Tag: liverpool

  • لیور پول نے ٹوٹنہم ہوٹسپرکو ہرا کر بیسویں مرتبہ انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل جیت لیا

    لیور پول نے ٹوٹنہم ہوٹسپرکو ہرا کر بیسویں مرتبہ انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل جیت لیا

    لیور پول نے ٹوٹنہم ہوٹسپرکو ہرا کر انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل جیت لیا

    لیورپول کے 34 میچوں کے بعد پوائنٹس کی تعداد82ہوگئی

    جس نے انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل بیسویں مرتبہ حاصل کر لیا۔

    این فیلڈ: (ویب ڈیسک) لیورپول نے ٹوٹنہم ہوٹسپر کو ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے ہرا کر انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل جیت لیا۔

    لیور پول نے اپنے 34 ویں میچ میں ٹوٹنہم ہوٹسپر کو آؤٹ کلاس کیا، پہلے ہی ہاف میں تین گول کردیئے، یہ گول ڈیاز، میک الیسٹر اور گیکپو نے سکور کیے جبکہ ٹوٹنہم ہوٹسپر کا واحد گول اسی ہاف میں بنا جو ڈی سولنکی نے سکور کیا۔

    دوسرے ہاف میں لیور پول کا چوتھا گول محمد صلاح نے بنایا جبکہ لیورپول کا پانچواں گول اون گول تھا، ٹوٹنہم ہوٹسپر کے کھلاڑی یوگی نے گیند اپنے ہی جال میں پہنچا دی۔

    یوں لیورپول نے پانچ ایک سے کامیابی حاصل کر کے پوائنٹس کی تعداد 82 کر لی جبکہ دوسرے نمبر پر موجود آرسنل کے 67 پوائنٹس ہیں، دونوں ٹیموں کے ابھی چار چار میچز باقی ہیں لیکن ٹائٹل لیورپول کے نام ہو گیا۔

    لیور پول پریمیئر لیگ پانچ سال بعد جیتا ہے اور مجموعی طور پر یہ اس کا 20 واں ٹائٹل ہے۔

    دوسری جانب مانچسٹر سٹی نے ناٹنگھم فاریسٹ کو دو صفر سے شکست دے کر مسلسل تیسری مرتبہ ایف اے کپ کے فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کر لیا، اس ایونٹ کا فائنل 17 مئی کو مانچسٹر سٹی اور کرسٹل پیلس کے درمیان کھیلا جائے گا۔

  • لیور پول فٹبال کلب کی تاریخ جیت،شائقین اور پولیس میں جھڑپیں

    لیور پول فٹبال کلب کی تاریخ جیت،شائقین اور پولیس میں جھڑپیں

    لندن (سپورٹس لنک رپورٹ)لیورپول فٹبال کلب کی تاریخی فتح کے جشن کے دوران شائقین کی پولیس سے جھڑپیں ہوئی ہیں۔لیورپول میں پئیر ہیڈ کے مقام پر نامعلوم شخص نے سرکاری عمارت پر پٹاخہ پھینکا جس سے عمارت میں آگ لگ گئی.شائقین نے پولیس پر حملہ بھی کیا۔

    تاہم پولیس نے ہجوم کو منتشر کرنے کی کوشش کی۔ادھر لیورپول کے میئر جو اینڈرسن نے پُرتشدد حملوں کی لرزہ خیز ویڈیو شئیر کردی۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے املاک کو نقصان پہنچانے والے 19 سالہ نوجوان کو گرفتار کرلیا۔لیور پول کلب نے جمعرات کی رات 30 سالوں میں پہلی بار انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

error: Content is protected !!