Tag: pcb dynamites

  • ریجنز صدور کی پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیرمین ذکا اشرف سے اہم ملاقات۔

    ریجنز صدور کی پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیرمین ذکا اشرف سے اہم ملاقات۔

     

    ریجنز صدور کی ذکا اشرف سے ملاقات۔

    ڈومیسٹک کرکٹ ڈھانچے پر بریفنگ۔ ریجنز کا پاکستان کرکٹ بورڈ پر مکمل اظہار اعتماد۔

     

    پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ میں حصہ لینے والے ریجنز کے صدور کے پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیرمین ذکا اشرف سے اہم ملاقات کی ہے۔

    اس ملاقات میں جو پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں خوشگوار ماحول میں ہوئی ڈومیسٹک کرکٹ کے ڈھانچے سے متعلق تفصیلی بات چیت ہوئی اور تمام اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے ڈومیسٹک کرکٹ کی مزید بہتری کے لیے مل جل کر کام کرنے کی کاوشوں کو اجاگر کیا گیا۔

    ملک کے مختلف کرکٹ ریجنز کے صدور نے ڈومیسٹک کرکٹ کے ڈھانچے سے متعلق ان تمام مجوزہ تبدیلیوں پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیا جو پاکستان کرکٹ بورڈ کرنے والا ہے اور جن کا اعلان آج کیا جائے گا۔

     

    اس ملاقات میں تمام شرکا نے نئے ڈومیسٹک فریم ورک سے متعلق کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اس ڈومیسٹک فریم ورک میں کرکٹ ٹیلنٹ کی گراس روٹ لیول پر پرورش ،ابھارنے اور اسے بلند کرنے پر توجہ دی گئی ہے۔

    حال ہی میں تشکیل پانے والی ٹیکنیکل کرکٹ کمیٹی جس کے سربراہ مصباح ا لحق اور رکن محمد حفیظ ہیں ، نے بھی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ریجنز کے صدور کو تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پر ڈومیسٹک کرکٹ آپریشنز کے قائم مقام ڈائریکٹر جنید ضیا نے بھی شرکا کو نئے ڈومیسٹک کرکٹ کے ڈھانچے سے متعلق تفصیل سے آگاہ کیا اور بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کس طرح کھلاڑیوں کی ڈیولپمنٹ پر منظم انداز میں کام کررہا ہے۔

    اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیرمین ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ وہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ پاکستان کرکٹ کا دل اور روح ریجنز سے ہے کیونکہ یہی ریجنز ڈومیسٹک کرکٹ میں ہمارے نوجوان ٹیلنٹ اور ان کی مہارت کو ابھارنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ کچھ عرصے کے لیے ہمارے ریجنل سیٹ اپ میں کام کرنے کے سلسلے میں خلا آیا لیکن اب انہیں خوشی ہے کہ یہ ریجنز دوبارہ متحرک ہوئے ہیں اور یہ ہماری کرکٹ کے لیے ایک اہم قدم ہے۔

    ذکا اشرف نے کہا کہ تمام ریجنز کی جانب سے سپورٹ اور جوش وخروش پر ان کا شکریہ ادا کیا اور اس یقین کا اظہار کیا کہ ہم سب اپنے کرکٹ اسٹارز کا عروج دیکھیں گے جو باوقار انداز میں پاکستان کرکٹ کی شاندار روایات کو آگے بڑھائیں گے۔

    مصباح الحق نے اس موقع پر امید ظاہر کی کہ ہم ایک ایسا ڈھانچہ تشکیل دے سکتے ہیں جو نہ صرف تمام کرکٹرز کے لیے فائدہ مند ہو بلکہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی مکمل دلچسپی بھی اس میں شامل ہو۔

    انہوں نے کہا کہ تمام شرکا کی حمایت سے یہ ڈھانچہ کامیابی سے ہمکنار ہوگا۔اگر ہم ساتھ کام کریں تو ہم ایک ایسا مستقبل تیار کرسکتے ہیں جو کھیل کے وقار اور بے شمار نوجوان کھلاڑیوں کی خواہشات کے مطابق ہو۔

    محمد حفیظ نے اس موقع پر شرکا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میرٹ کو ہم نے اہمیت دینی ہے اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ کرکٹرز اور سپورٹ اسٹاف مہارت اور لگن سے کام کرنے والے ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ یہ کرکٹ ڈھانچہ ہماری اجتماعی کوششوں کے ذریعے اس کھیل سے وابستہ افراد کو مواقع فراہم کرے گا۔ آپ لوگ کی سپورٹ سے ہم کھلاڑیوں کے لیے روشن مستقبل کے سلسلے میں پرامید ہیں۔

    اس ملاقات میں تمام ڈومیسٹک ریجنل صدور نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی کھیل کو ترقی اور فروغ کے سلسلے میں کوششوں کو سراہا اور اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔یاد رہے کہ اس ملاقات کے لیے تمام ریجنز کو دعوت نامے ارسال کیے گئے تھے تاہم چند ریجنل صدور اس ملاقات میں شریک نہ ہوسکے۔

     

     

  • کوٸٹہ ; آل پاکستان یوم آزادی کرکٹ گولڈ کپ کے تیسرے دن آٹھ میچز کھیلے گٸے.

    کوٸٹہ ; آل پاکستان یوم آزادی کرکٹ گولڈ کپ کے تیسرے دن آٹھ میچز کھیلے گٸے.

     

    آل پاکستان یوم آزادی کرکٹ گولڈ کپ کوٸٹہ بلوچستان کے تیسرے دن بھی آٹھ میچز کھیلے گٸے

    ٹورنامنٹ کے کوارٹر فاٸنل کا مرحلہ کل سے شروع ہوگا جبکہ فاٸنل 14 اگست کو کھیلا جاۓ گا

     

    کوٸٹہ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اور محکمہ کھیل حکومت بلوچستان کے تعاون سے آل پاکستان یوم آزادی کرکٹ گولڈ کپ کوٸٹہ بلوچستان کے تیسرے روز کوٸٹہ کے مختلف گراؤنڈز جن میں فاطمہ جناح کرکٹ گراؤنڈ، بیوٹمز کرکٹ گراؤنڈ، بولان کرکٹ گراؤنڈ اور شولا کرکٹ گراؤنڈ کوٸٹہ کینٹ میں آٹھ میچز کھیلے گٸے

     

    کوٸٹہ ریجن، کوٸٹہ چلتن، کوٸٹہ گرین، سعید اجمل کرکٹ اکیڈمی فیصل آباد، ڈیرہ مراد جمالی ریجن، نصیرآباد ریجن، ایبٹ آباد ریجن اور ملک کرکٹ اکیڈمی پشاور نے اپنے مدمقابل ٹیموں کو شکست دی

     

    فاطمہ جناح کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں کوٸٹہ چلتن نے لاڑکانہ ریجن کو 39 رنز سے شکست دی 183 رنز کے تعاقب میں لاڑکانہ کی ٹیم 20 اوورز میں 144 رنز پر ڈھیر ہوگٸی کوٸٹہ چلتن کے سید جہانگير شاہ نے 82 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ سید فریددین نے 49 رنز بنانے کیساتھ دو وکٹیں حاصل کی جبکہ دوسرے میچ میں کوٸٹہ ریجن نے راولپنڈی ریجن کو چھ وکٹوں سے شکست دی کوٸٹہ ریجن نے 110 رنز کا ٹارگٹ 17ویں اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا کپتان عبدالواحد بنگلزٸی نے ناقابل شکست 51 رنز کی اننگز کھیلی۔

     

    بولان کرکٹ گراؤنڈ کوٸٹہ کینٹ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں کوٸٹہ گرین نے کوٸٹہ واٸٹ کو 31 رنز سے شکست دی 165 رنز کے تعاقب میں کوٸٹہ واٸٹ کی ٹیم 20 اوورز میں 133 رنز بنا سکی کوٸٹہ گرین کے مدثر ارشاد نے 58 رنز بناۓ دوسرے میچ میں سعید اجمل کرکٹ اکیڈمی فیصل آباد نے فاٹا ریجن کو پانچ وکٹوں سے شکست دی سعید اجمل کرکٹ اکیڈمی نے 186 رنز کا ٹارگٹ 19ویں اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا عبدالصمد نے 55 رنز بلال شاہ نے 50 رنز اور محمد خلاق نے 40 رنز کی اننگز کھیلی

     

    شولا کرکٹ گراؤنڈ کوٸٹہ کینٹ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں ڈیرہ مراد جمالی ریجن نے فیصل آباد ریجن کو 8 رنز سے شکست دی ڈیرہ مراد جمالی ریجن نے 103 رنز کا ہدف 17ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا ڈیرہ مراد جمالی ریجن کے فیصل احمد نے 55 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ دوسرے میچ میں نصیرآباد ریجن نے پشاور ریجن کو 95 رنز سے ہرا دیا 171 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور ریجن 75 رنز پر دیر ہوگٸی نصیرآباد ریجن کے واجد اور یاسر نے تین تین جبکہ قراب علی اور عابد علی نے دو دو وکٹيں حاصل کی۔

     

    بیوٹمز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں ایبٹ آباد ریجن نے رانا نوید کرکٹ اکیڈمی کو پانچ وکٹوں سے شکست دی ایبٹ آباد ریجن نے 143 رنز کا ہدف 12ویں اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا محسن خان نے 94 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ دوسرے میچ میں ملک کرکٹ اکیڈمی پشاور نے کوٸٹہ بلیو کو 8 وکٹوں سے شکست دی 81 رنز کا ہدف ملک کرکٹ اکیڈمی پشاور نے دو وکٹوں کے نقصان پر 8 اوور میں حاصل کیا

     

     

  • نجم سیٹھی کی جانب سے کوچز تبدیل کرنے کا فیصلہ غلط تھا ; مصباح الحق.

    نجم سیٹھی کی جانب سے کوچز تبدیل کرنے کا فیصلہ غلط تھا ; مصباح الحق.

     

    مشیر چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈمصباح الحق کا کہنا ہے کہ نجم سیٹھی کی جانب سے کوچز تبدیل کرنے کا فیصلہ غلط تھا۔

     

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ بڑے ایونٹ سے پہلے کوچز کو تبدیل کرنے کے فیصلے میں کسی قسم کی دانشمندی نہیں ، مکی آرتھر اور بریڈبرن کو اپنی کارکردگی دکھانے کے لیے وقت ملنا چاہیے۔

     

    مشیر چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ کے بعد غیر ملکی کوچز کی کارکردگی کا جائزہ لے کراس حوالے سے فیصلہ کریں گے۔

     

     

     

  • پاکستانی ٹیم میں سلیکشن ، محمد حریرہ کے لیے ابھی یہ ابتدا ہے

    پاکستانی ٹیم میں سلیکشن ، محمد حریرہ کے لیے ابھی یہ ابتدا ہے

     

     

    پاکستانی ٹیم میں سلیکشن ، محمد حریرہ کے لیے ابھی یہ ابتدا ہے

    ان متاثرکن اعداد وشمار پر ایک نظر ڈالیے ۔68 کی اوسط سے بنائے گئے 2252رنز جن میں 8سنچریاں شامل ہیں اور ان 8 سنچریوں میں بھی سب سے بڑا اسکور 311 رنز اور وہ بھی اپنے پہلے ہی فرسٹ کلاس سیزن میں۔ اس کے علاوہ 38 اننگز میں مزید8 نصف سنچریاں اور 70کا اسٹرائیک ریٹ ۔

     

    یہ اعداد وشمار ایک ایسے کرکٹر کے ہیں جس نےابھی تک صرف دو فرسٹ کلاس سیزن کھیل رکھے ہیں اور وہ ہیں 21سالہ محمد حریرہ جنہیں اس متاثرکن پرفارمنس کی وجہ سے پہلی مرتبہ پاکستانی کرکٹ ٹیم میں شامل ہونے کا موقع ملا ہے جو اسی ماہ دو ٹیسٹ میچز کھیلنے سری لنکا جارہی ہے۔

     

    محمد حریرہ کا فرسٹ کلاس کرکٹ میں آغاز بہت زبردست تھا جس کا خواب ہر کرکٹر دیکھتا ہے۔ انہوں نے 22-2021 میں اپنی پہلی ہی قائداعظم ٹرافی میں ٹرپل سنچری بناکر پاکستان کی سرزمین پر جاوید میانداد کے بعد ٹرپل سنچری بنانے والے دوسرے کم عمر ترین بیٹر ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

     

    محمد حریرہ نے ناردن کی طرف سے بلوچستان کے خلاف اسٹیٹ بینک گراؤنڈ کراچی میں 311رنز اسکور کیے جس میں چالیس چوکے اور چار چھکے شامل تھے۔ان کی اس شاندار کارکردگی کی وجہ سے ناردن نے بلوچستان کو اننگز اور 170 رنز سے شکست دی۔

     

    محمد حریرہ اس سال سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر تھے۔ اگلے سیزن میں وہ ایک ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے والے واحد بیٹر تھے۔حریرہ نے قائداعظم ٹرافی کے بائیس میچوں میں 65کی اوسط سے 2010رنز بنائے ہیں۔

     

    ان کی اس شاندار کارکردگی کی وجہ سے جس میں ان کی پختہ تیکنک ، ٹمپرامنٹ اور اسٹروکس کی رینج کا عمل دخل نمایاں ہے وہ پاکستان شاہینز کے دورۂ زمبابوے میں بھی کامیاب رہے اس دورے کے دو فرسٹ کلاس میچوں میں ایک سنچری اور ایک نصف سنچری اسکور کی۔

     

    محمد حریرہ نے سلمان علی آغا کے ساتھ پی سی بی ڈیجیٹل کے خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ وہ کبھی نتیجے کے بارے میں نہیں سوچتے بلکہ آن اور آف دی فیلڈ کے لیے جو ضروری تقاضے ہیں انہیں پورا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ قائداعظم ٹرافی میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹرزمیں ٹاپ پر رہنا میرے ذہن میں کبھی بھی نہیں تھا۔وہ اس عمل کو اہمیت دیتے رہے ہیں کہ کس طرح اپنی فٹنس کو ٹریننگ اور ڈائٹ کے ذریعے اچھا رکھنا ہے اور وہ کوشش کرتے ہیں کہ میدان میں سو فیصد کردکھائیں۔یہی سوچ انہیں سب سے زیادہ رنز بنانے میں مددگار ثابت ہوئی ہے۔

     

    محمد حریرہ کا کہنا ہے کہ ریڈ بال کرکٹ میں صبر بہت ضروری ہے مشکل کنڈیشنز میں آپ خود کو تبدیل نہیں کرسکتے اور آپ کو اسکور کرنے کے لیے بہت زیادہ حاضر دماغ رہنا پڑتا ہے۔آپ کو اپنی خامیوں اور طاقت کا پتہ ہونا چاہیے جو میچ کی مختلف سچوئشینوں میں آپ کے کام آتی ہے۔

     

    محمد حریرہ نے کم عمری سے ہی اپنی صلاحیتوں کا پتہ دے دیا تھا ۔ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایج گروپ پروگرام کی پراڈکٹ ہیں۔ 2019میں وہ انڈر19 ون ڈے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 342 رنز رنز بنانے والے بیٹر تھے جبکہ سہ روزہ ٹورنامنٹ میں وہ سب سےزیادہ رنز بنانے والوں میں تیسرے نمبر پر رہے تھے انہیں اس عمدہ کارکردگی کا صلہ 2020 میں جنوبی افریقہ میں منعقدہ انڈر19 ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم میں شمولیت کی صورت میں ملا۔

     

    حریرہ نے افغانستان کے خلاف اپنے پہلے ہی میچ میں نصف سنچری اسکور کی اور دو کیچز بھی لیے جس پر وہ پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

    محمد حریرہ کا تعلق سیالکوٹ سے ہے جو ہمیشہ سے اعلی پائے کے بیٹسمینوں کی شاندار روایت رکھتا ہے۔ حریرہ کے رول ماڈل ان کے چچا شعیب ملک ہیں۔

     

    وہ کہتے ہیں کہ اپنے چچا کو کھیل کے اعلی درجے پر کھیلتا دیکھ کر مجھے بہت حوصلہ ملا ہے میں ان سےسیکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔ ان سے میں کرکٹ پر بہت بات کرتا ہوں اور انہوں نے میرے کریئرمیں بہت مدد اور حوصلہ افزائی کی ہے۔

     

    محمد حریرہ کرکٹ کے ساتھ ساتھ اپنی تعلیم کو بھی بڑی اہمیت دے رکھی ہے اس وقت وہ سیالکوٹ یونیورسٹی کے فنانس اینڈ اکاؤنٹنگ سے متعلق ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام سے وابستہ ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ کرکٹ کی مصروفیات دیکھتے ہوئے یونیورسٹی ان سے بہت تعاون کررہی ہے۔

     

    محمد حریرہ کا کہنا ہے کہ ہر کرکٹر کا خواب ہوتا ہے کہ وہ اپنے ملک کی نمائندگی کرے اور وہ بہت زیادہ پرجوش ہیں۔ میری فیملی بھی بہت خوش ہے یہ سب انہی کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔ یہ دراصل ابتدا ہے میں طویل عرصے تک پاکستان کے لیے کھیلنا چاہتا ہوں۔

     

     

     

  •  لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پی سی بی کے الیکشن کے خلاف حکم امتناع واپس لیتے ہوئےانتخابات کروانے کی اجازت دے دی

     لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پی سی بی کے الیکشن کے خلاف حکم امتناع واپس لیتے ہوئےانتخابات کروانے کی اجازت دے دی

     

     لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پی سی بی کے الیکشن کے خلاف حکم امتناع واپس لیتے ہوئےانتخابات کروانے کی اجازت دے دی۔جسٹس انوار حسین نے تمام دلائل سننے کے بعد حکم امتناعی کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔

     

    لاہور ہائیکورٹ میں پی سی بی کی جانب سے امتیاز رشید صدیقی ایڈووکیٹ پیش ہوئے ۔درخواست گزارملک ذوالفقار کی وکیل مس ندا کفیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مینجمنٹ کمیٹی کی منظوری سے بنائے بورڈ آف گورنرز کو پی سی بی الیکشن کمشنر نے عہدوں سے ہٹا دیا،پی سی بی الیکشن کمشنر نے غیر آئینی اقدام کرتے ہوئے بورڈ آف گورنرز کےنوٹیفیکیشن کوکالعدم قرار دیا۔

     

    درخواست گزار نے موقف اپنایا کہپی سی بی کے الیکشن کمشنر نے غیر قانونی اقدام کرتے ہوئے نیابورڈ آف گورنرز تشکیل دیا،عدالت سےاستدعا ہے کہ پی سی بی الیکشن کمشنر کا ازخود نیا بورڈ آف گورنرز تشکیل دینے کا اقدام غیر آئینی قرار دیاجائے،عدالتی فیصلےآنے تک پی سی بی انتخابات روکنے کا حکم دیاجائے۔

     

    لاہور ہائیکورٹ نےفریقین کے دلائل سننے کے بعد چیئرمین پی سی بی کے الیکشن کے خلاف حکم امتناع واپس لے لیا۔جسٹس انوار حسین نے چیئرمین پی سی بی کے الیکشن کے خلاف تمام درخواستیں یکجا کرنے کی سفارش کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس کو ارسال کردی۔

     

     

     

  • قومی سہ فریقی ٹی ٹونٹی خواتین چیمپئن شپ 22 نومبر سے شروع ہو گی

    قومی سہ فریقی ٹی ٹونٹی خواتین چیمپئن شپ 22 نومبر سے شروع ہو گی

    لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)نیشنل ویمنز ٹرائنگولر ٹی ٹونٹی کرکٹ چیمپئ شپ 22 نومبر سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں شروع ہوگی۔ ایونٹ کا فائنل یکم دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ٹورنامنٹ میں کُل 42 خواتین کرکٹرز شرکت کریں گی۔ ایونٹ میں تقریباََ سترہ لاکھ روپے کے انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔

    دس روزہ ٹورنامنٹ میں پی سی بی بلاسٹرز،پی سی بی چیلنجرز اور پی سی بی ڈائنا مائٹس کی ٹیمیں شرکت کریں گی، ڈبل لیگ کی بنیاد پر کھیلے جانے والے ایونٹ میں 2 ٹاپ ٹیمیں یکم دسمبر کو پوائنٹس کی بنیاد پر فائنل میں مدمقابل آئیں گی۔

    یہ چمپئین شپ قومی خواتین کرکٹ کے معیار میں مزید بہتری لانے کے لئے معاون ثابت ہو گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے سات میچز پر مشتمل اس ٹورنامنٹ کو لائیواسٹریم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایونٹ کے تمام میچزپی سی بی کے آفیشل یو ٹیوب چینل پر براہ راست نشر کیے جائیں گے، جہاں 9 کیمروں سے کوریج کی جائے گی۔

    خواتین کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور بہترین کارکردگی کی ترغیب کے لیے گزشتہ سال کی نسبت ایونٹ کی انعامی رقم میں دوگنا ہ اضافہ کردیا گیا ہے۔

    پی سی بی چیلنجرز کی ٹیم ایونٹ میں ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ گزشتہ ایڈیشن میں 292 رنز بناکر پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز حاصل کرنے والی منیبہ علی اس ایونٹ میں دفاعی چیمپئن کی قیادت کریں گی۔

    ایونٹ کی فاتح ٹیم کودس لاکھ اور رنرزاپ کو پانچ لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گئی۔اس دوران ہر میچ کی بہترین کھلاڑیوں کو 20 ہزار روپے جبکہ پلیئر آف دی چیمپئن شپ کو 50 ہزار روپے کیش بطور انعام دیا جائے گا۔

    پی سی بی بلاسٹر کی قیادت عالیہ ریاض اور پی سی بی ڈائنمائٹس کی قیادت رامین شمیم کریں گی۔

    پی سی بی چیلنجرز اور پی سی بی ڈائنامائٹس کی کپتانی بالترتیب عالیہ ریاض اور رامین شمیم کریں گی۔ تمام ٹیموں کے اسکواڈ میں ایک ایک انڈر 19 ویمن کرکٹرکو شامل کیا گیاہے۔

    اس سے قبل پی سی بی کوویڈ 19 کی وباء کے باوجود کراچی میں نیشنل ہائی پرفارمنس کیمپ کا انعقاد کرچکا ہے۔بائیو سیکیور ماحول میں منعقدہ اس کیمپ میں خواتین کرکٹ ٹیم کی مستقل جاری اس دوڑ میں نمایاں 27 خواتین کرکٹرز نے شرکت کی۔

    شیڈول:

    بائیس نومبر: پی سی بی بلاسٹرز بمقابلہ پی سی بی ڈائنامائٹس بمقام پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی
    تئیس نومبر پی سی بی بلاسٹرز بمقابلہ پی سی بی چیلنجرز بمقام پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی
    پچیس نومبر: پی سی بی ڈائنامائٹس بمقابلہ پی سی بی چیلنجرز بمقام پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی
    چھبیس نومبر: پی سی بی ڈائنامائٹس بمقابلہ پی سی بی بلاسٹرزبمقام پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی
    اٹھائیس نومبر: پی سی بی چیلنجرز بمقابلہ پی سی بی بلاسٹرز بمقام پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی
    انتیس نومبر: پی سی بی چیلنجرز بمقابلہ پی سی بی ڈائنامائٹس بمقام پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی
    یکم دسمبر: فائنل بمقام پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی

    اسکواڈز:
    پی سی بی بلاسٹرز:
    منیبہ علی (کپتان)،عائشہ نسیم،بسمہ معروف، کائنات حفیظ، ندا ڈار، فاطمہ ثناء، سیدہ عروب شاہ، سعدیہ اقبال، صبا ء نذیر،ایمن انور، وحیدہ اختر، صدف شمس، صائمہ ملک ، عاصمہ امین (وکٹ کیپر)۔
    پی سی بی بلاسٹرز:
    عالیہ ریاض (کپتان)، جویریہ خان، سدرہ امین، جویریہ ودود، حرینہ سجاد، نتالیہ پرویز،طوبہٰ حسن، انعم امین، سدرہ نواز (وکٹ کیپر)، حفصہ امجد، ماہم طارق، نورین یعقوب، خدیجہ چشتی اور انوشہ ناصر۔
    پی سی بی ڈائنامائٹس:
    رامین شمیم (کپتان)، ناہیدہ خان، عائشہ ظفر، عمیمہ سہیل، حفصہ خالد، ارم جاوید، کائنات امتیاز، سبحانہ طارق، نجیہ علوی ( وکٹ کیپر)، نشرا سندھو،امِ ہانی، سیدہ زہرہ فاطمہ، اآئمہ سلیم۔

    میڈیا کے لیے گائیڈ لائنز:

    • پی سی بی میڈیا کے معز ز نمائندگان کے لیے چائے،کافی اور پانی کا بندوبست کرے گا۔ علاوہ ازیں، معززمیڈیا نمائندگان کو اپنا کھانا اپنے ہمراہ لانے کی اجازت ہو گی۔
    • اگر آپ میں کویڈ 19 کی علامات پائی جائیں تو براہ کرام میچ میں آنے سے گریز کریں۔
    • اسٹیڈیم آمد پر تھرمل گن سے آپ کا بخارچیک کیا جائے گا۔
    • براہ کرام سماجی فاصلے کو یقینی بناتے ہوئے چہرے پر ماسک کا استعمال لازم کریں۔
    • میڈیا نمائید گان وینیو پر ایک جگہ اکھٹے ہونے سے مکمل پرہیز کریں۔
    • میڈیا کے لیے مخصوص جگہوں پر ہینڈ سنٹائزر دستیاب ہونگے،علاوہ ازیں میڈیا نمائیدگان اپنے لیے ذاتی ہینڈ سنٹائزر لا سکتے۔
    • میچ کے دنوں میں آفیشلز کی جانب سے مختلف اوقات میں بخار چیک کرسکتا ہے۔
    • میڈیانمائندگان کو ہوٹل،ٹریننگ اور میچ وینیوز پر کھلاڑیوں کےون آن ون انٹرویوز کی اجازت نہیں ہوگی۔

error: Content is protected !!