Tag: noc

  • فیصل اقبال کو بلوچستان کا اسکواڈ دوبارہ جوائن کرنے کی اجازت مل گئی

    فیصل اقبال کو بلوچستان کا اسکواڈ دوبارہ جوائن کرنے کی اجازت مل گئی

    لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز کی جانب سے این او سی جاری کیے جانے کے بعد فیصل اقبال کو ایک بار پھر نیشنل ٹی ٹونٹی کپ سے قبل بلوچستان کی ٹیم کو جوائن کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ مریدکے سنٹرل اسٹیشن پر سیلف آئسولیشن میں موجود سابق ٹیسٹ کرکٹر 26 ستمبر بروز ہفتہ کو دوبارہ اپنی ٹیم کو جوائن کرلیں گے۔

    تیس ستمبر سے شروع ہونے والے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں بلوچستان کی ٹیم اپنا پہلا میچ یکم اکتوبر کو سندھ کے خلاف کھیلے گی۔

    جنرل منیجر ڈومیسٹک کرکٹ پی سی بی جنید ضیاء کا کہنا ہے کہ پی سی بی خوش ہے کہ فیصل اقبال نے ایک اہم ٹورنامنٹ سے قبل ایک حل طلب معاملے کو نمٹالیا ہے۔ہم پرامید ہیں کہ فیصل اقبال اب کام پر توجہ دیں گے اوربھرپور انداز میں بلوچستان کرکٹ ٹیم کی معاونت کریں گے۔

  • بابراعظم کی انگلش ٹی ٹونٹی بلاسٹ کرکٹ میں شرکت متوقع‘پی سی بی کی جانب سے این او سی درکار

    بابراعظم کی انگلش ٹی ٹونٹی بلاسٹ کرکٹ میں شرکت متوقع‘پی سی بی کی جانب سے این او سی درکار

    لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) بابراعظم کی انگلش ٹی ٹونٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کا امکان پیدا ہوگیا۔ پاکستان کی انگلینڈ کے ساتھ سیریز ختم ہونے پر قومی وائٹ بال ٹیم کے 25 سالہ کپتان بابر اعظم سمرسیٹ کاؤنٹی کو جوائن کر سکتے ہیں، کورونا وائرس کی وجہ سے غیر یقینی صورتحال پیدا ہونے پر سرے نے لیگ سپنر شاداب خان اور نارتھمپٹن شائرنے آل راؤنڈر فہیم اشرف کے معاہدے ختم کر دیے تھے۔

    سمرسیٹ نے بابر اعظم کے ساتھ یہ سلوک نہیں کیا،انٹرنیشنل سیریز کی وجہ سے نوجوان بیٹسمین ٹی ٹونٹی بلاسٹ کے ابتدائی 3 یا 4 میچز نہیں کھیل پائیں گے۔ بعد ازاں وہ پورے ایونٹ میں شرکت کر سکتے ہیں مگر اس کے لیے ان کو پی سی بی کی جانب سے این او سی درکار ہوگا۔ مجوزہ شیڈول کے مطابق پاکستان کا ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ ستمبر کے آخر میں ہونا ہے، بابراعظم کو اگر اس سے چھوٹ دی جائے تو وہ انگلینڈ میں میچز کھیل سکیں گے۔

  • پاکستان کرکٹ بورڈ نے کن دو کرکٹرز کو کیربین پریمیئر لیگ کھیلنے کیلئے این او سی جاری کردیا؟

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے کن دو کرکٹرز کو کیربین پریمیئر لیگ کھیلنے کیلئے این او سی جاری کردیا؟

    لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کرکٹر سہیل تنویر اور آصف علی کو کیربین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) کھیلنے کی اجازت دے دی۔کرکٹر سہیل تنویر اور آصف علی کیربین پریمیئر لیگ میں شرکت کریں گے جس کے لیے پی سی بی کی جانب سے دونوں کرکٹرز کو این او سی جاری کر دیے گئے ہیں۔

    سہیل تنویز آج شب براستہ انگلینڈ ویسٹ انڈیز روانہ ہوں گے اور وہ بارباڈوس میں قرنطینہ اور پریکٹس کریں گے جب کہ آصف علی 29 جولائی کو براستہ امریکا ویسٹ انڈیز جائیں گے جہاں وہ سینٹ لوشیا میں 14 روز کا قرنطینہ اور پریکٹس کریں گے۔خیال رہے کہ سی پی ایل کے لیے پاکستان کے 2 ہی کرکٹرز کے معاہدے ہیں۔

  • بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کیلئے قومی کرکٹرز کو این او سی دینے کا فیصلہ

    بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کیلئے قومی کرکٹرز کو این او سی دینے کا فیصلہ

    لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پی سی بی نے بنگلا دیش پریمیئر لیگ کیلئے قومی کرکٹرز کو این او سی دینے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ٹی 10 لیگ کے بعد یہ پہلی لیگ ہے جس کیلئے پی سی بی نے قومی کرکٹرز کو این او سی دینے کا فیصلہ کیا ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ شعیب ملک اور محمد عرفان کو اب تک این او سی دیدئیے گئے ہیں جبکہ دوسرے کرکٹرز کے رابطے کرنے پر این او سی کا فیصلہ کر دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق فاسٹ باؤلر وہاب ریاض ، آصف علی، سابق کپتان شاہد آفریدی اور فاسٹ باؤلر محمد عامر کے بھی بی پی ایل میں معاہدے ہوچکے ہیں جبکہ محمد نواز، عماد وسیم اور محمد موسیٰ بھی بی پی ایل کیلئے سائن کرنے والوں میں شامل ہیں۔

error: Content is protected !!