Tag: sjas

  • ایس ایس بی سجاس اسپورٹس فیسٹول اے کے افتتاحی روز دفاعی چیمپیئن باے آر وائی نیوز اور روزنامہ دنیا نے اپنے میچ جیت لئے

    ایس ایس بی سجاس اسپورٹس فیسٹول اے کے افتتاحی روز دفاعی چیمپیئن باے آر وائی نیوز اور روزنامہ دنیا نے اپنے میچ جیت لئے

    سجاس کے زیر انتظام ایس ایس بی سجاس اسپورٹس فیسٹول کا اغاز ہوگیا، سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئر اختر عنایت بھرگڑی نے افیسٹول کے پہلے مرحلے میں کھیلے جانے والے کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا، اختر عنایت بھرگڑی نے میڈیا ہاؤسز کے درمیان فیسٹول کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ سجاس کا اقدام قابل ستائش ہے، فیسٹول کے انعقاد سے پیشہ وارانہ امور میں مصروف رہنے والے میڈیا پرسن کو بھی صحت مند سرگرمیوں میں حصہ لینے کا موقع مل رہا ہے۔


    اکراچی پریس کلب کے سیکریٹری رضوان بھٹی کا کہنا تھا کہ اسپورٹس جرنلسٹس کے لئے سجاس کی خدمات سب کے سامنے ہے، مستقبل میں کراچی پریس کلب سجاس کے ساتھ مل کر اسپورٹس فیسٹول کا انعقاد کرے گا، اس موقع پر سجاس کے پیٹرن خواجہ احمد مستقیم، صدر آصف خان، سیکریٹری اصغر عظیم، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے نائب صدر انجینئر محفوظ الحق، کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد، کے ڈی اے کے ایڈیشنل سیکریٹری ایاز منشی، محمد نسیم سمیت اسپورٹس سے وابستہ دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔


    اصغر علی شاہ کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری فیسٹول کے افتتاحی روز کھیلے جانے والے پہلے میچ میں دفاعی چیمپیئن اے آر وائی نیوز نے آج نیوز کو 40 رنز سے شکست دیکر اپنے اعزاز کے دفاع کا اغاز کامیابی کے ساتھ کیا، اے آر وائی نیوز کے اسکور 186 کے جواب میں آج نیوز کی اننگ 20 اور میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 146 تک محدود رہی، فاتح ٹیم کے بابر خان 67 رنز کے ساتھ دو شکار کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے،بابر خان نے مہمان خاص سیکریٹری کراچی پریس کلب رضوان بھٹی سے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ وصول کیا،


    سجاس ریڈ اور روزنامہ دنیا کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں روزنامہ دنیا نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سجاس ریڈ سے فتح چھین لی، سجاس ریڈ کے اسکور 158 رنز کے تعاقب میں تیرہویں اوور میں 79 رنز پر 7 وکٹیں گنوانے کے باوجود روزنامہ دنیا نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے 19.4 اوور میں حدف حاصل کرکے دو وکٹوں سے کامیابی اپنے نام کرلی، فاتح ٹیم کے عبداللہ 32 گیندوں پر 66 رنز بناکر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے، سجاس ریڈ کے اوپنر شاہد انصاری کی گیارہ چوکوں سے سجی 57 گیندوں پر 78 رنز بھی ان کی ٹیم کے کام نہ آئی۔۔۔۔

  • اج ٹی وی نے سجاس بلوز کو چار وکٹوں سے شکست دیکر ایس ایس بی سجاس ٹی ٹوئنٹی کپ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی

    اج ٹی وی نے سجاس بلوز کو چار وکٹوں سے شکست دیکر ایس ایس بی سجاس ٹی ٹوئنٹی کپ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی

    کراچی (اسپورٹس رپورٹر)اج ٹی وی نے سجاس بلوز کو چار وکٹوں سے شکست دیکر ایس ایس بی سجاس ٹی ٹوئنٹی کپ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔ اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ کے تحت ایسٹرن اسٹار کرکٹ گراونڈ میں جاری ٹورنامنٹ کے تیسرے میچ میں سجاس بلوز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انیس الرحمن کے 35 رنز کی مدد سے 19.3 اوور میں 108 رنز کا ہدف دیا۔

    انیس الرحمن کے علاوہ سجاس بلوز کا کوئی بھی بیٹسمین آج ٹی وی کے بولرز کا سامنا نہیں کرسکا۔ فاتح ٹیم کے صباحت علی 3 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ جواب میں آج ٹی وی نے مطلوبہ ہدف پندرہویں اوور میں چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ آج ٹی وی کے وسیم قاسم نے 25 گیندوں پر 37 رنز بناکر جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ تاہم فاتح ٹیم کے صباحت علی 19 رنز کے عوض تین وکٹیں لیکر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔۔ ٹورنامنٹ میں آج اے آر وائی ویب اور سچ ٹی وی آمنے سامنے ہونگے۔

  • کراچی ویٹرنز سوکر کپ فٹبال ٹورنامنٹ نیشنل سوکر ویٹرنز کلب نے جیت لیا

    کراچی ویٹرنز سوکر کپ فٹبال ٹورنامنٹ نیشنل سوکر ویٹرنز کلب نے جیت لیا

    کراچی (سپورٹس رپورٹر)نیشنل سوکر ویٹرنز کلب نے سجاس الیون کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دیکر کراچی ویٹرنز سوکر کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل فور میں جگہ پکی کرلی۔ ڈرگ روڈ فٹبال یونین اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ کے پیلے ہاف میں مقابلہ دو۔ دو گول سے برابر رہا۔دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے برتری حاصل کرنے کی بھر کوشش کی تاہم میچ کے آخری لمحات میں نیشنل سوکر ویٹرنز نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے گیند چال میں پھینک کر مقابلہ دو کے مقابلے میں تین گول سے اپنے نام کرکے فائنل فور میں جگہ پکی کرلی۔

    سجاس الیون کی جانب سے کاشف فاروقی اور انیس الرحمٰن نے ایک ایک گول کیئے۔ پہلے ہاف میں سجاس کے گول کیپرز زبیر نذیر خان اور دوسرے ہاف میں جنید راجپوت نے بہترین کھیل کا پیش کیا۔ اس موقع پر انٹرنیشنل فٹبال کوچ اور نیشنل سوکر کلب کے سرپرست ارشد جمال نے سجاس کے صدر آصف خان اور سیکریٹری اصغر عظیم کو سجاس الیون کے لئے ٹی شرٹس کا تحفہ پیش کیا۔ ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنل اج ہفتے کو کھیلے جائیں گے، پہلا سیمی فائنل سر اصغر ٹونی ویٹرنز اور ہم پیالہ وینٹرنز کے درمیان جبکہ دوسرا سیمی فائنل نیشنل سوکر ویٹرنز اور کراچی انٹرنیشنل ویٹرنز کے درمیان کھیلا جائے گا۔۔

  • سجاس کے تحت عالمی اسپورٹس جرنلسٹس ڈے منایا گیا

    سجاس کے تحت عالمی اسپورٹس جرنلسٹس ڈے منایا گیا

    کراچی (اسپورٹس رپورٹر )سجاس کے تحت عالمی اسپورٹس جرنلسٹس ڈے منایا گیا,کوویڈ 19 کے باعث ایس او پی کی مکمل پابندی کی گئ, تقریب میں عالمی اسپورٹس جرنلسٹس ڈے کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا.تصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے چارٹرڈ, ایسوسی ایشن آف انٹرنیشنل پریس آف اسپورٹس( AIPS)اور پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن (PSWF) کی ہدایت کے مطابق اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف سندھ (SJAS) کے تحت عالمی اسپورٹس جرنلسٹس ڈے کے موقع پر ایک سادہ اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا. کوویڈ 19 کی موجودہ صورتحال کے باعث ایس او پی کی مکمل پابندی گئ. سجاس کی جانب سے شرکاء کے لئے واک تھرو گیٹ,ماسک اور سنیٹائیزر کا انتظام کیا ہے.

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سجاس کے صدر آصف خان کا کہنا تھا کہ عالمی اسپورٹس جرنلسٹس ڈے مننانے کا مقصد اسپورٹس جرنلزم سے وابستہ صحافی برادری کو خراج تحسین پیش کرنا ہے. سیکریٹری اصغر عظیم کا کہنا تھا کہ آج کے AIPS کے تحت پہلی e کانفرنس کا انعقاد یک مثبت اقدام ہے. e کانفرنس کے ذریعے دنیا بھر کے اسپورٹس جرنلسٹس کو ایک دوسرے کے قریب آنے کا موقع ملا ہے. اس موقع پر سینئر جرنلسٹس زبیر نذیر خان, شاہد علی خان اور ریاض الدین نے دیگر صحافیوں کے ساتھ عالمی اسپورٹس جرنلسٹس ڈے کا کیک کاٹا.

    تقریب میں سجاس کے ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی,تقریب کے اختتام پر کوویڈ 19 کے دوران اسپورٹس جرنلزم سے وابستہ صحافیوں کے انتقال کرجانے والے عزیز وقارب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

  • صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان   ارشد اولکھ کی سجال کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

    صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کی سجال کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

    لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) صوبائی وزیر کھیل، امور نوجوانان، آثار قدیمہ و سیاحت رائے تیمور خان بھٹی اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف لاہور(سجال)کے نومنتخب عہدیداران صدر عقیل احمد، جنرل سیکرٹری اشرف چودھری اور خزانچی احتشام الحق کو مبارکباد دی ہے، جمعرات کے روز اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ سجال کے نومنتخب عہدیداروں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں، سپورٹس جرنلسٹ کے انتخابات خوش اسلوبی سے انجام پائے ہیں، سپورٹس بورڈ پنجاب اور سجال مل کر سپورٹس کے فروغ اور ترقی کے لئے کام کرتے رہیں گے۔

  • سجاس کے انتخابات برائے 23-2019 کے لیئے پولنگ 11 جنوری کو ہوگی

    سجاس کے انتخابات برائے 23-2019 کے لیئے پولنگ 11 جنوری کو ہوگی

    کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ)اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کے سالانہ جنرل کونسل 19-2018 کا انعقاد کے ایچ اے اکیڈمی کراچی میں ہوا، اجلاس کی صدارت سجاس کے صدر طارق اسلم نے کی، اجلاس میں ممبران نے بھر پور تعداد میں شرکت کی۔ سیکریٹری اصغرعظیم نے سالانہ کارکردگی رپورٹ برائے سال19-2018 پیش کی جسے شرکاء کی جانب سے زبردست پذیرائی ملی۔ ممبران نے سجاس کی گزشتہ چار سال کی کارکردگی دیگر صحافتی ایسوسی ایشن کے لیئے ایک مثال قرار دیا۔ ممبران نے صدر طارق اسلم، سینئر نائب صدر زبیر نذیر خان، نائب صدور عبید اعوان، شاہد علی خان، سیکریٹری اصغرعظیم، جوائنٹ سیکریٹری عمر شاہین، خازن ارشاد علی ارکان ایگزیکٹو کمیٹی شاہد ساٹی، سجاد خان، اسحاق بلوچ، محسن رضا، جاوید اقبال، ریاض الدین، حسنین انور، محمود ریاض، منصور علی بیگ اور شاہ زیب بیگ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا، اجلاس میں پی ایس ڈبلیو ایف کے سینئر نائب صدر سید نصر اقبال، ممبر ایگزیکٹو کمیٹی امتیاز نارنجا، سینئر اسپورٹس جرنلسٹ راشد عزیز نے بھی شرکت کی،اجلاس میں خازن ارشاد علی نے حسابات برائے سال 19-2018 کی آڈٹ رپورٹ پیش کی جس کی جنرل کونسل نے متفقہ طورپر منظوری دیدی۔

    جنرل کونسل کے فیصلوں کے مطابق سجاس کے انتخابات برائے سال 23-2019 کے لیئے پولنگ کے عمل کا انعقاد 11 جنوری 2020 بروز ہفتہ کو کراچی پریس کلب میں کیا جائے گا جبکہ تین رکنی الیکشن کمیشن کے چیئرمین عطا محمد تبسم ہونگے، ابن حسن اور سیف بنگش کمیٹی کے رکن ہونگے، جنرل کونسل نے نئی منتخب باڈی کو غیر متحرک اور اسپورٹس جرنلزم چھوڑنے جانے والے ممبران کو شوکاز نوٹس کے ذریعے وضاحت طلب کرنے اور ان کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا پابند کیا ہے۔ جبکہ پہلے مرحلے میں میں ان ممبران ذوالفقار علی، سید ندیم جیلانی، اکرم چوہان، رعیم بصیر اور بابر خان کو ووٹ کے حق سے محروم کردیا ہے۔ جنرل کونسل نے ایسوسی ایٹ ممبر سابق پی ٹی وی اسپورٹس ڈائریکٹر شاہدہ شعیب کی ممبر شپ ختم کردی ہے اس موقع پر سیکریٹری اصغرعظیم نے مرحوم ممبر ذین العابدین المعروف عابد بھائی کے اہل خانہ اور ان کے صاحبزادے کی تعلیم ہر صورت مکمل کرانے کے لیئے ہر ممکن معاونت کرنے کے عزم کا اظہار کیا، اجلاس کے اختتام پر ذین العابدین سمیت انتقال کر جانے والے تمام ممبران کی معغفرت اور بیمار ممبران کی جلد صحت یابی کے لیئے دعا کی گئی۔

error: Content is protected !!