Tag: ranking

  • آئی سی سی کی ٹیسٹ ریکنگ میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عباس دوبارہ ٹاپ ٹین میں شامل

    آئی سی سی کی ٹیسٹ ریکنگ میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عباس دوبارہ ٹاپ ٹین میں شامل

    دبئی (سپورٹس لنک رپورٹ)آئی سی سی کی ٹیسٹ ریکنگ میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عباس دوبارہ ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے۔آئی سی سی نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان مانچسٹر میں کھیلے گئے ٹیسٹ کے بعد کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کی ہے۔نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق بلے بازوں میں آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں جب کہ ویرات کوہلی دوسرے اور مارنوس لبوشین تیسرے نمبر پر ہیں۔

    پاکستان کے بابر اعظم 791 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہیں جب کہ ڈیوڈ وارنر ان سے دو پوائنٹس کے اضافے سے پانچویں نمبر پر ہیں۔انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 156 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے والے شان مسعود بھی ترقی پا کر 19 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

    بولنگ کے شعبے میں بھی آسٹریلیا کے فاسٹ بولر پیٹ کمنز پہلے نمبر پر ہیں جب کہ پاکستان کے محمد عباس مانچسٹر ٹیسٹ میں تین وکٹیں لینے کے بعد آسٹریلیا کے جوش ہیزل وڈ کے ساتھ مشترکہ طور پر دسویں نمبر پر آ گئے ہیں، دونوں کے پوائنٹس کی تعداد 769 ہے۔ راؤنڈرز کی فہرست میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی ٹاپ ٹین میں شامل نہیں ہے جب کہ اس فہرست میں پہلا نمبر انگلینڈ کے بین اسٹوکس کا ہے۔

  • سمتھ نے آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا

    سمتھ نے آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا

    دبئی (سپورٹس لنک رپورٹ)بھارت کے کپتان اور مایہ ناز بیٹسمین ورات کوہلی سے آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن چھن گئی۔ورات کوہلی کی کپتانی میں بھارت کو نیوزی لینڈ کے خلاف حالیہ ٹیسٹ میچ میں 10 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جب کہ وہ انفرادی طور پر بھی ناکام ہوئے اور میچ میں صرف 21 رنز بنا سکے۔

    آئی سی سی کی تازہ ترین رینکنگ کے مطابق ورات کوہلی 906 پوائنٹس کےساتھ دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں جب کہ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ 911 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پہنچ گئے ہیں۔ٹیسٹ رینکنگ میں تیسرے نمبر پر نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن موجود ہیں جب کہ پاکستان کے بابر اعظم پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔

    یاد رہے کہ یکم اگست 2019 سے جون 2021 تک کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچز آئی سی سی کی پہلی ورلڈ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔ چیمپئن شپ کے اختتام پر پہلے دونمبر پر موجود ٹیمیں جون 2021 میں لارڈز کے میدان میں فائنل کھیلیں گی۔اب تک کے میچز کے نتائج کے مطابق بھارت کی ٹیم 360 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جب کہ آسٹریلیا کی ٹیم 269 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

  • آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ،بابر اعظم تیسری پوزیشن پر آگئے

    آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ،بابر اعظم تیسری پوزیشن پر آگئے

    دبئی (سپورٹس لنک رپورٹ)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارت اور آسٹریلیا کی ون ڈے سیریز کے بعد نئی رینکنگ جاری کردی ، بیٹنگ میں ویرات کوہلی پہلے اور بابر اعظم تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔آئی سی سی کی جانب سے ون ڈے کی بیٹنگ اور بولنگ رینکنگ جاری کردی گئی ہے، دونوں ہی شعبوں میں بھارتی کھلاڑی پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔

    View image on Twitter

    بیٹسمینوں میں بھارت کے ویرات کوہلی پہلی اور روہت شرما دوسری پوزیشن پر ہیں جبکہ پاکستان کے بابر اعظم کا تیسرا نمبر ہے۔

    View image on Twitter

    بولنگ رینکنگ میں پہلے نمبر پر بھارت کے فاسٹ بولر جسپرت بھمرا موجود ہیں جبکہ پاکستان کے بولر محمد عامر کا ساتواں نمبر ہے ۔بلے بازوں کی رینکنگ میں آسٹریلوی کھلاڑیوں کی پوزیشن میں بہتری آئی ہے جس کے بعد ڈیوڈ وارنر کا چھٹا اور ایرون فنچ نے دسواں نمبر حاصل کیا ہے۔

error: Content is protected !!