Tag: Pakistan Polo

  • 13 واں میموریل پولو کپ سپانسرڈ بائی جے ایس بینک ٹیم ایف جی /دین نے جیت لیا

    13 واں میموریل پولو کپ سپانسرڈ بائی جے ایس بینک ٹیم ایف جی /دین نے جیت لیا

    13 واں میموریل پولو کپ سپانسرڈ بائی جے ایس بینک ٹیم ایف جی /دین نے جیت لیا

    لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) لاہور گیریژن پولو گراؤنڈ کے زیراہتمام 13 واں میجر جنرل سعید الزماں جنجوعہ میموریل پولو کپ سپانسرڈ بائی جے ایس بینک ٹیم ایف جی /دین نے جیت لیا۔ فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعدریجاس /شیخو سٹیل کو10-6ٰ سے ہرا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق چھ گول ٹورنامنٹ کا فائنل دیکھنے کیلئے تماشائیوں اور فمیلیز کی ایک بہت بڑی تعداد موجود تھی۔

    اس موقع پر مہمان خصوصی بریگیڈیئر مختار (ر)، جے ایس بینک کے برانچ بینکنگ ہیڈ رضا علی، راشد لطیف یونیورسٹی کے ڈاکٹر راشد لطیف، ماجد قریشی ریجنل ہیڈ جے ایس بینک، بریگیڈیئر بدر الزمان جنرل سعید الزماں کے بیٹے اور سیکرٹری، میجر بابر محبوب اعوان (ر) اور پولو کے سابق اور موجودہ کھلاڑیوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

    ایف جی /دین اور ریجاس /دین کے درمیان فائنل میچ بہت ہی زبردست رہا جو ایف جی /دین نے 10-6 سے جیتا۔ ایف جی /دین کی طرف سے حمزہ مواز خان نے پانچ، میاں عباس مختار اور شیخ محمد رافع نے دو دو اور امین الرحمان نے ایک گول سکور کیا۔

    ہارنے والی ٹیم ریجاس /شیخو سٹیل کی طرف سے راجہ میکائل سمیع نے تین، فرہاد شیخ، علی قلی اور فیصل شیخ نے ایک ایک گول سکور کیا۔

  • جناح لیگیسی پولو کپ 2025ء کا فائنل ٹیم ایف جی /دین نے جیت لیا

    جناح لیگیسی پولو کپ 2025ء کا فائنل ٹیم ایف جی /دین نے جیت لیا

    جناح لیگیسی پولو کپ 2025ء کا فائنل ٹیم ایف جی /دین نے جیت لیا۔

    لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) جناح پولو کلب کے زیراہتمام جناح لیگیسی پولو کپ 2025ء کا فائنل ٹیم ایف جی /دین نے جیت لیا۔ فائنل میں انتہائی دلچسپ مقابلے کے بعد سی کیو گولڈ /نیوایج کی ٹیم کو 8-6 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    تفصیلات کے مطابق جناح پولو فیلڈز میں فائنل مقابلہ دیکھنے کیلئے تماشائیوں اور فیملیز کی بڑی تعداد موجود تھی۔ فائنل میچ میں ایف جی /دین پولو نے زبردست مقابلے کے بعد سی کیو گولڈ /نیوایج کی ٹیم کو 8-6 سے ہرا دیا۔

    ایف جی /دین پولو کی طرف سے حمزہ مواز خان نے سات خوبصورت گول سکور کیے جبکہ عباس مختار نے ایک گول سکور کیا جبکہ سی کیو گولڈ /نیوایج کی طرف سے ثاقب خان خاکوانی نے پانچ، شیراز قریشی نے ایک گول سکور کیا۔

    قبل ازیں سب سڈری فائنل میں ٹیم ڈائمنڈ پینٹس/ دین نے انڈس پولو کی ٹیم کو 6-4 سے ہرا دیا اور سب سڈری فائنل جیت لیا۔ ڈائمنڈ پینٹس /دین کی طرف سے راجہ جلال ارسلان نے چار، میر حذیفہ احمد نے دو گول سکور کیے جبکہ انڈس پولو کی طرف سے ابراہیم خلیل اور بلال حئی نے دو دو گو ل سکور کیے۔

  • لاہور سمارٹ سٹی پنک پولو کپ 2025ء ; ایف جی /دین کی ٹیم نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

    لاہور سمارٹ سٹی پنک پولو کپ 2025ء ; ایف جی /دین کی ٹیم نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

    لاہور سمارٹ سٹی پنک پولو کپ 2025ء ; ایف جی /دین کی ٹیم نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

    لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام لاہور سمارٹ سٹی پنک پولو کپ 2025ء کے چوتھے دن ایف جی /دین نے لاہور سمارٹ سٹی کی ٹیم کو 10-4 سے ہرا کر فائنل کیلئے جبکہ ڈائمنڈ پینٹس نے انڈس پولو کو ہرا کر سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق جناح پولو فیلڈز میں پولو کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں۔ اس موقع پر کلب کے سیکرٹری میجر عادل راؤ (ر) اور دیگر بھی موجود تھے۔ پہلے میں حمزہ مواز خان کے شاندار کھیل کی بدولت ایف جی /دین کی ٹیم نے لاہور سمارٹ سٹی پولو ٹیم کو 10-4 سے ہرا دیا۔

    ایف جی /دین کی طرف سے حمزہ مواز خان نے چھ، عباس مختار نے تین اور شیخ محد رافع نے ایک گول سکور کیا۔ لاہور سمارٹ سٹی کی طرف سے ثاقب خان خاکوانی نے تین اور المان جلیل اعظم نے ایک گول سکور کیا،

    دوسرے میچ میں ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیم نے انڈس پولو کو 10-5 سے ہرا کر سب سڈری فائنل میں کوالیفائی کیا۔ فائنل اتوار کو ایف جی دین اور ماسٹر پینٹس کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

  • پنک پولو کپ 2025ء ; ریجاس /دین پولو اور ماسٹر پینٹس کی ٹیمیں فاتح رہیں۔

    پنک پولو کپ 2025ء ; ریجاس /دین پولو اور ماسٹر پینٹس کی ٹیمیں فاتح رہیں۔

    پنک پولو کپ 2025ء ; ریجاس /دین پولو اور ماسٹر پینٹس کی ٹیمیں فاتح رہیں۔

    لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام لاہور سمارٹ سٹی پنک پولو کپ 2025ء شروع ہوگیا۔ پہلے روز دو میچز کھیلے گئے جن میں ریجاس /دین پولو اور ماسٹر پینٹس کی ٹیمیں فاتح رہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سیزن کا پہلا ٹورنامنٹ پنک پولو کپ 2025ء کے پہلے روز میچز دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

    اس موقع پر سیکرٹری جناح پولو فیلڈز میجر عادل راؤ (ر) اور پولوکے سابق کھلاڑیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ سیکرٹری میجر عادل راؤ (ر) کے مطابق لاہور سمارٹ سٹی نے اس چار گول ٹورنامنٹ کو سپانسر کیا ہے

    جس میں آٹھ ٹیمیں شریک ہیں۔ ہر ٹیم میں ایک لیڈی کھلاڑی بھی موجود ہے۔ پہلے میچ میں ریجاس /دین پولو کی ٹیم نے ماسٹر پینٹس بلیک کی ٹیم کو پانچویں چکر میں سڈن ڈیتھ پر 8-7 سے ہرا دیا۔

    ریجاس /دین پولو کی طرف سے راجہ سمیع اللہ نے چھ گول، فیصل شہزاد اور شیخ محمد فرہاد نے ایک ایک گول سکور کیا۔

    ماسٹر پینٹس بلیک کی طرف سے راجہ تیمور اور ایملیا گری بے نے تین تین گول جبکہ بلال حیات نون نے ایک گول سکور کیا۔ دوسرے میچ میں ماسٹر پینٹس نے زبردست مقابلے کے بعد دی ٹاؤن ہال کی ٹیم کو 8.5-8 گول سے ہرا دیا۔

    ماسٹر پینٹس کی طرف سے آغا موسی نے چھ، بلال حئی نے دو گول سکور کیے جبکہ آدھا گول ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج حاصل تھا۔ دی ٹاؤن ہال کی طرف سے عمر اسجد ملہی نے چھ، پاولا گری بے نے دو گول سکور کیے۔

  • ایکوسٹار پولو سپر لیگ ; دوسرے مرحلے کے پہلے دن واریئرز اور کولٹس پی بی کی فتح

    ایکوسٹار پولو سپر لیگ ; دوسرے مرحلے کے پہلے دن واریئرز اور کولٹس پی بی کی فتح

    ایکوسٹار پولو سپر لیگ کے دوسرے مرحلے کے پہلے دن واریئرز اور کولٹس پی بی کی فتح

    لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) ایکوسٹار لاہور پولو کلب سپر لیگ 2025ء کے دوسرے مرحلے کے پہلے روز دو دلچسپ میچز ہوئے جن میں دی واریئرز ایکوسٹار اور دی کولٹس پی بی کی ٹیمیں فاتح رہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایکوسٹار کے تعاون سے منعقدہ لیگ کے میچز دیکھنے کیلئے فیملیز اور تماشائیوں کی اچھی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر کلب کے صدر ملک اعظم حیات نون، ایگزیکٹو کمیٹی ممبرز، ممبرز اور سیکرٹری لیفٹیننٹ کرنل عامر عمر اور دیگر بھی موجود تھے۔

    پہلے میچ میں دی واریئرز ایکوسٹار کی ٹیم نے دی کنگ گارڈ گروپ کی ٹیم کو8-5.5 سے ہرا دیا۔ دی وایئر ز ایکوسٹار میں فیصل خان کی جگہ میاں عباس مختار اور دی کنگ گارڈ گروپ میں راجہ میکائل سمیع کی بیماری کی وجہ سے بلال حیات نون کھیلے۔

    جیتنے والی ٹیم دی واریئرز ایکو سٹار کی طرف سے میاں عباس مختار نے تمام آٹھ خوبصورت گول سکور کیے جبکہ ہارنے والی ٹیم دی کنگ گارڈ گروپ کی طرف سے بلال حیات نون اور صائم عباس نے دو دو جبکہ تیمور علی ملک نے ایک گول سکور کیا۔

    دوسرا میچ کافی دلچسپ رہا جس میں دی کولٹس پی بی نے زبردست مقابلے کے بعد دی گلیڈی ایٹرز آئی ایس /پلاٹینم ہومز کی ٹیم کو 5-3.5 گول ہرا دیا۔

    جیتنے والی ٹیم دی کولٹس پی بی کی طرف سے احمد علی ٹوانہ نے تین، سردار محسن عطا کھوسہ اور عبدالرحمان منوں نے ایک ایک گول سکور کیا

    جبکہ ہارنے والی ٹیم دی گلیڈی ایٹرز آئی ایس پلاٹینم ہومز کی طرف سے ملک علی قلی خان اور بلال نے ایک ایک گول سکور کیا

    جبکہ ڈیڑھ گول انہیں ہیڈی کیپ ایڈوانٹیج حاصل تھا۔ آج بروز جمعرات سہ پہر ساڑھے چار بجے دی فائٹرز مومیز چیتا کا مقابلہ دی کولٹس پی بی سے ہوگا۔

  • ایکو سٹار لاہور پولو کلب سپر لیگ 2025ء کا فائنل آج کھیلا جائے گا

    ایکو سٹار لاہور پولو کلب سپر لیگ 2025ء کا فائنل آج کھیلا جائے گا

    ایکو سٹار لاہور پولو کلب سپر لیگ 2025ء کا فائنل آج کھیلا جائے گا

    لاہور ;  ایکوسٹار لاہور پولو کلب سپر لیگ 2025ء کا فائنل آج بروز ہفتہ 29 مارچ کو سہ پہرچار بجے ریمنگٹن فارما اور آئی ایس پولو /ماسٹر نائٹس کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہورپولو کلب میں لیگ کے پہلے مرحلے کے میچز کے بعد دو ٹیمیں فائنل کیلئے کوالیفائی کرگئیں۔ پول اے سے آئی ایس /ماسٹر نائٹس کی ٹیم نے چار میچ کھیلے اور چاروں جیتے اور مین فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

    آئی ایس /ماسٹر نائٹس کی ٹیم میں صوفی محمد ہاشم، ابراہیم سلطان، بلال حیات نون اور راجہ تیمور ندیم شامل ہیں۔ پول بی سے ریمنگٹن فارما کی ٹیم نے چاروں میچ جیتے اور فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

    ٹیم میں ابراہیم خان، ڈاکٹر فیصل قدیر کھوکھر، میر حذیفہ احمد اور حمزہ مواز خان شامل ہیں۔ فائنل کے مہمان خصوصی ایکو سٹار کے جنرل مینجر سیلز نعیم بشیر ہوں گے۔

    فائنل سے قبل دوسری تیسری پوزیشن کا میچ ایکوسٹار پولو ٹیم اور نیوایج کیبلز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

    پول اے میں ایکوسٹار پولو ٹیم نے چار میں سے تین میچ جیتے جبکہ پول بی سے نیوایج کیبلز کی ٹیم نے تین میچ جیت کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔

    ایکوسٹار پولو کی ٹیم میں ذکریا داؤد علی خان، فیصل خان، احمد بلال ریاض اور ممتاز عباس نیازی جبکہ نیوایج کیبلز کی ٹیم میں ابراہیم صدیقی، عدنان جلیل اعظم، عبدالرحمن منوں اور احمد علی ٹوانہ شامل ہیں۔

  • ایکو سٹار سپر لیگ پولو کپ 2025 کا شاندار آغاز

    ایکو سٹار سپر لیگ پولو کپ 2025 کا شاندار آغاز

    ایکو سٹار سپر لیگ پولو کپ 2025 کا شاندار آغاز

    معروف کنزیومر الیکٹرانکس برانڈ ایکو اسٹار نے لاہور پولو کلب کے اشتراک سے ایکو اسٹار سپر لیگ 2025 کے انعقاد کا اعلان کر دیا۔

    ایکو سٹار سپر لیگ پولو کپ چار ہفتوں تک جاری رہے گی جس میں 10 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ایکو اسٹار کے ڈائریکٹر طہٰ محمد نسیم نے بتایا کہ ایکو سٹار ہمیشہ سے کھیلوں کی ترقی اور بہترین معیار کے فروغ کے لیے کوشاں رہا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ لاہور پولو کلب کے ساتھ مل کر ایکو اسٹار سپر لیگ پولو کپ 2025 کا انعقاد کرنے کا مقصد کھیلوں کی سرپرستی کرنا اور کمیونٹی کے لیے معیاری اسپورٹس انٹرٹینمنٹ فراہم کرنا ہے۔

    ایکو سپر لیگ پولو کپ چار ہفتے جاری رہے گی، جس میں دو الگ الگ ٹورنامنٹس ہوں گے،

    ہر ٹورنامنٹ دو ہفتے پر مشتمل ہوگا جس میں ملک کے بہترین پولو کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملے گا۔

  • لاہور پولو کلب کے زیراہتمام دیپال 96 پنجاب کپ کا فائنل ٹیم ایچ این نے جیت لیا

    لاہور پولو کلب کے زیراہتمام دیپال 96 پنجاب کپ کا فائنل ٹیم ایچ این نے جیت لیا

     لاہور پولو کلب کے زیراہتمام دیپال 96 پنجاب کپ کا فائنل ٹیم ایچ این نے جیت لیا۔

    فائنل میں زبردست مقابلے کے بعد ٹیم ڈی ایس پولو کو 10-6 سے ہرا دیا۔

    لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) تفصیلات کے مطابق لاہور پولو کلب میں پولو کلب کے فائنل کے موقع پر تماشائیوں کی ایک بہت بڑی تعداد موجود تھی۔

    اس موقع پر مہمان خصوصی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان، سی ای او چنگان دانیال ملک، ڈائریکٹر چنگان سامر ملک،سابق وزیر داخلہ اعتزاز احسن، فلمسٹار شان، یو ٹیوبر جنید اکرم، ایچ ایس وائی اور سے شمار شخصیات موجود تھیں۔

    فائنل سے قبل سب سڈری فائنل میں اولمپیاء /اے زیڈ بی نے میدان مار لیا۔ پھر رائیڈنگ سکول کے بچوں نے بیرل ریس اور کیول کیڈ پیش کیا۔ اس کے بعد خواتین اور مردوں کے درمیان نیزا بازی کے مقابلے ہوئے۔ اس کے بعد آل گرلز پولو ایگزی بیشن میچ کھیلا گیا۔

    فائنل میچ میں ایچ این پولو نے پہلے چکر سے ہی ڈی ایس پولو کے خلاف جارحانہ کھیل پیش کیا اور میچ 10-6 سے جیت کر تاریخی پنجاب کپ اپنے نام کیا۔

    ایچ این پولو کی طرف سے پیلوبیلازادی نے شاندار کھیل پیش کیا اور چار خوبصورت گول سکور کیے جس پر انہوں نے پلیئر آف میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

    دیگر میں حمزہ مواز خان نے چھ گول سکور کیے۔ ڈی ایس پولو کی طرف سے لاؤ ابی لینڈا نے تین، میکس چارلٹن نے دو اور احمد علی ٹوانہ نے ایک گول سکور کیا۔

    اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے سپانسرز چنگان ماسٹر گروپ کے سی ای او دانیال ملک، ڈائریکٹر سامر ملک کے ہمراہ انعامات تقسیم کیے۔

    حیدر نسیم کی گھوڑی ایمپیدیا کو میچ کی بہترین گھوڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

  • چوتھی جونیئر پولو چیمپئن شپ ؛ ذکی فارمز پولو نے سلا پولو کی ٹیم کو 3-1 سے ہرا دیا

    چوتھی جونیئر پولو چیمپئن شپ ؛ ذکی فارمز پولو نے سلا پولو کی ٹیم کو 3-1 سے ہرا دیا

    چوتھی جونیئر پولو چیمپئن شپ ؛ ذکی فارمز پولو نے سلا پولو کی ٹیم کو 3-1 سے ہرا دیا

    لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) لاہور گیریژن پولو گراؤنڈز کے زیراہتمام چوتھی جونیئر پولو چیمپئن شپ سپانسرڈ بائی ٹی سی ایل پاکستان پارک میں شروع ہوگئی۔ پہلے روز کھیلے گئے میچ میں ذکی فارمز پولو ٹیم نے سلا پولو کی ٹیم کو 3-1 سے ہرا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پولو ایسوسی ایشن کے کیلنڈر ایونٹ میں چار ٹیمیں شریک ہیں جن میں سلا پولو، ذکی فارمز پولو ٹیم،سی ٹی آئی شپنگ اور کریولوجکس ٹیکنالوجیز کی ٹیمیں شامل ہیں۔ پہلا میچ دیکھنے کیلئے تماشائیوں اور فیملیز کی اچھی تعداد موجود تھی۔

    بچوں کو سپورٹ کرانے کیلئے والدین اور دیگر لوگ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر کلب کے سیکرٹری میجر بابر محبوب اعوان (ر) اور سابق کھلاڑی بھی موجود تھے۔ پہلے میچ میں ذکی فارمز پولو ٹیم نے سلا پولو کو 3-1 سے ہرایا۔

    ذکی فارمز کی طرف سے ذکریا داؤد علی خان نے تینوں گول سکور کیے جبکہ سلا پولو کی طرف سے ربیل نعمان حسن نے ایک گول سکور کیا۔ اب آج کریو لاجکس ٹیکنالوجیز کا مقابلہ سی ٹی آئی شپنگ سے ہوگا۔

  • 13 ویں لاہور اوپن پولو چیمپئن شپ ; سپانسرڈ بائی چیتا کے پہلے روز تین اہم میچز کھیلے گئے

    13 ویں لاہور اوپن پولو چیمپئن شپ ; سپانسرڈ بائی چیتا کے پہلے روز تین اہم میچز کھیلے گئے

    لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام13 ویں لاہور اوپن پولو چیمپئن شپ سپانسرڈ بائی چیتا کے پہلے روز تین اہم میچز کھیلے گئے۔ اس موقع پر تماشائیوں اور فیملیز کی اچھی تعداد موجود تھی۔ پہلے میچ میں ڈائمنڈ پینٹس نے ماسٹر پینٹس کی ٹیم کو 7-5 سے ہرا دیا۔

    ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے راجہ جلال ارسلان نے چار، میر حذیفہ احمد نے د و اور میر شعیب احمد نے ایک گول سکور کیا۔ ماسٹر پینٹس کی طرف سے عامر رضا بہبودی نے چار اور صوفی محمد عامر نے ایک گول سکور کیا۔

    دوسرے میچ میں ماسٹر پینٹس /نیوایج کیبلز کی ٹیم نے آئی ایس /ایس کیو/پلاٹینم ہومز کی ٹیم کو 6-4 سے ہرا دیا۔ ماسٹر پینٹس /نیوایج کیبلز کی طرف سے لاؤ ابی لینڈا، فاروق امین صوفی اور المان جلیل اعظم نے دو دو گول سکور کیے

    جبکہ آئی ایس /ایس کیو/پلاٹینم ہومز کی طرف سے حمزہ مواز خان نے تین، آغا موسی نے ایک گول سکور کیا۔ دن کے تیسرے میچ کا فیصلہ سڈن ڈیتھ پر پانچویں چکر میں ہوا جب ریجاس /باڑیز کی ٹیم نے پی اے ایف کی ٹیم کو 7-6 سے ہرا دیا۔

    ریجاس /باڑیز کی طرف سے محب فیصل شہزاد نے تین، ممتاز عباس نیازی اور خوان ٹروز جیز نے دو دو گول سکور کیے جبکہ پی اے ایف کی طرف سے سکواڈرن لیڈر حمزہ اقبال نے پانچ اور چودھری حیات نے ایک گول سکور کیا۔ آج بروز بدھ تین اہم میچز کھیلے جائیں گے۔

error: Content is protected !!