Tag: selection committee

  • انڈر 18 ہاکی چیمپئن شپ کا بہترین گول کیپر کھلاڑی کیمپ سے باہر، سلیکشن کمیٹی پر کڑی تنقید

    انڈر 18 ہاکی چیمپئن شپ کا بہترین گول کیپر کھلاڑی کیمپ سے باہر، سلیکشن کمیٹی پر کڑی تنقید

    انڈر 18 ہاکی چیمپئن شپ کا بہترین گول کیپر کھلاڑی کیمپ سے باہر، سلیکشن کمیٹی پر کڑی تنقید

    پاکستان بھر سے انڈر 18 ہاکی ٹیم کے انتخاب پر سنگین سوالات اٹھ گئے ہیں، جہاں سلیکشن کے عمل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ٹورنامنٹ کے بیسٹ گول کیپر قرار دیے جانے والے کھلاڑی حسیب مصطفیٰ کو تربیتی کیمپ میں شامل ہی نہیں کیا گیا۔

    بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ کھلاڑی کا تعلق آرمی سے ہے اور شاندار کارکردگی کے باوجود اسے نظر انداز کر دیا گیا، جس پر اس نے شدید ردعمل دیتے ہوئے اپنا ایوارڈ بھی مسترد کر دیا۔

    ہاکی لوورز نے واقعے کو کھلاڑی کی تذلیل قرار دیا ہے اور سلیکشن کمیٹی پر اقربا پروری اور میرٹ کے قتل عام کے الزامات لگائے جا رہے ہیں۔

    علاوہ ازیں میڈیا رپورٹ کے مطابق پہلے روز میچ کے دوران سلیکشن کمیٹی موجود ہی نہیں تھی، جس سے پورے عمل کی شفافیت پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

    ہاکی لوورز کا کہنا ہے کہ ٹیمیں میرٹ کے بجائے "ڈرائنگ روم” میں تیار کی جا رہی ہیں، جو نہ صرف نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ ناانصافی ہے بلکہ قومی کھیل کے مستقبل کے لیے بھی خطرناک رجحان ہے۔اس معاملے پر حکومت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

  • ساؤتھ افریقہ سے ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کیلئے پاکستانی بلائنڈزکرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کااعلان

    ساؤتھ افریقہ سے ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کیلئے پاکستانی بلائنڈزکرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کااعلان

    پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کی سیلکشن کمیٹی نے چیئرمین سےّد سلطان شاہ کی منظوری سے پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کے مابین ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کیلئے پاکستانی ٹیم کے 15 کھلاڑیوں اور آفیشلزکے ناموں کااعلان کردیا ہے 28 فروری تا 3 مارچ تک کراچی میں کھیلی جانے والی تین میچزپر مشتمل سیریز کیلئے پی بی سی سی کے چیئرمین سےّ سلطان شاہ نے نثارعلی کوپاکستانی ٹیم کا کپتان اور ظفراقبال کو نائب کپتان مقرر کیا ہے

    لاہور میں لئے گئے تین روزہ ٹرائلز کے بعد چیئرمین سلیکشن کمیٹی محمد بلال ستّی اور کمیٹی کے اراکین مسعودجان اورابرارشاہ کے منتخب کردہ دیگر کھلاڑیوں میں (بی ون کیٹیگری) میں ریاست خان، محمدشاہ زیب، محمد سلمان، کاشف صدیق، (بی ٹو کیٹیگری) میں شاہ زیب حیدر، مطیع اللہ، احتشام الحق، نصیب اللہ، جبکہ (بی تھری کیٹیگری) میں محمد راشد، محسن خان، فیصل محمود، اکمل حیات اور اسرارالحسن کے نام شامل ہیں جبکہ ٹیم آفیشلزمیں علی ڈینو مینیجر، محمد جمیل کوچ اور مسعودجان ٹرینر ہوں گے

    فخرعباس، معین اسلم اور ثناء اللہ خان کے نام ریزروکھلاڑیوں میں شامل ہیں ون ڈے سیریزکے میچز ساؤتھ اینڈ کلب کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے سیریز کا افتتاحی میچ 28 فروری،دوسرا میچ یکم مارچ جبکہ تیسرا میچ 3 مارچ کو کھیلا جائے گا چیئرمین پی بی سی سی سےّدسلطان شاہ کاکہنا ہے کہ ساؤتھ افریقہ سیریز کیلئے قومی ٹیم میں چھ نئے کھلاڑیوں کوموقع دیا گیا ہے تاکہ وہ ہوم سیریز میں ملنے والے مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کابھرپوراظہارکرسکیں۔

error: Content is protected !!