Tag: Michael Vaughan

  • مائیکل وان کی تنقید کا جواب میدان میں دیں، رمیز راجا کا پاکستانی ٹیم کو مشورہ

    مائیکل وان کی تنقید کا جواب میدان میں دیں، رمیز راجا کا پاکستانی ٹیم کو مشورہ

    مائیکل وان کی تنقید کا جواب میدان میں دیں، رمیز راجا نے پاکستانی ٹیم کو بڑا مشورہ دے دیا

    انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں پاکستان مشکل صورتحال سے دوچار ہے، ایسے میں سابق کپتان رمیز راجا نے قومی ٹیم کو ایک واضح پیغام دے دیا ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ اب اصل امتحان یہ ہے کہ پاکستانی ٹیم میدان میں کس طرح جواب دیتی ہے اور کیا وہ مشکل حالات میں فائٹ بیک کرکے ناقدین کو غلط ثابت کرسکتی ہے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجا نے انگلینڈ کے خلاف مشکل صورتحال میں قومی ٹیم کو ہمت نہ ہارنے اور بھرپور انداز میں مقابلہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

    رمیز راجا کا یہ بیان سابق انگلش کپتان مائیکل وان کی جانب سے پاکستانی ٹیم پر سخت تنقید کے بعد سامنے آیا ہے۔ مائیکل وان نے پاکستان کو انگلینڈ کا دورہ کرنے والی اب تک کی کمزور ترین ٹیم قرار دیا تھا۔

    رمیز راجا نے کہا کہ اب دیکھنا یہ ہے کہ پاکستان ٹیم فائٹ بیک کرتی ہے یا نہیں۔ قومی ٹیم کو میدان میں بھرپور مقابلہ کرنا ہوگا تاکہ ناقدین اور پوری دنیا کو غلط ثابت کیا جاسکے۔

    سابق کپتان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں پاکستانی ٹیم کے لیے واپسی آسان نہیں ہوگی، لیکن اسے ہمت نہیں ہارنی چاہیے اور میدان میں بھرپور فائٹ کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

    رمیز راجا نے قومی ٹیم پر زور دیا کہ وہ موجودہ صورتحال کو چیلنج کے طور پر لے اور انگلینڈ کے خلاف ایسی فائٹ بیک کرے جو مائیکل وان سمیت تمام ناقدین کے لیے جواب بن جائے۔

  • طویل فارمیٹ میں پاکستانی ٹیم بہتر،مائیکل وان

    طویل فارمیٹ میں پاکستانی ٹیم بہتر،مائیکل وان

    لندن (سپورٹس لنک رپورٹ)سابق انگلش کپتان اور موجودہ کمنٹیٹر مائیکل وان نے پاکستانی ٹیم کو ویسٹ انڈیز سے بہتر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ انگلینڈ کو سرپرائز کرنے کی اہلیت رکھتی ہے،ان کاکہناہےکہ کیریبین ٹیم کو کمتر ثابت کرنا مقصود نہیں لیکن طویل فارمیٹ میں پاکستان سائیڈ کافی اچھی ثابت ہوگی،آئندہ ہفتے شروع ہونے والی پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیسٹ سیریز کا بے چینی سے انتظار ہے،بابراعظم اور اظہرعلی جیسے ہائی کوالٹی بیٹسمین انگلش کنڈیشنز کااچھا تجربہ رکھتے ہیں،پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بڑے سکورز کرنے کی پلاننگ کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز پانچ اگست سے اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر کے میدان میں ہوگا جس کیلئے ماہرین نے ابھی سے اندازے لگانا شروع کردیئے ہیں اور سابق انگلش کپتان مائیکل وان کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم میں اتنی اہلیت ہے کہ وہ انگلینڈ کو اسی کے پائیں باغ میں سرپرائز کر سکے جبکہ گرین شرٹس میزبان ٹیم کیلئے ویسٹ انڈیز کے مقابلے میں سخت چیلنج ثابت ہوں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ وہ ویسٹ انڈین ٹیم کو کمتر ثابت کرنے کی کوشش نہیں کر رہے لیکن پاکستانی ٹیم ٹیسٹ میچوں میں ویسٹ انڈیز سے کافی اچھی ثابت ہوگی اور یہی وجہ ہے کہ وہ آئندہ ہفتے شروع ہونے والی سیریز کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں جو ایک دوسرے کو ادھیڑ کر رکھ دے گی۔سابق انگلش کپتان مائیکل وان کا کہنا تھا کہ دورے پر آنے والی پاکستانی ٹیم انگلینڈ کو صدمہ پہنچا سکتی ہے اگر ہوم ٹیم نے اسی طرز کی کرکٹ کھیلی جیسی کہ اس نے ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں ساؤتھمپٹن میں کھیلی تھی

    ۔ سابق انگلش کپتان کو یقین ہے کہ پاکستانی ٹیم مقابلے سے بھرپور مجموعہ سکور بورڈ پر سجانے کیلئے کپتان اظہرعلی اور بابر اعظم کی صلاحیتوں پر بھروسہ کرے گی جو دائیں ہاتھ کے ہائی کوالٹی بیٹسمین اور انگلش کنڈیشنز میں کھیلنے کا اچھا تجربہ رکھتے ہیں۔پاکستان کی کرکٹ ٹیم کو بہترین ٹیم قرار دیتے ہوئے مائیکل وان کا کہنا تھا کہ گیند ہاتھ میں آنے کے بعد اس کی استعداد کار کا لیول خاصا بلند محسوس ہوتا ہے اور اگر پاکستانی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی تو یقین ہے کہ اس کی اولین منصوبہ بندی یہی ہوگی کہ سکور بورڈ پر بڑا مجموعہ سجایا جا ئے اور ایسا کرتے ہوئے وہ انگلش سائیڈ کو سخت چیلنج فراہم کریں گے اور ویسٹ انڈیز کے مقابلے میں انگلینڈ کی پاکستان کیخلاف سیریز زیادہ دلچسپ اور مقابلے سے بھرپور ہوگی۔

error: Content is protected !!