Tag: selectors

  • آسڑیلوی سلیکٹرز نے ٹم ڈیوڈ پر نظریں مرکوز کرلیں

    آسڑیلوی سلیکٹرز نے ٹم ڈیوڈ پر نظریں مرکوز کرلیں

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )میں شاندارکاکردگی کے بعد انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل ) میں بھی منتخب ہونے والے کرکٹر ٹِم ڈیوڈ آسٹریلوی سلیکٹرز کے بھی ریڈار میں آ گئے۔

    ٹِم ڈیوڈ  پی ایس ایل 7 میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کر رہے ہیں اور اب تک حالیہ سیزن میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کھلاڑی ہیں۔

    اس کارکردگی کی بنیاد پر نہ صرف ٹِم ڈیوڈ چند دن قبل آئی پی ایل میں ڈیڑھ ملین (1.53ملین ) ڈالر میں فروخت ہوئے بلکہ اب آسٹریلوی سلیکٹرز نے بھی اپنی نظریں ان پر مرکوز کر لی ہیں۔

    سنگاپور میں پیدا ہونے والےٹِم ڈیوڈ ویسٹرن آسٹریلیا میں رہتے ہیں اور اگر وہ آسٹریلوی ٹیم میں منتخب ہوتے ہیں تو یہ بڑی ہی منفرد سلیکشن ہوگی کیونکہ وہ آسٹریلیا میں فرسٹ کلاس کرکٹ نہیں کھیلتے ہیں جس کی وجہ سے ویسٹرن آسٹریلیا نے انہیں ڈی لسٹ کرچکی ہے۔

    اس کے برعکس ٹِم ڈیوڈ سنگاپور کی قومی ٹیم کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں لیکن وہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کے قوانین کے تحت آسٹریلیا کی نمائندگی کر سکتے ہیں۔

    آسٹریلوی اخبار دی ایج کے مطابق آسٹریلیا کے ون ڈے اور ٹی 20 کپتان ایرون فنچ نے تصدیق کی ہے کہ ٹی 20 سرکٹ میں شاندار کارکردگی کے بعد ٹِم ڈیوڈ قومی ترجیح بن گئے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق ٹِم ڈیوڈ کو رواں سال اکتوبر میں ورلڈ کپ سے قبل آسٹریلوی ٹیم میں جگہ مل سکتی ہیں۔ اس کی بنیاد پر یہ بھی ممکن ہے کہ وہ دورہ پاکستان کے لیے ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم کاحصہ بن جائیں۔

  • میرا کام پرفارم کرنا ،منتخب کرنا سلیکٹرز کا کام ہے ، عمر اکمل

    میرا کام پرفارم کرنا ،منتخب کرنا سلیکٹرز کا کام ہے ، عمر اکمل

    کراچی( سپورٹس لنک رپورٹ ) ممتازکرکٹرعمراکمل نے کہا ہے کہ میری ہمیشہ سے کوشش ہوتی ہے کہ عمدہ سے عمدہ کارکردگی دکھاں، میرا کام پرفارم کرنا ہے۔منتخب کرنا سلیکٹرزکاکام ہے، قائداعظم ٹرافی کے فائنل میں سینٹرل پنجاب کی جانب سے کھیلتے ہوئے ناردرن کے خلاف ڈبل سنچری اسکورکرنے والے عمراکمل نے کہاکہ میں مسلسل محنت کررہا ہوں، امید ہے ٹیسٹ میں دوبارہ جگہ بنانے میں کامیاب ہوجاوں گا،ایک سوال پرانھوں نے کہا کہ نیا ڈومیسٹک سسٹم بہتر ہے اوراچھی کرکٹ دیکھنے میں آرہی ہے۔

    امید ہے مزید کھلاڑیوں کو مواقع میسرآئیں گے،انھوں نے کہا کہ ایک گیند پرکیریئرکا فیصلہ نہیں ہونا چاہیے، اگرموقع ملا توپرفارم کرسکتا ہوں، دوسری جانب ناردرن کے حماد اعظم نے کہا ہے کہ قائداعظم ٹرافی کے فائنل میں سینٹرل پنجاب کی سبقت بہت زیادہ ہے۔تاہم کوشش ہوگی کہ سبقت کوجلدی ختم کریں، تیسرے روز کے کھیل کے اختتام پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ میچ میں واپس آئیں، ٹورنامنٹ میں اچھا کھیلے لیکن فائنل میں اس اندازمیں کھیل نہیں پائے۔

error: Content is protected !!