Tag: Pakistan Army Team

  • 35 ویں نیشنل گیمز کا رنگا رنگ اختتام، فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر نے انعامات تقسیم کیے

    35 ویں نیشنل گیمز کا رنگا رنگ اختتام، فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر نے انعامات تقسیم کیے

    35 ویں نیشنل گیمز کا رنگا رنگ اختتام، فیلڈ مارشل نے انعامات تقسیم کیے

    کراچی: چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈمارشل سیدعاصم منیر نے بطورمہمان خصوصی 35 ویں نیشنل گیمز کی اختتامی تقریب میں شرکت کی، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے فیلڈ مارشل کو سندھی ٹوپی اور اجرک کا تحفہ دیا،

    تقریب میں سندھ کے وزیر کھیل اور سندھ کے وزیراعلیٰ بھی شریک ہوئے۔

    اختتامی تقریب میں بہترین کارکردگی کی ٹرافی پاکستان پولیس کو دی گئی، 50میٹر فری سٹائل اور بریسٹ سٹروک تیراکی میں قومی ریکارڈ پر حمزہ آصف کوٹرافی دی گئی۔

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنیوالی ٹیموں کوانعامات سے نوازا، تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر پاکستان نیوی کو پریذیڈنٹ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن ٹرافی دی گئی۔

    پاکستان واپڈا کی ٹیم کو رنر اپ آنے پر ٹرافی سے نوازا گیا جبکہ نیشنل گیمز کی فاتح پاکستان آرمی کو پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر قائداعظم ٹرافی سے نوازا گیا۔

    فاتح ٹیموں میں ٹرافیاں تقسیم کرنے کے بعد فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے35 ویں نیشنل گیمز کے باضابطہ اختتام کا اعلان کیا۔

    پوزیشن ; آرمی کی ٹیم نے 348 میڈلز حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی، آرمی 196گولڈ، 96سلور اور 56برانز میڈلز حاصل کیے۔ واپڈا مجموعی طور 229میڈلز حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہی ، واپڈا نے 84گولڈ، 71سلور اور 74برانز میڈلز حاصل کیے،

    نیوی نے 108 میڈلز حاصل کر کے تیسری پوزیشن پر رہی ، 36 گولڈ، 39سلور اور 33برانز میڈلز نیوی کے حصے میں آئے ۔پنجاب نے 16گولڈ، 38سلور اور 72برانز میڈلز جیتے ،

    ایچ ای سی نے 14گولڈ، 38سلور اور 56برونز میڈلز حاصل کیے، سندھ میڈلز کے حصول میں چھٹے نمبر پر رہا، سندھ نے 11گولڈ، 25سلور اور 57برانز میڈلز حاصل کئے۔

  • پاکستان آرمی کا35ویں نیشنل گیمز میں سونے کے ذخائر پر قبضہ بدستور برقرار

    پاکستان آرمی کا35ویں نیشنل گیمز میں سونے کے ذخائر پر قبضہ بدستور برقرار

    نیشنل گیمز:آرمی کا سونے کے ذخائر پر قبضہ برقرار،144گولڈ میڈلز لے لئے

    کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان آرمی کا35ویں نیشنل گیمز میں سونے کے ذخائر پر قبضہ بدستور برقرا ر ہے ،144گولڈ میڈلز کے ساتھ میڈلز ٹیبل پر بدستور سر فہرست ہے،واپڈا نے61 اورنیوی نے 28گولڈ میڈل حاصل کئے۔

    پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے جار ی کردہ میڈل ٹیبل کے مطابق گزشتہ روز کے مقابلوں کے اختتا م تک پاکستان آرمی 144گولڈ،72سلور اور 42برانز میڈلز کے ساتھ بدستور سر فہرست تھی جبکہ اس کے مجموعی میڈلز کی تعداد 258ہے۔

    واپڈا کا دستہ 61گولڈ،52سلور اور 56برانز میڈلز کے ساتھ دوسرے اورپاکستان نیوی 28گولڈ،30سلور اور 23برانزمیڈلز کے ساتھ تیسری پوزیشن پر موجود ہے۔

    پنجاب کے کھلاڑی دس گولڈ،31سلور اور 43 برانز میڈلز کے ساتھ چوتھے،سندھ9گولڈ،20سلور اور 47برانز میڈلز کے ساتھ پانچویں،ایچ ای سی آٹھ گولڈ،33سلور اور 47برانز میڈلز کے ساتھ چھٹی،

    پاکستان ائر فورس 6گولڈ،11سلور اور 14برانز میڈلز کے ساتھ ساتویں،خیبر پختونخوا پانچ گولڈ،9 سلور اور 31برانز میڈلز کے ساتھ آٹھویں،ریلویز تین گولڈ،پانچ سلور اور 19برانز میڈلز کے ساتھ نویں اور بلوچستان دو گولڈ،سات سلور اور 16برانز میڈلز کے ساتھ دسویں نمبر پر ہیں۔

    میڈل ٹیبل پر اسلام آباد ایک گولڈ،تین سلور اور 6برانز میڈلز کے ساتھ گیارھویں،پولیس ایک سلور اور20برانزمیڈلز کے ساتھ بارھویں،گلگت بلتستان تین برانز میڈلز کے ساتھ 13 ویں اور آزاد جموں کشمیردو برانزمیڈلز لے کر چودھویں اور آخری نمبر پر موجود ہیں۔

  • نیشنل گیمز:پاکستان آرمی نے گولڈ میڈلز کی سنچری مکمل کر لی،113گولڈ جیت لئے

    نیشنل گیمز:پاکستان آرمی نے گولڈ میڈلز کی سنچری مکمل کر لی،113گولڈ جیت لئے

    نیشنل گیمز:پاکستان آرمی نے گولڈ میڈلز کی سنچری مکمل کر لی،113گولڈ جیت لئے

    واپڈا 46گولڈ میڈلز کے ساتھ دوسرے اور نیوی24گولڈ میڈلز کے ساتھ تیسر ی پوزیشن پر موجود

    کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان آرمی نے35ویں نیشنل گیمز میں گولڈ میڈلز کی سنچری مکمل کر لی،113گولڈ میڈلز کے ساتھ میڈل ٹیبل پر برتری مزید مستحکم کر لی، واپڈا 46گولڈ میڈلز کے ساتھ دوسرے اور نیو ی24گولڈ میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

    پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ میڈل ٹیبل کے مطابق پاکستان آرمیکادستہ113گولڈ،50سلور اور 34برانز میڈلز کے ساتھ سر فہرست ہے۔ واپڈا کے کھلاڑی 46گولڈ،43سلور اور 34برانز میڈلز کے ساتھ دوسرے،نیوی 24گولڈ،21سلور اور 20برانز میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

    پنجاب 7گولڈ،23سلور اور 32برانز میڈلز کے ساتھ چوتھی،ایچ ای سی 6 گولڈ،29 سلور اور 37برانز میڈلز کے ساتھ پانچویں،سندھ6گولڈ،15سلور اور 38گولڈ میڈلز کے ساتھ چھٹی اور پاکستان ائر فورس 6گولڈ،11سلور اور 14برانز میڈلز کے ساتھ ساتویں پوزیشن پر تھے۔

    خیبر پختونخوا نے چار گولڈ،آٹھ سلور اور 30برانز،بلوچستان دو گولڈ،6سلور اور 11برانز،اسلام آباد ایک گولڈ،تین سلور اور چار برانز،ریلوے دو گولڈ،پانچ سلور اور17 برانز،پولیس 17 برانز،گلگت بلتستان تین برانز اور آزاد جموں کشمیر نے ایک برانز میڈ ل حاصل کیا ہے۔

    ادھر بیڈ منٹن کے مینزسنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنلز میں واپڈا کے عرفان سعید،کے پی کے مراد علی،پنجاب کے رضا علی عادل اور واپڈا کے علی لاروش،ویمنز سنگلز میں واپڈا کی غزالہ شفیق،آرمی کی الجا طارق،واپڈا کی ماہور شہزاد اور آرمی کی عمارہ اشتیاق نے فتح سمیٹ کر سیمی فائنلز میں جگہ بنالی۔

  • نیشنل گیمز: پاکستان آرمی کی71گولڈ میڈلز کے ساتھ برتر ی مزید مستحکم

    نیشنل گیمز: پاکستان آرمی کی71گولڈ میڈلز کے ساتھ برتر ی مزید مستحکم

    نیشنل گیمز:پاکستان آرمی کی71گولڈ میڈلز کے ساتھ برتر ی مزید مستحکم

    کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان آرمی نے 35ویں نیشنل گیمز میں 71گولڈ میڈلز جیت کر اپنی برتری کو مزید مستحکم کرلیا،واپڈا 27گولڈ میڈلز کے ساتھ دوسری پوزیشن پر موجود ہے۔

    پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے نیشنل گیمز کے چھٹے روز جاری کردہ میڈل ٹیبل کے مطابق پاکستا ن آرمی 71گولڈ،29 سلور اور 18برازنز میڈلز کے ساتھ اپنی برتر ی کو روز اول کی طرح برقرار رکھے ہوئے ہے

    جبکہ واپڈا نے 27گولڈ،17 سلور اور 19برانز میڈلز کے ساتھ دوسری پوزیشن پر قبضہ جمالیا ہے۔

    پاکستان نیوی 10گولڈ،9 سلور اور 12 برانز میڈلز کے ساتھ تیسرے،پاکستان ائر فورس پانچ گولڈ،چھ سلور اور سات برانز میڈلز کے ساتھ چوتھے اور ایچ ای سی پانچ گولڈ،21سلور اور 27برانز میڈلز کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

    میڈل ٹیبل پر پنجاب کا دستہ پانچ گولڈ،15 سلور اور 24برانز میڈلز کے ساتھ چھٹی،سندھ دو گولڈ،12 سلور اور 21برانز میڈلز کے ساتھ ساتویں،خیبر پختونخوادو گولڈ 6سلور اور 18 برانز میڈلز کے ساتھ آٹھویں پوزیشن پر موجود تھا۔

    بلوچستان نے پانچ سلور اور سات برانز،ریلویز نے تین سلور اور13 برانز،اسلام آباد نے ایک سلور اور دو برانز،پولیس نے 14 برانز،گلگت بلتستان نے دو اور آزاد جموں کشمیر نے ایک برانز میڈل جیتا ہے۔

  • نیشنل گیمز ہینڈ بال: پاکستان واپڈا اور پاکستان آرمی نے کامیابی سمیٹ لی

    نیشنل گیمز ہینڈ بال: پاکستان واپڈا اور پاکستان آرمی نے کامیابی سمیٹ لی

    نیشنل گیمز ہینڈ بال: پاکستان واپڈا اور پاکستان آرمی نے کامیابی سمیٹ لی

    کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) 35 ویں نیشنل گیمز کے ہینڈ بال مقابلوں میں پاکستان واپڈا اور پاکستان آرمی نے اپنے میچز جیت لئے۔منی اسپورٹس کمپلیکس ناظم آباد پرایونٹ کا افتتاح سی ای او میڈی کیم ظفر باری نے کیا۔

    اس موقع پر چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی محمد سعید آرائیں، سیکرٹری عائشہ رزاق، پاکستان اسٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر مقبول آرائیں کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

    ایونٹ کے افتتاحی روز مردوں کے مقابلوں پاکستان واپڈا، پاکستان آرمی اور پنجاب جبکہ خواتین کے مقابلوں میں پاکستان واپڈا،پاکستان آرمی اور خیبرپختونخوا کی ٹیموں نے کامیابی سمیٹ لی۔

    مردوں کے پہلے میچ میں پاکستان واپڈا نے پاکستان پولیس کو 15-33سے، دوسرے میچ پاکستان آرمی نے سندھ کو 0-54 سے اور تیسرے میچ میں پنجاب نے بلوچستان کو 29-14 سے ہرا دیا۔

    ویمنز میں ایونٹ کے دوسرے روز آرمی نے خیبر پختونخوا کو 28-4سے،پنجاب نے آزاد جموں و کشمیر کو 8-28 سے اورسندھ نے گلگت بلتستان کو 2-7سے ہرا دیا۔

    قبل ازیں پہلے روز کے مقابلوں میں پاکستان واپڈا نے پاکستان پولیس کو31-7سے،خیبر پختونخوا نے گلگت بلتستان کو27-0سے اور پاکستان آرمی نے سندھ کو32-2سے آسان شکست دی۔ ایونٹ کوارڈینیٹر کے فرائض طاہر حمید انجام دے رہے ہیں۔

    نیشنل گیمز شوٹنگ ایونٹ میں آرمی کے گولڈ میڈلز کی تعداد 10ہو گئی

     نیشنل گیمز کے شوٹنگ مقابلوں کے تیسرے روز پاکستان آرمی نے 10گولڈ میڈلز کے ساتھ واضح برتری حاصل کر لی تھی،پاکستان نیوی 6گولڈ کے ساتھ دوسری پوزیشن پر موجود تھی۔

    شوٹنگ کے مقابلے پی این کاساز کے شوٹنگ رینج پر کھیلے جارہے ہیں۔میڈل ٹیبل پر پاکستان آرمی 10گولڈ،سات سلور اور دو برانز میڈلز کے ساتھ برتری لئے ہوئے ہے جبکہ پاکستان نیوی 6گولڈ،سات سلور اور سات برانز میڈلز کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے۔

    پاکستان ائر فورس دو سلور اور تین برانز میڈل کے ساتھ تیسرے،سندھ دو برانز میڈلز کے ساتھ چوتھے،ایچ ای سی دو برانز میڈلز کے ساتھ پانچویں نمبر پر تھی۔

    10میٹرز ائر رائفل ویمنز میں آرمی کی مہر خالق نے گولڈ،نیوی کی امبر دلاور نے سلور اور نیوی ہی کی سارہ سلیم نے برانز میڈل جیتا۔اسی کیٹیگری کے ٹیم ایونٹ میں آرمی نے گولڈ،نیوی نے سلور اور ایچ ای سی نے برانز میڈل اپنے نام کیا۔

    50میٹرز پسٹل مینز میں پاکستان نیوی کے شاہ رخ خان نے547کے اسکور کے ساتھ گولڈ،پاکستان آرمی کے کلیم اللہ نے سلور اور آرمی ہی کے اظہر عباس نے برانز میڈل حاصل کیا۔ٹیم ایونٹ میں آرمی نے گولڈ،نیوی نے سلور اور پاکستان ائر فورس نے برانز میڈل جیتا۔

  • نیشنل گیمز:واپڈا کے سمیع اللہ اور فائقہ ریاض پاکستان کے تیز ترین مردو خاتون ایتھلیٹ بن گئے

    نیشنل گیمز:واپڈا کے سمیع اللہ اور فائقہ ریاض پاکستان کے تیز ترین مردو خاتون ایتھلیٹ بن گئے

    نیشنل گیمز:واپڈا کے سمیع اللہ اور فائقہ ریاض پاکستان کے تیز ترین مردو خاتون ایتھلیٹ بن گئے

    جیولن تھرو میں فخر پاکستان ارشد ندیم کا گولڈ میڈل،سندھ کی9سالہ کائنات نے 10ہزار میٹرز میں برانز میڈل جیت کر سب کو حیران کر دیا

    پہلے روز آرمی اور واپڈا نے پانچ پانچ گولڈ میڈلز جیتے،نیوی نے بھی ایک گولڈ میڈل حاصل کیا،ایچ ای سی نے تین سلور اور ایک برانز میڈل اپنے نام کیا

    کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) واپڈا کے سمیع اللہ اور واپڈا ہی کی فائقہ ریاض نیشنل گیمز میں 100میٹرز دوڑ جیت کر پاکستان کے تیز ترین مرد و خاتون ایتھلیٹ بن گئے۔ارشد ندیم نے جیولن تھرو میں گولڈ میڈل جیت لیا۔

    پہلے روزآرمی اور واپڈانے پانچ پانچ گولڈ میڈلزحاص کئے جبکہ نیوی نے بھی ایک گولڈ میڈل اٹھایا۔

    آرمی نے پانچ گولڈ،تین سلور اور چھ برانز،واپڈا نے پانچ گولڈ اور چار سلور،نیوی نے ایک گولڈ اور ایک سلور،ایچ ای سی نے تین سلور اور ایک برانز جبکہ پنجاب سندھ اور کے پی نے بھی ایک ایک برانز میڈل جیتا۔

    نیشنل گیمز کے ایتھلیٹکس ایونٹ کے پہلے روز 11گولڈ میڈلز کا فیصلہ ہوگیا۔واپڈا کے سمیع اللہ نے100میٹرز کی ریس 10.30سیکنڈز میں مکمل کی اور گولڈ میڈل اپنے نا م کیا جبکہ آرمی کے عثمان علی اور راشد ریاض نے بالترتیب سلور اور برانز میڈل جیتا،

    خواتین کی100میٹرز ریس میں واپڈا کی فائقہ ریاض نے11.40سیکنڈز کے ساتھ گولڈ،ایچ ای سی کی خولہ عمر خان نے سلور اور آرمی کی تمین خان نے برانز میڈل جیتا۔

    مردوں کے جیولن تھرو(نیزہ بازی)میں واپڈا کے ارشد ندیم نے 81.81میٹرز دور نیزہ پھینک کر گولڈ میڈل جیتا جبکہ واپڈا ہی کے یاسر سلطان 70.77میٹرز کے ساتھ سلور میڈل کے حق دار رہے۔

    آرمی کے محمد ابرار نے برانز میڈل جیتا۔مردوں کی پانچ ہزار میٹرز ریس میں آرمی کے محمد اختر نے 14منٹ اور36.41سیکنڈز کے ساتھ گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔واپڈا کے عامر سہیل نے سلور اور پی اے ایف کے محمد زوہیب نے برانز میڈل پر اکتفا کیا۔

    خواتین ہائی جمپ میں واپڈا کی نورین فاطمہ نے 1.53میٹرز کے ساتھ گولڈ،ایچ ای سی کی امتل رحمان نے سلور اور آرمی کی عروج ایوب نے برانز میڈل لیا۔

    مردوں کے لانگ جمپ میں نیو ی کے انصر عباس نے 7.68میٹرز کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا جبکہ واپڈا کے فراز خان نے سلور اور آرمی کے رضوان الدین نے برانز میڈل پایا۔

    شاٹ پٹ مینز میں آرمی کے جمشید علی نے 16.95میٹرز کے ساتھ گولڈ میڈل پر قبضہ جمایا جبکہ آرمی کے نوشیروان نے سلور اور ایچ ای سی کے صاحبزادہ کاشف نے برانز میڈل لیا۔

    شاٹ پٹ ویمنز میں آرمی ک نبیلہ کوثر نے 12.48میٹرز کے ساتھ گولڈ،ایچ ای سی کی خدیجہ ماہوین نے سلور اور پنجاب کی میمونہ نے برانز میڈل اپنے نام کیا۔

    خواتین کی دس ہزار میٹرز ریس میں واپڈا کی ماریہ بی بی نے 44منٹ اور 21.40سیکنڈز کے ساتھ گولڈ میڈل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ نیوی کی ممتاز نعمت نے سلور اور سندھ کی نو سالہ کائنات نے برانز میڈل جیت کر ٹریک پر موجود کھلاڑیوں،آفیشلز اور شائقین سے بھر پور داد اور شاباش سمیٹی۔

    خواتین کے پول والٹ مقابلوں میں آرمی ک نوریں حسین نے 2.90میٹرز کےء ساتھ گولڈ میڈل کا حصول یقینی بنایا جبکہ واپڈا کی عمارہ شاہین سلور اور آرمی کی عظمیٰ شاہین برانز میڈل حاصل کر سکیں۔

    تین ہزار میٹرزاسٹپل چیس میں آرمی کے طلحہ سلیم نے 9منٹ اور11.40سیکنڈز کے ساتھ گولڈ میڈل اپنے نام کیا جبکہ آرمی ہی کے محمد بلا ل نے سلور اور خیبر پختونخوا کے خبیب نے برانز میڈل جیتا

  • نیشنل گیمز: پاکستان آرمی نے48گولڈ میڈلز کے ساتھ برتری مزید مستحکم کر لی

    نیشنل گیمز: پاکستان آرمی نے48گولڈ میڈلز کے ساتھ برتری مزید مستحکم کر لی

    نیشنل گیمز:پاکستان آرمی نے48گولڈ میڈلز کے ساتھ برتری مزید مستحکم کر لی

    واپڈا 14 گولڈ میڈلز کے ساتھ دوسرے اور پاکستان نیوی سات گولڈ میڈلز کے ساتھ تیسری پوزیشن پر موجود

    کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان آرمی نے35 ویں نیشنل گیمز میں 48گولڈ میڈلز جیت کر میڈ ل ٹیبل پر اپنی پوزیشن کو مزید مستحکم کر لیا،واپڈا14گولڈ میڈلز کے ساتھ دوسرے اور پاکستان نیوی سات گولڈ میڈلزکے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے۔

    کراچی میں جار ی نیشنل گیمز کے پانچویں روز تک مجموعی طور پر 78گولڈ،76سلور اور 116 برانز میڈلز کا فیصلہ ہو گیا۔

    میڈلز ٹیبل پر پاکستان آرمی کا دستہ46گولڈ،15 سلور اور11 برانز میڈلز کے ساتھ سر فہرست تھا جبکہ واپڈا 14گولڈ،8 سلور اور 11برانز میڈلز حاصل کر کے ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔

    پاکستان نیوی سات گولڈ،آٹھ سلور اور 10 برانز میڈلز حاصل کر کے تیسری،پاکستان ائر فورس چار گولڈ،چھ سلور اور پانچ برانز میڈلز کے ساتھ چوتھے،ایچ ای سی تین گولڈ،10 سلور اور15 برانز میڈلز کے ساتھ پانچویں پوزیشن لئے ہوئے تھی۔

    خیبر پختونخوا دو گولڈ،تین سلور اور12 برانز میڈلز کے ساتھ چھٹے،پنجاب ایک گولڈ،13سلور اور 16 برانز میڈلز کے ساتھ ساتویں،سندھ کا دستہ ایک گولڈ،6سلور اور 10برانز میڈلز کے ساتھ آٹھویں نمبر پر تھا۔

    بلوچستان نے پانچ سلور اور پانچ برانز،پولیس نے آٹھ برانز،گلگت بلتستان نے آٹھ برانز اور آزاد جموں کشمیر نے ایک برانزمیڈل حاصل کیا ہے جبکہ اسلام آباد کے کھلاڑیوں کو تا حال پہلے میڈل کی تلاش ہے۔

  • نیشنل گیمز:پاکستان آرمی کی سونے کے ذخائر کی جانب پیش قدمی جاری ،20گولڈ میڈلز جیت لئے

    نیشنل گیمز:پاکستان آرمی کی سونے کے ذخائر کی جانب پیش قدمی جاری ،20گولڈ میڈلز جیت لئے

    نیشنل گیمز:پاکستان آرمی کی سونے کے ذخائر کی جانب پیش قدمی جاری،

    20گولڈ میڈلز جیت لئے

    پاکستان نیوی سات گولڈمیڈلز کے ساتھ دوسری اور

    پاکستان ائر فورس چار گولڈ میڈلز کے ساتھ تیسری پوزیشن پر موجود

    کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان آرمی نے 35 ویں نیشنل گیمزکے چوتھے روز 20گولڈ میڈلز کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر اپنی برتری کو مستحکم کرلیا جبکہ پاکستان نیوی سات گولڈ میڈلز کے ساتھ دوسری پوزیشن پر موجود ہے۔

    تائی کوانڈو مقابلوں میں آرمی کے کھلاڑیوں نے 9گولڈ میڈلز جیتے۔نیشنل گیمز کے چوتھے روز میڈلز ٹیبل پرپاکستان آرمی20گولڈ، 6سلور اور تین برانز میڈلز کے ساتھ سر فہرست ہے۔

    پاکستان نیوی سات گولڈ،8سلور اور9 برانز میڈلز کے ساتھ دوسری، پاکستان ائر فورس چار گولڈ،چھ سلور اور چار برانز میڈلز کے ساتھ تیسری اور کے پی دو گولڈ،دو سلور او رچار برانز میڈلز کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر موجود ہے۔

    پاکستان واپڈا نے ایک گولڈ،دو سلور اور چار برانز،ایچ ا ی سی نے ایک گولڈ،تین سلور اور تین برانز،سندھ نے ایک گولڈ،ایک سلور اور چھ برانز، بلوچستان نے دو سلور اور دو برانز،پاکستان پولیس نے دو برانز، پاکستان ریلوے نے دو برانز،آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان نے ایک ایک برانز میڈل حاصل کیا ہے۔

    گزشتہ روز سیلنگ مقابلوں میں پاکستان ائر فورس نے چار گولڈ اور دو سلورمیڈلز کے ساتھ برتری حاصل کر لی،پاکستان نیوی نے دو گولڈ،دو سلور اور ایک برانز،کے پی نے ایک گولڈ،دو سلور اور ایک برانز،پنجاب نے ایک سلور اور آزاد جموں کشمیر نے ایک برانز میڈل حاصل کیا۔

    تائی کوانڈو میں پاکستان آرمی نے 9گولڈ میڈلز کے ساتھ برتر ثابت کی۔پاکستان ائر فورس نے دو سلور اور دوبرانز،ایچ ای سی نے ایک گولڈ اور دو سلور میڈلز،

    پنجاب نے تین سلور اور پانچ برانز میڈلز،سندھ نے ایک سلور اور ایک برانز،کے پی نے تین برانز،بلوچستان نے ایک سلور،پولیس اور ریلوے نے دوبرانز جبکہ گلگت بلتستان نے ایک برانزمیڈل حاصل کیا۔

    جوڈو ایونٹ میں پاکستان آرمی نے تین گولڈ اور ایک برانز میڈل جیتا جبکہ واپڈا اور کے پی نے ایک ایک گولڈ میڈلز کے ساتھ اپنی موجودگی کا احساس دلایا۔

    اسکواش ٹیم ایونٹ مردوں کے مقابلوں میں پی اے ایف نے ایچ ای سی کو 3-0سے،کے پی نے سندھ کو2-1سے،واپڈا نے کے پی کو3-0سے،پول بی میں بلوچستان نے نیو ی کو3-0 سے،ریلوے نے آزاد جموں کشمیر کو3-0سے،آرمی نے پنجاب کو3-0 سے شکست دے دی۔

    خواتین کے ٹیم ایونٹ میں پنجاب نے اسلام آباد کو3-0سے،آرمی نے ایچ ای سی کو3-0سے اور کے پی نے سندھ کو2-1سے شکست دی والی بال مقابلوں میں گزشتہ روز مردوں کے مقابلوں میں پاکستان آرمی نے سندھ کو3-0سے زیر کر کے فاتحانہ آغاز کیا،

    اس کی جیت کا اسکور 25-14،25-10اور25-10رہا۔دوسرے میچ میں پاکستان ائر فورس نے اسلام آباد کو 3-0سے زیر کیا۔فاتح ٹیم نے 25-21،25-11اور25-13سے فتح کو گلے لگایا۔نیوی نے پولیس کو3-0سے مات دی۔فتح کا اسکور 25-11،25-19اور25-15رہا۔

  • پاک فوج نے برطانیہ میں کیمبرین پیٹرول 2025 میں گولڈ میڈل جیت لیا.

    پاک فوج نے برطانیہ میں کیمبرین پیٹرول 2025 میں گولڈ میڈل جیت لیا.

    پاک فوج نے برطانیہ میں کیمبرین پیٹرول 2025 میں گولڈ میڈل جیت لیا. .

    راولپنڈی: پاک فوج کی ٹیم نے برطانیہ کے شہر ویلز میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی مشہور ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025 میں گولڈ میڈل جیت لیا ہے

    انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان آرمی کی ٹیم نے 03 سے 13 اکتوبر 2025 تک ویلز برطانیہ میں منعقد ہونے والی ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول – 2025 میں گولڈ میڈل حاصل کیا ۔

    یہ ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 66 سال سے منعقد کی جارہی ہے، مشق میں پیشہ ورانہ معیار کو برقرار رکھا گیا ۔

    پوری دنیا سے مشق کے شرکا کو نا ہموار علاقے میں حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھنا پڑا، 48 گھنٹوں کے دوران 60 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے انہوں نے مسابقتی ماحول میں ماہرانہ انداز میں اپنے اہداف حاصل کئے۔

    رواں سال مشق میں 36 ممالک کی 137 ٹیموں نے حصہ لیا اور ان تمام ٹیموں میں سے کیپٹن محمد سعد کی قیادت میں پاک فوج کی ٹیم نے مشق میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور گولڈ میڈل حاصل کیا۔

    آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ یہ واقعی پوری قوم اور پاک فوج کے لیے قابل فخر لمحہ ہے جو اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور تربیت کے اعلیٰ ترین معیار کے لیے جانی جاتی ہے۔ پاک فوج نے ہمیشہ ملک کا پرچم سربلند رکھا ہے اور آئندہ بھی کوششیں جاری رکھے گی۔

error: Content is protected !!