Tag: shakib ul hassan

  • شکیب الحسن عارضی طور پر کرکٹ سے کنارہ کش ہو گئے

    شکیب الحسن عارضی طور پر کرکٹ سے کنارہ کش ہو گئے

    بنگلہ دیش کے تجربہ کار آل راؤنڈر شکیب الحسن نے ذہنی اور جسمانی حالت کا حوالہ دیتے ہوئے عارضی طور پر انٹرنیشنل کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، شکیب الحسن ذاتی وجوہات کی بناء پر دبئی روانہ ہوگئے ہیں اور وہ جنوبی افریقا کے خلاف رواں ماہ کے آخر میں شیڈول ون ڈے سیریز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

     

     

    شکیب الحسن نے اپنے بیان میں کہا کہ میری ذہنی اور جسمانی حالت کو دیکھتے ہوئے، مجھے نہیں لگتا کہ میں اتنی انٹرنیشنل کرکٹ کھیل سکوں گا، اگر مجھے وقفہ مل جائے تو میں زیادہ آسانی سے کھیل سکتا ہوں۔اُنہوں نے کہا کہ میں افغانستان سیریز میں بطورِ کرکٹر ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سے لطف اندوز نہیں ہوسکا جس کے بعد مجھے نہیں لگتا کہ مجھے جنوبی افریقا کے دورے میں ایسی ذہنیت کے ساتھ ہونا چاہیے۔

     

    بنگلادیشی کرکٹر نے کہا کہ میں کھیلتے ہوئے سب کی توقعات پر پورا اترنا چاہتا ہوں، میری بہترین کارکردگی کی کوئی ضمانت نہیں ہے لیکن کم از کم مجھے معلوم ہوگا کہ میں نے اس کے لیے پوری کوشش کی اور ناقص ذہنی حالت کے ساتھ کھیلنا اپنے ساتھیوں اور ملک کو دھوکہ دینے کے برابر ہے۔شکیب الحسن نے کہا کہ انہوں نے اپنے فیصلے سے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے نمائندے کو آگاہ کر دیا ہے۔

     

    اُن کا مزید کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے نمائندے نے مجھے اس بارے میں ایک دو دن سوچنے کا کہا ہے اور سوچنے کے بعد یہی فیصلہ کیا ہے کہ میں بہتر جسمانی حالت میں ٹیسٹ کھیلنے کے لیے ون ڈے سیریز چھوڑ سکتا ہوں۔

    واضح رہے کہ شکیب الحسن نے افغانستان کے خلاف تین ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی ہوم سیریز میں 74 رنز بنائے اور سات وکٹیں حاصل کی تھیں۔

  • بابر اعظم ون ڈے کرکٹ آف دی ایئر کا اعزاز جیت گئے

    بابر اعظم ون ڈے کرکٹ آف دی ایئر کا اعزاز جیت گئے

    سال بھر میں متعدد اعزازات اپنے نام کرنے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مینز ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ بھی حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔آئی سی سی نے اپنے بیان میں کہا کہ حالانکہ بابر نے پورے سال میں صرف 6 ایک روزہ میچز کھیلے لیکن انہوں نے پاکستان کے لیے ایک روزہ میچز کی دو سیریز میں انتہائی اہم کردار ادا کیا۔6 ایک روزہ میچز میں بابر نے 67.50 کی اوسط سے 405 رنز بنائے۔

    آئی سی سی کے کرکٹر آف دی ایئر کے ایوارڈ کے لیے بابر اعظم کے مدِ مقابل بنگلہ دیش کے شکیب الحسن، جنوبی افریقہ کے جینیمن ملان اور آئرلینڈ کے پال سٹرلنگ تھے۔بابر نے سب سے زیادہ 228 رنز جنوبی افریقہ کے خلاف 3 ایک روزہ سیریز میں بنائے جس میں پاکستان نے 2 کے مقابلے 1 میچ سے کامیابی حاصل کی تھی۔اس کے بعد انگلینڈ کے خلاف 3 ایک روزہ میچز کی سیریز میں پاکستان کو کلین سوئپ شکست کا سامنا کرنا پڑا تاہم بابر نے مجموعی طور پر 177 رنز سکور کیے تھے۔

error: Content is protected !!