Tag: steve smith

  • ڈارون ٹیسٹ،اسٹیو اسمتھ نے امپائر کے آؤٹ دینے سے پہلے ہی ریویو لے لیا، دلچسپ ویڈیو وائرل

    ڈارون ٹیسٹ،اسٹیو اسمتھ نے امپائر کے آؤٹ دینے سے پہلے ہی ریویو لے لیا، دلچسپ ویڈیو وائرل

    ڈارون ٹیسٹ،اسٹیو اسمتھ نے امپائر کے آؤٹ دینے سے پہلے ہی ریویو لے لیا، دلچسپ ویڈیو وائرل

    بنگلادیش کے خلاف ڈارون ٹیسٹ میں آسٹریلوی بیٹر اسٹیو اسمتھ کا ایک دلچسپ ریویو سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا۔ اسمتھ نے امپائر کے آؤٹ قرار دینے سے بھی پہلے ریویو لینے کا اشارہ کردیا اور بعد میں ان کا اندازہ بالکل درست ثابت ہوا۔

    بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ میچ میں اسٹیو اسمتھ اس وقت بال بال بچ گئے جب ایک آف سائیڈ گیند پر بنگلادیشی کھلاڑیوں نے کیچ کی اپیل کی اور کیپر کے گیند پکڑتے ہی وکٹ کا جشن منانا شروع کردیا۔

    بنگلادیشی کھلاڑیوں کو یقین تھا کہ گیند اسمتھ کے بلے کا کنارہ چھوتے ہوئے وکٹ کیپر کے ہاتھوں میں گئی ہے، تاہم اس دوران اسمتھ نے ایک دلچسپ ردعمل دیا۔

    امپائر کمار دھرماسینا کے انگلی اٹھانے سے پہلے ہی اسمتھ نے ریویو لینے کا اشارہ کردیا،

    جیسے انہیں پہلے ہی اندازہ ہو گیا ہو کہ امپائر انہیں آؤٹ قرار دینے والے ہیں۔چند لمحوں بعد دھرماسینا نے اسمتھ کو آؤٹ قرار دے دیا، لیکن چونکہ اسمتھ پہلے ہی ریویو کا اشارہ دے چکے تھے، اس لیے معاملہ تھرڈ امپائر کے پاس چلا گیا۔

    ریویو میں اسٹیو اسمتھ کا اندازہ درست ثابت ہوا۔ ٹیکنالوجی سے واضح ہوا کہ گیند اسمتھ کے بلے سے ٹکرانے کے بجائے زمین سے لگی تھی۔تھرڈ امپائر نے فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے اسمتھ کو ناٹ آؤٹ قرار دے دیا،

    جس کے ساتھ ہی بنگلادیشی ٹیم کا جشن مایوسی میں بدل گیا۔اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی، جہاں صارفین اسمتھ کے امپائر کے فیصلے سے پہلے ہی ریویو لینے کو دلچسپ قرار دے رہے ہیں۔

    اسی میچ میں آسٹریلوی بیٹر ٹریوس ہیڈ کی ایک اور ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی، جس میں بولڈ ہونے کے بعد وہ خود وکٹ پر بیلز دوبارہ رکھتے دکھائی دیے۔

    ڈارون ٹیسٹ میں اسٹیو اسمتھ کا بروقت ریویو جہاں آسٹریلیا کے لیے اہم ثابت ہوا، وہیں ان کا دلچسپ انداز اور ٹریوس ہیڈ کی ویڈیو نے میچ کے دوران سوشل میڈیا پر شائقین کی توجہ حاصل کرلی۔

  • سٹیو سمتھ پی ایس ایل 11 کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

    سٹیو سمتھ پی ایس ایل 11 کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

    پاکستان سپر لیگ کے 11ہویں ایڈیشن نے آغاز سے قبل ہی تاریخ رقم کر دی ہے،

    جہاں پہلی بار نیلامی ماڈل کے تحت فرنچائزز نے بڑے فیصلے کیے اور آسٹریلوی سٹار سٹیو سمتھ لیگ کے مہنگے ترین کھلاڑی بن کر سامنے آئے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل کی نئی فرنچائز سیالکوٹ سٹالینز نے سابق آسٹریلوی کپتان سٹیو سمتھ کو ڈائریکٹ سائننگ کے ذریعے اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔

    فرنچائز نے اس معاہدے کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا، جس کے ساتھ ہی اس بات کی تصدیق بھی ہو گئی کہ سٹیو سمتھ پہلی مرتبہ پاکستان سپر لیگ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

    رپورٹس کے مطابق سیالکوٹ سٹالینز نے اسٹیو اسمتھ کو 14 کروڑ روپے میں سائن کیا، جس کے بعد وہ پی ایس ایل کی تاریخ کے سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے ہیں، اس معاہدے نے لیگ کی مالی تاریخ میں ایک نیا سنگِ میل قائم کر دیا ہے۔

    دوسری جانب پی ایس ایل 11 کے لیے ری ٹین کیے گئے کھلاڑیوں کے معاوضوں کا بھی اعلان کیا گیا ہے، پشاور زلمی نے بابر اعظم، لاہور قلندرز نے شاہین شاہ آفریدی اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے شاداب خان کو 7، 7 کروڑ روپے میں برقرار رکھا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سیزن میں پی ایس ایل کے پلیئرز سلیکشن سسٹم میں بڑی تبدیلی کی گئی ہے، روایتی ڈرافٹ سسٹم کے بجائے اب نیلامی ماڈل متعارف کرایا گیا ہے،

    جس کے تحت فرنچائزز ہر کیٹیگری سے صرف ایک کھلاڑی کو ری ٹین کر سکتی ہیں، جبکہ باقی اسکواڈ نیلامی کے ذریعے مکمل کیا جائے گا۔

  • آسٹریلیا کے اوپنر عثمان خواجہ نے ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی مرتبہ ڈبل سنچری بنا ڈالی

    آسٹریلیا کے اوپنر عثمان خواجہ نے ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی مرتبہ ڈبل سنچری بنا ڈالی

    عثمان خواجہ کی پہلی ڈبل سنچری،آسٹریلیا کا 46 سالہ شراکت ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا،

    سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوران عثمان خواجہ نے ڈبل سنچری کرنے کا اعزاز حاصل کیا، اس ڈبل سنچری کے ساتھ انہوں نے منفرد ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔

    عثمان خواجہ آسٹریلیا کے پہلے بیٹر ہیں جنہوں نے سری لنکا کی سرزمین پر ڈبل سنچری بنائی، انہوں نے یہ ڈبل سنچری 290 گیندیں کھیل کر بنائی، عثمان خواجہ 232 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    گال میں وارن مرلی دھرن ٹرافی کے افتتاحی میچ کے دوسرے دن آسٹریلیا کے بلے بازوں نے سری لنکا کو تباہ کرکے رکھ دیا۔

    آسٹریلیا کے کپتان اسٹیو اسمتھ اور اوپنر عثمان خواجہ نے گال میں سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں تیسری وکٹ کی شاندار شراکت قائم کرتے ہوئے تقریباً نصف صدی پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔.

    خواجہ (215*) اور ڈیبیو کرنے والے جوش انگلس (58*) کے درمیان دوپہر کے کھانے کے بعد تک آسٹریلیا کا سکور 3-500 تھا۔۔خواجہ ٹیسٹ ڈبل سنچری بنانے والے دوسرے آسٹریلوی کھلاڑی بنے،پہلے سر ڈونلڈ بریڈمین تھے

    واضح رہے کہ ان سے قبل ایشیا میں آسٹریلیا کے مارک ٹیلر، گریگ چیپل، ڈین جونز، میتھیو ہیڈن اور جیسن گلیسپی ڈبل سنچری سکور کر چکے ہیں، وہ ایشیا میں ڈبل سنچری بنانے والے آسٹریلیا کی جانب سے چھٹے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

  • آسٹریلوی بلے باز اسٹیو اسمتھ کا اگلا ہدف کیا ہے؟

    آسٹریلوی بلے باز اسٹیو اسمتھ کا اگلا ہدف کیا ہے؟

    آسٹریلوی بلے باز اسٹیو اسمتھ کا اگلا ہدف کیا ہے؟

    آسٹریلوی بلے باز اسٹیو اسمتھ نے 2028 اولمپکس میں شرکت کو ہدف بنا لیا، وہ ٹی 20 فارمیٹ کی بدولت کھیلوں کے عالمی مقابلوں میں شریک ہونے کی امید رکھتے ہیں۔

    اسٹیو اسمتھ نے حال ہی میں بگ بیش میں سنچری بنا کر واپسی کی ہے، وہ گزشتہ برس آسٹریلیا کی جانب سے ٹی 20 میں جگہ نہیں بنا سکے تھے۔

    انہوں نے گزشتہ دن پرتھ اسکورچرز کے خلاف سڈنی سکسرز کی جانب سے 64 بالز پر 121 کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

    آسٹریلوی بیٹر 2028 کے لاس اینجلس اولمپکس میں شرکت کی آرزو رکھتے ہیں، جہاں ایک صدی بعد کرکٹ کی اولمپکس میں واپسی ہوگی۔

  • آسڑیلوی فاسٹ بائولر مائیکل نیسر سائیڈ سٹرین کا شکار ہو گئے

    آسڑیلوی فاسٹ بائولر مائیکل نیسر سائیڈ سٹرین کا شکار ہو گئے

    آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر مائیکل نیسر سائیڈ اسٹرین کا شکار ہوگئے۔

    آسٹریلوی   میڈیا کا بتانا ہےکہ مائیکل نیسربرسبین میں نیو ساؤتھ ویلزکے خلاف میچ میں سائیڈ اسٹرین کا شکار ہوگئے جس کے بعد ان  کا ٹیم کے ہمراہ  دورہ  پاکستان خدشات کا  شکار  ہوگیا ہے۔

    مائیکل نیسر پاکستان کا دورہ کرنے والی 18 رکنی آسٹریلوی ٹیم کا حصہ ہیں،  ان سے قبل اسٹیو  اسمتھ اتوار کو کنکشن کا شکار ہوئے تھے،  وہ  سری لنکا کے خلاف میچ میں باؤنڈری پر کیچ لینے کی کوشش کرتے ہوئے سر  کے بل گر پڑےجس کے بعد ان کا بھی ٹیم  کے ساتھ  دورہ  پاکستان خدشات کا شکار ہے۔

  • سمتھ بیٹنگ پر ناکامی میں خود کو کیا سزا دیتے ہیں؟

    سمتھ بیٹنگ پر ناکامی میں خود کو کیا سزا دیتے ہیں؟

    ایڈیلیڈ (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کیخلاف پہلي اننگز ميں صرف4رنز پرآؤٹ ہونے والے اسٹيو اسمتھ کہتے ہيں جس اننگز میں ناکام ہوتا ہوں۔ خود کو سزا ديتا ہوں۔ اس بار بھی ٹيم کیساتھ بس پر جانے کے بجائے 3 کلوميٹر بھاگ کر ہوٹل پہنچا۔ جب سنچري کرتا ہوں تو خوشي ميں رات کو چاکليٹ کھاتا ہوں۔

error: Content is protected !!