Tag: pat cummins

  • پیٹ کمنز ویسٹ انڈیز میں اپنی بیگی گرین کیپ کھو بیٹھے

    پیٹ کمنز ویسٹ انڈیز میں اپنی بیگی گرین کیپ کھو بیٹھے

    پیٹ کمنز ویسٹ انڈیز میں اپنی بیگی گرین کیپ کھو بیٹھے

    برج ٹاؤن: (ویب ڈیسک) آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کی بیگی گرین کیپ ویسٹ انڈیز میں گم ہوگئی، وہ برج ٹاؤن میں سیریز کے پہلے ٹیسٹ سے 24 گھنٹے قبل کیپ کھو بیٹھے۔

    سیریز سے قبل کیریبئن ہم منصب روسٹن چیز کے ہمراہ ٹرافی فوٹوشوٹ کے موقع پر انہوں نے نئی بیگی گرین پہن رکھی تھی، میچ شروع ہوا تو ان کے سر پر 2011 میں ملنے والی پرانی کیپ موجود نہیں تھی۔

    کمنز نے بعد میں انکشاف کیا کہ انہوں نے جو کیپ ایک دن قبل پہن رکھی تھی وہ گم ہو گئی ہے اور آخری اطلاعات تک انہیں کیپ واپس نہیں ملی تھی۔

    اس سے قبل گذشتہ برس نیو ایئر ٹیسٹ سے قبل سابق آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر کی بھی کیپ گم ہوگئی تھی جس پر ملک بھر میں تلاش شروع کی گئی تھی مگر بعد ازاں وہ ان کے ہی سامان سے برآمد ہوئی تھی۔

  • آسڑیلیا کی ٹیم دورہ پاکستان پر پہنچ گئی

    آسڑیلیا کی ٹیم دورہ پاکستان پر پہنچ گئی

    آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم پاکستان سے سیریز کھیلنے کیلئے چوبیس سال بعد اسلام آباد پہنچ گئی۔

    پیٹ کمنز کی قیادت میں آسٹریلوی ٹیم ایک خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچی جہاں سے اسے سخت سکیورٹی میں مقامی ہوٹل پہنچایا گیا۔آسٹریلیا پاکستان کے خلاف تین ٹیسٹ، تین ایک روزہ اور ایک T-20 میچ کھیلے گا۔سیریز کا آغاز جمعے سے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ سے ہو گا۔

  • دورہ پاکستان کیلئے آسٹریلیا کی فل اسٹرنتھ 18 رکنی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان

    دورہ پاکستان کیلئے آسٹریلیا کی فل اسٹرنتھ 18 رکنی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان

    چوبیس برسوں کے بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی آسٹریلیا کی فل اسٹرنتھ 18 رکنی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے جس کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے۔

    کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان میں کرکٹ سیریز کے حوالے سے انتظامات پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے فل اسٹرنتھ ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کیا ہے اور کوئی کھلاڑی سیریز سے دستبردار نہیں ہوا، وہی کھلاڑی پاکستان آ رہے ہیں جنہوں نے حال ہی میں ایشیز سیریز میں حصہ لیا۔

    آسٹریلوی ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے جب کہ اسٹیو اسمتھ نائب کپتان ہوں گے۔

    اس کے علاوہ آشٹن اگر ، اسکاٹ بولینڈ ،ایلیکس کیری ،کیمرون گرین، مارکوس ہیرس ،جوش ہیزل ووڈ ،ٹریوس ہیڈ ،جوش انگلس ،عثمان خواجہ ،مارنوس لابو شین ،نیتھن لیوئن ،میچل مارش ،مائیکل نیصر ،میچل اسٹارک ،میچل سویپسن اور ڈیوڈ وارنر ٹیم کا حصہ ہیں۔

    خیال رہے کہ تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 4 مارچ سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا تاہم وائٹ بال کرکٹ سیریز میں شامل تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے ٹیم کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

error: Content is protected !!