابلوں میں حمدہ نے گولڈ ، مہرالنساءنے سلور میڈل لیا ،

    40 کے جی میں آریبہ نے گولڈ اور آئزہ نے سلور میڈل جیتا ، 45کے جی میں ہدا نے پہلی اور نصیبہ نے دوسری پوزیشن لی ، 50کے جی میں اقصی نے پہلی اور ملیحہ نور نے دوسری پوزیشن حاصل کی ، 55 کے جی میں فاطمہ نے گولڈ اور ایمن نے سلور میڈل جیتا ، 60 کے جی میں ایشاءنے گولڈ اور میراب نے سلور میڈل لیا ۔

    اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس شاہ فیصل نے کھلاڑیوں کے پرفارمنس کو سراہا اور کہاکہ یہی کھلاڑی ہمارے کے بہتر مستقبل ہیں ،

    انشاءاللہ انٹر نیشنل لہول پر بھی کارکردگی دکھا کر پاکستان کی نیک نامی کا باعث بنیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ صوبائی حکومت خیبر پختونخوا میں کھیلوں کی ترقی کیلئے بھر پور کام کررہی ہے مستقبل میں اسکے بہتر اثرات مرتب ہونگے ۔

    اس موقع پر سوبائی کراٹے ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر خالد نور نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ خیبر پختونخواکا خطہ ٹیلنٹ کے حوالے سے کافی زرخیزہے اور اس ٹیلنٹ کو تلاش کرکے سامنے لانے کیلئے اضلاع کی سطح پر انٹر کلب،

    ڈسٹرکٹ اور ڈویڑن کے لیول پر مرد وخواتین کراٹے کے مزید مقابلے بھی منعقد کرائیں گے ۔ جبکہ اسکے ساتھ ہی کوچنگ کورس کا سلسلہ بھی جاری رہے گا کیونکہ صوبے میں جتنے زیادہ کوچز اور ٹیکنیکل عملہ موجود ہوگااتناہی کراٹے فروغ پائے گا۔

    خالد نور نے کہاکہ کراٹے کھیل میری زندگی کا اہم حصہ ہے زندگی کا زیادہ حصہ کراٹے کھیلتے ہوئے گزری ہے ، قومی اور بین الاقوامی مقابلوں میں خیبر پختونخواور پاکستان کی نیک نامی کیلئے جذبے سے کھیلا اور جیت کیلئے میدان اتراہوں،یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ ایک نام اور پہچان دی ہے ،

    کھلاڑی کے علاوہ بحیثیت کوچ بھی باصلاحیت کھلاڑیوں کو پیداکیاہے۔ حکومت پاکستان نے مجھے پرائڈ آف پرفارمنس جیسے بڑے ایوارڈ سے نوازاہے ۔

    انہوں نے کہاکہ جب سے انہیں خیبر پختونخوامیں کراٹے کے فروغ کیلئے کام کرنے اور نچلی سطح پر ٹیلنٹ تلاش کرنے مو قع دیاہے اور اسی دن سے ہی اسی کام میں مصروف ہوں۔

    خالد نور نے کہاکہ اللہ کے فضل سے قومی اور بین الاقوامی لیول کے مقابلوں میں خیبر پختونخواکے کھلاڑی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے جبکہ کئی نوجوان کھلاڑی مختلف ڈیپارٹمنٹس کی طرف سے کھیل رہے ہیں،

    انہوں نے کہاکہ پاکستان کراٹے فیڈریشن کے سربراہ محمدجہانگیر اور انکی ٹیم کی سرپرستی حاصل ہے اور انشاءاللہ انہی کی نگرانی میں اپنے صدر خوشیدخان اورپوری ٹیم کیساتھ ملکر صوبے میں اسی طرح کام کروں گا۔

error: Content is protected !!