Tag: shaheen

  • شاہین، رضوان، حارث اور شاداب نے بگ بیش ڈرافٹ کیلئے رجسٹریشن کرادی

    شاہین، رضوان، حارث اور شاداب نے بگ بیش ڈرافٹ کیلئے رجسٹریشن کرادی

    شاہین، رضوان، حارث اور شاداب نے بگ بیش ڈرافٹ کیلئے رجسٹریشن کرادی

    لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹرز شاہین شاہ آفریدی، محمد رضوان، حارث رؤف اور شاداب خان نے بگ بیش ڈرافٹ کے لئے رجسٹریشن کروادی۔

    ڈرافٹ کے لئے کل 600 سے زائد انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی ہے پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء کا نام بھی ڈرافٹ کے لئے دستیاب کھلاڑیوں میں شامل ہے۔

    بی بی ایل 15 اور ڈبلیو بی بی ایل 11 کے لیے ڈرافٹ 19 جون کو منعقد ہوگا، بی بی ایل 15 کی اعلان کردہ ابتدائی فہرست میں ویسٹ انڈیز کے شیمار جوزف، نیوزی لینڈ کے لوکی فرگوسن اور ٹم ساؤتھی بھی شامل ہیں،

    انگلینڈ کے سیم کرن، ایلکس ہیلز اور سری لنکا کے کوشال پریرا بھی لسٹ کا حصہ ہیں۔

    ویمنز بی بی ایل 11 کی ابتدائی فہرست میں انگلینڈ کی ہیتر نائٹ، لارین بیل، ڈینی وائٹ اور سوفی ایکلسٹون میں شامل ہیں، بھارت کی جمیما روڈریگز اور شیکھا پانڈے جبکہ جنوبی افریقہ کی شبنم اسماعیل، کلوئی ٹرائن اور ویسٹ انڈیز کی ڈیانڈرا ڈوٹن بھی فہرست کا حصہ ہیں۔

    ڈرافٹ کے لیے مکمل فہرست اور کھلاڑیوں کی دستیابی کی تفصیلات جلد جاری کردی جائیں گی۔

  • پاکستان شاہینز نے میری لیبون کرکٹ کلب  کو ایک روزہ میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دے دی

    پاکستان شاہینز نے میری لیبون کرکٹ کلب کو ایک روزہ میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دے دی

    ‏لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان شاہینز نے میری لیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کو ایک روزہ میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔‏پاکستان شاہینز اور ایم سی سی کے درمیان میچ ایچی سن کالج کے گراؤنڈ پر کھیلا گیا جہاں پاکستان شاہینز نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔

    ایم سی سی نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 204 رنز بنائے، راس ویٹلے نے 51 اور ول روڈز نے 27 رنز بنائے جبکہ رولوف مروو نے 47 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

    پاکستان شاہینز کے احسان عادل نے 10 اوورز میں 34 رنز دیکر 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔205 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان شاہینز کی آدھی ٹیم 114 رنز پر پویلین لوٹ گئی تھی تاہم چھٹی وکٹ پر حسن محسن اور عمران رفیق کے درمیان 91 رنز کی ناقابل شکست پارٹنر شپ نے میزبان ٹیم کو 5 وکٹوں سے کامیابی دلائی۔

    پاکستان شاہینز نے مطلوبہ ہدف 45 اوورز میں حاصل کیا، عمران رفیق نے 66 اور حسن محسن نے 49 رنز بنائے۔ احسان عادل کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

    ایم سی سی ٹیم 17 فروری کو ناردرن کے خلاف ایچی سن کالج میں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ایم سی سی الیون نے دورہ پاکستان کے پہلے میچ میں لاہور قلندرز کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

error: Content is protected !!