Tag: mohammad yousaf

  • ے اگر ون ڈے میں موقع دیا گیا تو میں تیار ہوں، فواد عالم

    ے اگر ون ڈے میں موقع دیا گیا تو میں تیار ہوں، فواد عالم

    قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ بیٹر فواد عالم کہنا ہے کہ 1998ء میں جب آسٹریلوی ٹیم آئی تو تماشائی کی حیثیت سے میچ دیکھ رہا تھا، اب ان کے خلاف کھیلوں گا جو اعزاز کی بات ہے۔

    کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد عالم نے کہا کہ کیمپ بہت اچھا جارہا ہے، میچ سیناریو پریکٹس بھی کی ہے، آسٹریلیا کے خلاف ہونے والی سیریز کے لیے جتنی تیاری ہونی چاہیے، وہ مکمل ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بابر اعظم اور محمد رضوان ورلڈ کلاس پلیئر ہیں اور محمد یوسف کے آنے سے بہت فائدہ ہوگا۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مجھے کوئی بیٹنگ کا اسٹائل تبدیل کرنے کا نہیں کہتا ہے، مجھے اگر ون ڈے میں موقع دیا گیا تو میں تیار ہوں، کنڈیشن کو دیکھ کر میچ کی حکمت عملی بنائیں گے۔

    خیال رہے کہ کچھ روز قبل آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے دورۂ پاکستان کے لیے 18 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کیا تھا، ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے جبکہ اسٹیو اسمتھ نائب کپتان ہوں گے۔

    گزشتہ دنوں کرکٹ آسٹریلیا نے بورڈ میٹنگ کے بعد دورۂ پاکستان کی باضابطہ تصدیق کی تھی، آسٹریلین ٹیم 1998ء کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کررہی ہے۔ پی سی بی نے دورے کے نئے شیڈول کا اعلان کیا تھا، دورہ اب کراچی کے بجائے پنڈی سے شروع ہوگا اور پنڈی ہی میں ختم ہوگا۔

    آسٹریلوی ٹیم 4 سے 8 مارچ تک راولپنڈی میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیلے گی، چاروں وائٹ بال میچز لاہور کی بجائے راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

    کینگروز 5 اپریل کو راولپنڈی میں آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیل کر وطن لوٹ جائیں گے۔ مقامات میں تبدیلی یوم پاکستان کی ریہرسل اور لاجسٹک وسائل کو پیش نظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے۔

    دونوں بورڈز نے اتفاق کیا ہے کہ مہمان ٹیم بذریعہ چارٹرڈ پرواز اسلام آباد پہنچے گی، آئسولیشن مکمل کرنے کے بعد انہیں ٹریننگ کی اجازت ہوگی۔

  • محمد یوسف بیٹنگ، شان ٹیٹ قومی ٹیم کے بائولنگ کوچ مقرر

    محمد یوسف بیٹنگ، شان ٹیٹ قومی ٹیم کے بائولنگ کوچ مقرر

    سابق کرکٹر محمد یوسف کو قومی ٹیم کا بیٹنگ اور آسٹریلیا کے سابق  فاسٹ بولرشان ٹیٹ کو بولنگ کوچ مقرر کردیا گیا۔

    شان ٹیٹ آسٹریلیا کےخلاف سیریز کی تیاریوں کےدوران قومی ٹیم کے بولنگ کوچ کی ذمےداریاں سنبھالیں گے۔

    اس کے علاوہ پاکستان کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف  ہوں گے جب کہ  ثقلین مشتاق کو پاکستان ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق عبدالمجید فیلڈنگ کوچ کی ذمے داریاں نبھاتے رہیں گے۔

    ذرائع کے مطابق ثقلین مشتاق اور شان ٹیٹ کی تقرریاں 12 ماہ کے لیے ہوئی ہیں۔

  • شعیب اختر اور تفضل رضوی معاملہ افہام و تفہیم سے حل کریں، محمد یوسف

    شعیب اختر اور تفضل رضوی معاملہ افہام و تفہیم سے حل کریں، محمد یوسف

    لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)سابق کپتانوں کا فاسٹ بولر شعیب اختر کی حمایت میں بولنے کا سلسلہ جاری ہے اور شاہد آفریدی کے بعد سابق کپتان محمد یوسف نے بھی شعیب اختر اور قانونی مشیر پی سی بی تفضل رضوی کا معاملہ افہام و تفہیم سے حل کرنے پر زور دیا ہے۔‏کرکٹر عمر اکمل کیس کا فیصلہ سامنے آنے پر سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے قانونی مشیر پی سی بی تفضل رضوی اور لیگل ڈیارٹمنٹ پی سی بی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

    شعیب اختر نے تفضل رضوی کی اہلیت پر سوالات اٹھائے تھے جس کے بعد قانونی مشیر تفضل رضوی نے سابق اسپیڈ اسٹار کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کیا، تفضل رضوی نے شعیب اختر سے 10 کروڑ روپے ہرجانے اور معافی کا مطالبہ کیا اور سائبر کرائم کے لیے ایف آئی اے میں درخواست بھی دی۔

    شعیب اختر نے جواب میں کہا کہ انہوں نے وکیل کی خدمات حاصل کر لی ہیں، نوٹس جھوٹ اور من گھڑت ہے، اپنے الفاظ پر قائم ہوں، وکیل کے ذریعے جواب دوں گا۔‏اس معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق کپتان محمد یوسف نے اپنے پیغام میں کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ شعیب اختر پاکستان کے اسٹار کھلاڑی ہیں، شعیب اختر اور تفضل رضوی کو چاہیے کہ وہ معاملہ افہام تفہیم سے حل کریں، ان معاملات اور چیزو ں سے ہماری کرکٹ پیچھے جا رہی ہے اور نوجوان کھلاڑیوں پر برا اثر پڑ رہا ہے۔اس میں کوئی شک نہیں کہ شعیب اختر پاکستان کااسٹارکھلاڑی ہے،تفضل رضوی اورشعیب دونوں کوچاہیےیہ معاملہ افہام وتفہیم سے حل کریں،ایسی چیزوں سے ہماری کرکٹ پیچھےاورنوجوان کھلاڑیوں پربرا اثرپڑتاہے

    ‏اس سے قبل سابق کپتا ن شاہد آفریدی نے شعیب اختر اور تفضل رضوی کے درمیان معاملہ افہام تفہیم سے حل کرانے میں کردار ادا کرنے کی پیشکش کی تھی۔شاہد آفریدی نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ شعیب اختر پاکستان کے ایک بہترین بولر ہیں اور میچ ونر کھلاڑی رہے ہیں، شعیب اختر کہہ چکے ہیں کہ وہ قانون اور وکلاء کا احترام کرتے ہیں، امید ہے معاملہ افہام و تفہیم سے حل ہو جائے گا اور اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کر سکتا ہوں۔‏ شاہد آفریدی سے قبل سابق کپتان یونس خان نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ شعیب اختر نے ایک تلخ حقیقت بیان کی ہے، میں شعیب اختر کے ساتھ کھڑا ہوں، پی سی بی کو شعیب اختر کے ریمارکس کا دیانت داری جائزہ لینا چاہیے۔

error: Content is protected !!