Tag: sports linpk news

  • ٹی ٹین لیگ پاکستان میں کب ہوگی ؟

    ٹی ٹین لیگ پاکستان میں کب ہوگی ؟

     

    گزشتہ دنوں سامنے آنے والی رپورٹ کے مطابق بھارتی بورڈ بھی ٹی 10 لیگ کرانے پر غور کر رہا ہے، اس منصوبے میں اسے سعودی سرمایہ کاروں کا تعاون حاصل ہوگا، پاکستان بھی ٹی10 لیگ کے انعقاد میں سنجیدہ ہے،

    پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے کچھ عرصے قبل ایک انٹرویو میں اس پروجیکٹ میں دلچسپی ظاہر کی تھی۔

    ذرائع کے مطابق بورڈ آئندہ ماہ انگلش کاؤنٹی مڈل سیکس کے ساتھ راولپنڈی میں6 ٹی 10 میچز کروانا چاہتا ہے، اس میں مینز اور ویمنز دونوں مقابلے شامل ہوں گے،قومی ٹیم کی نیوزی لینڈ سے واپسی کے بعد ان میچز کے انعقاد کا ارادہ ہے تاکہ سٹار کرکٹرز بھی ایکشن میں نظر آ سکیں۔

     

     

     

     

  • عالمی شطرنج لیگ کے پہلے ایڈیشن کا دبئی میں باضابطہ آغاز ; دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں شامل

    عالمی شطرنج لیگ کے پہلے ایڈیشن کا دبئی میں باضابطہ آغاز ; دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں شامل

     

     

    عالمی شطرنج لیگ کے پہلے ایڈیشن کا دبئی میں باضابطہ آغاز
    تقریب میں ثانیہ مرزا اور سابق کرکٹر سٹیووا سمیت نامور شخصیات کی شرکت ، ایونٹ 36 گرینڈ ماسٹر شریک

    دبئی (خصوصی رپورٹ) کھیل کی دنیا میں ایک نئی تاریخ اس وقت رقم ہوئی جب عالمی شطرنج لیگ کے پہلے ایڈیشن کا باضابطہ طور افتتاح ہوا ۔ اس ضمن میں شاندار افتتاحی تقریب دبئی کے رٹز کارلٹن ہوٹل میں ہوئی۔

    تقریب سعید محمد حریب (سیکریٹری جنرل دبئی سپورٹس کونسل)، آنند مہندرا (چیئرمین مہندرا گروپ) گروپ ، آرکاڈی ڈوورکووچ ( صدر عالمی شطرنج فیڈریشن) مشہور آسٹریلوی کرکٹر سٹیو وا، ہندوستانی کھلاڑی شامل تھے۔ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے ساتھ ساتھ سی پی گرنانی (ایم ڈی اور سی ای او ٹیک مہندرا) عالمی شطرنج لیگ کے ڈائریکٹر پیراگ شاہ اور مہندرا گروپ کے گروپ ایگزیکٹو بورڈ کے ممبر اور گلوبل چیس لیگ بورڈ کے چیئرپرسن جگدیش مترا نے شرکت کی۔

    اس تقریب نے شطرنج کے لیے ایک دلچسپ نئے باب کا آغاز کیا کیونکہ عالمی شطرنج لیگ کا مقصد کھیل میں انقلاب لانا اور عالمی سطح پر اپنی رسائی کو بڑھانا ہے۔
    ایونٹ میں حصہ لینے والے 36 گرینڈ ماسٹرز دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

     

     

  • محکمہ کھیل بلوچستان کی ایک بڑی وکٹ گرنے والی ہے۔

    محکمہ کھیل بلوچستان کی ایک بڑی وکٹ گرنے والی ہے۔

     

    محکمہ کھیل بلوچستان کی ایک بڑی وکٹ گرنے والی ہے۔
    عنایت خان اچکزئی سپورٹس ایکٹوسٹ

    34 ویں نیشنل گیمز 2023 کے افتتاحی تقریب منعقدہ 22 مئی 2023 کے دوران پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل خالد محمود نے تقریر کرتے ہوئے وزیر اعظم شہاز شریف کو کئی مرتبہ میاں محمد نواز شریف کہہ کر مخاطب کیا

     

    کچھ لوگ اس کو زبان کی پھسلن قرار دیتے ہیں لیکن میری دانست میں یہ دراصل گھبراہٹ کی علامت تھی افتتاحی تقریب میں وزیر اعظم پاکستان، فوجی و سول حکام اور نیشنل گیمز میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں اور آفیشلز کی موجودگی میں “قومی ترانے” سے کھیلوں کے اس میگا ایونٹ کا آغاز نہ کرنا میری دانست میں قابل گرفت عمل ہے

     

    باخبر زرائع کے مطابق صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان بلوچستان جناب عبدالخالق ہزارہ نے اس بارے میں محکمہ کھیل بلوچستان کے حکام سے باز پرس کی ہے اس اہم قومی نوعیت کی تقریب میں “قومی ترانے “ کو مکمل طور پر حذف کرنے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے صوبائی وزیر کھیل نے اس بارے میں رپورٹ متعلقہ حکام سے طلب کی

    باخبر زرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ 34 ویں نیشنل گیمز کی افتتاحی تقریب سے قومی ترانے کے حذف کرنے کے مسئلے پر محکمہ کھیل بلوچستان کی ایک بڑی وکٹ عنقریب گرنے والی ہے.

     

     

     

  • ڈی جی سپورٹس خیبر پختونخوا خالد محمود کا حیات آباد سپورٹس کمپلیکس کا دورہ

    ڈی جی سپورٹس خیبر پختونخوا خالد محمود کا حیات آباد سپورٹس کمپلیکس کا دورہ

     

     

    ڈی جی سپورٹس خالد محمود کا حیات آباد سپورٹس کمپلیکس دورہ

    پشاور (امجد خان) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبر پختونخوا خالد محمود نے حیات آباد سپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیا اور وہاں سہولیات کا جائزہ لیا۔ ایڈمنسٹریٹر حیات آباد سپورٹس کمپلیکس شاہ فیصل نے انہیں کھلاڑیوں کو دی جانے والی سہولیات، کمپلیکس میں جاری ترقیاتی کام اور کرکٹ گراؤنڈ کی اپ گریڈیشن بارے بریفنگ دی۔

    ڈی جی سپورٹس نے کمپلیکس میں مسجد بنانے، رنگ وروغن کرنے اور گیزر نصب کرنے کی ہدایات جاری کیں اور کہا کہ حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں کھلاڑیوں کو ہرقسم سہولیات دستیاب ہیں، کھلاڑیوں کو آگے لانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا اور کھیلنے کے مواقع فراہم کر رہے ہیں،

    کمپلیکس میں کرکٹ سٹیڈیم سے نہ صرف مقامی سطح پر کرکٹ فروغ پائے گی بلکہ یہاں قومی اور بین الاقوامی میچ بھی کرائے جاسکیں گے۔ انہوں نے حکام کو یہ بھی ہدایت کی کہ کھلاڑیوں کی ہر ممکن مدد کی جائے

     

    اور زیادہ سے زیادہ مقابلوں کا انعقاد کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑی بین الاقوامی سطح پر ملک وقوم کے سفیر ہوتے ہیں انہیں عالمی سطح پر کھیلنے کے مواقع کی فراہمی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے جبکہ پشاور سمیت صوبے کے تمام اضلاع میں بنیادی سطح پر کھیلوں کے انفراسٹرکچر کا جاری کام جلد از جلد مکمل کیا جائے گا۔

     

     

     

     

error: Content is protected !!