Tag: pskistan sports

  • ورلڈ جونیئر سکواش مقابلوں میں پاکستان کے دو کھلاڑیوں نے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

    ورلڈ جونیئر سکواش مقابلوں میں پاکستان کے دو کھلاڑیوں نے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

     امریکا میں جاری ورلڈ جونیئر سکواش مقابلوں میں پاکستان کے دو کھلاڑیوں نے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

    ہیوسٹن میں جاری ایونٹ میں حمزہ خان اور عبداللہ نواز نے راؤنڈ آف 16 کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

    حذیفہ ابراہیم کو راؤنڈ آف 32 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، حذیفہ ابراہیم کو ملائشیا کے حارتھُد دانیال نے تین ایک سے شکست دی، ملائشین کھلاڑی نے میچ میں 9-11، 5-11، 11-9 اور 5-11 سے کامیابی حاصل کی۔

    سیکنڈ سیڈ حمزہ خان نے راؤنڈ آف 32 میں مصر کے یوسف مبارک کو ہرایا، حمزہ خان نے اپنا میچ بآسانی 28 منٹ میں تین صفر سے جیتا، حمزہ کی جیت کا سکور 6-11، 8-11 اور 4-11 رہا۔

    پاکستان کے عبداللہ نواز اور کینیڈا کے واسع مقصود کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا، عبداللہ نواز نے دو ایک کے خسارے سے کم بیک کرکے تین دو سے کامیابی حاصل کی، عبداللہ نواز کی جیت کا سکور 12-10، 9-11، 11-6، 8-11 اور 5-11 رہا۔

    خیال رہے عبداللہ نواز پری کوارٹر فائنل میں مصر کے عمر اعظم کے مدمقابل ہوں گے۔

  • 13واں رشید ڈی حبیب میموریل گالف: زبیر حسین ہول ان ون کرنے میں کامیاب

    13واں رشید ڈی حبیب میموریل گالف: زبیر حسین ہول ان ون کرنے میں کامیاب

    13واں رشید ڈی حبیب میموریل گالف: زبیر حسین ہول ان ون کرنے میں کامیاب

    رشید ڈی حبیب گالف 2024 کے دوسرے دن احمد بیگ بدستور سرِ فہرست

     

    کراچی، 19 جنوری، 2024: بینک الحبیب کے 13 ویں رشید ڈی حبیب میموریل نیشنل پروفیشنل گالف ٹورنامنٹ 2024 کا دوسرا دور جمعہ 19 جنوری کو کراچی گالف کلب (KGC) میں کھیلا گیا۔

    پی اے ایف کے زبیر حسین ٹورنامنٹ کے دوسرے دن شاندار ہول ان ون کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ ریڈ کورس کے 7ویں ہول پر 5 آئرن کا استعمال کرتے ہوئے، کراچی گالف کلب میں 210 گز کے فاصلے سے شاندار شاٹ نے زبیر کو ایک بالکل نئی ٹویوٹا کرولا کار کا مالک بنادیا۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس شاندار اعزار کو زبیر نے والدین کی دعاؤں کا نتیجہ قرار دیا۔ لاہور کے احمد بیگ نے 137-7 انڈر پار کے مجموعی اسکور کے ساتھ دوسرے دن بھی اپنی برتری برقرار رکھی۔

    کے جی سی کے محمد زبیر اور راولپنڈی سے محمد منیر اپنے مشترکہ 139-5 انڈر پار کے ساتھ احمد کا تعاقب کر رہے ہیں۔

    دفاعی چیمپئن وحید بلوچ، دلشاد علی، محمد عالم اور اکبر مہروز کا مجموعی اسکور 142-2 انڈر پار رہا۔ پہلے دو روز کے کٹ کے بعد پچپن پروفیشنل گالفرز ہفتے سے دوسرا راؤنڈ کھیلیں گے۔  ٹورنامنٹ کا فائنل راؤنڈ اتوار 21 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

     

     

  • پاکستان کرکٹ بورڈ کا ڈائنیٹک کیو سے معاہدہ

    پاکستان کرکٹ بورڈ کا ڈائنیٹک کیو سے معاہدہ

     

    پاکستان کرکٹ بورڈ کا ڈائنیٹک کیو سے معاہدہ

     

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈائنیٹک کیو کے ساتھ پیر کےروز نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

    یاد رہے کہ ستائیس ستمبر کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈائنیٹک کیو، لفبرا کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے تھے۔ یہ معاہدہ کھلاڑیوں کی کارکردگی بلند کرنے کے ضمن میں ایک اہم قدم ہے۔

    اس اشتراک کے نتیجے میں لفبرا یونیورسٹی میں کھلاڑیوں کو ورلڈ کلاس سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائے جائے گی جن میں بائیو مکینکل پہلوؤں، انجریز سے صحت یاب ہونے اور پلیئر ڈیولپمنٹ کو بنیادی اہمیت حاصل ہوگی۔

    ڈائنیٹک کیو اس معاہدے کے تحت کوچنگ ایجوکیشن کورسز بھی پیش کرے گا جو عصر حاضر کی ٹیکنالوجی اور پریکٹیکل کوچنگ سے ہم آہنگ ہونگے جس کے نتیجے میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کو بلند کیا جاسکے گا۔

    معاہدے پر دستخط کی تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف، چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر، ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ، ڈائریکٹر ڈومیسٹک ندیم خان اور سینئر جنرل منیجر ڈومیسٹک جنید ضیاء نے شرکت کی۔

    ڈائنیٹک کیو کی نمائندگی سی ای او مکی کلارک، کو فاؤنڈر اور چیف سائنس آفیسر- پروفیسر مارک کنگ اور علی احسان، سی ای او سوچو کرکٹ نے کی۔ یہ تمام افراد وڈیو کال کے ذریعے شریک ہوئے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ وہ ڈائنیٹک کیو کے ساتھ کام کرنے پر بہت خوش ہیں کیونکہ یہ پاکستان کرکٹ کو مزید اوپر لانے کے ضمن میں ایک اہم موقع فراہم کرتا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ اس اشتراک سے ہمارے کھلاڑیوں کی فوری ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی اور اس سے پاکستان میں کرکٹ کا مستقبل بہتر انداز میں استوار ہوگا۔

    اس موقع پر مکی کلارک کا کہنا تھا پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ کام کرنا ایک حوصلہ افزا کوشش ہے۔ہمارا مقصد یہ ہے کہ پاکستان کے کھلاڑیوں کا کریئر طویل اور بہترین فٹنس کے ساتھ ہو جس میں انجری کا خطرہ کم سے کم ہو۔
    ہم اس اشتراک کے آغاز پر آپ کی مہمان نوازی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

     

     

  • 12 ویں کلیگن بوائز اینڈ گرلز تھروبال چیمپئن شپ میں گرلز کیٹگریز کی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی

    12 ویں کلیگن بوائز اینڈ گرلز تھروبال چیمپئن شپ میں گرلز کیٹگریز کی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی

     

    12 ویں کلیگن بوائز اینڈ گرلز تھروبال چیمپئن شپ میں گرلز کیٹگریز کی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی

     

    کراچی (نواز گوھر) پاکستان تھروبال بال فیڈریشن کے زیراہتمام 12 ویں کلیگن بوائز اینڈ گرلز تھروبال چیمپئن شپ میں گرلز کیٹگریز کی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے۔

    پاکستان تھروبال بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ گزشتہ روز پی ایس بی کوچنگ سنٹر کراچی میں کھیلے گئے یونیورسٹی گرلز کیٹگریز کے مقابلوں میں ڈیننگ لا یونیورسٹی اور گرین وچ یونیورسٹی نے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

    پہلے سیمی فائنل میں ڈیننگ لا یونیورسٹی نے کراچی یونیورسٹی کو 0-2 سے اور دوسرے سیمی فائنل میں گرین وچ یونیورسٹی نے آئی او بی ایم کو 0-2 سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

    اوپن گرلز کیٹگریز کے مقابلوں میں این ٹی اے اور آئی ٹی الفا کی ٹیمیں فائنل میچ پہچ گئیں ہیں۔ پہلے سیمی فائنل میں این ٹی اے یلو نے این ٹی اے ریڈ کو 1-2 سے اور دوسرے آئی ٹی الفا نے گرین وچ یونیورسٹی کو 1-2 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔

     

     

  • سیلف پریکٹس مذید تیز کردیں.صدر پاکستان فیڈریشن بیس بال کی وومین سیکریٹری عائشہ ارم سے گفتگو

    سیلف پریکٹس مذید تیز کردیں.صدر پاکستان فیڈریشن بیس بال کی وومین سیکریٹری عائشہ ارم سے گفتگو

    اچھی فٹنس اور قوت مدافعت کورونا متاثر کھیلوں کے میدانوں کی ویرانی و کھلاڑیوں کی مایوسی دور کرنے میں معاون ہوگی.سید فخر علی شاہ

    کورونا کے بعد ایونٹس کی بھرمار ہوگی.سیلف پریکٹس مذید تیز کردیں.صدر پاکستان فیڈریشن بیس بال کی وومین سیکریٹری عائشہ ارم سے گفتگو
     کوٹری/لاہور( )”اچھی فٹنس اور قوت مدافعت کورونا متاثر کھیلوں کے میدانوں کی ویرانی و کھلاڑیوں کی مایوسی دور کرنے میں معاون ہوگی”. یہ بات پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ نے پاکستان وومین بیس بال کی سیکریٹری عائشہ ارم سے گفتگو میں کہی.انکا کہنا ہے کہ لاک ڈائون اور کورونا کے

    خاتمے کی خبر پاکستان میں بیس بال سے وابسطہ آفیشلز و کھلاڑیوں کے لیئے پرمسرت ہوگی کیونکہ پاکستان کی تین کیٹیگریز کی ٹیموں نے اعلان شدہ ایونٹس میں حصہ لینے بیرون ممالک جانا ہے.انشاء اللہ اس حوصلہ افزاء اعلان کے بعد کھیلوں کے میدانوں میں موجود ویرانی اور بیس بال کھلاڑیوں کی مایوسی اور بے چینی کورونا کے خاتمے کے ساتھ ہی ختم ہوجائےگی.انکا مذید کہنا تھا کہ کورونا سے متعلق تمام حفاظتی تدابیر

    اختیار کرنے اور حکومتی احکامات کی پیروی کرتے ہوئے ہم نے کھلاڑیوں کو سیلف پریکٹس شروع کرنے کی ہدایات بھی  جاری کردی تھیں.انہوں نے اس سلسلے کو مذید تیز کرنے کے لیئے کھلاڑی روزانہ دوپہر 12 سے 2 بجے تک آن لائن ہوکر وڈیو کانفرنس میں شریک ہوتے ہیں اور اپنے آفیشلز و کوچز سے مفید مشورے لے رہے ہیں.وہ واٹس اپ گروپ پر اپنی پریکٹس کی وڈیوز جاری کرتے ہیں اور کوچز انکی غلطیوں کی

    نشاندہی کرتے ہیں.انہوں نے اس ضمن میں مذید بہتر اقدامات کرنے کی غرض سے فیڈریشن کے سینیئر نائب صدر انجینیئر محمد محسن خان, ہیڈ کوچ مصدق حنیف, وومین چیئرپرسن سادیہ علوی, سیکریٹری عائشہ ارم,معروف فزیکل ایجوکیشنسٹ پرویز احمد شیخ اور دیگر زمیداران سے بھی تبادلہ خیال کیا کہ کس طرح کھلاڑیوں کی فٹنس اور قوت مدافعت میں اضافہ کیا جاسکتا ہے.

error: Content is protected !!