Tag: Pakistan Anti-Doping Board.

  • ڈاکٹر سہیل سلیم پاکستان اینٹی ڈوپنگ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو مقرر

    ڈاکٹر سہیل سلیم پاکستان اینٹی ڈوپنگ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو مقرر

    ڈاکٹر سہیل سلیم کو پاکستان اینٹی ڈوپنگ بورڈ کا چیف ایگزیکٹو مقرر کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی سی بی میڈیکل پینل کے سابق سربراہ کی پاکستان اینٹی ڈوپنگ بورڈ کے سی ای او کے طور پر تقرری کا نوٹیفکیشن جاری ہوگیا۔

    میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر سہیل نے بطور سی ای او تقرری کی تصدیق کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ حکومت نے کھیلوں کو ڈوپ فری بنانے کی اہم ذمہ داری سونپی ہے۔

    انہوں نے کہا ہے کہ اپنے تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان کو ڈوپ فری ملک بنانے کی کوشش کروں گا، اینٹی ڈوپنگ بورڈ بننے کے بعد اب ہر کھلاڑی کو قواعد کے تحت ڈوپ ٹیسٹ کے مرحلے سے گزرنا ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہونے والی تمام گیمز میں ڈوپنگ ٹیسٹ لیے جائیں گے، پاکستان میں ہونے والی تمام کھیلوں میں ڈوپنگ پر زیر و ٹالرنس پالیسی ہوگی، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن سمیت سب کو ساتھ لے کر چلنا ہے۔

  • یاسر پیرزادہ پاکستان اینٹی ڈوپنگ بورڈ کے سی ای او  مقرر

    یاسر پیرزادہ پاکستان اینٹی ڈوپنگ بورڈ کے سی ای او مقرر

    یاسر پیرزادہ کو پاکستان اینٹی ڈوپنگ بورڈ کے سی ای او کا اضافی چارج سونپا گیا۔

    اسلام اباد۔ وزیراعظم کی منظوری، وزارت بین الصوبائی رابطہ نےیاسر پیرزادہ کو پاکستان اینٹی ڈوپنگ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کا اضافی چارج سونپ دیا

    وزارت بین الصوبائی رابطہ نے پاکستان سپورٹس بورڈ کےڈائریکٹر جنرل محمد یاسر پیرزادہ کو پاکستان اینٹی ڈوپنگ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔

    پیر کو وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم کی منظوری سے، محمد یاسر پیرزادہ، ڈائریکٹر جنرل (بی ایس-20)، پاکستان اسپورٹس بورڈ، جو وزارت بین الصوبائی رابطہ کے انتظامی کنٹرول میں ہیں،

    کو پاکستان اینٹی ڈوپنگ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کا اضافی چارج تفویض کیا جاتا ہے۔ وہ یہ اضافی ذمہ داری اپنی موجودہ ذمہ داریوں کے ساتھ فوری طور پر سنبھالیں گے،

    جو 90 دن (تین ماہ) کی مدت کے لیے یا مستقل تعیناتی تک، جو بھی پہلے ہو، نافذ العمل رہے گا۔

error: Content is protected !!